مزید خبریں

۔18سے45برس کے لوگوں کی ٹیکہ کاری | کپوارہ میں رجسٹریشن شروع

کپوارہ//ڈپٹی کمشنر کپوارہ نے جمعہ کو کہا کہ ضلع میں 18سال سے45برس تک کے لوگوں کو کووِڈ19- سے بچائو کے ٹیکے لگانے کیلئے رجسٹریشن COWINایپ/پورٹل پرشروع ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکہ کاری کب شروع ہوگی اس کا بعدمیں سپلائی پہنچتے ہی اعلان کیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ ٹیکہ کاری کیلئے پہلے نام درج کرنا ہوگا۔انہوں نے18سے45برس تک کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کووِڈ سے بچائو کاٹیکہ لگائیں اورمحفوظ ہوجائیں۔
 

گاندربل میں نوجوان دل کادورہ پڑنے سے فوت

گاندربل/ارشاداحمد/گیراج گاندربل میں اس وقت صف ماتم بچھ گیا جب ایک25 سالہ لڑکا حرکت قلب بند ہونے سے فوت ہوا۔مقامی لوگوں کے مطابق 25 سالہ سعید شاکر حکیم ولد سعید منظور ساکنہ گیراج گاندربل کی حالت جمعہ صبح بہت خراب ہوئی۔ گھر والوں نے اُسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال گاندربل منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔ڈاکٹروں نے اُس کی موت کی وجہ کو حرکت قلب بند ہونا قرار دیا۔ 
 

کولگام میں ستر برس کی خاتون کی لاش گٹر میں پائی گئی

کولگام/خالدجاوید/کیلم کولگام میں سترسال کی خاتون کی لاش گٹر میں پائی گئی۔اطلاعات کے مطابق عزیزی بیگم زوجہ عبدالغنی لون ساکن کیلم دیوسر دوروزقبل رات کے دوران۲ گھر سے باہر نکلی تھی اور پھر لاپتہ ہوگئی تھی۔گھر والوں نے اس کی بسیار تلاش کی لیکن وہ اُس کاسراغ نہیں لگا سکے۔جمعہ کو بعد دوپہر دوبجے اس کی لاش کو ایک گٹر میں پایا گیا۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

KPDCLکے منیجنگ ڈائریکٹر کااسپتالوں کادورہ  | بجلی کی سپلائی پوزیشن کا جائزہ لیا

سرینگر//صحت مراکزپر بجلی کی فراہمی کا جائزہ لینے کیلئے جمعہ کو کشمیر پاورڈسٹری بیوشن کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر بشارت احمدنے متعدد اسپتالوں اوررسیونگ اسٹیشنوں کا معائنہ کیا تاکہ صحت مراکز کو بلاخلل بجلی مہیا ہو۔جواہرلال نہرواسپتال کے دورے کے دوران انہیں بتایا گیا کہ اسپتال میکنیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ نے دو600کے وی اور300کے وی جنریٹر نصب کرکے بجلی کے بیک اَپ کاانتظام کیا ہے ۔موجودہ250کے وی جنریٹر کو فیزآوٹ کیا جائے گا۔اسپتال کے سربراہ نے کے پی ڈی سی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر کوبتایا کہ جنریٹر جلدسے جلدکام شروع کریں گے.۔منیجنگ ڈائریکٹر نے رعناواری رسیونگ اسٹیشن جہاں سے جے ایل این ایم اسپتال کو بجلی فراہم ہوتی ہے ،کابھی دورہ کیااورایگزیکیٹوانجینئر سب ٹرانسمشن ڈویژن فسٹ کوہدایت دی کہ اسپتال کو بلا خلل بجلی کی سپلائی یقینی بنائی جائے۔مابعد منیجنگ ڈائریکٹر نے کشمیرنرسنگ ہوم سونہ وار کا بھی دورہ کیااور وہاں بجلی سپلائی کی صورتحال کاجائزہ لیا۔انہیں بتایا گیا کہ نرسنگ ہوم میں بجلی کی سپلائی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے اوریہاں بیک اَپ کا بھی معقول بندوبست ہے ۔

