مزید خبریں

جموں کشمیر پائو رایمپلائز کارڈی نیشن کمیٹی کا انتباہ

مطالبات پورے نہ کئے توکام کا بائیکاٹ کیا جائیگا

سرینگر// جموں کشمیر پائو رایمپلائز کارڈی نیشن کمیٹی نے حکومت کو 4 نکاتی فارمولہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انتظامی محکمے کی جانب سے مطالبات پورے نہیں کئے گئے تو17اور18دسمبر کی درمیان شب سے کام کابائیکاٹ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بائیکاٹ کے دوران 11/33/132کلو واٹ یا ایل ٹی کی سطح پر تمام مرمت اور بحالی کے کام اس وقت تک نہیں کیے جائیں گے جب تک کہ فیڈر کسی ہسپتال کو سپلائی نہ کر رہا ہو۔ انکا مزید کہنا تھا کہ اس دوران نہ ہی کوئی منصوبہ بند شٹ ڈائون کاموں کو انجام دیا جائے گا۔کارڈی نیشن کمیٹی نے کسی بھی خرابی کے لیے 11/33کلو واٹفیڈر کو درست کیا جائے گا اور اگر کوئی خرابی پیدا ہوتی ہے تو صرف میڈیکل فیڈر کو بحال کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کا کہ 11/33کلو واٹ فیڈر سے وزیر اعلی ہاس،راج بھون،سیول سیکریٹریٹ یاممتاز سرکاری تنصیبات میں کسی بھی خرابی کی صورت میں بجلی کو بحال نہیں کیا جائے گا۔ کارڈی نیشن کمیٹی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سری نگر میں فیلڈ ڈیوٹی پر موجود تمام عملہ محکمہ بجلی کمپلیکس بمنہ میں جمع ہوگا اور صبح 10:30 بجے سے چیف انجینئر سے جونیئر انجینئروں کی سطح پر موجود ہوگا جبکہ دوسرے اضلاع سے عملہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹروسرکل دفاتر میں جمع ہوگا۔ ان کا کنا تھا کہ جب تک حکومت تحریری یقین دہانی نہیں کراتی کام کا بائیکاٹ جاری رہے گا۔ پائور  ایمپلائز کارڈی نیشن کمیٹی نے کہا کہ حکومت کو ان بنڈلنگ رپورٹ کی سفارشات کو پورا نہ کرنے اور گزیٹیڈ اور نان گزیٹڈ سطحوں پر کمیٹی کی طرف سے مقرر کردہ عہدوں کو بنانے میں ناکامی، اور پی ڈی ایل و ٹی ڈی ایل کی مستقلی کے علاوہ نان گزیٹڈ اسٹاف کی  محکمانہ ترقیاتی کمیٹی  کی سفارشات کا نفاذ عمل مین نہ لانے سے ملازمین بجلی ذہنی کوفت میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
 

ڈی سی کولگام کا فرصل دورہ

پبلک ہیلتھ سینٹر میں سہولیات کا جائزہ لیا

کولگام//ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے فرصل میں پبلک ہیلتھ سینٹرکا دورہ کیا اور دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔ڈی سی نے ہسپتال کے وارڈ اور ہسپتال کے شعبہ جات کا معائنہ کیا اور ہسپتال میں ادویات کی دستیابی کا جائزہ لیا۔سی ایم او نے ڈپٹی کمشنر کو ہسپتال کی طرف سے دستیاب سہولیات اور ضروریات سے آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے افسران پر زور دیا کہ وہ مریضوں کی خدمت پوری لگن اور خلوص کے ساتھ یقینی بنائیں۔ان کے ہمراہ اے ڈی سی، اے سی آر، سی ایم او، تحصیلدار اور دیگر افسران بھی تھے۔
 

زیون بس حملہ کامہلوک پولیس اہلکار 

اپنی پارٹی وفد نے کنگن جاکر تعزیت پرسی کی

سرینگر//زیون بس حملہ میں مارے گئے پولیس اہلکار کے لواحقین سے اپنی پارٹی نے تعزیت پرسی کی ہے۔ اپنی پارٹی ضلع صدر گاندربل جاوید میرکی قیادت میں نذیر احمد شیخ، شوکت احمد، جاوید احمد وانی، فیاض احمد لون اور عابد احمد باباپر مشتمل وفد نے یچھہامہ کنگن جاکر مہلوک پولیس اہلکار رمیض احمد کے گھر جاکر لواحقین سے تعزیت کی اور ان کی ڈھارس بندھائی۔ جاوید میر نے کہاکہ ایسے حملے انتہائی قابل ِ مذمت ہیں جہاں پر تین پولیس اہلکار بے رحمی سے مارے گئے اور متعد زخمی ہوئے۔انہوںنے کہاکہ تشدد سے کبھی امن قائم نہیں ہوسکتا اور ایسے خونین حملوں سے صرف لوگوں میں خوف وڈر کا ماحول ہی پیدا ہوتا ہے۔ انہوں نے لواحقین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ِ ثواب کے لئے دعا کی۔
 

