مزید خبریں

نیوز ڈیسک
سکولوں میں سٹاف کی قلت دورکی جائے :بار سرنکوٹ 

بختیار کاظمی

سرنکوٹ//بار ایسوسی ایشن سرنکوٹ نے جموں وکشمیر انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ سرکاری سکولوں میں تدریسی و غیر تدریسی عملے کی قلت کو ترجیح بنیادوں پر دور کیا جائے تاکہ طلباء کو معیاری تعلیم مل سکے ۔سرنکو ٹ میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران بار ایسوسی ایشن کے صدر ایڈوکیٹ ماجد خان ودیگران نے کہاکہ اس وقت اکثر ہائر سکینڈری سکولوں و ہائی سکولوں کیساتھ دیگر چھوٹے سکولوں میں تدریسی و غیر تدریسی عملے کی شدید قلت پائی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہائی سکولوں و ہائر سکینڈری سکولوں میں تدریسی عملے کی قلت کی وجہ سے بچوں کی تعلیم بُری طرح سے متاثر ہو رہی ہے لیکن ابھی تک انتظامیہ کی جانب سے اس سلسلہ میں کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے ۔انہوں نے انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ اگر جلدازجلد خالی اسامیوں کو بھرا نہیں گیا تو اس سلسلہ میں سرنکوٹ میں احتجاجی راستہ اختیار کیا جائے گا ۔انہوں نے جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر و متعلقہ شعبہ کے اعلیٰ آفیسران سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ سٹاف کی کمی کو جلدازجلد پورا کیا جائے ۔

 

 

 

5روزہ صلاحیت ساز ی کے پروگرام کا افتتاح 

عظمیٰ یاسمین

 تھنہ منڈی// پرنسپل ڈائٹ راجوری نے بنیادی خواندگی اور اعداد و شمار کے لئے ’نپون بھارت مشن ‘کے تحت پانچ روزہ صلاحیت سازی پروگرام کا آغاز کیا۔ اس پروگرام میں بنیادی خواندگی اور اعداد و شمار کیلئے زونل سطح کے افراد کا پانچ روزہ صلاحیت سازی کا تربیتی پروگرام شروع کیا گیا۔ اس پروگرام میں ضلع کے پندرہ تعلیمی زونوںاراکین نے شرکت کی ۔نپون بھارت مشن کا مقصد 8 سال یا گریڈ 3 کی عمر تک ہر بچے کیلئے بنیادی خواندگی اور شماریات میں مہارت حاصل کرنے کا ہدف حاصل کرنا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد بنیادی خواندگی اور اعداد و شمار کے ساتھ ساتھ بچوں کی مکمل نشوونما اور موثر طریقے سے سیکھنے کو یقینی بنانا ،کھیل پر مبنی کہانی سنانا اور آرٹ پر مبنی مربوط سرگرمیوں اور طریقوں کو اپنانا تھا۔ اس تربیتی پروگرام کا افتتاح ڈائٹ راجوری کی پرنسپل حمیدہ بیگم نے کیا۔ جنہوں نے اپنی افتتاحی تقریر میں طلباء  میں سیکھنے کی مطلوبہ صلاحیتوں کو حاصل کرنے کے لئے (FLN) یعنی بنیادی خواندگی اور اعداد و شمار کی ضرورت اور اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر تنویر احد میر، ایچ او ڈی ڈائٹ راجوری نے بھی زندگی بھر سیکھنے کیلئے مضبوط سیکھنے کی بنیاد کی تعمیر میں FLN کے مقصد کے بارے میں بات کی۔ عمران خان لیکچرر کے تعارفی لیکچر کے ساتھ پروگرام کا آغاز ہوا جبکہ گیتا بھارتی ڈی آر جی نے اپنے سیشن میں FLN اور ودیا پراویش کے مقاصد پر بات کی۔ اس تربیتی پروگرام کوانامیکا سینئر لیکچرر اور تبسم لیکچرر نے انتہائی خوبصورتی کے ساتھ پیش کیا جبکہ تکنیکی معاونت نیشنل آئی سی ٹی ایوارڈ یافتہ نامور استاد ایاز رینہ نے فراہم کی۔

 

 

راجدھانی میں’ عام آدمی پارٹی‘کارکنوں کااجلاس

عظمیٰ یاسمین

 تھنہ منڈی // سب ڈویژن تھنہ منڈی کے راجدھانی علاقے میں نوجوان سیاسی اور سماجی لیڈر ایڈووکیٹ شاہین بھٹی کی قیادت میں عام آدمی پارٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں پارٹی کے سینئر لیڈران بشمول بلاک صدر تھنہ منڈی شیخ ندیم اقبال، نائب صدور راجوری عام آدمی پارٹی رخسار شاہ، درہال سے تنویر قاضی اور منجا کوٹ سے شکیل مغل موجود تھے۔ اس موقع پر راجدھانی میں متعدد نوجوانوں اور سیاسی کارکنوں نے عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور مستقبل قریب میں اس پارٹی کے لئے اپنے مکمل ووٹ اور سپورٹ کا عہد کیا۔ اس موقع پر بولتے ہوئے نوجوان سیاسی لیڈر ایڈووکیٹ شاہین بھٹی نے کہا کہ پچھلی سات دہائیوں سے نام نہاد سیاستدانوں نے یہاں کی سیدھی سادی عوام کا استحصال کیا ہے لیکن اب وقت آگیا ہے کہ دہلی اور پنچاب کی طرح جموں و کشمیر میں بھی عام آدمی پارٹی مثبت سیاست کر کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے واضح تبدیلی لائے گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو متحدہ ہوکر عام آدمی پارٹی میں شامل ہونا چاہئے تاکہ ایک شفاف اور ایماندار سرکار کا وجود عمل میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کی مقبولیت ریاست جموں و کشمیر میں ہر بدلتے دن کے ساتھ بڑھ رہی ہے لہٰذا لوگوں کو اس آواز پر لبیک کہنا چاہئے۔ راجدھانی میں جن لوگوں نے عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کی ان میں تصدق مغل، شمشیر حسین، حاجی محمد شریف، اعجاز مغل، شفاعت مغل، شوکت مغل کے علاوہ دیگر کئی لوگ شامل تھے۔

