مزید خبریں

پلوامہ میں غیرمعیاری جراثیم کُش آئل کے78410لیٹر ضبط

 سرینگر//ڈائریکٹر جنرل ہارٹی کلچر کی ہدایت پر پلوامہ میں بازاروں کا اچانک معائنہ کیا گیا جس دوران (ایچ ایم او)ہارٹی کلچر منرل اوئل نامی جراثیم کش دوا کے 78ہزار 410لیٹر کو غیر قانونی طورپر ضلع کے مختلف علاقوں میں ڈمپ پایا گیا اور اس حوالے سے سینٹرل بورڈ کی جانب سے انہیں کوئی رجسٹریشن نہیں دی گئی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل کی ہدایت پر موقع پرہی اس دوا کی خرید و فروخت پر روک لگائی گئی ۔ڈائریکٹر جنرل اعجاز احمد بٹ کی ہدایت پر چیف ہارٹی کلچر آفیسر پلوامہ نے ضلع کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں جراثیم کش ادویات فروخت کرنے والے دکانوں اور سٹوروں کا معائنہ کرنے کے دوران ایچ ایم او نامی جراثیم کش دوا کی بھاری کھیپ ضبط کی گئی ۔ اس دوران 78ہزار 410لیٹر ایچ ایم او کو برآمد کرکے اس کی خرید و فروخت روک دی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل ہارٹی کلچر نے بتایا کہ سینٹرل جراثیم کش بورڈ کی جانب سے دکانداروں کو اس دوا کی رجسٹریشن ہی فراہم نہیں کی گئی تھی اور یہ کہ اس کو غیر قانونی طوپرفروخت کیا جارہا تھا۔ ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ ٹی ایس اوئل اور ہارٹی کلچر منرل اول کو بغیر رجسٹریشن اور اجازت کے خرید و فروخت پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ غیر تسلیم شدہ جراثیم کش ادویات کو فروخت کرنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔
 

انجینئرنذیریتو کا لیفٹیننٹ گورنرکوفون

چرارشریف کے لوگوں کے مسائل سے باخبرکیا 

بڈگام//اپنی پارٹی لیڈر انجینئر نذیر احمد یتو نے جموں کشمیر لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا سے ٹیلیفون پر بات کرکے یوسمرگ میں سنو بائیکز کی شروعات کیلئے شکریہ ادا کیا۔ یتو نے کہا کہ انہوں چرارشریف کے دیہی علاقوں میں بجلی کے خستہ نظام سے بھی ایل،جی کو آگاہ کیا اور انہوں نے بہت جلد نظام میں سدھار لانے کی یقین دہانی کرائی۔ یتو نے ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام کے کام کو بھی سرہایا اور کہا کہ دیہی علاقوں میں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ عوام کو مزید کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور سیاحتی مقام یوسمرگ میں مکمل طور پر سرمائی کھیلوں کا انعقاد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یوسمرگ میں تمام تر جدید سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔
 
 

 حقانی ٹرسٹ کا یوم ولادت حضرت فاطمہ ؑپر ہدیہ تہنیت 

سرینگر//خاتون جنت حضرت فاطمۃ زہراؑکی نسبت سے حقانی میموریل ٹرسٹ کے سرپرست اعلیٰ سید حمید اللہ حقانی اور جنرل سکریٹری بشیر احمد ڈار نے ہدیہ تہنیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قران اور احادیث سے انکی عظمت عیاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا بلاشبہ قرآنی تعلیمات کی عملی تفسیر تھیں، اس لئے قدرت نے بڑی فیاضی سے انہیں ذکاوت و ذہانت اور علم کی دولت سے مالا مال کیا تھا اور ایسا کیوں نہ ہوتا انہوں نے دانشگاہ نبوت میں تربیت پائی اور پروان چڑھیں۔ٹرسٹ سے وابستہ دیگر علماء اور اکائیوں نے بھی ہدیہ تہنیت پیش کیا ہے۔ 
 

پلوامہ میں دوران شب گاڑی اڑالی گئی 

 سرینگر//قصبہ پلوامہ کے ڈلی پورہ میں دوران شب نامعلوم افراد نے ایک ایکو گاڑی اڑالی۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ زاہد مشتاق ڈار ساکن ڈلی پورہ نے پلوامہ تھانہ میں ایک شکایت درج کی کہ اس کی گاڑی (ایکو )زیر نمبر6364 ۔JK09کو دوران شب چوروں نے اڑالیا ۔پولیس نے بتایاکہ یہ گاڑی ان کے صحن میں موجود تھی اور دوران شب نامعلوم افراد نے اس گاڑی کو اڑا لیا ہے پلوامہ تھانہ نے اس سلسلے میں ایک کیس زیر ایف آئی آر11/2022دفعہ 379 کے تحت درج کرلیا ہے۔سی این ایس
 