ماورا پہلگام میں غیر قانونی تعمیر منہدم 

اننت ناگ//پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی اورمحکمہ مال کے اہلکاروں کی مشترکہ ٹیم نے ماورہ پہلگام میں غیر قانونی تعمیر کو منہدم کیا۔ یہ علاقہ پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے دائرہ اختیار میں آتا ہے اور تعمیر پہلگام ماسٹر پلان کی خلاف ورزی تھی۔سی ای او پی ڈی اے مسرت ہاشم نے کہا کہ پہلگام ماحولیاتی لحاظ سے ایک حساس علاقہ ہے اور غیر منصوبہ بند ترقی کو روکنے کے لیے تعمیراتی سرگرمیوں کو پہلگام ماسٹر پلان اور بی او سی اے کے قوانین کے ذریعے منظم کیا جاتا ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ مجاز اتھارٹی سے مناسب اجازت کے بغیر کوئی بھی تعمیرات کرنے سے گریز کریں۔ تحصیلدار پہلگام نے کہا کہ وہ غیر قانونی تعمیرات پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر مجاز تعمیراتی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جائے گی اور نادہندگان کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔
 

کپوارہ اور گاندربل میں مارکیٹ چیکنگ ،66ہزار روپے جرمانہ وصول 

اشرف چراغ +ارشاد احمد
 
کپوارہ+گاندربل//کپوارہ اور گاندربل میں مارکیٹ چیکنگ کے دوران غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے کی پاداش میں دکانداروں سے 66ہزار روپے جرمانہ وصول کیاگیا۔ شمالی ضلع کپوارہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کپوارہ غلام نبی بٹ نے 14دکاندارو ں سے 51ہزار روپیہ بطور جرمانہ کیا کیونکہ مذکورہ دکاندار ناقص اور مضر صحت خوراکی چیزیں فروخت کرتے تھے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے فو ڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت نا قص چیزیں فروخت کرنے پر ان دکاندارو ں سے یہ جرمانہ وصول کیا جو ناقص اور مضر صحت خوراکی چیزیں فروخت کرتے تھے۔انہوں نے دکاندارو ں کوخبردار کیا کہ اگر وہ نا قص اور مضر صحت چیزیں فروخت کرنے سے باز نہیں آئیں گے تو ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔انہو ں نے کہا کہ حفظان صحت کے اصولو ں کی خلاف ورزی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی ۔ادھر ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ گاندربل فاروق احمد بابا نے منی سیکٹریٹ گاندربل میں کھانے پینے کی غیر معیاری اور ناقص اشیا فروخت کرنے والے تاجروں اور کمپنیوں پر ہزاروں روپے مالیت کا جرمانہ عائد کیا۔محکمہ فوڈ سیفٹی افسران کے ذریعے مختلف علاقوں میں معائنہ کے دوران فوڈ سیفٹی ایکٹ-2006 کے تحت کھانے پینے کی اشیا غیر معیاری اور ناقص اشیا خوردنی فروخت کرنے والے متعدد تاجروں پر 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے انہوں نے انہیں قانونی ضوابط کی پاسداری کرنے کی تنبیہ کی گئی۔
 

جموں وکشمیر میں کم سے کم اُجرت قانون لاگو کیاجائے:اپنی پارٹی 

سرینگر//اپنی پارٹی یوتھ جنرل سیکریٹری مظفر ریشی نے جموں وکشمیر میں کم سے کم اُجرت قانون نافذ نہ کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ مظفر ریشی نے کہاکہ مختلف محکمہ جات میں کیجول لیبر، نیڈ بیسڈ ورکر محنت اورلگن سے کام کر رہے ہیں لیکن اُنہیں نظر انداز کیاجارہاہے۔ 60ہزار سے زائد ایسے ورکرو جموں وکشمیر میں کئی برسوں سے مستقلی کے منتظر ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ڈیلی ویجر کی اوسطاًآمدنی کم سے کم اُجرت قانون کے تحت 600روپے فی دن ہے جبکہ جموں وکشمیر میں 225روپے سے بھی کم دی جارہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ بیشتر محکمہ جات میں موثر طریقہ سے کام کاج اِن ورکروں کی مدد سے ممکن ہوتا ہے لیکن بدقسمتی سے اُن کے حقوق کا تحفظ نہیں کیاجارہا ہے اور اُن کے کنبے پریشان ہیں۔ انہوں نے حکومت پرزور دیاکہ کم سے کم اجرت قانون کا نافذ کیاجائے۔
 

