مزید خبریں

ضلع جموں گوڈ گورننس انڈیکس میں پہلے نمبر پر |  ڈوڈہ ، سانبہ اور پلوامہ بالترتیب دوسرے،تیسر ے اور چوتھے نمبرپر 

نیوزڈیسک
جموں//وزیر داخلہ امت شاہ کے ذریعے جاری کی گئی پہلی ڈسٹرکٹ گُڈ گورننس انڈیکس ( ڈی جی جی آئی ) کی جامع درجہ بندی میں یہاں جموں ضلع سرفہرست رہنے میں کامیاب ہوا ہے اس کے بعد ڈوڈہ ، سانبہ ، پلوامہ اور سرینگر کے اضلاع ہیں ۔ ڈی جی جی آئی ایک فریم ورک دستاویز ہے جس میں گورننس کے دس شعبوں کے تحت کارکردگی پر مشتمل ہے جس میں 116 ڈیٹا پوائینٹس کے ساتھ 58 اشارے ہیں ۔ یہ معیار ہر ایک اضلاع کے ذریعہ ڈیٹا اکٹھا کرنے ، اسکریننگ اور تصدیق کے سخت اور مضبوط عمل کے بعد اپنایا گیا ہے ۔ اس انڈیکس کے تحت جن گورننس سیکٹر کی کارکردگی کا جائیزہ لیا گیا ان میں زراعت اور اس سے منسلک شعبے (11 اشارے ) ، تجارت اور صنعت ( 5 ) ، انسانی وسائل کی ترقی ( 9 ) ، صحت عامہ ( 9 ) ، پبلک انفراسٹریکچر اور یوٹیلیٹیز ( 6 ) ، سماجی بہبود اور ترقی ( 6 ) ، مالی شمولیت ( 3 ) ، عدلیہ اور پبلک سیفٹی ( 4 ) ، ماحولیات ( 2 ) اور سٹیزن سینٹرک گورننس ( 3 ) شامل ہیں ۔ انفرادی زمروں کے تحت زراعت کے شعبے میں کشتواڑ کو سرفہرست درجہ دیا گیا ہے ، سی اینڈ آئی اور سٹیزن سینٹرک گورننس کے 2 سیکٹروں میں جموں ، ایچ آر ڈی میں پلوامہ ، پبلک ہیلتھ میں ریاسی ، پبلک انفراسٹرکچر میں سرینگر ، سماجی بہبود میں رام بن ، مالیاتی شمولیت میں گاندر بل ، عدالتی اینڈ پبلک سیفٹی میں ڈوڈہ اور ماحولیات میں شوپیاں شامل ہے ۔ مجموعی درجہ بندی میں گاندر بل 6 ویں مقام پر ، اننت ناگ 7 ویں ، بارہمولہ ضلع 8 ویں مقام پر ، کٹھوعہ 9 ویں اور کپواڑہ 10 ویں مقام پر ہے ۔ انڈیکس میں آخری 10 ضلعوں میں کشتواڑ 11 ویں نمبر پر ہے جس کے بعد بڈگام ، اودھمپور ، ریاسی ، بانڈی پورہ، رام بن ، کولگام ، شوپیاں ، پونچھ اور راجوری کے اضلاع جامع درجہ بندی میں انڈیکس میں سب سے نیچے ہیں ۔ اضلاع کی درجہ بندی سے اضلاع کے درمیان صحت مند مقابلہ ہو گا جس سے شہریوں کو بہت فائدہ ہو گا ۔ یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات ( ڈی اے آر پی جی ) ، سی جی جی حیدرآباد کے ذریعے تکنیکی مدد کے ساتھ مشق کیلئے ہندوستان کی رہنمائی اور مالی مدد فراہم کی جا رہی ہے ۔ جے اینڈ کے انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ فار پبلک ایڈمنسٹریشن اینڈ رورل ڈیولپمنٹ ( امپارڈ ) ، ڈائریکٹوریٹ آف اکنامکس اینڈ سٹیٹسٹکس ( ڈی ای ایس ) کے فعال تعاون کے ساتھ یو ٹی کیلئے اس انڈیکس کو تیار کرنے میں اہم ایجنسیاں تھیں ۔ 
 
 

