مزید خبریں

 پلاننگ سٹاف کی اسامیاں قائم کی جائیں:وپل بالی

جموں//اپنی پارٹی یوتھ ونگ صوبائی صدر جموں وپل بالی نے جموں وکشمیر میں پنچایت، بلاک اور ڈی ڈی سی سطح پر پلاننگ سٹاف کی آسامیاں قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہاں جاری ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ اگر چہ جموں وکشمیر کی تاریخ میں علاقائی ترقیاتی منصوبہ کا پہلا سال مکمل ہوچکا ہے اور یہ صرف لیفٹیننٹ گورنر اور ایڈیشنل چیف سیکر یٹری فائناس کی کاؤشوں کی وجہ سے ممکن ہوسکا۔ انہوں نے کہاکہ بجٹ تیار کرنے میں پنچایتی اراج اداروں کی شمولیت آئین کی 73ویں ترمیم کی عمل آوری کے تئیں اہم قدم تھا۔ اس سے دیہی علاقوں میں خوشحالی آئے گی لیکن در اصل پنچایتی راج ادارے منصوبہ ساز نہیں ہیں جس وجہ سے کیپس بجٹ کے تحت بیشتر اضلاع میں صرف 50فیصدی کام ہی ممکن ہوسکے۔ انہوں نے کہاکہ بلاک ترقیاتی کونسل اور ضلع ترقیاتی کونسل سطح پر پلاننگ سیل قائم کرنے کی ضرورت ہے  تاکہ بجٹ کی زمینی سطح پر بہتر عمل آوری ہوسکے۔

 

سینئر لیڈروں نے بھیم سنگھ کی عیادت کی

جموں//پینتھرس پارٹی کے کئی عہدیداران نے جموں کے سپر اسپیشلٹی ہسپتال میں زیر علاج  پینتھرس پارٹی کے صدر پروفیسر بھیم سنگھ کی صحتیابی کے لیے ایک میٹنگ منعقد کی گئی۔پارٹی کے کئی لیڈروں اور دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور سماجی دوستوں نے پروفیسر بھیم سنگھ نے ملاقات کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے پرارتھنا اور خواہش کی۔ پرو فیسربھیم سنگھ نے سینئر نائب صدر پی کے گنجو کے ذریعہ ان لیڈران کو یقین دلایا کہ پینتھرس پارٹی ریاست جموں و کشمیر کے ساتھ ساتھ پورے ملک کے لوگوں کی فلاح کے لیے اپنی لڑائی جاری رکھے گی جہاں اس کے کروڑوں شہری اقتدار کے بھوکے سیاست دانوں کے تحت ناانصافی اور ظلم کی زنجیروں میں جکڑے ہوئے ہیں۔ گنجو نے بلاک سے لے کر ضلعی سطح تک جموں و کشمیر اور لداخ کے لوگوں کو پینتھرس پارٹی کی قیادت سے آگاہ کرایا کہ پینتھرس پارٹی سب کے لیے انصاف کو یقینی بنانے کی تحریک کو متحد کرے گی اور بھیم سنگھ بہت جلد متاثرین کے ساتھ سڑک پر ہوں گے۔پروفیسر بھیم سنگھ کے ساتھ یکجہتی کے خط پر دستخط کرنے والے سینئر لیڈروں میں سریندر کمار واہی، انیتا ٹھاکر، ایڈوکیٹ بنسی لال شرما، ایڈوکیٹ محمد سلیم شیخ، بلوان سنگھ، نریش چب، سردار امندیپ سنگھ، اشوک کمار اور دیگر شامل تھے۔خیال رہے کہ پروفیسر بھیم سنگھ کو کل ادھم پور سے جموں کے سپراسپیشلٹی اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔

 

این سی کی جموں پریس کلب کی نو منتخب ٹیم کو مبارکباد د

کشمیر پریس کلب انتخابات کے انعقاد کیلئے سازگار ماحول کو یقینی بنانے کی اپیل

جموں// جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب چیف ترجمان ڈاکٹر گگن بھگت نے سنیچر کو سنجیو پرگال کو جموں پریس کلب کے جمعہ کو ہونے والے انتخابات میں صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ایک بیان میں ڈاکٹر بھگت نے زوراور سنگھ جموال سمیت دیگر گیارہ فاتحین جن میںکلب کے نائب صدر، دنیش منہوترا سکریٹری جنرل، چنی آنند کو خزانہ کے عہدوں کے لیے منتخب ہونے پر گرمجوشی سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا پیغام دیا۔بھگت نے روزنامہ جاگرن کے ڈیلی ایکسیلیئر دنیش مہاجن کے دیگر سات ممبران نشی کانت کھجوریا، امر اجالا کے اجے مینیا، گووند چوہان، دیپک کھجوریہ، یو این آئی کے وشال بھارتی اور کنال شریوتا کو بھی معزز کلب کی مینیجنگ کمیٹی میں منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ قابل ذکر ہے کہ جموں پریس کلب کے انتخابات سات سال کے طویل وقفے کے بعد جمعہ کو منعقد ہوئے۔نئی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے ڈاکٹر گگن نے کہا”میں پرگال جی کی قیادت میں فاتح ٹیم کو اپنی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ سنجیو پرگال کے ساتھ نئی ٹیم جموں میں صحافتی برادری کے خدشات کو دور کرے گی اور اسے ہوا دے گی‘‘۔ انہوںنے کہا کہ میں بھی اس موقع سے فائدہ اٹھاتا ہوں اور حکومت پر زور دیتا ہوں کہ وہ ایک سازگار ماحول کو یقینی بنائے جہاں کشمیر پریس کلب کے انتخابات بھی منعقد ہوں۔”

 

ڈاکٹر فاروق، عمر عبداللہ کی لوگوں کو رام نومی کی مبارکباد 

 جموں//جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر اور ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے ہفتہ کو رام نومی کے تہوار پر لوگوں کو پرتپاک مبارکباد پیش کی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ تہوار بھائی چارے اور ہمدردی کی بہترین روایت کے ساتھ منایا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی امید ظاہر کی کہ تہوار جموں و کشمیر اور باقی ملک میں امن اور خوشحالی کے امکانات کو بڑھاتا ہے۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ صدر جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس یہاں ایک مختصر دورے پر جموں میں تھے۔ صوبائی صدر جموں رتن لال گپتا اور راکیش سنگھ راکا نے انہیں ماتا ویشنو دیوی کے آشیرواد کے طور پر ایک چونی پیش کی۔