مزید خبریں

مشیر بصیر خان نے جموں توی گولف کورس میں ایکو ہٹس اور کیفے ٹیریا کا اِفتتاح کیا

جموں//سیکرٹری سیاحت سرمد حفیظ اور ناظم سیاحت جموں ڈاکٹر نسیم جاوید چودھری کی موجودگی میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے جموں توی گالف کورس سدھرا میں اِیکو لاگ ہٹس اینڈ کیفے ٹیریا کا اِفتتاح کیا۔ 650 مربع فٹ ایکو ہٹس اور 6130 مربع فٹ رقبے پر محیط کیفے ٹیریا کو وزیر اعظم ترقیاتی پیکیج (I) کے تحت بالترتیب 1.85 کروڑ اور 127.80 لاکھ کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔مشیرموصوف کو ہٹوں میں دستیاب سہولیات کے بارے میں جانکاری دی گئی۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ سیاحوں کو فراہم کی جانے والی تمام سہولیات کے ساتھ اقامتی سہولیات کا بھی انتظامات کریں۔ انہوں نے مزید ہدایت دی کہ پانی ، بجلی اور دیگر سہولیات کا موازنہ ہونا چاہئے۔مشیر بصیر خان نے حکام کو ہدایت دی کہ جمالیاتی قدر کو اعلیٰ ترجیح اور تقاضوں کے مطابق موجودہ معاون ڈھانچہ اور طریقہ کار مرتب کریں۔مشیر موصوف نے ہٹوںکی تعمیر پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ِایکو ہٹوں کا زمین پر کافی اثر پڑے گا۔انہوں نے تفریح کے لئے سجاوٹی پودوں اور پھولوں کو لگانے کی بھی ہدایت دی۔مشیرموصوف نے ماحولیاتی اور سجاوٹی عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے وہاں دیگر سہولیات کی ترقی کی بھی ہدایت دی۔وہاں موجود افسران نے مطالبہ کیا کہ جے ٹی جی سی میں ایک سوئمنگ پول تعمیر کیا جائے جس پر مشیرموصوف نے انہیں تفصیلی تجویز بھیجنے کی ہدایت دی۔مشیر نے مزید کہا کہ گالف کورس ،آبی گاہوںاور دیگر سہولیات کی بحالی اور خوبصورتی کو مناسب طریقے سے برقرار رکھا جا نا چاہئے۔
 

فوجی اہلکار نے گولی مار اپنا کام تمام کیا |  پچھلے کچھ روز میں فوجی اہلکار کی خودکشی کا دوسرا واقعہ

محمد تسکین 
بانہال // قصبہ بانہال میں واقع آرمی کے ٹرانزٹ کیمپ میں ایک فوجی اہلکار نے منگل کی علی الصبح اپنی سروس رائفل سے مبینہ خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ پولیس نے مرنے والے فوجی اہلکار کی شناخت 28 سالہ اسنگپا مدر ساکنہ ریاست کرناٹک کے طور کی ہے اور وہ 27 راشٹریہ رائفلز سے منسلک تھے۔ انہیں بانہال کے ایمرجنسی ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد فوج کے حولاے کیا گیا تاکہ اسے اپنے ابائی علاقہ بھیجا جا سکے۔ پولیس نے اس سلسلے میں ضابطہ فوجداری کی دفعہ 174 CrPc کے تحت کیس درج کرکے مزید کاروائی شروع کی ہے۔ یہ پچھلے دس روز کے اندر اندر فوجی اہلکار کی خودکشی کا دوسرا واقع ہے جس میں فوجی اہلکار نے مبینہ خودکشی کا انتہائی اقدام اٹھایا ہو۔ اس سے کچھ روز پہلے  سب دویڑن رامسو کے اکڑال فوجی کیمپ میں ایک فوجی اہلکار نے ایسے ہی حالات کے تحت اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کی تھی۔  
 

ڈی ڈی سی چیرمین و وائس چیئرمین نے اپنے دفاتر سنبھالے

 اشتیاق ملک
 ڈوڈہ//ضلع ترقیاتی کونسل چیرمین ڈوڈہ دھنتر سنگھ کوشل و وائس چیئرمین سنگیتہ رانی نے باقاعدہ طور پر منگل کو سپورٹس اسٹیڈیم کے نزدیک قائم اپنے دفاتر سنبھالے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر وکاس شرما کے علاوہ ڈی ڈی سی و بی ڈی سی ممبران، اے سی ڈی ادریس لون و دیگر پنچائتی نمائندگان موجود تھے۔اس دوران ڈی سی کی موجودگی میں آفیسران و پنچائتی نمائندگان نے چیرمین و وائس چیئرمین کا والہانہ استقبال کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع کی ہمہ جہت  ترقی کے لئے کونسل و انتظامیہ کے تعاون سے ہر وقت سرگرم رہے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلع ترقیاتی کونسل اپنی خدمات صاف و شفاف طریقے سے انجام دے گی۔
 

ڈوڈہ آتشزدگی میں رہائشی مکان تباہ 

اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ قصبہ میں آتشزدگی کی پراسرار واردات میں ایک منزلہ مکان تباہ ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز شام پانچ بجے کے قریب بس اسٹینڈ ڈوڈہ کے متصل عبد القیوم زرگر نامی شہری کے رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی ہے اور چند ہی لمحوں میں پوری عمارت میں پھیل گئی تاہم مقامی لوگوں کی بروقت کارروائی و فائر بریگیڈ سروس کی گاڑی وقت پر پہنچنے ہی ایک بڑا حادثہ ٹل گیا اور آگ پر قابو پا لیا گیا لیکن اس دوران مکان کی چھت تباہ ہو گئی جس میں بھاری پیمانے پر مالی نقصان بھی ہوا۔اس دوران پولیس و سیول انتظامیہ کے آفیسران بھی موقع پر پہنچے اور نقصانات کا جائزہ لیا. بتایا جاتا ہے کہ شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی تھی۔
 

