مزید خبریں

باسدیونہ سڑک کی تعمیر ، ملبہ سے قدرتی چشمہ ختم

عوام کو پینے کی پانی کی شدید مشکلات ، انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل

عاصف بٹ
کشتواڑ//سب ڈویژن چھاترو کی تحصیل مغل میدان کے علاقہ ٹاگو میں مقامی لوگ قدرتی چشمہ کے ملبے تلے دب جانے سے سخت ناراض ہیں۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ باسدیونہ علاقہ کی طرف سڑک کی تعمیر کا کام ہورہا ہے جبکہ ٹھیکیدار ملبہ نیچے پھینک رہے پیں جسکے سبب قدرتی چشمہ کے اوپر سارا ملبہ گرگیا ہے۔ انھوں نے اگرچہ ٹھیکیدار کو مطلع بھی کیاگیا لیکن انھوں نے بتایا کہ پہلے سڑک کی تعمیر مکمل ہونے دیجئے  جسکے بعد وہ اس معاملے کو دیکھیں گے۔لوگوں نے کہا کہ انکے لئے چشمہ واحد سہارا تھا، انکے گھروں میںپینے و کھانا بنانے کیلئے پانی دستیاب نہیں ہے۔ انھوں نے ضلع انتظامیہ سے فریاد کی کہ وہ جلد ازجلد انھیں پانی فراہم کرنے کیلئے اقدامات کرے۔
 
 
 

ڈوڈہ میں کووڈ 19 کے 8 نئے مثبت معاملات 

۔3 مریض صحتیاب ،ساڑھے تین لاکھ سے زائد ٹیکے لگائے گئے 

اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع میں کورونا وائرس کے 8 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں اور 3 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق جمعرات کو ڈوڈہ، بھدرواہ، ٹھاٹھری ،گندوہ و عسر میں ہوئی کوؤڈ جانچ کے آٹھ افراد کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے جنہیں ہوم قرنطینہ میں رکھا گیا ہے اور تین مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔اس طرح سے ضلع میں فعال کیسوں کی تعداد 61 و شفایاب ہوئے مریضوں کی مجموعی تعداد 7539 پہنچ گئی ہے۔ضلع میں ساڑھے تین لاکھ سے زائد افراد کو ٹیکے لگائے گئے ہیں اور اب تک 133 افراد فوت ہوئے ہیں۔
 

جی ایم سی جموں میں آکسیجن پلانٹس کی بدانتظامی پر ایگزیکٹو انجینئر معطل

 سید امجد شاہ
جموں// گورنمنٹ میڈیکل کالج اور ہسپتال کے انچارج ایگزیکٹو انجینئر (مکینیکل) کو محکمہ تعمیرات عامہ نے بد انتظامی ، عملدرآمد میں تاخیر اور جموں میں آکسیجن پلانٹس کی تنصیب کی وجہ سے معطل کردیا ہے۔ایڈیشنل سیکرٹری شاہد محمود نے کہا "زیر التوا انکوائری ، انچارج ایگزیکٹو انجینئر (مکینیکل) ، جی ایم سی اینڈ ایچ اور سنٹرل ہیٹنگ ڈویژن جموں بودھ راج کو فوری طور پر معطل کردیا گیا ہے"۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ انکوائری ڈویژنل کمشنر (ورکس) ، پبلک ورکس (آر اینڈ بی) ڈیپارٹمنٹ کرے گا اور چارج شیٹ مقررہ وقت پر فراہم کی جائے گی۔ حکم میں کہا گیا ہے کہ"معطلی کی مدت کے دوران افسر ڈویژنل کمشنر (ورکس) محکمہ تعمیرات عامہ سری نگر کے دفتر کے ساتھ منسلک رہے گا۔دریں اثنا انچارج سپرنٹنڈنگ انجینئر (مکینیکل) انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ سرکل جموں ای آر راجیو گپتا اگلے احکامات تک اپنی ڈیوٹیوں کے علاوہ ایگزیکٹو انجینئر (مکینیکل) پوسٹ ، میڈیکل ہسپتال اور سنٹرل ہیٹنگ جموں کا چارج سنبھالیں گے۔
 
 
 