صوبائی کمشنر نے سیلابی صورتحال کامقابلہ کرنے کیلئے تیاریوں کاجائزہ لیا

سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیرپی کے پولے،نے انسانی جانوں اور جائیداد کے اتلاف کو روکنے کے لئے ایک جامع انسدادسیلاب منصوبہ مرتب کرنے پر زوردیا ہے ۔ وہ یہاں وادی کشمیرمیں سیلاب جیسی کسی ممکنہ ہنگامی صورتحال کا مقابلہ کرنے کیلئے بلائی گئی جائزہ میٹنگ کی صدارت کررہے تھے ۔اس موقعہ پر آبپاشی وفلڈ کنٹرول کے چیف انجینئر نے ایک پاور پوائنٹ پرزنٹیشن کے ذریعے کشمیرمیں سیلاب کی روکتھام سے متعلق منصوبوں کی جانکاری دی اور اس سے متعلق ڈھانچے سے بھی باخبر کیا۔میٹنگ میں بتایاگیا کہ آبپاشی وفلڈ کنٹرول محکمہ نے دریائے جہلم میں سطح آب ناپنے کے خودکارنصب کئے ہیں اوراس کے علاوہ مختلف مقامات پربارش کی پیمائش کے خودکارآلے بھی لگائے ہیں تاکہ پانی کی سطح کے بارے میں فوری طور جانکاری حاصل ہوسکے۔صوبائی کمشنر نے ضلع وار سیلاب کی صورتحال کامقابلہ کرنے کیلئے تیاریوں سے متعلق بھی جان کاری طلب کی اور بچائو مراکزکی نشاندہی کرنے کوکہا۔انہوں نے کہا کہ ان مراکزپربجلی اور پانی کی مطلوبہ سہولیات کو بہم رکھا گیا ہے۔  انہوں نے متعلقین کو سیلاب کے دوران بچائوکارروائیوں کی مشق کرنے کی بھی ہدایت دی۔انہوں نے دریائے جہلم اور اس کی معاون ندی نالوں کے باندھ مضبوط کرنے کی بھی تاکید کی اور جہاں کہیں بھی یہ باندھ کمزور ہوچکے ہیں انہیں وہاں مضبوط کرنے کی ہدایت دی۔ اس دوران ڈپٹی کمشنروں کو کہاگیا ہے کہ وہ ڈیزاسٹرمنیجمنٹ پلانوں کواَپ ڈیٹ کریںاور اس کے نقول صوبائی کمشنر کو روانہ کریں۔اس موقعہ پرآبپاشی وفلڈکنٹرول محکمہ کو بتایا گیا کہ وہ دستیاب سازوسامان کی فہرست مکمل کریں اوراس کے علاوہ کشتیوں کی فہرست بھی تیار کریں جو حکومتی اداروں کو وقت ضرورت دستیاب ہو۔صوبائی کمشنر نے متعلقین کو ہدایت دی کہ وہ شہری علاقوں میں نالیوں کی صٖفائی کریں اور ان میں جمع ہوئے مٹی اورریت کو باہر نکالیں۔
 

