مزید خبریں

موسمی اہداف کاحصول

جرمنی بھارت کے ساتھ تکنیکی تعاون کاخواہاں

2030تک10بلین یوروز تک امداد بڑھانے کابھی وعدہ کیا

برلن//جرمنی نے پیر کو2030تک بھارت کے موسمیاتی اہداف،جن میں توانائی کی 50فیصدضروریات کوقابل تجدیدوسائل سے حاصل کرنے اور500GWصلاحیت کے  غیرجیواشیم توانائی سے بجلی پیداکرنے کیلئے اضافی10بلین یوروزکی رقم دینے کاوعدہ کیا۔چھٹی بھارت جرمنی بین حکومتی مشاورت کے بعد ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ جرمنی بھارت کے ساتھ مالی ،تیکنیکی اوردیگر امداد دینے کیلئے تعاون کو فروغ دینے کاخواہاں ہے اور طویل مدت تک اس کو2030تک10بلین یوروز تک بڑھانا چاہتا ہے۔مشترکہ بیان وزیراعظم نریندرمودی اور جرمن چانسلراولف شولز کے مابین مذاکرات کے بعد جاری کیاگیا۔دونوں رہنمائوں نے وزارتی سطح کے باہمی تعلقات کو استوار کرنے پراتفاق کیا۔گلاسگو میںCOP-26میں بھارت نے 2070تک صفرتک اخراج کولانے کے عزم کااظہار کیاتھااور2030تک قابل تجدیدتوانائی سے 50فیصدبجلی کی ضروریات پورا کرنے کااعلان کیاتھا۔بھارت نے500GWغیرجیواشیم توانائی بجلی صلاحیت نصب کرنے کایقین دلایاتھاتاکہ2030تک کاربن کے اخراج کی سطح 45فیصدکم کی جائے۔ اس میں کہاگیا ہے کہ اس سے دونوں کے موسم کے حوالے سے ان کے اعلیٰ مقاصد کوحاصل کرنے میں مددملے گی۔دونوں وزیراعظم مودی اور جرمن چانسلر نے کہا کہ بھارت جرمنی تعاون ان کے پیرس معاہدہ اورSGDsکے تحت وعدوں کو پوراکرنے کی رہنمائی کرے گا ۔دونوں نے قابل تجدیدتوانائی میںبھارت جرمن شراکت داری کوقائم کرنے سے اتفاق کیاجس میں شمسی توانائی اور دیگر قابل تجدید وسائل پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ دونوں رہنمائوں نے سبزتوانائی کے گلیاروں میں مزید اشتراک کے امکانات کھوجنے پربھی اتفاق کیا جس میں لیہہ ہریانہ ٹرانسمیشن لائن اورلداخ میں نیوٹرل کاربن پروجیکٹ شامل ہیں۔

 

 

 

 

 

تعلیمی بورڈ نے NIMMSامتحان کے نتائج ظاہر کئے

جموں//جموں کشمیراسٹیٹ بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے پیر کوآٹھویں جماعت کے بچوں کیلئے نیشنل مینزکم میرٹ اسکالرشپ (NIMMS)امتحان جو24مارچ کوجموں کشمیراورلداخ کے مرکزی زیرانتظام خطوں میں لیاگیاتھا،کے نتائج کااعلان کیا۔اس سلسلے میں موصولہ ایک بیان کے مطابق منتخب امیدواروں کی فہرست جموں کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی ویب سائٹwww.jkbose.nic.inپردستیاب ہے۔8116امیدواروں میں سے اس امتحان میں جموں کشمیراورلداخ کو مرکزی وزارت تعلیم کی طرف سے تفوض کوٹاکے مطابق 1091امیدوارمنتخب ہوئے ۔اس کے علاوہ منتخب امیدواروں کو نیشنل اسکالرشپ کیلئے آن لائن درخواست دینی ہوگی جب بھی انہیں طلب کیا جائے گا۔اس سلسلے میں منتخب ہوئے امیدواروں کوآفیشل ویب سائٹ (www.scholarships.gov.in) کامتواتر معائنہ کرناچاہیے۔

 

 

 

 

نائدکھائی میں غیر قانونی لکڑی ضبط 

 

 عازم جان

 

