ضرورت مند پولیس اہلکاروں کو7.65لاکھ کاقرضہ فراہم
جموں//پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے 7.65لاکھ روپے کابہبودی قرضہ/امدادچھ پولیس اہلکاروں کے حق میں منظور کیا ہے تاکہ وہ اپنی مالی ضروریات کو پورا کرسکیں۔یہ رقم پولیس بہبودی فنڈ سے منظور کی گئی ہے۔ایک حکم کے مطابق پولیس سربراہ نے ایک ایک لاکھ روپے فی کس چار پولیس اہلکاروں کے حق میں منظور کئے تاکہ وہ اپنے کنبے والوں کا علاج کراسکیں۔اسی طرح تین لوکھ روپے کی رقم ایک پولیس اہلکار کے حق میں منظور کی گئی تاکہ وہ اپنا/اہلیہ کاعلاج کرسکے۔اس کے علاوہ تین اہلکاروں کے حق میں65ہزارروپے کی رقم منظور کی گئی ۔یہ قرضہ واپس ادا کرنا ہوگااور ماہانہ اقساط پر بغیرسود ا ن کی تنخواہوں سے کاٹا جائے گا۔
8ویںجماعت کے نتائج کااعلان11دسمبر کو
سرینگر// وادی میں8ویں جماعت کے طلاب کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان11 دسمبر کو کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں ایس سی ای آر ٹی کے جوائنٹ ڈائریکٹر نے تمام پرنسپل ڈائٹ کو ایک مکتوب روانہ کرکے مطلع کیا ہے کہ8 ویں جماعت کے سالانہ ریگولر سیشن کی ٹرم اسکینڈ کے امتحانات کے نتائج وادی کے تمام اضلاع میں9دسمبر کے بجائے11دسمبر کو ظاہر کیا جائے۔
جنوبی کشمیر میں ریچھ اور تیندوہ پکڑ ے گئے
سرینگر // اننت ناگ کے ہالن ویری ناگ اور تلوانی باغات میں محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے ریچھ اور تیندوے کو پکڑ کر جنگلی حیات کی پناہ گاہ منتقل کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق تلوانی کے مقامی لوگوں کی جانب سے علاقہ میں تیندوے کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد کنٹرول روم اہر بل نے تلوانی میں آپریشن شروع کیااور کافی مشقت کے بعد وائلڈ لائف ٹیم نے تیندوے کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کی جس کے بعد اُسے جنگلی حیات کی پناہ گاہ منتقل کیا گیا۔علاوہ ازیں ہالن ویری ناگ میں بھی ایک بھاری بھرکم ریچھ کو محکمہ جنگلی حیات سے وابستہ اہلکاروں نے پکڑ لیا۔
وسیم رضوی کی توہین آمیز تقاریر
سزادینے کاسول سوسائٹی فورم کا مطالبہ
سری نگر// ہندو مذہب قبول کرنے کے بعد وسیم رضوی کی توہین آمیز اور اسلام مخالف تقاریر اور ریمارکس کے پس منظر میں سول سوسائٹی فورم نے رضوی کے اسلام اور پیغمبر اسلام ؐ کے خلاف دیئے گئے ریمارکس کی شدید مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں چیئرمین جے کے سی ایس ایف نے کہا کہ اسلام ایک الٰہی مذہب ہے اور یہ لوگوں کو زبردستی پابند نہیں کرتا اور اس کی تائید میں ایک قرآنی آیت ’’لا اکراہو فی دین‘‘ (دین میں کوئی زبردستی نہیں) ہے۔ اس آیت کو مدنظر رکھتے ہوئے کسی بھی شخص کو زبردستی کسی خاص عقیدے سے نہیں جوڑا جا سکتا جب تک کہ وہ اُسے دل سے قبول نہ کرے۔ وانی نے کہا تاہم کوئی بھی سمجھدار شخص دوسرے عقیدے پر گستاخانہ تبصرے، الفاظ، استعمال کرنے کا حق نہیں رکھتا اور نہ ہی اسے اختیار حاصل ہے۔ اسلام میں کسی بھی قسم کی توہین اور پیغمبر اسلام حضرت محمدؐ کی شان میں گستاخی کو برداشت کرنا بذات خود ایمان کے اعتبار سے بالکل ناقابل برداشت ہے۔ وسیم رضوی کے مذہب کی تبدیلی کے حوالے سے ی ایس ایف کو کوئی اعتراض نہیں تھا جب تک کہ یہ محض ایک ذاتی تبدیلی تھی، تاہم رضوی کے گستاخانہ ریمارکس کے خلاف ہر مسلمان کے دل میں شدید ناراضگی اور شدید احتجاجی ردعمل ہے اور یہی نہیں وہ دوسرے شرپسند اور اسلام دشمن عناصر کی حوصلہ افزائی بھی کر رہا ہے۔ سول سوسائٹی فورم اس گھناؤنے جرم کے لیے رضوی کے خلاف سخت ترین سزا کا مطالبہ کرتی ہے۔