سماجی بہبود، ترقیاتی شعبے میں رام بن ضلع سرفہرست 

 رام بن// جموں اور کشمیر کے اضلاع میں سماجی بہبود اور ترقی کے شعبے میں گڈ گورننس انڈیکس میں ضلع رام بن سرفہرست ہے۔ یہ رپورٹ  وزیر داخلہ امیت شاہ نے ایک پروگرام میں جاری کی۔مرکزی وزیر داخلہ نے جموں و کشمیر کے 20 اضلاع کے لیے گڈ گورننس انڈیکس کی درجہ بندی جاری کی، جو کہ کسی مرکزی علاقے کے لیے اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہے، جس میں ضلع انتظامیہ رام بن کے افسران نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی۔لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہانے ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی موجودگی میںجموں اور کشمیر میں سماجی بہبود اور ترقی کے شعبوں میں پہلا درجہ حاصل کرنے کے لیے ضلع ترقیاتی کمشنررام بن مسرت الاسلام کی تعریف کی۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 

چناب بردہوئے امرتسر کے ٹرک سواروں کی تلاش تاحال بے نتیجہ 

محمد تسکین 
بانہال // رام بن کے کرول علاقے میں جمعہ کے روز پھسلنے کی وجہ سے دریائے چناب پھسلنے میں ڈوبے امرتسر کے دو ٹرک سواروں کا ہفتے کے روز بھی کوئی پتہ نہیں چل سکا ہے اور ان کے ساتھ لواحقین اور بچائو ٹیموں کی مایوسی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ۔ ہفتے کی صبح سے ہی رام بن پولیس ، ایس ڈی آر ایف اور سول کیو آر ٹی رام بن کے رضاکاروں پر مشتمل بچائو ٹیموں نے کرول ، رام بن ، کوہ باغ اور سیری کے علاقوں میں دریائے چناب کے کنارے دریا برد ہوئے دو ٹرک والوں کو ڈھونڈ نکلالنے کیلئے تلاش کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا تاہم انہیں بچائو کاروائیوں کے دوران کسی بھی قسم کی کامیابی نصیب نہیں ہوئی ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ہفتے کی دوپہر بعد سے علاقے میں تیز بارشوں کے نتیجے میں تلاش کاروائیوں کے آپریشن کو ملتوی کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ چناب میں پانی کی بڑھتی سطح اور پانی کے مٹیالے رنگ کی وجہ سے لاشوں کو ڈھونڈ نکالنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلاشی کاروائیوں کا دائرہ وسیع کرنے کے باوجود ٹرک سواروں کا کوئی پتہ نہیں چل سکا ہے۔ واضح رہے کہ یہ چار افراد ایک ٹرک میں سوار ہوکر پنجاب سے وادی کشمیر جارہے تھے کہ جمعہ کے روز دوران سفر ٹرک میں چار میں سے دو ، ٹرک ڈرائیور اور اس کے ساتھ آیا ایک قریبی رشتہ دار ٹرک سے اتر کر فوٹو گرافی کیلئے دریائے چناب کے کنارے چلے گئے جہاں ایک چٹان سے پھسل جانے کیوجہ سے یہ دونوں افراد چناب کے گہرے اور گدلے پانی میں ڈوب گئے تھے اور خدشہ ہے کہ انہیں دریائے چناب کے تیز بہائو نے اپنے ساتھ بہا لیا ہے۔ 
 
 
 

چملواس کے نزدیک حادثہ، ڈرائیور زخمی

بانہال // جموں قومی شاہراہ پر چملواس بانہال کے نزدیک ہفتے کی صبح ایک ٹرک لڑھک کر گہری کھائی میں گرجانے سے اس کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ذرائع نے بتایا کہ جموں سے سری نگر آرہی ایک ٹرک ہفتے کی صبح قومی شاہراہ پر چملواس بانہال کے نزدیک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر ایک کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ٹرک کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔زخمی ڈرائیور کی شناخت 36 سالہ رمیش کمار ولد سورم چند ساکن اودھم پور کے بطور ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس، مقامی لوگ اور ایک این جی او کی ٹیم جائے واردات پر پہنچی اور ڈرائیور کو نکال کر ہسپتال پہنچایا۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔ 
 
 
 

 ضلع ڈوڈہ میں 4.0شدت کا زلزلہ

ڈوڈہ //جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں ہفتے کی علی الصبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.0 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز ضلع ڈودہ کا کوئی علاقہ تھا۔نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق ضلع ڈوڈہ میں ہفتے کی علی الصبح 2 بجکر53 منٹ پر 4.0کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ زلزلے کی گہرائی زیر زمین دس کلو میٹر تھی۔قابل ذکر ہے کہ جموں کشمیر اور لداخ زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک پانچ اور چار زون میں آتے ہیں۔جموں و کشمیر میں ماضی میں زلزلوں نے بے تحاشاہ تباہی مچائی ہے ۔ 8 اکتوبر 2005 میں ہونے والے قیامت خیز زلزلے کے نتیجے میں ایل او سی کے آر پار زائد از 80 ہزار لوگوں کی موت واقع ہوئی تھی اور بے تحاشا مالی نقصان ہوا تھا۔ ریکٹر اسیکل پر اس زلزلے کی شدت 7.6 ریکارڈ ہوئی تھی۔
 
