مزید خبریں

ارنیا فائرنگ واقعہ

۔ 2 مفرور پولیس اہلکاروں کی تلاش جاری

جموں//پولیس نے ارنیا میں فائرنگ واقعہ میں مبینہ طور پر ملوث دو پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرنے کے لئے تلاش جاری رکھی جس میں دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔ایس پی ہیڈکوارٹر کی سربراہی والی ایس آئی ٹی نے بھی اس واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے جس کے نتیجے میں ارنیا میں دو افراد کی ہلاکت ہوئی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش جاری ہے تاہم فرار ہونے والے پولیس اہلکاروں میں سے کوئی بھی چار افراد پر فائرنگ کرنے میں ملوث نہیں ہے۔ پولیس نے بتایا کہ کیس کے عینی شاہدین سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔دریں اثناءمہلک زخموں کا شکار بابر کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔ جی ایم سی ہسپتال کے اندرونی ذرائع نے بتایا کہ ”اس کا آپریشن کیا گیا ہے“۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ ایک آئی آر کانسٹیبل نے اپنی سروس رائفل کا استعمال کرتے ہوئے چار افراد پر گولی چلائی جنہوں نے مبینہ طور پر اپنی گاڑی کے ساتھ ان کا راستہ روکا تھا۔
 
 

۔9 نومبر سے دسویں و بارہویں جماعتوں کے امتحانات شروع 

ڈوڈہ ضلع کے امتحانی مراکز کے اردگرددفعہ 144 نافذ 

اشتیاق ملک
ڈوڈہ //صوبہ جموں کے سرمائی زون میں رواں ماہ کی 9 تاریخ سے شروع ہونے والے دسویں و بارہویں کے امتحانات کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ نے ضلع کے سبھی امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144 سی آر پی سی نافذ کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ کے دفتر سے جاری حکمنامہ زیر نمبری 1388-97/DM/Doda کے کے تحت ضلع میں صاف و شفاف طریقے سے امتحانات کو یقینی بنانے کے لئے امتحانی مراکز سے سو میٹر کے احاطے میں چار یا اس سے زیادہ افراد جمع ہونے پر پابندی عائد کی ہے جبکہ امتحانی حال میں امیدوار، تعینات عملہ و جموں و کشمیر بورڈ کی طرف سے نامزد آفیسر کے سوا کوئی بھی شخص داخل نہیں ہو سکتا ہے۔اے ڈی سی سنجیو کمار کی جانب سے جاری حکمنامہ میں امتحان حال میں لیپ ٹاپ، موبائل فون، کتابوں و دیگر الیکٹرانک مواد کو ساتھ لینے کو ممنوع قرار دیا ہے اور سو میٹر کے دائرے میں لاو¿ڈ سپیکر کے استعمال پر بھی پابندی عائد کی ہے۔ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ بھدرواہ، سب ڈویڑنل مجسٹریٹ گندوہ ،ٹھاٹھری،عسر و متعلقہ تحصیلدار و ایس ایچ او سے اپنے دائرہ اختیار والے علاقوں میں اس حکمنامہ کو زمینی سطح پر لاگو کرنے کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر اقدامات کرنے پر زور دیا گیا ہے۔
 

ڈوڈہ میں کوروناکے 3 نئے مثبت معاملات 

۔4 مریض صحتیاب ،481834 ٹیکے لگائے گئے 

اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ میں کورونا وائرس کے 3 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں اور 4 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ہفتہ کے روز ڈوڈہ ضلع کے مختلف مقامات پر ہوئی کوو¿ڈ جانچ کے دوران تین افراد کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے جنہیں ہوم قرنطینہ میں رکھا گیا ہے اور چار مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔اس طرح سے ضلع میں فعال کیسوں کی تعداد سمٹ کر 26 و شفایاب ہوئے مریضوں کی مجموعی تعداد 7722 پہنچ گئی ہے۔ضلع میں اب تک کوو¿ڈ 19 سے 133 افراد فوت ہوئے ہیں اور 481834 ٹیکے لگائے گئے ہیں۔
 
 

 مسلم مہاجرین وفد ریلیف کمشنر سے ملاقی

جموں//آل کشمیری مسلم مائیگرنٹ کمیٹی کے صدر نذیر احمد لون اور کمیٹی کے ممبران نے ریلیف اور بحالی کمشنر اشوک پنڈتا سے ملاقات کی اور کشمیری مائیگرنٹوںبالخصوص مسلم مائیگرنٹوںکو درپیش مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔کمیٹی کے صدر نذیر احمد لون نے ریلیف اور راشن کے بروقت اجرائ، طلباءکو مائیگرنٹ سرٹیفکیٹ اور مریض کی عوامی سماعت پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ لون نے امدادی اور بحالی محکمہ (مہاجروں) کے دفتر میں دوستانہ اور پیشہ ورانہ کام کرنے اورمہاجرین کے معاملات کے فوری ازالہ پر اطمینان کا اظہار کیا ۔