حاجن کے 4نوجوان رہا
کورٹ کا فیصلہTADA
عازم جان
بانڈی پورہ // سرینگر سنٹرل جیل میں بند حاجن کے 4نوجوانوں کو پیر کے روز عدالت نے ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات صادر کئے۔ ٹاڈا کورٹ سرینگر میں حاجن کے چار افراد کو ضمانت مل گئی جنہیں 6جنوری 2020کو سرینگر میں گرفتار کیا گیا تھا اور انکے خلاف تھانہ صدر میں ایف آئی آر درج کیا گیا تھا۔معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے ان پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی پاداش میں کیس درج کیا گیا۔وہ سرینگر سینٹرل جیل میں قید تھے۔ان میں پر محلہ حاجن کے غلامن حسن راتھر اور جاوید احمد پرے بھی شامل ہیں۔تاہم معلوم ہوا ہے کہ انہیں عدالت سے رہائی ملنے کے بعد دوبارہ حراست میں لیا گیا ہے۔
کمرشل LPGسلنڈر
قیمت میں 266روپے کا اضافہ
نیوز ڈیسک
نئی دہلی//پیڑولیم کمپنیوں نے پھر ایک بار کمر شل گیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ کیا ہے۔ پٹرولیم کمپنیوں کی جانب سے یکم نومبرپیرسے تجارتی مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) سلنڈر کی قیمت میں 266 روپے کا اضافہ کر دیا ۔دہلی میں 19 کلو کے کمرشل سلنڈر کی قیمت اب 2ہزار50 روپے ہوگی جو پہلے 1734 روپے تھی۔