مزید خبریں

یوم جمہوریہ کی مناسبت سے راجوری پونچھ میں فل ڈریس ریہرسل کی گئی

راجوری//73ویں یوم جمہوریہ کی مناسبت سے خطہ پیر پنچال کے دونوں سرحدی اضلاع میں فل ڈریس ریہرسل کا اہتمام کیا گیا ۔راجوری میں فل ڈریس ریہرسل ڈسٹرکٹ پولیس لائنز گراؤنڈ میں سخت سیکورٹی اور تمام کووڈ 19 پروٹوکول کی پابندی کے درمیان منعقد ہوئی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر پون کمار نے قومی پرچم لہرایا اور پولیس، سی آر پی ایف، فارسٹ پروٹیکشن فورس، این سی سی اور پولیس بینڈ کے علاوہ مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء کے دستوںکے شاندار مارچ پاسٹ پرسلامی لی۔طلباء نے حب الوطنی، ثقافتی روایات اور سماجی برائیوں پر مبنی دلکش ثقافتی پروگرام بھی پیش کئے ۔اے ڈی ڈی سی نے اس دن کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ دن ہمیں ہندوستان کی تاریخ کے ایک اہم دن 26 جنوری 1950 کی یاد دلاتا ہے اور مذکورہ دن ہی ملک ایک جمہوری ملک قرار پایا تھا ۔انہوں نے ضلع میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں پر بھی روشنی ڈالی اور ضلع کو ترقی کی نئی بلندیوں پر لے جانے کیلئے عوام الناس سے ضلع انتظامیہ کے ساتھ فعال تعاون پیش کرنے کی اپیل کی ۔اس موقعہ پر راجوری کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس وویک شیکھر شرما اور سول اور پولیس انتظامیہ دونوں کے سینئر افسران اس تقریب کا حصہ تھے۔اسی طرح سرحدی ضلع پونچھ میں 73 ویں یوم جمہوریہ کی تقریب کیلئے فل ڈریس ریہرسل کا انعقاداسپورٹس اسٹیڈیم پونچھ میں سخت حفاظتی انتظامات اور کووڈ بندوبست کیساتھ کیا گیا ۔اس موقعہ پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر بشارت حسین نے قومی پرچم لہرایا اورسیکورٹی فورسز کیساتھ ساتھ این سی سی وطلباء کے دستوں کی مارچ پاسٹ پر سلامی لی ۔اے ڈی سی نے پریڈ کے دستوں کی کارکردگی اور ثقافتی اور قومی دن کی تقریبات کے لئے کئے جانے والے مجموعی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر پونچھ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس روہت باسکوترا اور سول انتظامیہ اور پولیس کے دیگر سینئر افسران موجود تھے۔
 
 
 
 
 

’’ بیٹی بچاؤ کے عنوان پر آن لائن سمپوزیم کا انعقاد 

عظمیٰ یاسمین
 تھنہ منڈی // گورنمنٹ ڈگری کالج تھنہ منڈی میں این ایس ایس یونٹ نے کالج کے وومن ڈیولپمنٹ سیل کے اشتراک سے ’بیٹی بچاؤ‘ کے موضوع پر ایک آن لائن سمپوزیم کا انعقاد کیا۔ اس پروگرام کا انعقاد کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر جاوید احمد قاضی کی سرپرستی میں کیا گیا۔ اس آن لائن سمپوزیم میں کثیر تعداد میں طلباء نے شرکت کی۔شرکاء نے اپنے خیا لات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ وقت کی ضرورت ہے کہ ہم اپنی ذہن کو وسعت دیں اور اس مسئلے کو مؤثر طریقے سے حل کریں۔مقررین نے کہا کہ زندگی خوبصورت ہے اور اس زندگی کی خوبصورتی اور اس کے معیار کا دارومدار خواتین پر منحصر ہیں اور خواتین ہماری ماں، بہن، بیوی اور بیٹی کی صورت میں ہمارے معاشرے میں نظر آتی ہیں اور معاشرے کو جلا بخشتی ہیں۔مقررین نے کہا کہ خواتین اور لڑکیاں ملک اور قوم و ملت کی روح ہیں لہٰذا ان کے معیار اور پاکیزگی کے پیش نظر ہمیں اپنی نظروں اور ذہنوں کو وسعت دینے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ بہت ضروری ہے کہ ہم انہیں مساوات کی ڈگر پر لائیں اور انھیں وہ عزت و آبرو فراہم کریں جس کی وہ حقدار ہیں اور لڑکیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے میں اہم رول ادا کریں۔ اس موقع پر این ایس ایس پروگرام آفیسر پروفیسر محمد شوکت نے شرکاء  کا خیر مقدم کیا۔ پروگرام میں ڈاکٹر نحیم النساء سربراہ شعبہ عربی، ڈاکٹر شوکت علی سربراہ شعبہ اردو اور جناب وقار احمد گورسی چیف لائبریرین شامل تھے۔ سمپوزیم مقابلے میں بی ایس سی کے رجب الصادق نے پہلی، سیم 5 کی ماہین فاطمہ نے دوسری اور سیم 3 کی صوبیہ کوثر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
 
