مزید خبریں

ہزاروں روپے کی سوکھی گھاس خاکستر 

جاوید اقبال 
مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژ ن کے سرحدی گاﺅں میں گھاس میں آگ لگنے کی وجہ سے ہزاروں روپے مالیت کی سوکھی گھاس جل کر راکھ ہو گئی ۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ سبکدوش کپٹن محمد صدیق سکنہ لائی بھاٹی دھار کے گھاس میں آچانک آگ نمودار ہوئی جس کی وجہ سے مویشوں کےلئے جمع کی ہوئی ہزاروں روپے کی گھا س کچھ ہی وقت میں جل کر راکھ ہو گئی ۔انہوں نے بتایا کہ حادثے کی خبر ملتے ہی فائر اینڈ ایمر جنسی سروس کی ایک گاڑی موقعہ پر پہنچی اور مقامی لوگوں کی بھی ایک بڑی تعداد جمع ہوگئی لیکن 
سبکدوش کپٹن محمد صدیق سنکہ لائی بھاٹی دھار۔۔۔۔کے سوکھی گھاس میں لھی آچانک آگ کی وجہ سے 150سے زائد گھڈے گھاس جل کر مکمل راکھ ہوگیا ۔۔فائر بریھیڈر و مقامی لوگوں بھی جمع ہوئے تاہم گھاس نہیں بچائی جاسکی ۔
 
 
 
  

منجا کوٹ ۔سرالہ 5کلو میٹر سڑک 

مرمتی کام میں تاخیر مکینوں کےلئے مصیبت کا باعث 

پرویز خان 
منجا کوٹ //تحصیل ہیڈ کوارٹر منجا کوٹ سے سرالہ جارہی پانچ کلو میٹر سڑک کی خراب حالت کی وجہ سے ٹرانسپورٹروں کےساتھ ساتھ مسافروں کو بھی پریشانی کا سامناکرناپڑرہا ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ سڑک کی تعمیر کا عمل 2012میں شروع کیا گیا تھالیکن زمینی کٹائی کے بعد متعلقہ محکمہ کی جانب سے اس کو مکمل کرنے میں کوئی دلچسپی ہی نہیں لی جارہی ہے جس کی وجہ سے پروجیکٹ گزشتہ 9برسوں سے التوا کا شکار ہو ا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سڑک کو مکمل کرنے کے سلسلہ میں 5ماہ قبل ٹینڈرنگ کی گئی تھی لیکن محکمہ پی ڈبلیو ڈی کی انتہائی غیر سنجیدگی کی وجہ سے ٹھیکیدار لاپرواہی کا مظاہرہ کررہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ٹھیکیدار کی جانب سے مشینیں لا کر کھڑی کی گئی ہیں لیکن کئی ماہ سے سڑک کی مرمتی کا عمل شروع ہی نہیں کیا جارہا ہے ۔غور طلب ہے کہ اس رابطہ سڑک کی مدد سے سرحدی علاقوں کی ایک بڑی آبادی مشکل وقت میں سفر کرکے تحصیل ہیڈ کوارٹر پہنچتی ہے لیکن محکمہ تعمیرات عامہ کی لاپرواہی کی وجہ سے کچی سڑک اب کھڈوں میں تبدیل ہو چکی ہے ۔مقامی لوگوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ سڑک کو جلدازجلد مکمل کرنے کےلئے محکمہ و ٹھیکیدار کو متحرک کیا جائے ۔
 
 