ضروری کاموں کیلئے چوگان میں آنے کی اجازت

 عاصف بٹ
کشتواڑ//ضلع کشتواڑ میں کرونا وائرس کے مثبت معاملات میں مسلسل اضافے کے چلتے ہوئے انتظامیہ نے تواریخی چوگان میدان میں غیر ضروری کاموں کیلئے آنے پرپابندی عائد کردی ہے اور صرف ضروری کاموں کیلئے ہی چوگان گراونڈ میں سرگرمیوں کی اجازت ہوگی۔ ایک حکمنامہ زیر نمبر DM/K/21/359-362 جاری کرتے ہوئے کہاگیا کہ چوگا ن گراونڈ میں عوام کی غیر ضروری کاموں پر پابندی عائد کردی ہے۔ جبکہ پولیس کو سختی سے حکمنامے پر عمل پیرا ہونے کو کہا گیا ہے تاکہ لوگوں کی بھیڑپر قابو پایا جاسکے اور اس وبائی بیماری کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے۔
 

درماڑی میں بازار کی چیکنگ،کئی دوکانداروں پرجرمانہ  

زاہد ملک
مہور//درماڑی میں تحصیلدار تھرو ڈاکٹر ریاض احمد اور ٹی ایس او درماڑی کی ایک ٹیم نے درماڑی بازار کا دورہ کیا ۔اس دوران ٹیم نے دوکانداروں کا ریٹ لسٹ بھی چک کیا۔ ٹیم نے دوکانداوں کو ہدایات دی کہ اگر دوکاندار کسی طرح کی بھی خلاف وازی کریں گے، ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ چیکنگ کے دوران ٹیم نے کئی ایک دوکانداروں پر جرمانہ بھی عائد کیا۔
 
 

لوگوں کو احتیاطی تدابیر اپنانی چاہئیں: اجیت بھگت

کشتواڑ//سینئر سماجی و سیاسی رہنما اجیت بھگت نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ وہ کورونا وائرس پر عملدرآمد کریں یا ایس او پیز کو نافذ کریں ، ان کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کسی کے حق میں نہیں ہے۔بھگت نے کہا’’ ہمیں زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ ماسک پہننا اور معاشرتی فاصلے کا خاص خیال رکھنا ضروری ہے۔ اس طرح ، ہم نہ صرف اپنے بلکہ اپنے گھر والوں کی بھی حفاظت کرسکتے ہیں‘‘۔اجیت بھگت نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ لاک ڈاؤن نے معیشت کو کتنا نقصان پہنچایا ، متاثرین اور کارکنوں کو کتنا نقصان پہنچا ہے۔ اگر ہم احتیاط برتتے ہیں تو لاک ڈاؤن کی ضرورت نہیں ہوگی۔ لاک ڈاؤن کسی کے حق میں نہیں ہے۔ کم آمدنی والے افراد لاک ڈاون سے متاثر ہونے کا زیادہ امکان رکھتے ہیں۔
 

روی ٹیکو کی وفات پر الطاف بخاری کی تعزیت| اپنی پارٹی کا غمزدہ کنبہ کے ساتھ اظہار ِ یکجہتی

جموں//اپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری نے منگل کے روز اپنی پارٹی جنرل سیکریٹری وجے بقایہ کے برادرِ نسبتی روی ٹیکو کی وفات پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے، جن کی جموں کے ایک اسپتال میں مختصر علالت کے بعد موت ہوگئی۔آنجہانی اپنی پارٹی لیڈر اور جنرل سیکریٹری یوتھ ونگ ابہے بقایہ کے چاچا تھے۔ یہاں جاری بیان میں الطاف بخاری نے اُن کی روح کی شانتی کے لئے دعا کی ہے جوکہ سماجی خدمات اور انسان دوست رویہ کی وجہ سے جانے جاتے تھے۔ پارٹی صدر کے علاوہ سنیئر نائب صدر غلام حسن میر، سابقہ وزیر اور سنیئرلیڈر محمد دلاور میر، نائب صدور ظفر اقبال منہاس، اعجاز خان، عثمان مجید، چوہدری ذوالفقار علی، جنرل سیکریٹری رفیع احمد میر، وکرم ملہوترہ، صوبائی صدر کشمیر محمد اشرف میر، ریاستی سیکریٹری اور ضلع صدر بڈگام منتظر محی الدین، میئر سرینگر اور صدر یوتھ ونگ جنید عظیم متو، ترجمان جاوید حسن بیگ، چیف کارڈی نیٹر اور ضلع انچارج کولگام عبدالمجید پڈر، میڈیا ایڈوائزر فاروق اندرابی، صوبائی صدر جموں منجیت سنگھ، صوبائی نائب صدر جموں اصغر علی، صوبائی صدر خواتین ونگ جموں نمرتہ شرمااوردیگر پارٹی عہدیداران اور ممبران نے بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اپنی پارٹی لیڈر شپ نے غمزدہ کنبہ کے ساتھ دکھ کی اِس گھڑی میں دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے متوفی کی روح کی شانتی کے لئے دعا ہے۔