 
 
 

ڈاکٹر یاسمین قمر کی وفات |  تھنہ منڈی کی سیاسی اور سماجی شخصیات کا اظہار افسوس 

عظمیٰ یاسمین
 تھنہ منڈی// گزشتہ روز سب ڈویژن تھنہ منڈی کے پلانگڑھ علاقے سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر یاسمین قمر کا انتقال ہو گیا۔ وہ پچھلے کچھ برسوں سے کینسر کی مہلوک بیماری میں مبتلا تھیں۔ ڈاکٹر یاسمین قمر کی بے وقت موت کو پوری قوم کے لئے ایک بہت بڑا خسارہ قرار دیتے ہوئے تھنہ منڈی کی تمام دینی سیاسی اور سماجی شخصیات نے مرحومہ کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ تھنہ منڈی کی تمام دینی سیاسی اور سماجی شخصیات نے ڈاکٹر یاسمین قمر کے انتقالِ پر ملال کو پوری قوم کے لئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ غم و الم کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندانوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔واضح رہے کہ ڈاکٹر یاسمین قمر نہایت ہی خوش اخلاق اور ایماندار خاتون تھیں ۔انھوں نے تھنہ منڈی ہسپتال میں بڑی ایمانداری اور لگن سے کام کیا وہیں تھنہ منڈی میں معاشرے کے کمزور طبقے کی بیلوث خدمت میں بھی پیش پیش رہیں۔ علاوہ ازیں انھوں نے جی ایم سی اننت ناگ میں بھی اپنی گرانقدر اور ناقابلِ فراموش خدمات انجام دیں۔انہوں نے بلا لحاظ رنگ و نسل معاشرے کے ہر ضرورت مند کی مدد کی۔ اس موقع پر ڈی ڈی سی ممبر عبدالقیوم میر ، چیئرمین میونسپل کمیٹی تھنہ منڈی شکیل احمد میر، بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر پلانگڑھ ، بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر تھنہ منڈی، پرنسپل ماڈل بوائز ہائر سیکنڈری سکول تھنہ منڈی محمد صدیق گنائی، پرنسپل گرلز ہائر سیکنڈری سکول تھنہ منڈی منظور احمد گنائی، کونسلر محمد اقبال نازش، کونسلر مشتاق احمد ٹھکر، بار ایسوسی ایشن تھنہ منڈی، بیوپار منڈل تھنہ منڈی، پریس کونسل تھنہ منڈی، پیر پنچال فورم تھنہ منڈی، راہ حق ٹرسٹ تھنہ منڈی، حافظ محمد نصیر الدین نقشبندی، حافظ محمد نسیم، مفتی عبدالرحیم ضیائی قاسمی،سیاسی لیڈر بشیر احمد وانی، شمیم احمد مغل، عبدالغنی شال، نذیر احمد گنائی، نوجوان لیڈر انجینئر ارشد اعجاز خان، سرپنچ منشی خان، سرپنچ وسیم اکرم چوہدری، سرپنچ عقیل احمد، صدر پریس کونسل تھنہ منڈی عمران خان، نثار احمد خان، جہانگیر خان راحیل گنائی، جاوید خان، عظمیٰ یاسمین، سید منظر علی شاہ، محمد اسلم خان اور عبدالرحیم وغیرہ کے علاوہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے ڈاکٹر یاسمین قمر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جنت نشینی کیلئے خصوصی دعا کی ہے۔
 
