مزید خبریں

ماگام میں شہری نشیلی ادویات سمیت گرفتار

سرینگر// پٹرول پمپ ماگام کے نزدیک ناکہ چیکنگ کے دوران پولیس تھانہ ماگام کی پولیس پارٹی نے ایک شخص کو مشکوک حالت میں پالی تھین بیگ لے جاتے ہوئے روکا۔ اس کی ذاتی تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے 480نشیلی ٹکیاں اور کوڈین پر مبنی3بوتلیں برآمد ہوئیںاورمذکورہ شہری کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا جس کی شناخت عرفان احمد بیگ ساکن بدرن ماگام کے بطور ہوئی ہے۔ تھانہ پولیس ماگام نے اس سلسلے میں کیس زیر ایف آئی آر نمبر 29/2022این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت درج کیا ہے اور تحقیقات شروع کردی  ہے۔سی این ایس
 

دایرئہ ادب دلنہ کی جانب سے آن لائن محفل ِافسانہ

سرینگر// دائرہ ادب دلنہ بارہمولہ کی جانب سے ایک آن لائن محفل افسانہ کا اہتمام کیا گیاجس کی صدارت معروف ادیب اور قلمکار شکیل الرحمٰن نے کی۔محفل میںتین افسانے پڑھے گئے جن میں جواں سال افسانہ نگار رضی طاہر بھگت نے’’ پ￿د￿ آکھ‘‘ عنوان سے اپنا افسانہ پیش کیا۔ ڈاکٹر شاہدہ شبنم نے ’ڈاکٹر پلسّی‘ جبکہ نوآموزافسانہ نگار اشرف ضیا نے’ ٹھِیو￿پ چھے￿ زندگی‘عنوان سے اپنے افسانہ پیش کیا جن پر بعد میں گلشن بدرنی، نثار اعظم، رئوف قیاسی، شوکت صوفی، مجروح کشمیری، جاوید رسول، لون امتیاز، مسرور مظفر، ضمیر انصاری، اسداللہ صفوی نے  اپنے زریں خیالات کا اظہار کیا۔اپنے ستقبالیہ خطبے میں صدر دایرئہ ادب دلنہ شاہد دِلنوی نے کہا کہ دایرئہ ادب دلنہ ایک پُرانی ادبی تنظیم ہے جو70 کی دہائی سے کشمیری زبان و ادب کی ترقی و ترویج کے لیے کام کرتی آئی ہے۔ اپنے صدارتی خطبے میں محفل کے صدر شکیل الرحمان نے محفل میں پڑھے گئے تینوں افسانوںپر اپنے نظریے سے بات کی اوراِن جواں سال افسانہ نگاروں کی سراہنا کی ۔ انہوں نے دایرئہ ادب دلنہ کے منتظمین کو ایسے پروگرام منعقد کرنے کے لیے مبارکباد پیش کی۔
 