 

 ڈاکٹر درخشان اندرابی کا جامع مسجد جموں کا دورہ | تعمیری کاموں کی پیش رفت کاجائزہ لیا

جموں//بھارتیہ جنتاپارٹی کی سینئرلیڈراورمرکزی حکومت کی وزارت اقلیتی امورکی وقف ترقیاتی کمیٹی کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشان اندرابی نے یہاں جامعہ مسجدجموںتالاب کھٹیکاں کادورہ کیااوروہاں وقف کے تعاون سے ہورہے ترقیاتی کام کا جائزہ لیا۔ان کے ہمراہ جموں کشمیر وقف کے چیف ایگزیکیٹوافسرڈاکٹرجہانگیر،جامع مسجد کے ایڈمنسٹریٹرمدثروانی اورسینئرصحافی اورسامجی کارکن سہیل کاظمی تھے۔درخشان اندرابی نے جاری ترقیاتی کام کا معائنہ کیااور کمپلکس کو قومی سطح کا مذہبی سیاحتی مرکز بنانے کیلئے رقومات کے تصرف پر متعلقین کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔اس موقعہ پر سی ای او وقف ڈاکٹر جہانگیر نے انہیں کام کی پیش رفت کی جانکاری دی اور انتظامیہ کا شکریہ اداکیا جو انہوں نے اس پروجیکٹ کو ہاتھ میں لیا۔ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر درخشان اندرابی نے اس موقعہ پر کہا کہ متعددوالدین،اساتذہ اورلڑکیاں ان سے ملی اورکہا کہ تعلیم یافتہ لڑکیوں کے خلاف آن لائن مہم سے وہ تباہ محسوس کررہی ہیں اوروہ بھی یہ سن کرششدررہ گئیں اورانہوں نے بغیر کسی تاخیرکے لیفٹیننٹ گورنر سے درخواست کی کہ اس معاملے میں وہ ذاتی طور مداخلت کرے۔انہوں نے پولیس کو فوری طور ہدایت دی اور پولیس نے کل اس کے سرغنہ کو اننت ناگ میں گرفتار کیا۔
 
 
 
 
 
 

ڈی ڈی سی چیئرپرسن رام بن کا دورہ سنگلدان مولکوٹ | آگ سے متاثرہ بیوہ خاتون کو دو لاکھ روپے ڈی ڈی سی فنڈس دینے کی یقین دہانی  

زاہد بشیر
گول//ڈی ڈی سی چیئر پرسن رام بن ڈاکٹر شمشادہ شان نے حالیہ دنوں سنگلدان میںایک بیوہ خاتون کا رہائشی مکان خاکستر ہوا وہاں جاکر بیوہ خاتون کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ۔ اس موقعہ پر ڈاکٹر شمشادہ شان نے خاکستر ہوئے مکان کو دیکھا اور کافی دکھ کا اظہار کیا ۔ انہوں نے موقعہ پر ہی 16ہزار روپے بطور فور ی امداد ریڈ کراس سے دئے جبکہ دو لاکھ روپے ڈی ڈی سی فنڈس میں دینے کی یقین دہائی کرائی تا کہ مذکوربیوہ خاتون اپنے لئے رہائشی کے لئے ایک دو کمر ے تعمیر کر سکے ۔ اس موقعہ پر ڈاکٹر شمشادہ شان نے انہیں یقین دلایا کہ وہ ان کی ہر طرح کی مدد کرنے کے لئے تیار رہیں اور اگر کوئی بھی مشکلات ہوں تو وہ ان سے رابطہ کر سکتے ہیں تا کہ وہ اُن کی مشکلات کا اذالہ کر سکیں ۔
درابشالہ زون کے اساتذہ کا وفد چیف ایجوکیشن افسر سے ملاقی 
عاصف بٹ 
کشتواڑ// جوائنٹ ایمپلائز فرنٹ ضلع کشتواڑ کی قیادت میں زون درابشالہ کے اساتذہ کے ایک وفد نے چیف ایجوکیشن آفیسر کشتواڑ سے ملاقات کی۔ انھوں نے بتایا کہ زون میں ڈی ڈی او اختیارات نہ ہونے کی وجہ سے اساتذہ گزشتہ دو ماہ سے تنخواہوں کی عدم واگزاری کے سبب سخت پریشانیوں کا شکار ہیں۔جنرل سیکریٹری جوائنٹ ایمپلائز فرنٹ ضلع کشتواڑ شیخ مشرف کی قیادت میں وفد نے زون پاڈر ، مڑواہ سمیت زون درابشالہ کے ڈی ڈی او اختیارات کے مسایل کو لیکر چیف ایجوکیشن آفیسر کشتواڑ سے بات کی ۔ چیف ایجوکیشن افسر کشتواڑ نے وفد کو یقین دلایا کہ ان تینوں زونوں کے ڈی ڈی او کے اختیارات کے مسئلہ کو دو تین دن روز کے اندر ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔
  