 
 
 
 
 

محکمہ گریف کی ناقص کارکردگی | سرنکوٹ ۔بفلیاز سڑک کے متاثر ہونے کا خدشہ 

بختیار کاظمی
سرنکوٹ// سرنکوٹ تا بفلیاز سڑک کی کشادگی کا کام گزشتہ پانچ ماہ سے جاری ہے تاہم اس دوران کئے گئے غیر معیاری کام کی وجہ سے اب پوری سڑک کے متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔مکینوں نے بتایا کہ خراب موسم کے چلتے کئی ایک مقامات پر سڑک پسیوں کی وجہ سے بند ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ متعلقہ محکمہ تعمیرات با لخصوص کٹائی کے دوران جہاں ملبہ سڑک پر ہی چھوڑ رہا ہے جو کیچڑ کی اصل وجہ بنتا جارہا ہے وہائیں سڑک کی کٹائی اس انداز سے کی جارہی ہے کہ وہ متعدد جگہوں پر پسیاں گر آسکتی ہیں ۔ایڈوکیٹ ضمیر مسلم قریشی نے بتایا کہ محکمہ کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے اس وقت سڑک کیچڑ میں تبدیل ہو چکی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ لوگوں کی زمینوں کی بُری طرح سے کٹائی کی گئی ہے جس کی وجہ سے کئی ایک مقامات پر پسیاں آنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔مکینوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ کو ہدایت جاری کی جائیں تاکہ تعمیری عمل میں تیز ی لا کر کام کو جلد مکمل کیا جائے تاکہ پسیوں پر روک لگانے کیساتھ ساتھ لوگوں کو سہولیات میسر ہو سکیں ۔
 
 
 
 

نوجوانوں کیلئے ہنر مندی کورس منعقد کیا گیا

رمیش کیسر 
نوشہرہ //فوج کی جانب سے نوشہرہ سب ڈویژن کے نوجوانوں کیلئے ایک ہنر مندی کورس منعقد کیا گیا ۔فوجی آفیسران نے بتایا کہ مذکورہ کورس کو منعقد کرنے کا اصل مقصد بے روز گار نوجوانوں کو تربیت فراہم کرنا تھی تاکہ وہ اپنا روز گار خود کما سکیں ۔انہوں نے بتایا کہ فوج کی جانب سے مقامی نوجوانوں کیلئے 4ہفتوں کا تکنیکی کورس منعقد کیا گیا تھا جس میں نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔27دسمبر سے شروع ہونے والے کورس میں فوج کے تکنیکی ماہرین نے نوجوانوں کو موبائل ریپیرنگ کے سلسلہ میں بنیادی تکنیکوں کے سلسلہ میں تفصیلی جانکاری فراہم کی ۔مکینوں و والدین نے فوج کی جانب سے اٹھائے جارہے فلاحی اقدامات کی تعریف کی گئی ۔
 
 
 
 
 
 
 

 بچیوں کا قومی دن جوش و خروش کے ساتھ منایاگیا 

راجوری//ضلع انتظامیہ راجوری نے گزشتہ روز ضلع میں بچیوں کا قومی دن جوش و خروش کے ساتھ منایا۔اس سلسلہ میں پی ڈبلیو ڈی ڈاک بنگلہ کے کانفرنس ہال میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر راجوری پون کمار مہمان خصوصی کے طورپر شامل ہوئے ۔اس پروگرام میں سی پی او محمد خورشید ، پی او آئی سی ڈی ایس کرتار سنگھ، ایم ایس جی ایم سی ڈاکٹر محمود حسین بجاڑودیگران بھی موجود تھے ۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے اے ڈی ڈی سی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ معاشرے میں خواتین کو خود مختار بنانے اور باوقار زندگی گزارنے کیلئے ان کی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کیلئے پرعزم ہے۔دن کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس دن کا مقصد بچیوں کے حقوق، بچیوں کی تعلیم کی اہمیت اور بچیوں کی صحت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔ خواتین کی فلاح و بہبودکیلئے اجتماعی اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے آفیسر موصوف نے کہاکہ صنفی تعصب کو دور کرنے اور لڑکیوں کی منظم ترقی کیلئے ہر سطح پر ان کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے ۔حکومت کی طرف سے خواتین کی فلاح و بہبودکیلئے کئے جانے والے مختلف اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے متعلقہ افسران سے کہا کہ وہ خواتین کو قانونی اور سماجی شعبے کے مختلف اقدامات سے آگاہ کریں تاکہ وہ ان کے فوائد سے فائدہ اٹھا سکیں۔انہوں نے ان سے یہ بھی کہا کہ وہ ’لڑکی بچاؤ‘ کے پیغام کو پھیلاتے ہوئے معاشرے میں تبدیلی لانے اور بچیوں کے خلاف تعصبات کو دور کرنے کی بھرپور کوشش کریں۔اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر کرتار سنگھ، ایم ایس جی ایم سی ڈاکٹر محمود حسین بجاڑو دیگران نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