 عیدسے پہلے عید |  ہندوارہ کادس سال سے گم نوجوان بازیاب 

 کپوارہ/اشرف چراغ/ویلگام کے مضافات  سوچلیاری کے ایک کنبہ کو ایک دہائی قبل ان کا کھویا ہوا بیٹا واپس ملا ۔معلوم ہوا ہے کہ ایک دہائی قبل سو چلیاری ویلگام کے فضل الدین کا بیٹا محمد اشرف چوہان 2010میں اپنے گھر سے لاپتہ ہو ا، جس کے بعد فضل الدین نے ویلگام پولیس تھانہ میں اس کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی اور پولیس نے محمد اشرف چوہان کی تلاش شروع کی تاہم ایک دہائی کے بعد پولیس نے محمد اشرف چوہان کو اونتی پورہ میں قائم اسلامک یو نیو سٹی کے ایک کنٹین سے بازیاب کرایا ۔محمد اشرف چوہان کے والد نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ وہ سرینگر میں ایک دکان پر کام کررہا تھا جسکے بعد کئی سال تک اس نے جمو ں میں بھی ایک دکان میں کام کیا اور وہا ں سے اسلامک یو نیو رسٹی کے کنٹین میں کام کیا ۔ویلگام پولیس کا کہنا ہے کہ ان کو گزشتہ ایک دہائی سے محمد اشرف چوہان کی تلا ش تھی اور چند روز قبل ایک اطلاع ملی کی محمد اشرف چوہان اونتی پورہ میں قائم اسلامک یونیورسٹی کے کنٹین میں کام کر رہا ہے جہا ں سے پولیس نے اُسے بازیاب کر کے اپنے گھر والو ں کے حوالہ کیا ۔بتایا جاتا ہے ہے کہ جو ں ہی محمد اشرف چوہان کو گھر والو ں کے حوالے کیا گیا تو وہ خوشی سے جھوم اٹھے اور علاقہ میں خوشی کی لہر دو ڑ گئی ۔والدین کا کہنا ہے کہ ویلگام اور ہندوارہ پولیس کی انتھک کوششو ں سے ہی انہیں ان کا کھویا ہو ابیٹا واپس ملا اور گویا ان کے گھر میں عید سے قبل سے عید ہوئی ۔
 

غیرمقامی گاڑیوں کی دوبارہ رجسٹریشن کے حکم کی منسوخی| نیشنل کانفرنس کا عدالت عالیہ کے فیصلے کا خیرمقدم

سرینگر//نیشنل کانفرنس نے جموں وکشمیر سے باہر خریدی گئی گاڑیوں کی دوبارہ رجسٹریشن کرنے کے فرمان کو عدالت عالیہ کی طرف سے کالعدم قرار دیئے جانے کا خیر مقدم کیا ہے۔ پارٹی کے ترجمان عمران نبی ڈار نے ایک بیان میں کہا کہ عدالت عالیہ کے اس فیصلے سے ایسے ہزاروں افراد کو راحت ملی ہے جنہوں نے باہر سے گاڑیاں خریدی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے گاڑی مالکان کو جبری طور پر یہاں دوبارہ رجسٹریشن کیلئے مجبور کرکے ان پر اضافی مالی بوجھ ڈالا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ غیر مقامی گاڑیوں کی رجسٹریشن کے وقت پہلے ہی متعلقہ ریاست یا یوٹی میں ان کا ٹوکن ٹیکس ادا کیا جاچکا ہے اور یہاں ان گاڑیوں کی دوبارہ رجسٹریشن کا فرمان جاری کرکے لوگوں پر اضافی مالی بوجھ ڈالنا سمجھ سے بالاتر تھا۔ نیشنل کانفرنس نے پہلے ہی اس فیصلے کو مسترد کیا تھا اور اس کی منسوخی کا مطالبہ کیا تھا۔ این سی ترجمان نے کہا کہ ٹریفک نظام میں بہتری اور ٹریفک کی بدترین صورتحال سے نمٹنے کا بہترین طریقہ جموں و کشمیر میں روڈ انفرااسٹرکچر کو بڑھانا ہوگا تاکہ آئے روز بڑھتے ہوئے ٹریفک کا دبائو گاڑیوں کی نقل و حرکت پر نہ پڑے۔ حکومت از سر نو رجسٹریشن جیسے فرمانوں سے ٹریفک نظام میں سدھار کا کوئی امکان نہیں۔ 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