 سیدقاسم شاہ حقانی کا عرس اختتام پذیر

ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی مبارکباد

سرینگر//برگزیدہ صوفی بزرگ سید قاسم شاہ حقانی کا عرس عقیدت کے ساتھ منایا گیا۔اس سلسلے میں سب سے بڑی تقریب ان کے آستان عالیہ واقع نرپرستان فتح کدل میں منعقد ہوئی جس کی صدارت سجادہ نشین اور ٹرسٹ کے سرپرست اعلیٰ سید حمید اللہ حقانی نے کی۔ اس موقع پرجمعیت ہمدانیہ کے سربراہ مولانا ریاض احمد ہمدانی نے حضرت شاہ قاسم حقانی کے روحانی اور علمی کمالات پر روشنی ڈالی۔ وادی کے اطراف واکناف سے آئے ہوئے عقیدتمندوں نے اس مجلس میں شرکت کی۔ مولود خوانی کی پیشوائی مولانا خورشید احمد قانونگو نے انجام دی جبکہ مولانا شوکت حسین کینگ نے سید قاسم شاہ حقانی کے علمی اور روحانی کمالات پر روشنی ڈالی۔عرس کے پہلے روز تلاوت قرآن پاک، ختمات المعظمات کی مجلس آراستہ ہوئی جبکہ نمازِ مغرب کے بعد مواعظ حسنہ کی مجلس منعقد ہو ئی جس میں مولانا نثار عطاری نے صوفیائے کرام کی دینی و سماجی خدمات کی وضاحت کی۔ادھر 3مارچ کی شام کو سویہ بگ بڈگام میں عرس کے سلسلے میں ایک اور مجلس آراستہ ہوئی ، جس میں عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعدادنے شرکت کی۔ اس موقعے پرکئی کتابوں بہ شمول حضرت ایشان شیخ یعقوب صرفی کی رباعیات اور مخبر الاسرار تصنیف حضرت شیخ اکمل الدین مرزا محمد کامل بیگ خان بدخشی اور نوجوان مصنفہ کی تحریر کردہ خلیفہ دوم حضرت عمر فاروق ؓ، حقانی میموریل ٹرسٹ کی شایع کردہ سوانح سید قاسم شاہ حقانی کی رسم رونمائی بھی انجام دی گئی ۔ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری بشیر احمد ڈار نے تمام متعلقہ محکموں اور محب اولیائے کاملین کا شکریہ ادا کیا۔ادھر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جموں کشمیر کے مسلمانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سید قاسم شاہ حقانی کی تعلیم ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں عظیم الشان مرتبہ عطا کیا تھااور اُن کی تعلیم قرآن و حدیث پر مبنی ہے۔ انہوں نے دعا کی اللہ تعالیٰ بزرگان دین کی تعلیم پر ہمیں چلنے کی توفیق عطا کرے۔پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ ، خواتین ونگ کی ریاستی صدر شمیمہ فردوس شمیمہ فردوس نے بھی عرس پر مبارکباد پیش کی اور آستانہ عالیہ پر حاضری بھی دی ۔ 
 

اتھواجن میںبِہار کے شہری کی لٹکتی لاش برآمد

سرینگر//اتھواجن سرینگر میں کمرے میں بہار کے ایک شہری کی لٹکتی لاش پائی گئی۔ اتھواجن میں جمعرات کو اس وقت سنسنی پھیل گئی جب وہاں کرایہ کے ایک کمرے میں بہار کے ببلو شاہ کی لاش لٹکی ہوئی پائی گئی۔ اس موقعہ پر پولیس کو اطلاع دی گئی اور پولیس ٹیم نے جائے واقعہ پر پہنچ کر لاش اپنی تحویل میں لے لی۔جے کے این ایس کے مطابق  پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کرنے کیلئے ہسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے کیس درج کرکے مذکورہ شہری کی ہلاکت کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کی ہے۔ 
 
 

