مزید خبریں

بھدرواہ میں منشیات فروش ڈسٹرکٹ جیل بھدرواہ منتقل

اشتیاق ملک 

ڈوڈہ //منشیات فروشوں پر شکنجہ کسنے کے لئے اپنی مہم کو جاری رکھتے ہوئے ڈوڈہ پولیس نے بھدرواہ میں ایک انتہائی مطلوب بدنام زمانہ منشیات فروش کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے اور اسے احتیاطی حراست کے طور پر ڈسٹرکٹ جیل بھدرواہ میں رکھا ہے۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے  بھدرواہ تھانہ میں بدنام زمانہ منشیات فروش صدام حسین عرف صنم پونچی ولد علی محمد ساکنہ چنوت قصبہ بھدرواہ و اس کے اطراف میں منشیات فروشی میں ملوث ہونے کی متعدد شکایات موصول ہو رہی ہیں۔ شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے منشیات فروشی میں اس کے ملوث ہونے کی ایک تفصیلی رپورٹ تیار کی اور جتندر سنگھ رکوال ایس ایچ او کی قیادت میں پولیس اسٹیشن کی ایک ٹیم نے بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کیا اور اسے ایگزیکٹیو مجسٹریٹ فرسٹ کلاس بھدرواہ کے روبرو پیش کیا، جہاں سے اسے احتیاطی حراست میں ڈسٹرکٹ جیل بھدرواہ بھیج دیا گیا۔

 

قصبہ کشتواڑ کا وارڈ 12 این ایچ پی سی انتظامیہ و میونسپل کمیٹی کی عدم توجہی کا شکار

ڈرینیج سسٹم ، پانی کی پائیپوں و سڑک کی خستہ حالی سے عوام پریشان،حکام سے فریادی

 عاصف بٹ

کشتواڑ//قصبہ کشتواڑ کے وارڈوں میں انتظامیہ ترقیاتی کاموں کے بڑے دعوے کرتی ہے لیکن وارڈنمبر 12کی عوام انتظامیہ کے ان دعووں کو سرے سے خارج کردیا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر چہ ترقیاتی کاموں کی بھرمار ہوئی لیکن متعلقہ وارڈ کی حالت کا اندازہ انتظامیہ کو بالکل نہیں ہے۔وارڈنمبر 12سے تعلق رکھنے والے سماجی کارکن نصیر احمد باغوان نے بتایا کہ میونسپل کمیٹی کشتواڑ کے وارڈنمبر 12 کے فیصل آباد ، بس اسٹینڈ ، باغوان محلہ ، عمر محلہ ، اور دیگر انفراسٹرکچرکی حالت زار و واٹر ٹینکر فیلنگ سٹیشن تک خستہ حالت میں ہے وارڈ کو ملانے ولاے  لنک روڈ جن میں بس سٹینڈ تا فلٹر پلانٹ ڈرینیج ،مین چوک باغوان محلہ سے عمر مسجد تک گلی ، ہسپتال چوک سے عمر مسجد ، باغوان محلہ سے نئے بس اسٹینڈ ، فیصل آباد چوک سے کے وی سکول روڈ تک ، شیو مندر سے فلٹر پلانٹ ، فلٹر سے شیو مندر کی پائپ لائن ، شیو مندر سے پیر گلی و این ایچ پی سی کالونی کی اندرونی سڑکوں کی مرمت کی ضرورت ہیں جبکہ عمر محلہ میں کوڑے دانوں و سٹریٹ لائٹس کی عدم دستیابی سے عوام کو سخت مشکلات پیش کا سامنا ہے۔ لوگوںنے بتایا کہ وارڈ میں پانی سپلائی فراہم کرنے والی پائپیں زنگ آلود اور ٹوٹ پھوٹ کی شکارہیں اور انتظامیہ کو انکی مرمت کرنے کی طرف توجہ دینی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ وارڈ  12 جو سیمنا این ایچ پی سی کالونی کے نام سے مشہور ہے این ایچ پی سی حکام اور میونسپلٹی کمیٹی کشتواڑ کے درمیان آپسی جھگڑے کا شکار ہوا ہے جہاں این ایچ پی سی یہ کہر اپنا پلڑہ جاڑتی ہے کہ یہ ہمارے دائرے اختیار میں نہیں تو دوسری طرف میونسپل کمیٹی اسے علاقہ کو این ایچ پی سی کے اختیار کی بات کرتی ہے جس کی وجہ سے اس وارڈ کی سڑکوں ، گلیوں اور پائپ لائنوں کے لیے کچھ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ کشتواڑ کی ضلع انتظامیہ این ایچ پی سی اور میونسپل حکام اس وارڈ کو تیار کرنے میں بہت کم دلچسپی رکھتے ہیں جس سے یہاں کے رہائشیوں میں صرف الجھن اور پریشانی پیدا ہوتی ہے۔انہوں نے میونسپل کمیٹی کے صدر سجاد احمد نجار سے اپیل کی کہ وہ ایک منصوبہ بنائیں اور اس وارڈ نمبر 12 کا دورہ کریں تاکہ وہ باغوان محلہ اور فیصل آباد کے علاقے کی بدترین سڑکوں، نالوں اور نالیوں کا پہلا تجربہ کر سکیں۔

 

 

  

 

ڈاکٹر رحمت اللہ کھوڑ ہ کی وفات پر غلام حسن میر کی تعزیت

جموں//سابق وزیر اور اپنی پارٹی سنیئر نائب صدر غلام حسن میر نے پارٹی سے وابستہ سنیئر ساتھی ڈاکٹر رحمت اللہ کھوڑہ کی وفات پر دُکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے پارٹی نائب صدر ضلع کمیٹی ڈوڈہ ڈاکٹر فہاد رمیض کے ساتھ تعزیت کی ہے جن کے رحمت اللہ کھوڑہ والدتھے۔ تعزیتی پیغام میں میر نے اُن کی وفات کو مجموعی نقصان قرار دیتے ہوئے کہ وہ شریف النفس اور مخلص شخص تھے۔ انہوں نے کہاکہ وہ دکھ کی اِس گھڑی میں افراد خانہ اور رشتہ داروں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ اُن کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