چائلڈ لائن پونچھ نے تقریب کا اہتمام کیا 

حسین محتشم
پونچھ// پورے ملک کی طرح ضلع پونچھ میں بھی بچیوں کا قومی دن منایا گیا۔اس سلسلہ میں غیر سرکاری تنظیم چائلڈ لائن کی جانب سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں سماجی و سیاسی تنظیموں کے عہدیداروں اور معزز شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر خصوصی طور پر بچیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے رنگا رنگ تمدنی پروگرام پیش کئے گئے۔ تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے ضلع کوآرڈی نیٹر چائلڈ لائن سبزار احمد نے بیٹیوں کو سلام پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ دن بچیوں کو بااختیاربنانے کی سمت میں کام کرنے والے ان سب لوگوں کی تعریف کرنے کا ہے جو لڑکیوں کو بااختیار بنانے کی سمت میں کام کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیٹوں اور بیٹیوں میں کوئی فرق نہیں یہ بات اب ثابت ہو چکی ہے۔انہوں نے اس موقعہ پر موجود تمام بیٹیوں کو بہت بہت مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بیٹیاں ہمارا فخر ہیں۔اس تقریب کے اختتام پر بچیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔
 
 
 
 

گرلز مڈل سکول کا نام تبدیل کرنے کی مانگ 

حسین محتشم
پونچھ//جموں و کشمیر حکومت کے مختلف تعلیمی اداروں کے ناموں کو معزز شخصیات کے ناموں کے ساتھ منسوب کرنے کے فیصلے کی تائید کرتے ہوئے، پونچھ کے مشہور و معروف سماجی کارکن کملجیت سنگھ نے حکومت پر زور دیا ہے کہ جموں و کشمیر کے دیگر تعلیمی اداروں کے ناموں کو جیسے معزز شخصیات کے ناموں کے ساتھ منسوب کیا ہے ویسے ہی گورنمنٹ گرکز مڈل سکول پونچھ کے نام کو بھی ’رانی سرموری گرلز مڈل سکول پونچھ‘ رکھا جائے۔ اس موقع پر منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس حوالہ سے 2015 سے بھی معاملہ حکومت کے پاس زیر التوا جس پر کام کرتے ہوئے حکومت کو کاروائی کرنی چاہئے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ماسٹر بسنت رام، ہرش سنگھ کاوی، منجیت سنگھ، نیشو شرما، سنی، راجو شرما، پی ایس جموال، مہندر سنگھ اور دیگران موجود تھے۔
 
 
 
 

سابقہ ایم ایل سی کے لواحقین سے اظہا رتعزیت

حسین محتشم
پونچھ//سابقہ رکن قانون ساز کونسل و پی ڈی پی سنیئر لیڈر یشپال شرما کی موت عوام کی جانب سے اظہار تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ بار ایسوسی ایشن پونچھ کی جانب سے کورٹ کمپلیکس میں ایک تعزیتی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں شیر پونچھ یشپال شرما کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں تعزیت پیش کی گئی۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے مقررین نے کہاکہ یشپال شرما نے جو سماجی کام انجام دیئے ان کی وجہ سے وہ ہمیشہ عوام کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔ وکلاء نے ان کے کاموں کو یاد کرتے ہوئے انکی خدمات اور فرائض کی سراہنا بھی کی اور امید ظاہر کی ہے کی آنے والی نسلیں انکی طرز پر چلنے کی کوشش کریں گی اور ایسا لیڈر شاید ہی کبھی دوبارہ پیدا ہو جسکی کمی پورے جموں کشمیر کو محسوس ہو رہی ہے۔پی ڈی پی سنیئر لیڈر مولانا حکیم الدین نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ کیساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ یشپال شرما نے جو سماجی کام انجام دیئے ان کی وجہ سے وہ ہمیشہ عوام کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
 