سڑک حادثے میں ایک زخمی 

حسین محتشم
پونچھ//منڈی پونچھ سڑک پر ایک سڑک حادثے میں ایک نوجوان زخمی ہو گیا ۔پونچھ ضلع میں پیش آئے حادثے میں ایک سکوٹی زیر رجسٹرڈ نمبر JK12 9047 چکترو تمبرہ کے مقام پر حادثہ کاشکار ہوگئی جس کے نتیجہ میں ایک نوجوان سرفراز احمد ولد شہزاد احمدسکنہ چکترو شدید زخمی ہو گیا وہاں موجود لوگوں نے دوسری گاڑی کے ذریعے نوجوان کو زخمی حالت میں ضلع ہسپتال پہنچایا جہاں اس کا علاج شروع کیا گیا۔ ڈاکٹرو کے مطابق اس نوجوان کی حالت پہلے سے قدرے بہتر ہے۔ اس دوران پولیس نے بھی اپنی کاروائی شروع کر دی ہے۔واضح رہے کہ پونچھ میں لگاتار سڑک حادثات ہو رہے ہیں۔ اس دوران اگر چہ ٹریفک پولیس اور پولیس کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ سڑک حادثات پر قدغن لگائی جائے اس کے باوجود لگاتار حادثے ہو رہے ہیں۔ اس دوران ایک بار تاکہ وہ خود محفوظ رہیں اور ان سے دوسروں کو بھی کوئی خطرہ نہ رہے۔
 

وسیم رضوی کا سوشیل بائیکاٹ ہونا چاہیے:مولانا مختار جعفری

پونچھ//وسیم رشدی ملعون ایک کافر ہے، تمام مسلمانوں کو اس کے ساتھ کافروں جیسا برتاو کرنا چاہیے اس کا سوشیل بائیکاٹ ہونا چاہیے اس لئے کہ اس نے اسلام اور اسلامی مقدسات کی توہین کی ہے۔ ان باتوں کا اظہارمولانا سید مختار حسین جعفری مدیر مدرسہ امام محمد باقر علیہ السلام حسین آباد گورسائی نے کشمیر عظمیٰ کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا حکومت کو اس کی قومی یک جہتی کو نقصان پہنچانے والی بیان بازی کا نوٹس لینا چاہیے چونکہ وہ اپنی بیان بازی سے نہ صرف بار بار مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچا رہا ہے بلکہ خطرناک قسم کی دہشت گردی پھیلا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے گھر والے اگر اس سے الگ نہیں ہوتے تو ان کے ساتھ بھی کافروں جیسا سلوک ہونا چاہیے اور اسے مسلمانوں کے کسی بھی قبرستان میں دفن نہیں ہونے دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کی بیان بازی پر پابندی لگائی جائے اور اسے جیل میں بند کیا جائے اور اس کو مسلمانوں کے جذبات کو بار بار ٹھیس پہنچانے کی اجازت نہ دی جائے۔انہوں نے کہا کہ تمام مسلمانوں کو بھی اس کے خلاف مشترکہ موقف اختیار کرنا چاہیے اور کسی شیعہ کو اس کے سلسلے میں اپنے دل میں نرم گوشی نہیں رکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایک بات ہندوو¿ں کو بھی یاد رکھنا چاہیے کہ جو مسلمانوں کا نہ ہوا وہ کسی اور کا کیا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وہ دعا کرتے ہیں کہ پروردگار اس ملعون کے شر سے ہندوستان کو اور انسانیت کو محفوظ رکھے۔
 
 
  

مناور دریا میں ریت بجری مافیا سرگرم 

رمیش کیسر 
نوشہرہ //نوشہرہ سب ڈویژن کے دبڑ علاقہ میں واقعہ دریائے مناور پر کریشر مالکان کےساتھ ساتھ ریت بجری مافیا غیر قانونی طورپر دریا میں کان کنی میں مصروف ہے جس کی وجہ سے آبی زندگی کو خطرے کے علاوہ عام لوگوں و اراضی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔مکینوں نے بتایا کہ کریشر مالکان کی جانب سے غیر قانونی طریقہ سے دریا پر ایک عارضی پل تعمیر کیا گیا ہے جس کی مدد سے مذکورہ غیر قانونی عمل انجام دیا جارہاہے لیکن مقامی انتظامیہ و متعلقہ محکمہ کی جانب سے اس طرف کوئی دھیان ہی نہیں دیا جارہا ہے ۔مکینوں نے بتایا کہ مقامی انتظامیہ بالخصوص جموں وکشمیر پولیس کو جانکاری ہونے کے باوجود بھی غیر قانونی عمل کو روکنے اور ملوث افراد کےخلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے ۔ مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ راجوری سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ غیر قانونی طریقہ سے ریت بجری نکالنے والوں کےخلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔
 

