مزید خبریں

۔7ویں سنگل ونڈو کمیٹی میٹنگ میں 14 معاملات کو منظوری
جموں// جموں ضلع میں یونٹوں کی توسیع، اضافی لائنوں، سرگرمیوں کی لائن میں تبدیلی وغیرہ کے منصوبوں کو منظوری دینے کے لیے آج ساتویں سنگل ونڈو کمیٹی کی میٹنگ منعقد ہوئی۔جنرل منیجر، ڈسٹرکٹ انڈسٹریز سنٹر، جموں سباح مہتا نے میٹنگ کی صدارت کی جس میں دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ شرکاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے، میٹنگ کی کنوینر مالویکا شرما، پروجیکٹ مینیجر نے 7ویں سنگل ونڈو میٹنگ کا ایجنڈا پیش کیا اور اس طرح 14 یونٹوں کی تجاویز پر تھریڈ بیئر بحث ہوئی۔
 
 

جے کے اے اے سی ایل میں 4 روزہ شاعری فیسٹول ہندی’’ کوی سمیلن ‘‘ شروع

جموں//جموںوکشمیر اکیڈیمی آف آرٹ ، کلچر اینڈ لنگویجز ( جے کے اے اے سی ایل) کے زیر اہتمام 4روزہ شاعری فیسٹول جمعرات کو یہاں شروع ہوا۔تقریب کی صدارت ہندی کے مشہورو معروف شاعر اور ادیب پروفیسر ( ڈاکٹر ) راج کمار نے کی۔ایوانِ صدارت میں پروفیسر نرمل وِنود ، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر اے ایس امن اور جے کے اے اے سی ایل کے چیف ایڈیٹر ڈاکٹر جاوید راہی بھی تھے۔تقریب کا آغاز آج جے کے اے اے سی ایل کے  کے ایل سہگل ہال میں ہندی’’ کوی سمیلن ‘‘ سے ہوا۔پروفیسر راج کمار نے اَپنے صدارتی خطاب میں قومی اور علاقائی زبانوں کی ترقی کے لئے اکیڈیمی کی کوششوں کو سراہا۔ اُنہوں نے کہا کہ خطے کی مختلف زبانوں میں اَدبی میلے کے انعقاد سے ڈوگری ، کشمیری ، ہندی ، پنجابی اور اُردو کو فروغ ملے گا۔ڈاکٹر اے ایس امن نے اَپنے خطبہ اِستقبالیہ میں کہا کہ اِس تقریب کا مقصد شعراء کو اَپنے فکری خیالات کو مدعو سامعین کے سامنے پیش کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اکیڈیمی 2022ء میں مزید میگا ایونٹوں کا اِنعقاد کرے گی۔ڈاکٹر نرمل وِنود نے کہا کہ اَدب نے تحریک آزادی میں اہم کردار اَدا کیا اور بالخصوص شاعری نے عوام میں قوم پرستی کا شعور بیدار کرنے میں اہم رول اَدا کیا۔