غیور فاونڈیشن کی ایڈہاک کمیٹی تشکیل

 
سرینگر//غیورفاؤنڈیشن کی ایگزیکٹو کونسل نے متفقہ طور پر ایڈہاک کمیٹی تشکیل دی ۔پروفیسر (ڈاکٹر) شاد رمضان کو سرپرست جبکہ شوکت غیورکو فاؤنڈیشن کا صدر نامزد کیا گیا۔سید جی ایم اندرابی کریری کو کنوینر نامزد کیا گیا  (وہ مزید فیصلے تک جنرل سکریٹری کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے)، سید تجمل الاسلام کو فاونڈیشن کاترجمان نامزد کیا گیا۔اس کے علاوہ امداد ساقی،،عبدالرحمن فدا ،سید عبدالرشید جوہر اورپیارے حتاش (جموں)غیور فاونڈیشن کے نائب صدور ہونگے ۔ایڈوکیٹ ایم نذیر فدا (ریٹائرڈ جج) ،پروفیسر (ڈاکٹر) فاروق فیاض ،پروفیسر (ڈاکٹر) شہاب عنایت ملک ،پیرزادہ ابدال مہجور ،عیاش عارف ،ڈاکٹر جی این حلیم ،بشیر احمد مسعودی ، ولی محمد ڈار کانسپوری ،شہزادہ رفیق،سید غلام ، محی الدین اندرابی پلوامی فاونڈیشن کے صلاح کار نامزد کئے گئے ۔
 
 
 
 

اپنی پارٹی لیڈر عبدالحمید لون فوت | الطاف بخاری کا سوگوار کنبہ کے ساتھ اظہار یکجہتی

جموں//اپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری نے جمعہ کے روز پارٹی کے سینئرلیڈ ر عبدالحمید لون ساکن پھلنی بدھل راجوری کی وفات پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔ایک تعزیتی پیغام  میں بخاری نے کہا کہ لون پارٹی کے اہم رکن تھے جنہوں نے اپنے علاقہ میں لوگوں کی بہبود کے لئے بے لوث کام کیا اور زمینی سطح پر پارٹی مضبوط بنانے کے لئے بھی محنت کی۔ انہوں نے کہا’’عبدالحمید لون خطہ کی جامع ترقی میں گہری دلچسپی رکھتے تھے اور ہمیشہ پرزور طریقہ سے عوامی مسائل کو حل کرنے کے لئے کوششیں کرتے تھے، اُن کی کمی پارٹی حلقوں میں شدت سے محسوس کی جائے گی اور اِس خلاء کو پُر کرنا مشکل ہے‘‘پارٹی کے دیگرلیڈران نے بھی کی لون کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اپنی پارٹی لیڈرشپ نے غمزدہ کنبہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی جنت نشینی کیلئے دعا کی ہے۔ 
 
 
 

سرینگر میں دو افرادچرس سمیت گرفتار

 
سرینگر// سرینگر پولیس نے دو افرادکو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے 270 گرام چرس برآمد کرلی ۔ شہید گنج تھانہ نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر اعجاز احمد شیخ ساکن آلوچی باغ اور دانش بلال ساکن اولڈ برزلہ کو گرفتار کرلیا۔ ان کے قبضے سے 270گرام وزنی چرس برآمد کیااورشہیدگنج تھانہ نے اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 31/21 درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔
 
 

عوامی مجلس عمل کابشیر احمد مٹھ کے انتقال پر اظہاررنج

 
سرینگر// عوامی مجلس عمل نے ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کشمیر کے سابق صدر اور میرواعظ خاندان کے دیرینہ محب بشیر احمد مٹھ ساکن قمرواری کی وفات پر زبردست دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے موصوف کو ایک نرم مزاج اورمقبول سماجی کارکن قرار دیا۔ بیان میں کہا  بیان میں کہا گیا کہ مرحوم بشیر احمد مٹھ بحیثیت صدر ٹرانسپوٹ ایسوسی ایشن ٹرانسپوٹرس کے مسائل و معاملات کو حل کرانے میں نہ صرف ہمیشہ پیش پیش رہتے تھے بلکہ جموںوکشمیر عوامی مجلس عمل کے ایک ہمدرد ہونے کے ناطے تنظیمی پروگراموں کو بھی اپنی سطح پر آگے بڑھانے میں فعال کردار ادا کرتے۔سربراہ تنظیم میرواعظ محمد عمر فاروق کی جانب سے مٹھ خاندان اور مرحوم کے عزیز و اقربا کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کی جنت نشینی کیلئے دعا کی۔اس دوران مشتاق احمد صوفی، فاروق احمد سوداگر، حاجی محمد یوسف بٹ اور عبدالقیوم وانی پر مشتمل وفد نے قمر واری جاکر سوگوار کنبے کے ساتھ قیادت کی جانب سے تعزیت اور ہمدری کا پیغام پہنچایا اور مرحوم کیلئے فاتحہ پڑھی اور ایصال ثواب کیا۔دریں اثناء تنظیم نے مجلس عمل کے ایک رکن مفتی عادل ساکن لالبازار کی والدہ کی وفات پر بھی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ۔
 