ویری ناگ میں سڑک حادثہ، نوجوان لقمۂ اجل 

بڈگام میں موٹر سائیکل سوار اور ٹریفک پولیس افسر ٹکر لگنے سے زخمی

عارف بلوچ +ارشاد احمد
اننت ناگ //ویری ناگ میں سڑک کے ایک دلدوز حادثہ میں نوجوان لقمہ اجل بن گیا ہے۔ادھر بڈگام میں موٹر سائیکل کی ٹکر سے ٹریفک پولیس اہلکار اور بائیک سوار زخمی ہوگئے۔جمعرات شام ویری ناگ سے ڈورو کی طرف آرہے 27 سالہ زاہد احمد راتھر ولد حبیب اللہ راتھر ساکنہ میرمیدان ڈورو نامی نوجوان کو راجہ فیروز احمد بٹ ولد عبدالسلام بٹ ساکنہ کوکا گنڈ ویری ناگ نامی اسکوٹی سوار نے زد میں لایا جسکے باعث نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔عینی شاہدین کے مطابق نوجوان اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ پیدل چل رہے تھے جس دوران اسکوٹی سوار نے اس کو ذد میں لایا جس کے باعث اسکی موقع پر ہی موت واقع ہوئی۔نوجوان کی شادی کہی ماہ قبل انجام پائی تھی۔نوجوان کی موت کی خبر پھیلتے ہی آبائی علاقہ میں صف ماتم بچھ گئی ۔پولس نے قانونی لوازمات کے بعد نعش کو لواحقین کے حوالے کردی ۔اس دوران  قصبہ بڈگام میں محکمہ ٹریفک پولیس نے گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کرنے کیلئے ناکے لگائے ہیں۔ جمعرات کو بڈگام قصبہ میں ہائر سکینڈری سکول کے قریب ناکہ لگایاتھا اور موٹر سائیکل زیر نمبر JK04G-4605 چلارہے احسن بشیر ولد بشیر احمد ساکنہ گلوان پورہ کی ٹکر سے محکمہ ٹریفک میں تعینات سب انسپکٹر غلام محمد ڈار ساکنہ بڈگام زخمی ہوگیا جبکہ موٹر سائیکل سوار بھی مضروب گیا۔ اس موقعہ پر دونوں کو ضلع ہسپتال بڈگام لے جایا گیا جہاں سے سب انسپکٹر کو مزید علاج کے لئے بون اینڈ جوائنٹ ہسپتال برزلہ سرینگر منتقل کر دیا گیا۔ اس دوران پولیس نے ایف آئی آر زیر نمبر 54/2022 درج کرلیا۔
 

بڈگام پولیس نے مزید 2مسرقہ گاڑیاں برآمد کیں

سرینگر//بڈگام پولیس نے نقب زنوں کے گروہ کے بے نقاب کرتے ہوئے تحقیقات کے دوران کئی گاڑیاں برآمد کیں۔ پولیس اسٹیشن بڈگام نے کیس ایف آئی آر نمبر 28/2022 کے سلسلہ میں تحقیقات کو آگے بڑھاتے ہوئے کئی جگہوں پر چھاپے مارے اور کیس کی تحقیقات کے دوران سرینگر کے پادشاہی باغ اور ضلع بڈگام کے علاقے نارکرہ سے دو مزید مسروقہ گاڑیاں برآمد کیں۔ برآمد شدہ مسروقہ گاڑیوں پر جعلی رجسٹریشن نمبر لگائے گئے تھے۔برآمد شدہ گاڑیوں کی تعداد اب بڑھ کر 17 ہو گئی ہے ۔برآمد کی گئی گاڑیوں کی تفصیلات درج ذیل ہے ۔Scorpio S11 (سفید رنگ) اصل رجسٹریشن نمبر DL2CAZ6685،جعلی رجسٹریشن نمبر JK21F 8841،آلٹو 800 (سلور کلر)رجسٹریشن نمبر JK02AD-8264 ہے۔ نقب زنی کے معاملہ میں مزید گرفتاریاں اور مسروقہ گاڑیوں کی برآمدگی متوقع ہے۔
 