جنوبی کشمیر میں ریچھ اور تیندوہ پکڑ ے گئے
سرینگر // اننت ناگ کے ہالن ویری ناگ اور تلوانی باغات میں محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے ریچھ اور تیندوے کو پکڑ کر جنگلی حیات کی پناہ گاہ منتقل کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق تلوانی کے مقامی لوگوں کی جانب سے علاقہ میں تیندوے کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد کنٹرول روم اہر بل نے تلوانی میں آپریشن شروع کیااور کافی مشقت کے بعد وائلڈ لائف ٹیم نے تیندوے کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کی جس کے بعد اُسے جنگلی حیات کی پناہ گاہ منتقل کیا گیا۔علاوہ ازیں ہالن ویری ناگ میں بھی ایک بھاری بھرکم ریچھ کو محکمہ جنگلی حیات سے وابستہ اہلکاروں نے پکڑ لیا۔
ہندوارہ میں بجلی ملازم برقی جھٹکا لگنے سے زخمی
ہندوارہ// ماوربالا ہندواڑہ میں بدھ کی دوپہر کوبجلی کٹوتی کے دوران محکمہ بجلی کے ایک ملازم کو بجلی کا جھٹکا لگنے کے بعد ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔جے کے این ایس کے مطابق حکام نے بتایاکہ ایک مقامی رہائشی نذیر احمد بٹ بجلی کے ٹرانسفارمر کی مرمت کر رہا تھا کہ اس دوران اُسے ہائی وولٹیج کا بجلی کا جھٹکا لگا اور وہ وہیںنیچے گر گیا۔مقامی لوگوں کے مطابق محکمہ بجلی کے ملازم نذیر احمد بٹ کو فوری علاج کیلئے ضلع اسپتال ہندواڑہ لے جایا گیا۔جونیئرانجینئر پی ڈی ڈی ماور غلام محی الدین نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملازم ڈی ایچ ہندواڑہ میں زیر علاج ہے اور بتایا جاتا ہے کہ اُسکی حالت مستحکم ہے۔جونیئرانجینئرموصوف نے کہاکہ ہم نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں کیونکہ جس وقت ملازم کو جھٹکا لگا ،وہ وقفہ بجلی کٹوتی کا مقررہ وقت تھا۔
رفیع آباد میں 2افراد نشیلی ادویات سمیت گرفتار
غلام محمد
سوپور//شمالی کشمیر کے رفیع آباد علاقہ میں پولیس نے دو افراد کو نشیلی ادویات سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ترگپورہ کراسنگ رفیع آباد علاقہ میں ناکہ چیکنگ کے دوران دو افراد کو دبوچ لیا گیااور ان کے قبضے سے نشیلی ادویات برآمد کی گئیں۔ پولیس نے ان کی شناخت بْرہان الدین شیخ اور شاہد احمد ایتوساکنان ترگپورہ رفیع آباد کے بطور کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ افراد نشیلی ادویات کو رفیع آباد کے نوجوانوں میں تقسیم کرنے جارہے تھے۔پولیس نے کہا کہ ان کے خلاف ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 192/2021 ڈنگی وچھہ تھانہ میں درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئی۔
گوری پورہ پلوامہ میںمویشی چوروںنے 10بھیڑیںچرالیں
پلوامہ//جنوبی ضلع پلوامہ میں چوری کی ایک واردات میں منگل اوربدھ کی درمیانی رات کو گوری پورہ علاقہ میں مویشی چوروںنے ایک گائوخانے میں گھس کروہاں سے رات کی تاریکی میں10بھیڑیںچرالیں ۔ مویشی چوروںنے دوران شب محمدافضل ریشی نامی شہری کے گائوخانے سے دس بھیڑ چرالئے۔بدھ کی صبح جب گھروالے جاگ گئے توانہوںنے گائوخانے کاروشن دان ٹوٹا ہوا دیکھا۔اندر جاکرانہوںنے دیکھاکہ گائوخانے سے دس بھیڑغائب ہیں ۔اس سلسلے میں محمدافضل ریشی نامی شہری نے اونتی پورہ تھانہ میں شکایت درج کی اورپولیس نے مویشی چوری کی اس واردات کے حوالے سے معاملہ درج کر کے چوروں کی تلاش شروع کردی۔جے کے این ایس