 
 
 
 
 
 

یشپال شرما کی وفات پر شرنارتھی فورم کا اظہار افسوس 

جموں //پی ڈی پی سنیئر لیڈر اور سابقہ ممبر قانون ساز کونسل یشپال شرما کی ہوئی اچانک موت پرآل جموں وکشمیر پی او جے کے شرنارتھی دانشور فورم کے اراکین نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے ۔یہاں جاری ایک بیان میں فورم اراکین نے کہاکہ یشپال شرما کی موت نہ صرف پونچھ بلکہ جموں وکشمیر کی عوام کیلئے ایک بڑا نقصان ہے جبکہ ان کی وفات سے پید ا ہوئی خلاء کو کبھی بھی پُر نہیں کیاجاسکتا ۔جاری ایک تعزیتی بیان میں فورم کے صدر اور جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ امریک سنگھ اور ایس سرجیت سنگھ نے کہاکہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں اہل خانہ کیساتھ برابر کے شریک ہیں ۔بیان میں فورم اراکین نے مرحوم کے بھائی ڈاکٹر سشیل شرما و دیگر اہل خانہ کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے ۔ 
 
 
 
 

چاندی کا تمغہ جیتنے پر تبسم نصرت علی کی حوصلہ افزائی 

راجوری//’نیشنل گرل چائلڈ ڈے‘کے موقع پرفوج نے ایشین سکھ تائیکوانڈو میں 55 کلوگرام کے زمرے میں حصہ لے کر چاندی کا تمغہ جیتنے والی تبسم نصرت علی کی حوصلہ افزائی کی ہے ۔اس سلسلہ میں آرمی گڈ ول پبلک سکول راجوری میں 38 فیلڈ رجمنٹ کی طرف سے فوج کے ایس آف سپیڈس ڈویژن کے زیراہتمام ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔گور طلب ہے کہ 17 سالہ کھلاڑی نے مذکورہ کامیابی ہریانہ میں منعقدہ ایشین سکھ تائیکوانڈو چمپئن شپ میں ہندوستان، آسٹریلیا، عراق، ایران، سری لنکا، نیپال اوربنگلہ دیش کے مخالفین کو مات دے کر حاصل کی ہے۔تبسیم پونچھ ضلع کے سرحدی علاقہ چھجلہ کی رہائشی ہے جبکہ اس کے والد فوج میں اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں ۔تقریب کے دوران مقررین نے تبسم کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے ڈسٹرکٹ لیول، انٹر ڈسٹرکٹ لیول، یوتھ سروسز اور سپورٹس ایونٹس میں گولڈ میڈل اور نیشنل تائیکوانڈو میں چاندی کا تمغہ ان کی نمایاں کامیابیاں ہیں ۔انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ بھی اپنے ملک کا نام روشن کرنے کیلئے اپنی بہترین کارکردگی جاری رکھیں گی ۔
 
 
 
 

چوہدری منشی خان کی وفات

پرسید الطاف بخاری کا اظہار ِ تعزیت 

جموں //اپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری نے راجوری سے اپنی پارٹی سنیئرلیڈر چودھری منشی خان کی وفات پر گہرے دُکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔ سوگوار کنبہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے الطاف بخاری نے مرحوم کی جنت نشینی اور لواحقین کو یہ ناقابل ِ تلافی نقصان بردداشت کے لئے صبر وجمیل کی دُعا کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مرحوم نیک سیرت، خدا دوست، غریب پرور شخص تھے جنہوں نے کوٹرنکہ راجوری کے لوگوں کے لئے بے لوث کام کیا جس کو مقامی لوگ لمبے عرصہ تک یاد رکھیں گے۔انہوں نے کہاکہ اپنی پارٹی دُکھ کی اِس گھڑی میں سوگوار کنبے کے ساتھ برابرکی شریک ہے۔