امتیازی سلوک اور ناانصافی

کانگریس متحد ہوکرآوازاٹھائے گی: میر

 سرینگر//پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر غلام احمد میر نے کہا ہے عوام کو کانگریس کے ساتھ جوڑنے کیلئے ڈیجیٹل ممبرشپ شروع کی جائے گی۔ پارٹی دفتر میں غلام احمد میر نے سینئر لیڈروں، سابق قانون سازوں، ضلعی صدور اور پی سی سی کے عہدیداروں کے ساتھ ایک میٹنگ میں اپنے اپنے بلاکوں اور اضلاع میں رہنماؤں سے تنظیمی امور اور سرگرمیوں کے بارے میں فیڈ بیک حاصل کیا۔ میٹنگ میں آنے والے دنوں میں شروع کی جانے والی دیگر تنظیمی سرگرمیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ میٹنگ میں کشمیر بھر کے اضلاع میں پارٹی کی جاری رکنیت سازی مہم پر غوروخوض ہوا اور اس بات کو یقینی بنانے کے علاوہ کہ ایس ٹی، ایس سی، او بی سی اور دیگر مراعات یافتہ طبقوں کے ممبران کی متاثر کن تعداد کو یقینی بنانے کے مقصد سے پرائمری ممبران کی زیادہ سے زیادہ تعداد میں اندراج کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ پارٹی میں مناسب نمائندگی دینے کے لیے میر نے کہا کہ کانگریس پارٹی مرکز میں موجودہ نظام کے تحت لوگوں کے ساتھ امتیازی سلوک، ناانصافی کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے لوگوں کی بھلائی کے لیے کام کرتی رہے گی۔انہوںنے یقین ظاہر کیا کہ ملک بھر میں کانگریس اپنی عوام دوست پالیسیوں اور ملک میں رہنے والے ہر طبقے کے لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے تعمیری نقطہ نظر کی وجہ سے مزید مضبوط ہوکر ابھرے گی۔ انہوںنے کارکنوں سے کہا کہ وہ پارٹی کے مشن کو آگے بڑھائیں،عوام کی بہترین خدمت کریں جو پارٹی کی میراث ہے۔اس موقعہ پر جے کے پی سی سی کے صدر نے اعلان کیا کہ پارٹی آنے والے دنوں میں ڈیجیٹل ممبر شپ شروع کرنے جا رہی ہے تاکہ جموں و کشمیر کے دور دراز علاقوں میں پرائمری اور فعال ممبران کے اندراج کو یقینی بنایا جا سکے۔
 

کولگام میں پنچ کی ہلاکت افسوسناک: تاریگامی /پنچائت کانفرنس

سرینگر// کولپورہ، کولگام میں نامعلوم بندوق برداروں کے ہاتھوں پنچ محمد یعقوب ڈار کی ہلاکت کی شدید مذمت کرتے ہوئے، سی پی آئی (ایم)لیڈر محمد یوسف تاریگامی نے اس واقعہ کو گھنانا قرار دیا ہے، جس کی سبھی کو مذمت کرنی چاہیے۔سوگوار خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے تاریگامی نے سوگوار کنبہ سے اپنی دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ادھر جموں و کشمیر کے منتخب پنچایت نمائندوں کی تنظیم آل جموں و کشمیر پنچایت کانفرنس نے کلپورہ گاوں سریندو ضلع کولگام کے پنچ محمد یعقوب ڈار کی ہلاکت کی شدید مذمت کی ہے۔ تنظیم کے صدر انیل شرما نے کہا کہ ’تمام اے جے کے پی سی ممبران غم کی اس گھڑی میں پنچ محمد یعقوب ڈار کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں‘۔شرما نے میٹنگ میں مہلوک پنچ کو خراج عقیدت پیش کیااور مطالبہ کیا کہ مارے گئے تمام پی آر آئی ممبران کو معاوضہ ادا کرنے کے لیے ایک فکس ایکس گریشیا پالیسی بنائی جائے۔انہوںنے مہلوک پنچ کے ایک فرد کیلئے سرکاری نوکری کے مطالبے کو دہرایا۔ انہوںنے  لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے مطالبہ کیاکہ وہ پنچایت ممبران کی سیکورٹی کا جائزہ لیں اور نچلی سطح کے جمہوری اداروں کو مضبوط کرنے کے لیے کام کرنے والے مستحق منتخب ممبران کو فوری طور پر PSO اور محفوظ رہائشی کوارٹر فراہم کریں۔
 

1لاکھ روپے کا ایکسگریشیا ریلیف فراہم 

کولگام//ضلع انتظامیہ کولگام نے مارے گئے پنچ محمد یعقوب ڈار کے لواحقین کو 1لاکھ روپے کا ایکسگریشیا ریلیف فراہم کیا۔ ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام کی ہدایت پر اے سی ڈی، اے سی پی اور تحصیلدار کولگام سمیت افسران کی ایک ٹیم نے 1لاکھ روپے کا چیک لواحقین کے حوالے کیا۔ واقعہ کے چند گھنٹوں میں ہی خاندان کو امداد فراہم کر دی گئی۔
 