یوم جمہوریہ کے موقع پر میر کی قوم کو مبارکباد

 سرینگر//جے کے پی سی سی کے صدر غلام احمد میر نے یوم جمہوریہ کے سلسلے میںمبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دن آئین کی اہمیت ہمیں یاد دلاتی ہے کہ ملک میں رہنے والے ہر شہری کو مساوی حقوق کی ضمانت ہے ۔انہوں نے کہا کہ قوم کی رہنمائی آئین کے ذریعے کی گئی تھی، جو اس کی خوبصورتی اور انفرادیت کی عکاسی کرتی ہے، آئین کی حفاظت کے لیے ذات پات یا رنگ سے بالاتر ہو کر ہر شہری کے لیے یہ سب سے اہم ہونا چاہئے کیونکہ یہ یوم جمہوریہ منانے کا بہترین طریقہ ہو گا۔کے این ایس
 

ہندوارہ میں دوافرادہیروئن سمیت گرفتار

اشرف چراغ
 
کپوارہ//منشیات مخالف مہم میں ہندوارہ پولیس نے کرالہ گنڈ کے دائرہ اختیار میں دو افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دو کلو گرام ہیروئن برآمد کرلیا۔کرالہ گنڈ تھانہ اور پی سی کرالہ گنڈ کی پولیس پارٹی نے بارہمولہ ہندوارہ ہائی وے پر وانگم کراسنگ پر ایک ناکہ چیکنگ عمل میں لائی ۔ چیکنگ کے دوران پولیس نے گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کی تلاشی شروع کردی۔ ناکہ چیکنگ کے دوران پولیس نے ایک گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر DL9CJ/2559 کو چیکنگ کیلئے رکنے کا اشارہ کیا تاہم مذکورہ گاڑی میں سوار افراد نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ ناکہ پارٹی نے گاڑی کو روکا اور دونوں کو گرفتار کر لیا جن کی شناخت محمد یوسف بٹ ساکن روہامہ رفیع آباد اورمشتاق احمد بٹ ساکن بدن رفیع آباد کے طور پر ہوئی ہے۔ ان کے قبضے سے 2 کلو ہیروئن برآمد کر لیا گیا۔ کرالہ گنڈ تھانہ نے اس سلسلے میں کیس زیر ایف آئی آر نمبر 8/21 درج کیاہے ۔
 

عوامی مجلس عمل کا اظہار تعزیت

سرینگر//عوامی مجلس عمل نے تنظیم کے محلہ سیکریٹری (نواب بازار)مرحوم عبدالرزاق ایتو ساکن شورگری محلہ کی وفات پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہارکیا ہے ۔بیان میں مرحوم عبدالرزاق ایتو اور ان کے پورے خاندان کی تنظیم اور تحریک کے ساتھ زبردست وابستگی اور میرواعظ خاندان کے تئیں عقیدت و محبت کو خراج عقیدت ادا کیا گیا ہے ۔بیان کے مطابق موصوف نے اپنی سیاسی سرگرمیوں کا آغازبانی تنظیم میرواعظ مرحوم مولانا محمد فاروق کی قیادت میں کیا تھا اورتادم وفات ایک سرگرم کارکن کی حیثیت سے موجود ہ سربراہِ تنظیم کی قیادت میں تنظیمی اور تحریکی پروگراموںکو آگے بڑھانے میں پیش پیش رہے۔اس دوران تنظیم کے ایک وفد نے شورگری محلہ نواب بازار جاکر مرحوم عبدالرزاق یتو کے افراد خانہ اورلواحقین کے ساتھ تعزیت پرسی کی۔وفد حاجی محمد یوسف بٹ، فاروق احمد اور خورشید احمد وغیرہ پر مشتمل تھا۔
 

ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا اظہارِ تعزیت

سرینگر// نیشنل کانفرنس صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پارٹی کے دیرینہ رکن خواجہ عبدالعزیز فشو ساکن خانقاہ معلی کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیاہے۔ انہوں نے مرحوم کے لواحقین کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی جنت نشینی کیلئے بھی دعا کی۔ مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ خواجہ عبدالعزیز فشو نے سخت ترین دور میں نیشنل کانفرنس کی مضبوطی کیلئے کام کیا اور ہمیشہ عوامی خدمت میں پیش پیش رہے پارٹی جنرل سکریٹری علی محمدساگر، معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفی کمال، سینئر لیڈران محمد سعید آخون، مبارک گل ،پیر آفاق احمد اور حاجی بشیر احمد وانی نے بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