 
 

جموں کشمیر ایجوکیشن چیمبرکا ڈاکٹر سی ایل وشن سے اظہار یکجہتی

 
سرینگر// جموں وکشمیر ایجوکیشن چیمبر (جے کے ای سی) نے ماہر تعلیم ڈاکٹر سی ایل ویشن سے اُ ن کی اہلیہ راج دلاری ویشن کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔موجودہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے ایسوسی ایشن نے ایک آن لائن تعزیتی اجلاس منعقد کیا اور مرحومہ کو خراج  عقیدت پیش کیا گیا۔ اجلاس میںجی این وار ، شوکت چوہدری ، ایم وائی وانی ، ایم وائی منظر ، اقبال بیگ ، منصور احمد اور دیگرافراد نے اپنی ہمدردی کا اظہار کرنے کے لئے آن لائن اجلاس میں شرکت کی۔ ایسوسی ایشن نے ڈاکٹر وشن کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیااورکہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہر ممبر ڈاکٹر وشن کے ساتھ کھڑا ہے۔
 
 

جموں کشمیر ایجوکیشن چیمبرکا ڈاکٹر سی ایل وشن سے اظہار یکجہتی

 
سرینگر// جموں وکشمیر ایجوکیشن چیمبر (جے کے ای سی) نے ماہر تعلیم ڈاکٹر سی ایل ویشن سے اُ ن کی اہلیہ راج دلاری ویشن کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔موجودہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے ایسوسی ایشن نے ایک آن لائن تعزیتی اجلاس منعقد کیا اور مرحومہ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اجلاس میںجی این وار ، شوکت چوہدری ، ایم وائی وانی ، ایم وائی منظر ، اقبال بیگ ، منصور احمد اور دیگرافراد نے اپنی ہمدردی کا اظہار کرنے کے لئے آن لائن اجلاس میں شرکت کی۔ ایسوسی ایشن نے ڈاکٹر وشن کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیااورکہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہر ممبر ڈاکٹر وشن کے ساتھ کھڑا ہے۔
 

نیشنل کانفرنس کا اظہارِ تعزیت

 
سرینگر // نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے پارٹی کے سرکردہ رکن محمد شفیع میر ساکن خانقاہِ معلی کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحومہ کی جنت نشینی اور  لواحقین کیلئے صبر کی دعا کی۔ پارٹی کے صوبائی یوتھ صدر سلمان علی ساگر اور پارٹی سے وابستہ کارپوریٹروں اور کارکنوں نے مرحومہ کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔ انہوں نے پسماندگان کی ڈھارس بھی بندھائی۔ دریں اثناء پارٹی کے سینئر لیڈر عرفان احمد شاہ نے معروف ٹرانسپورٹرو چیئرمین ویسٹرن بس سٹینڈ بشیر احمد مٹھ ساکن قمرواری کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ 
 

اپنی پارٹی لیڈر کا عثمان مجید کے ساتھ اظہار یکجہتی

 
بانڈی پورہ /عازم جان //ٹھیکیدار ایسوسی ایشن کے ضلع صدر نصیر احمد میر نے اپنی پارٹی لیڈر عثمان مجید کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیاہے۔انہوں نے کہا کہ مرحومہ نیک سیرت خاتون تھیں ۔ایسوسی ایشن صدر نے دیگر ٹھیکیداروں کے ہمراہ عثمان مجید کے گھر گرورہ بانڈی پورہ جاکر تعزیت پرسی کی ۔نیشنل کانفرنس کے ضلع صدر میر غلام رسول ناز نے بھی عثمان مجید کے گھر جاکر تعزیت کی ۔