کووڈایس او پیزکی خلاف ورزی پر24ہزار کا جرمانہ

۔ 3572 ٹیکے لگائے گئے ، 1481 نمونے جمع کئے گئے

رام بن//ضلع رام بن میں کوویڈ پروٹوکول کے نفاذ کے لیے نفاذ مہم کو جاری رکھتے ہوئے انفورسمنٹ ٹیموں نے چہرے کے ماسک نہ پہننے اور جسمانی فاصلہ برقرار نہ رکھنے پر متعدد خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا۔نافذ کرنے والی ٹیموں نے اپنے اپنے دائرہ اختیار میں معائنہ کے دوران 24ہزار450 روپے جرمانہ وصول کیا ۔انفورسمنٹ افسران نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ چہرے کے ماسک پہنیں اور جسمانی فاصلہ برقرار رکھیں اس کے علاوہ اپنے قریبی سی وی سی پر کوویڈ ویکسی نیشن کی خوراکیں لیں۔ضلع امیونائزیشن آفیسرڈاکٹر سریش نے بتایا کہ ضلع رام بن میں آج 3572 افراد کو پہلی اور دوسری کوویڈ ویکسین کی خوراک دی گئی۔چیف میڈیکل آفیسر رام بن کے جاری کردہ روزانہ بلیٹن کے مطابق محکمہ صحت نے 1481 نمونے جمع کیے ہیں جن میں 348، RT-PCR اور 1133 ،RAT نمونے شامل ہیں اس کے علاوہ ضلع کے مخصوص ویکسی نیشن سینٹرز میں 3572 افراد کو کوویڈ ویکسین کا انتظام کیا گیا ہے۔
 
 
 
 

جمعیت اہلحدیث جموںو کشمیر سیسہ پلائی ہوئی دیوار :صدر جمعیت 

ماسٹراعجاز احمد گنائی صدر تحصیل جمعیت اہلحدیث رام بن منتخب  

رام بن // دیگر کئی ناگزیر وجوہات اورکرونائی وباء کی وجہ سے گذشتہ کئی برسوں سے التواء میں پڑے تحصیل جمعیت اہلحدیث رام بن کا صدارتی انتخاب مرکزی قیادت اور ضلعی مبصرین کی موجودگی میں21 ستمبر 2021 ء کو عمل میں آیا ۔ تحصیل رام بن کے مختلف حلقہ جات جمعیات سے حاضر صدور اور نظماء نے اعجاز احمد گنائی کو صدر تحصیل منتخب کیا جنہوں نے موقعہ پر ہی ماسٹر حفیظ الرحمن گنائی کو نائب صدر تحصیل اور شمس الدین کٹوچ کو سیکریٹری نامزد کیا جبکہ نصیر احمد رونیال آرگنائزر ،حسیب الرحمن رونیال نائب آرگنائزر نامزد ہوئے۔اجلاس سے صدر جمعیت اہلحدیث جموںو کشمیر غلام محمد بٹ المدنی نے خطا ب کرتے ہوئے جمعیت کے استحکام ، تعلیمی و دعوتی و تعمیری میدانوں میں حاصل ہوئی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے جمعیت کو سیسہ پلائی ہوئی دیوار قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ تنظیمی استحکام میں رخنہ اندازی کی ہلکی سی کوشش بھی مذموم ہے اور ایسے حرکات کے مرتکب افراد کو تنظیم شکن کاروائیوں سے اجتناب کرکے رجوع کرنا چاہیے۔ 
 
 

نیشنل کانفرنس کی سنگلدان میں میٹنگ

 زاہدبشیر
گول//سنگلدان میں نیشنل کانفرنس کی جانب سے ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس کی صدارت پارٹی ضلع صدر وڈی ڈی سی چیئرپرسن ڈاکٹر شمشاد شان نے کی۔میٹنگ میں سنگلدان بیوپار منڈل کے صدر ناصر احمد مغل نے نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقعہ پرلوگوں سے ڈاکٹر شمشاد شان نے اپیل کی کہ جن لوگوں نے ابھی تک ویکسین نہیں کی وہ مہربانی کرکے ویکسین کرائیں۔اس موقعہ پرتمام ورکروں نے ریلوے حکام کی جانب سے بیروزگارنوجوانوں کے ساتھ استحصال کرنے کاالزام لگایا۔ورکروں نے کہاکہ ریلوے حکام مقامی نوجوانوں کو روزگار فراہم نہیں کررہے ہیں جبکہ باہر سے آئے ہوئے لوگوں کوملازمت دے رہے ہیں۔ اس موقعہ پرڈاکٹرشمشادہ شان نے ورکروں کویقین دلایاکہ انہوں نے سنگلدان میں ریلوے کی جانب سے پیداشدہ مسا ئل پرمرکزی ریلوے وزیرکومدعوکیاہے اوروہ یہاں مسائل کوحل کریں گے۔انہوںنے ورکروں پرزوردیاکہ وہ لوگوں کے مسائل ہم تک پہنچائیں اور پارٹی کومضبوط بنانے کے لئے زمینی سطح پرکام کریں۔