مزید خبریں

 حضرت شیخ سید عبدالقادر جیلانیؒ کے عرس پر حقانی ٹرسٹ کی مبارکباد

سرینگر// حقانی میموریل ٹرسٹ کے اہتمام سے حضرت شیخ سید عبدالقادر جیلانی ؒکے عرس پر ایک آن لائن کانفرنس منعقد ہوئی جس میں علماء کے علاوہ دیگر لوگوں نے شرکت کی۔ کانفرنس کی صدارت معروف عالم دین مولانا شوکت حسین کینگ نے کی جبکہ مولانا اسد اللہ مصباحی اور شہباز ہاکباری بطور مہمانان ذی وقار شریک مجلس رہے۔ ٹرسٹ کے سرپرست اعلیٰ سید حمید اللہ حقانی نے اس موقع پر کہا کہ آج کے پْر آشوب دور میں حضرت شیخ سید عبدالقادر جیلانی ؒکی تعلیمات کو دہرانا انتہائی مطلوب ہے۔ کانفرنس کے صدر مولانا شوکت حسین کینگ نے اپنے تحقیقی اور آن لائن خطاب میں کہاکہ وہ سردار اولیا ہونے کے ساتھ ساتھ قلم کے شہسوار مانے جاتے تھے۔ انہوں نے اس بات کا انکشاف کیا کہ حضرت محبوب سبحانیؒ مفسر قران بھی تھے اور انہوں نے قرآن پاک کا ترجمہ کیاہے جو دوجلدوں میں اندلس اور مصر میں موجود ہے اوراب چندجلدوں میں شائع ہوا ہے۔مولانا اسداللہ مصباحی نے اترپردیش سے آن لائن خطاب میں کہا کہ حضرت اپنے عظیم کارناموں کی وجہ سے پوری دنیا میں بالعموم اور عالم اسلام میں بالخصوص محبوب و مقبول ہیں۔ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری بشیر احمد ڈار نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔
 
 
 

ڈاکٹر الطاف نیاز کو خراج عقیدت |  حلقہ ادب سوناواری اور وہاب کلچرل سوسائٹی کی آن لائن ادبی تقریب

سوناواری//حلقہ ادب سوناواری اور وہاب کلچرل سوسائٹی حاجن کے باہمی اشتراک سے آن لائن ’’یوم الطاف نیاز‘‘منایا گیا۔ تقریب کی صدارت سرکردہ ادیب اور ادبی مرکز کمراز کے سرپرست اعلی ڈاکٹر عزیز حاجی نے کی جبکہ مرحوم الطاف نیاز کے والد ثناء اللہ نیاز، حلقہ ادب کے صدر عبدالاحد حاجنی اور شاعر شہناز رشید بھی ایوان صدارت میں موجود تھے۔عبدالاحد حا جنی نے ڈاکٹر الطاف نیاز کو ایک مایہ ناز شاعر اور ادیب قرار دیا۔ اس موقعہ پر جواں سال ادیب ڈاکٹر عادل محی الدین نے مرحوم کے ادبی کارناموں پر ایک مفصل مقالہ پیش کیا۔اپنے تاثر ات پیش کرتے ہویے الطاف نیاز کے قریبی ساتھی اور شاعر شہناز رشید نے مرحوم کو بے باک اور نڈر شخصیت قرار دیکر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ ثناء اللہ نیاز نے حلقہ ادب اور وہاب کلچرل سوسائٹی حاجن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں صحیح معنوں میں شعراء اور ادباء کا وارث قراردیا۔ صدارتی خطبہ پیش کرتے ہوئے ڈاکٹر عزیز حاجنی نے مرحوم کو سرکردہ ادیب قرار دیتے ہوئے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔
 

سابق پاور ڈیولپمنٹ کمشنر غلام حسن راتھر فوت | الطاف بخاری کاگہرے دُکھ اور صدمے کا اظہار

سرینگر//اپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری نے پارٹی کے ضلع صدر اننت ناگ عبدالرحیم راتھر کے بھائی اورسابق پاور ڈیولپمنٹ کمشنر غلام حسن راتھر کی وفات پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے جوضلع سرینگر میں واقع رہائش گاہ حیدرپورہ میں انتقال کرگئے۔ تعزیتی پیغام میں بخاری نے متوفی کو ایک شریف النفس شخص قرار دیاجو محکمہ میں انتظامی صلاحیت کے علاوہ سماج کے وسیع حلقہ کے لوگوں میںعاجزی اور ہمدردانہ سلوک کی وجہ سے مشہور تھے۔ اپنی پارٹی صدر نے سوگوار کنبہ خاص طور سے پارٹی کے ساتھی عبدالرحیم راتھر، رشتہ داروں، دوست اور احباب سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کی جنت نشینی اور لواحقین کو یہ ناقابل ِ تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت دینے کے لئے دعا کی۔ پارٹی کے دیگرلیڈران نے بھی غلام حسن راتھر کی وفات پر تعزیت پیش کی ہے۔
 