 

انتظامیہ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام:ڈاکٹرگپتا

مودی آرمی صدر حمایتیوں سمیت اپنی پارٹی میں شامل 

جموں//اپنی پارٹی صوبائی سیکریٹری ڈاکٹر روہت گپتا نے جموں رورل کے بلاک بھلوال میں ناقص بنیادی سہولیات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وہ بلاک بھلوال کے سیری پنڈیتہ علاقہ میں منعقدہ ایک پروگرام میں بول رہے تھے جس میں مودی آرمی کے صدر بھومندر سنگھ نے اپنے حمایتوں سمیت اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی جن کا ڈاکٹر روہت گپتا نے خیر مقدم کیا۔ پون گپتا ، انیل گپتا ودیگران بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے کہاکہ جموںدیہات میں بنیادی سہولیات سڑک، بجلی اور صاف پینے کے پانی کا فقدان ہے۔غیر اعلانیہ بجلی کٹوت کی وجہ سے لوگوں کو خاص طور سے ٹھنڈ کے دوران مشکلات کا سامناہے۔جموں دیہات کی سڑکیں بھی خستہ حال ہیں اور حکام اِن کی تعمیر ومرمت پر کوئی توجہ نہیں دے رہے۔حکام کی کوئی جوابدہی نہیں جب وہ زمینی سطح پر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہتے ہیں اور لوگوں کو پریشان کیاجاتاہے۔ انہوں نے حکام کے نوکرشاہی رویہ پر گہری تشویش ظاہر کی اور مطالبہ کیا کہ جلد سے جلد اسمبلی انتخابات کرائے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں انتخابات سے قبل ریاستی درجہ بحال ہونا چاہئے۔
 
 
 
 
 

 ریاسی اور رام بن میں میںعوامی نقصانات

اعجاز خان نے معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا 

ریاسی//اپنی پارٹی نائب صدر اور سابقہ وزیر اعجاز احمد خان نے ہفتہ کے روز مطالبہ کیا ہے کہ ریاسی اور رام بن اضلاع میں بھاری برف اور بارشوں کی وجہ سے جن لوگوں کا نقصان ہوا ہے، اُنہیں معقول معاوضہ دیاجائے۔ خان نے کہاکہ مذکورہ اضلاع کے ناقابل ِ رسائی اور دور افتادہ گاؤں میں بھاری برف باری اور بارش کی وجہ سے لوگوں کو بُری طرح متاثرہونا پڑاہے۔انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کو چاہئے کہ محکمہ مال حکام کی ٹیمیں تشکیل دے، اُنہیں متاثرہ علاقوں میں بھیجا جائے تاکہ نقصانات کا تخمینہ لگاکر متاثرین کو معقول معاوضہ دیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ تب تک انتظامیہ کو چاہئے کہ خطہ جموں کے دونوں اضلاع کے اندر برف زدہ علاقوں میں راشن اور میڈیکل کٹس کی ٹیمیں رونہ کی جائیں۔ انہوں نے انگ کی کہ اِن علاقوں میں انتظامیہ فوری لوگوں کو ریلیف مہیا کرے۔جن لوگوں کے رہائشی مکانات ومویشی خانے تباہ ہوئے ہیں، کو بھی معقول معاوضہ دیاجائے۔
 
 
 