بانڈی پورہ//سمبل تھانہ کی ایک پولیس پارٹی نے ایس ایچ او سمبل کی قیادت میں ایس ڈی پی او سنبل سریندر موہن کی نگرانی میں نائدکھائی میں ایک بینڈساسے ہزاروں روپے مالیت کی غیر قانونی لکڑی ضبط کی اور دوافراد عبدلمجید لون اورمحمد یوسف ڈار ساکنان نائدکھائی کوکو گرفتار کیا۔ اس سلسلے میں ایک مقدمہ ایف آئی آر نمبر 52/22درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔

 

 

 

 

 پلوامہ میں مارکیٹ چیکنگ

۔ 17دکانیں سیل ،2.5لاکھ روپے کا جرمانہ وصول

 سرینگر // محکمہ امور صارفین پلوامہ نے بازاروں کا معا ئنہ کے دوران 17 دکانوں کوسیل کرنے کے علاوہ2.50 لاکھ روپے کا جرمانہ وصول کیا۔ڈپٹی کمشنر پلوامہ اور ڈائریکٹر ایف سی ایس اینڈ سی اے محکمہ کشمیر کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف سی ایس اینڈ سی اے پلوامہ نے ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ کی نگرانی میں ضلع کی مختلف تحاصیل میں متعدد بازاروں کا معائنہ کیا بالخصوص گوشت ، مرغ اور بیکری دکانوں کا معائنہ کیا گیا۔محکمہ نے ایک ماہ میں مجموعی خلاف ورزی کرنے والوں کے17 اداروں کوسیل کرنے کے علاوہ 2.50 لاکھ سے زائد کا جرمانہ وصول کیا ۔ محکمہ نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے عہدیداروں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ حکومت مقررہ قیمتیں پورے ضلع میں نافذ کرے۔سی این ایس 

 

 

میر کا منٹو خانوادے سے اظہار تعزیت

سرینگر// جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر غلام احمد میر نے پیر کو ڈورو (اننت ناگ) کی ممتاز مذہبی اور سماجی شخصیت محمد یوسف منٹو کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔مرحوم کانگریس کے سینئر لیڈر علی محمد منٹو کے بڑے بھائی تھے۔جے کے پی سی سی کے صدر غلام احمد میر نے مرحوم محمد یوسف منٹو کو ایک عظیم شخصیت کے طور پر بیان کیا، جو راست گوئی کے لیے جانے جاتے تھے۔میر نے کہا کہ ان کے ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی ہمت کے لیے دعا کی ہے۔جے کے پی سی سی کے صدر نے علی محمد منٹو، سوگوار خاندان کے دیگر ارکان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی روح کے لیے ابدی سکون کے لیے دعا کی۔

 

ڈاکٹر فاروق کی ڈاکٹر غزالہ کے لواحقین سے تعزیت پرسی

سرینگر// نیشنل کانفرنس صدرڈاکٹر فارو ق عبداللہ نے پیرباغ سرینگر جاکر ڈاکٹر غزالہ نور امین کے سوگواران کے ساتھ تعزیت پرسی کی ۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے مرحومہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر غزالہ کو اللہ نے خداداد صفات اور قابلیت سے نوازا تھا ۔ انہوں نے مرحومہ کے پسماندگان کیساتھ اس صدمہ عظیم میں شریک غم ہونے کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں یہ صدمہ عظیم برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اُن کے ہمراہ نائب صدر صوبہ مشتاق احمد گورو بھی تھے۔ اس سے قبل پارٹی کے صوبائی یوتھ صدر سلمان علی ساگر نے مرحومہ کے گھرجاکر سوگواران کے ساتھ تعزیت کی ۔ادھر پارٹی کے سینئر لیڈر مبارک گل اور چودھری محمد رمضان نے بھی ڈاکٹر غزالہ کے انتقال پر صدمے کا اظہار کیا اور مرحومہ کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔ اس سے قبل ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے محمد امین جان ساکن گپکار روڑ کے گھر جاکر تعزیت کی ۔موصوف کی والدہ گذشتہ روز انتقال کر گئیں تھیں۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے معروف معالج ڈاکٹر ظہور احمد قاضی ساکن بژھ پورہ سرینگر کے انتقال پر بھی دکھ کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کی جنت نشینی کیلئے دعا کی ۔