بائز ہائر سکینڈری سکول صورہ کا پرنسپل معطل 

سری نگر//یو این آئی// ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن کشمیر نے سرینگر کے ایک ہائر سکنڈری کے پرنسپل کو معطل کر دیا ہے تاہم مذکورہ پرنسپل کی معطلی کے وجوہات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے جاری ایک حکمنامے کے مطابق بائز ہائیر سکنڈری اسکول صورہ سرینگر کے پرنسپل کو معطل کر دیا گیا ہے ۔معطل شدہ پرنسپل کو چیف ایجوکیشن آفیسر(سی ای او) سری نگر کے دفتر کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے ۔حکمنامے میں موصوف سی ای او سے کہا گیا کہ وہ اس معاملے کی سات دنوں کے اندر اندر انکوائیری کریں۔بتادیں کہ وادی میں بدھ کو ہی زائد از ڈھائی برس کی طویل مدت کے بعد تعلیمی اداروں میں درس و تدرس کا عمل بحال ہوگیا ہے ۔
 
 

گاندربل اور پلوامہ میں پولیس دربار

سماجی مسائل بالخصوص منشیات کی روکتھام پرتبادلہ خیال

سرینگر//پولیس نے گاندربل اور پلوامہ میں پولیس کمیونٹی پارٹنرشپ گروپ میٹنگوں کا انعقاد کیا۔ پولیس اسٹیشن لار میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس کی صدارت ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر گاندربل غلام حسن نے کی۔ اس موقع پر ایس ایچ او لار بھی موجود تھے۔ اجلاس میں لاراور اس سے ملحقہ علاقہ کے نمبرداروں، چوکیداروں اور معزز شہریوں نے شرکت کی۔اسی طرح پلوامہ میں متعلقہ ایس ایچ اوز کے ذریعہ پولیس اسٹیشن کاکہ پورہ اور پولیس اسٹیشن راجپورہ میں میٹنگیں منعقد ہوئیں۔میٹنگوں میں اپنے اپنے علاقوں کے نمبرداروں، چوکیداروں اور معزز شہریوں نے شرکت کی۔ان میٹنگوں کے دوران شرکا نے مختلف مسائل کو اٹھایا جن میں منشیات کی لت، چوری، جہیز، کالا بازاری،  آوارگی اور دیگر کئی مسائل شامل ہیں۔پولیس افسران نے شرکا کو یقین دلایا کہ ان کی حقیقی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا جبکہ دیگر مسائل کے جلد ازالے کے لیے متعلقہ حکام کے ساتھ بات چیت کی جائے گی۔ شرکاء سے درخواست کی گئی کہ وہ CABکی پیروی کریں اور دوسروں کو بھی تعلیم دینے کی درخواست کی۔شرکا نے اس طرح کی باہمی ملاقاتوں کے انعقاد پر پولیس کی تعریف کی اور سماجی جرائم کی لعنت کو روکنے اور امن و امان برقرار رکھنے میں اپنے مکمل تعاون کایقین دلایا۔
 

یوم خواتین کامیابی کا دن منائیں:EPFO

سرینگر//EPFOجموں و کشمیر اور لداخ وادی کشمیر کے تمام مالکوں اور ملازمین کو پورے ہندوستان کی سطح پر ای-نامیشن میں زون کی طرف سے حاصل کردہ ایک قابل ذکر کارنامے کے لیے مبارکباد دینے کے اس موقع کا فائدہ اٹھاتا ہے۔آئیے ہم اس یوم خواتین 8مارچ 2022 کو ایک تاریخی دن کے طور پر منائیں، تمام خواتین ملازمین کی سو فیصد ای-نامیشن اور KYCاور دیگر ملازمین کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ کامیابی حاصل کریں ۔