بھدرواہ میں یوم جمہوریہ تقریبات کے انتظامات کو حتمی شکل 

بھدرواہ//یوم جمہوریہ کی تقریبات کے انتظامات کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، راکیش کمار کی صدارت میں منعقدہ میٹنگ میں حتمی شکل دی گئی۔سیکورٹی، ابتدائی طبی امداد، صفائی، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز، بیٹھنے کے انتظامات، بجلی اور پانی کی فراہمی اور دعوتی کارڈ کے اجراء￿  کے انتظامات کو تفصیلی بحث کے بعد حتمی شکل دی گئی۔تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی کہ وہ 24 جنوری یعنی فل ڈریس ریہرسل کے دن سے پہلے مطلوبہ انتظامات کو حتمی شکل دیں۔فیصلہ کیا گیا کہ یہ تقریب نیو بس سٹینڈ کوٹلی کے قریب بوائز ہائر سیکنڈری سکول میں منعقد کی جائے گی جہاں مہمان خصوصی صبح 9:50 پر قومی پرچم لہرائیں گے اور ڈگری کالج بھدرواہ کے لڑکیوں اور لڑکوں کے JKAP، NCC سینئر ونگ کے دستے شرکت کریں گے اور مارچ پاسٹ میں شرکت کریں گے۔ یہ فیصلہ کیا گیا کہ کوویڈ کیسوں میں اضافے کے پیش نظر کوئی ثقافتی پروگرام منعقد نہیں کیا جائے گا۔یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ دن کا آغاز محکمہ اطلاعات بھدرواہ کی جانب سے شہنائی وادن بجا کر کیا جائے گا۔مناسب انتظامات اور بروقت انتظامات کے لیے تشکیل دی گئی کمیٹیوں کو تفویض کردہ کام بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔
 
 

ڈوڈہ میں آن لائن فوک، حب الوطنی موسیقی پروگرام کا اہتمام 

ڈوڈہ//"آزادی کا امرت مہواتسو" کے ایک حصے کے طور پر جموں و کشمیر اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگویجز سب آفس ڈوڈہ نے ٹاؤن ہال میں آئیکونک ویک سیلیبریشن کے موقع پر ایک ورچوئل فوک اینڈ حب الوطنی موسیقی پروگرام کا انعقاد کیاجس میں ضلع بھر سے فنکاروں نے شرکت کی اور مدھر لوک اور حب الوطنی کے گیتوں سے سامعین کو محظوظ کیا۔اسپیشل آفیسر JKAACL سب آفس ڈوڈہ صلاح الدین نے کہا کہ کووڈحفاظتی اقدامات کے پیش نظر یہ پروگرام ورچوئل موڈ کے ذریعے منعقد کیا گیا تھا اور اسے یو ٹیوب اور فیس بک پر عوام کے دیکھنے کے لیے پوسٹ کیا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ پروگرام آزادی کا امرت مہوتسو کے تھیم کے تحت ہندوستان کی آزادی کے 75 سال کی یاد میں منعقد کیا جا رہا ہے۔
 

کشتواڑ میں نیشنل گرل چائلڈ ڈے سرگرمیوں کو حتمی شکل دی گئی 

کشتواڑ//بچیوں کے قومی دن کی سرگرمیوں کو حتمی شکل دینے کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کشتواڑ کشوری لال شرما، جو بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ (بی بی بی پی) کے نوڈل آفیسر بھی ہیں، نے متعلقہ افسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کی۔اجلاس میں سائیکل ریلی، پینٹنگ کی تکمیل، ڈیبیٹ اور ٹاک شو کے انعقاد کی تجویز پر دن کے لیے سرگرمی کا منصوبہ تیار کیا گیا۔متعلقہ افسران کو بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ ابھیان کے زیراہتمام بچیوں کے قومی دن کی تقریب کے لیے تمام انتظامات کرنے کی ہدایت دی گئی۔ اس کے علاوہ ہر ایونٹ کے پہلے، دوسرے اور تیسرے فاتحوں کو منتخب کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ انہیں مبارکباد دی جا سکے۔میٹنگ نے بلاک/تحصیل ہیڈکوارٹر پر تقریبات منعقد کرنے کا بھی فیصلہ کیا اور سی ڈی پی اوز اور تحصیلداروں کو اس کے لیے وسیع انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی۔
 

 کشتواڑ کے گاؤں چرجی میں نوجوانوں کیلئے لیکچر کا اہتمام

کشتواڑ//دور دراز علاقوں میں نوجوانوں کے مستقبل کے لیے مثبت کردار ادا کرنے کے لیے فوج نے ضلع کشتواڑ کے گاؤں چرجی میں نوجوانوں کے لیے ایک تحریکی لیکچر کا اہتمام کیا۔لیکچر کا مقصد ضلع کشتواڑ کے دور دراز علاقے کے نوجوانوں کو 12ویں کی تکمیل کے بعد دستیاب مواقع کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا۔سیشن میں گیارہویں اور بارہویں جماعت میں زیر تعلیم دور دراز علاقوں کے طلبا نے شرکت کی۔ رسمی لیکچر کی تکمیل پر انہیں مہمان مقررین سے بات چیت کرنے اور اپنے شکوک و شبہات کو دور کرنے کا موقع فراہم کیا گیا۔ اس لیکچر میں کل 25 نوجوانوں نے شرکت کی۔