مدہوش بالہامی کے بہنوئی فوت

آغا حسن کا اظہار تعزیت

سرینگر//انجمن شرعی شیعیان صدر آغا سید حسن نے تنظیم کے سیکریٹری نشر و اشاعت مدہوش بالہامی کے بہنوئی غلام محمد میر ساکن خندہ بڈگام کے سانحہ ارتحال پر رنج وغم کااظہار کیا ہے۔ آغا حسن نے لواحقین و پسماندگان بالخصوص فرزند الطاف حسین میر اور برادر نسبتی مدہوش بالہامی سے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی جنت نشینی کی دعا کی۔
 

بلاک ڈیولپمنٹ آفس پرن پیلا اوڑی میں ملازم کورونا مثبت

دفتر ایک دن کیلئے بند رہا، رابطے میں آئے ملازمین قرنطینہ میں 

 ظفر اقبال
 
 اوڑی//پرن پیلا اوڑی میں بلاک پرن پیلا میں تعینات ایک سرکاری ملازم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد بلاک ڈیولپمنٹ آفس کو بندکردیا گیا ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بی ڈی او پرن پیلاں کے ایک حکم نامے کے بعد جمعرات کو بی ڈی او آفس بند رہا۔بی ڈی او کے حکم نامے کے مطابق بلاک پرن پیلاں میں تعینات ایک ملازم 14دسمبر 2021ے کو دفتر میں موجود تھا اوراس کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ مذکورہ دفتر میں کورونا وائرس کے مزید پھیلائو سے بچنے کیلئے احتیاطی طور پر بلاک ڈیولپمنٹ آفس کو جمعرات کو بند کیاگیا۔بی ڈی او کے تمام افسران اور اہلکار ،جو اس ہفتے مذکورہ ملازم کے ساتھ رابطے میں آئے ہیں، خود کو الگ تھلگ اور قرنطینہ میں رکھیں اور اپنا ٹیسٹ کروائیں ۔تمام افسران اور اہلکاروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس  مدت کے دوران گھر سے کام کریں تاکہ دفتری کام آسانی سے چل سکے۔
 

عوامی مجلس عمل کے متعدد محبان فوت

میرواعظ کااظہار رنج وغم 

سرینگر//عوامی مجلس عمل نے حالیہ ایام میں تنظیم ، تحریک اور میرواعظ خاندان سے منسلک کئی اہم دینی،سماجی شخصیات جن میں سینئر رہنما محمد مصدق عادل کے والد گرامی ولی محمد عادل سکونت سوپور،مولانا وارث شاہ بخاری کے والد گرامی بزرگ عالم دین پیر محمد امین شاہ بخاری نقشبندی سکونت لار گاندربل،، عوامی مجلس عمل کے زونی مر حلقہ کے صدر غلام محمد بٹ کی ہمشیرہ زوجہ شوکت احمد بابا سکونت نالہ بل سرینگر اور مرحوم عبدالرحمن کھوسہ والد گرامی بلال احمد و خورشید احمد کھوسہ اورمحمد یعقوب بٹ کے ماموجان سکونت بلال کالونی بمنہ سرینگر کی وفات پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے ۔تنظیم نے جملہ مرحومین کی خدمات کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے سماج کے تئیں ان کی خدمات کو قابل قدر قرار دیتے ہوئے قیادت خاص طور پر گزشتہ ڈھائی سال سے مسلسل نظر بند رکھے گئے سربراہ تنظیم میرواعظ عمر فاروق کی جانب سے بخاری ، عادل ، بٹ اور کھوسہ خانوادوں کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ بیان میں بارگاہ خداوندی میں جملہ مرحومین کی مغفرت ،جنت نشینی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی خصوصی دعا کی گئی ۔
 

وترہیل میں غفار صاحب کرال کا یوم وصال منایاگیا

سرینگر// ملنگ اور با کمال درویش غفار صا حب کرال کا یوم وصا ل عقیدت واحترام کے ساتھ منا یاگیا۔ وترہیل مقام بڈگام میں آستان عالیہ میں جمعرات کو مجلس منعقد ہوئی جس میں وادی سے آئے ہوئے عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ مجلس میں درود و اذکار کا ورد کیاگیا اورعلاوہ ازیں محفل موسیقی کا بھی انعقاد کیاگیا۔