 
 

ضلع ترقیاتی چنائو کا چوتھا مرحلہ آج | آلوسہ بانڈی پورہ میں83امیدوار میدان میں 

سرینگر// ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے چوتھے مرحلے میںضلع بانڈی پورہ میں83امیدوار میدان میں ہیں اور 15961 ووٹر ان کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ڈسٹرکٹ پنچایت الیکشن آفیسر کے مطابق آ لوسا حلقہ کیلئے 7 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ5امیدوار بلاک کی 2خالی سرپنچ نشستوں پر انتخاب لڑ رہے ہیں اور 7171 امیدوار پنچ کی نشستوں کیلئے لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 21 پنچ بلامقابلہ منتخب ہوئے تھے جبکہ 3پنچ نشستیں خالی ہیں۔595961 ووٹر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے جن میں آلوسا ڈی ڈی سی حلقہ میں 8367مرد ووٹر اور 7594 خواتین ووٹر شامل ہیں۔کے این ایس کے مطابق مذکورہ افسر نے کہاکہ بلاک میں42پولنگ مراکز کو قائم کئے گئے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پولنگ کو یقینی بنانے کیلئے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے ہیں۔ دریں اثناء ضلعی ترقیاتی کونسل انتخابات اور پنچایت ضمنی انتخابات کے چوتھے مرحلے سے پہلے درکار سامان پولنگ اسٹیشنوں کے لئے روانہ کیا گیاہے۔
 
 
 
 

ڈیلیکسی امپیکس انڈیا کی سرینگر میں دستک | گھریلو سامان فروخت کرنے کا آغاز کیا

سرینگر //ڈیلیکسی امپیکس انڈیا نے بٹہ مالو سرینگر سے گھریلو سامان فروخت کرنے کا کام کا آغاز کردیا ہے۔ ڈیلیکیسی امپیکس خوارک، ذاتی طور پر استعمال ہونے والا سامان اور معیاری گھریلو سامان فروخت کرتی ہے۔ کمپنی کا پہلا شوروم نیٹ امتحان میں امتیازی پوزیشن حاصل کرنے والے حافظ قرار محمد موسیٰ امتیاز ابرار احمد خان نے کیا ۔ بٹہ مالو ٹریڈرس ایسوسی ایشن کے صدر ، سماجی کارکن انعام النبی اور جموں و کشمیر انٹرپرونیرز کلب کے چیرمین فرحت کول نے کمپنی کی کئی چیزوں کی رسم رونمائی انجام دی۔ اس موقعہ پر بٹہ مالو ٹریڈرس ایسوسی ایشن کے صدر ابرار خان نے کہا کہ ڈیلکیسی انڈیا پوری ملک میں اپنی ایک الگ شناخت رکھتا ہے اور پورے ملک میں یہ معیاری سامان استعمال کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیلیکیسی ملک کے دیگر بازاروں میں بھی اپنا سامان فروخت کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ اس موقعہ پر انعام نبی نے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ کشمیری نوجوان کچھ الگ سوچ کر اپنا کاروبار شروع کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب دیکھنا ہے کہ کشمیری نئی ٹیکنالوجی کا کیسے استعمال کرتے ہیں۔ جموںانٹر پرونیور کلب کے صدر فرحت کول نے اُمید ظاہر کی کہ یہ تجارت ترقی کرے گی ۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ بھی خود روز گار یونٹ قائم کریں۔ مہمانوںکا استقبال کرتے ہوئے ڈیلیکیسی انڈیا کے پیر امتیاز الحسن نے کہا کہ کمپنی کی چیزیں استعمال کرکے خریداروں کو ایک نیا تجربہ حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دکان پر تربیت یافتہ عملہ موجود ہے۔ بی ٹی ائے کے جنرل سیکریٹری معراج الدین گنائی، امتیاز وارثی، محمد اقبال بزاز، وسیم پال، مسرت جاویداور دیگر افراد بھی موجود تھے جن میں آفاق حسین خان اور روف احمد آہنگر بھی شامل ہے۔