ؓبھاٹا ہائی سکول کا درجہ بڑھانے کا مطالبہ 

رمیش کیسر 
نوشہرہ //سب ڈویژن نوشہرہ کے بھاٹا گاﺅں کے مقامی لوگوں نے جموں وکشمیر انتظامیہ کےساتھ ساتھ محکمہ ایجوکیشن سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ ہائی سکول بھاٹا کا درجہ بڑھا کر ہائر سکینڈری کیا جائے تاکہ مذکورہ علاقہ کے بچے اپنے ہی گاﺅں میں 12ویں جماعت تک معیاری تعلیم بغیر کسی خلل کے حاصل کرسکیں ۔مقامی معززین نے بتایا کہ 13ہزار نفوس پر مشتمل آبادی کے بچوں کےلئے ابھی تک ہائر سکینڈری سکول قائم نہیں ہو سکا ہے جس کی وجہ سے بچوں کو دسویں جماعت کے بعد دیگر علاقو ں میں تعلیم حاصل کرنے کےلئے در بدر کی ٹھوکریں کھانا پڑرہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت سکول میں 350سے زائد طلباءزیر تعلیم ہیں جبکہ ان بچوں کو دسویں جماعت کا امتحان پاس کرنے کے بعد کئی کلو میٹر دور قائم کر دہ ہائر سکینڈری سکول میں جانا پڑتا ہے ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ بچوں کی معیاری تعلیم کےلئے ہائی سکول کا جلدازجلد درجہ بڑھایا جائے ۔
 
 
 

سرپنچ درہ عقیل احمد کی والدہ انتقال کر گئیں

 کئی سیاسی اور سماجی شخصیات نے تعزیت کا اظہار کیا 

عظمیٰ یاسمین
 تھنہ منڈی //تھنہ منڈی کے درہ علاقے کے رہائشی سابقہ سرپنچ مولوی عبدالحق کی اہلیہ اور موجودہ سرپنچ عقیل احمد کی والدہ ماجدہ گلزار بیگم انتقال کر گئیں ان کی عمر تقریباً 66 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔موصوفہ گزشتہ کچھ عرصہ سے بیمار تھیں جبکہ جمعہ کے روز حر کت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کرگئیں ۔ مرحومہ انتہائی نیک تھیں اور انھیں علاقے میں کافی عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔ مرحومہ کی نماز جنازہ ہفتہ کے روز ساڑھے گیارہ بجے ان کے آبائی گاو¿ں درہ میں ادا کی گئی جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر تھنہ منڈی کی کئی دینی سیاسی اور سماجی شخصیات نے تعزیت کا اظہار کیا ہے جن میں چیئرمین میونسپل کمیٹی تھنہ منڈی شکیل احمد میر ، مسلم ایجوکیشنل کے سرپرست خورشید بسمل، پرنسپل ماڈل بوائز ہائر سیکنڈری اسکول تھنہ منڈی محمد صدیق گنائی، راہ حق کے وسیم خان ، این سی لیڈر مشتاق شال ، بشیر احمد وانی و شمیم مغل، نذیر احمد گنائی ، عبدالغنی شال ، کونسلر الحاج محمد اقبال رینہ، صدر بیوپار منڈل حاجی غلام محی الدین عارف ،نائب صدر یونس خان ،تھنہ منڈی کی تمام صحافی برادری کے علاوہ علاقے کی دینی ، سیاسی اور سماجی برادری نے بھی گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انہیں بہترین خراج عقیدت پیش کیا ہے اور ان کے خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی حتمی بخشش و مغفرت اور جنت نشینی کےلئے خصوصی دعا کی۔