 

پونچھ میں کھیل مقابلوں کا اہتمام کیا گیا 

حسین محتشم

پونچھ// ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ، اندر جیت کی ہدایت پر،محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس پونچھ نے سنسد کھیل اسپردھا کے بینر تلے ہائر سیکنڈری اسکول چنڈک میں کبڈی اور توگ آف وار کے میچوں کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر ڈی ڈی سی کی چیئرپرسن تعظیم اختر نے ٹورنامنٹ کا باضابطہ افتتاح کیا۔اپنے خطاب میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پونچھ کے تمام 11 بلاکس میں کھیلوں کی سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی تاکہ ضلع میں کھیلوں کو فروغ دیا جا سکے اور نوجوان اور ہونہار اور صلاحیتوں والے کھلاڑیوں کو اکٹھا کیا جا سکے۔ اس موقع پر موجود ایس ایس پی پونچھ روہت باسکوترا نے کہا کہ ان کھیلوں کے پروگرام منعقد ہونے سے ہماری سماجی اور نفسیاتی ترقی میں مثبت اور تعمیری کردار ہے اس کے علاوہ اس طرح کے ایونٹس نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں مشغول کرنے کے قابل بناتے ہیں۔ پرنسپل ایچ ایس ایس چنڈک، گردھاری لال، زیڈ ای اوز، پی ای ایم کے اسٹاف ممبران اور تماشائیوں کی بڑی تعداد کے علاوہ سنسد کھیل اسپردھا کے نامزد اراکین، وشال شرما، ادریس احمد اور سجاد احمد بھی موجود تھے۔ آخر میں کبڈی ٹائیگرز کلب چانڈک نے ڈنگلا کلب کو 15 پوائنٹس سے شکست دی جس میں ٹگ آف وار ڈنگلہ کلب نے ٹائیگر کلب کو شکست دی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس شاہراہ کو فوری لوگوں کی سہولت کے لیے بحال کیا جائے گا۔

 

 

ضلع ہسپتال میں افطار پارٹی کا بندوبست 

حسین محتشم

پونچھ//راجہ سکندر سنگھ ضلع ہسپتال پونچھ میں رزوہ داروں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اس کیلئے سری مستان ٹرائبل فائونڈیشن کی جانب سے ہسپتال میں ہر سال کی طرح اس بار بھی روزہ داروں کے لئے افطار کا انتظام کیا جا رہا ہے۔ضلع کے سب سے بڑے ہسپتال میں مریضوں کے وہ رشتے دار جو انکی دیکھ بھال کے لئے موجود ہیں اور روزہ رکھ رہے ہیں انکے افطار کے لئے ضلع ہسپتال کے قریب کوئی خاص ہوٹل نہیں ہے جہاں یہ لوگ افطار کریں اس پریشانی کو سمجھتے ہوئے سماجی تنظیم آگے آئے ہیں۔ہسپتال کے احاطے میں روزہ داروں کے لئے افطار کے دوران بہترین انتظام کیا جاتا ہے جہاں روزہ داروں کو افطاری کروایا جا رہا ہے رکھ رہے ہیں انہیں کافی مشکلات پیش آرہی ہیں۔

 

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی کی سراہنا 

حسین محتشم

پونچھ//ضلع پونچھ میں بڑھتی ہوئی ٹریفک کی وجہ سے سڑکوں پر گاڑیوں کی غیر قانونی پارکنگ اور دیگر خلاف ورزیوں کے خلاف ٹریفک پولیس کی جانب سے اٹھائے جا رہے سخت اقدامات کی سماج سیوا سوسائٹی پونچھ نے سراہنا کی ہے۔ایک پریس کانفرنس کے دوران سماج سیوا سوسائٹی کے صدر یوگل کشور شرما نے کہا کہ ان کی تنظیم نے کئی بار یہ مسئلہ اٹھایا تھا کہ گاڑیوں کی غلط پارکنگ اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے مقامی لوگوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ سفر کرنے میں کافی مشکلات کا سامنا ہے اور طلباء اور کام کرنے والے پیشہ ور افراد بالترتیب اپنے اسکولوں اور دفاتر اور سکول پہنچنے میں دیر ہوجاتی ہے۔انھوں نے کہا ضلع انتظامیہ نے اس معاملے پر سخت ایکشن لیا ہے اور آہستہ آہستہ ٹریفک کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی طور پر کھڑی کی گئی گاڑیوں کو کرینوں کے ذریعے اٹھانے سے  ٹریفک جاموں سے عوام کو کافی راحت ملی ہے۔انہوں نے کہا ڈی ڈی سی پونچھ، ایس ایس پی پونچھ اور ضلعی انتظامیہ اور محکمہ پولیس کے دیگر افسر واقعی محنت کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا عام لوگوں کا بھی فرض ہے کہ وہ ان کے ساتھ تعاون کریں تاکہ شہر میں ٹریفک کو برقرار رکھا جا سکے۔انھوں بے مال بردار گاڑیوں کو دفتری اوقات کے دوران صبح اور دوپہر کے وقت شہر کے اندر داخل ہونے سے باز رکھنے کی اپیل کی۔انھوں نے کہا وہ امید کرتے ہیں کہ لوگ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں گے تاکہ ٹریفک خود بخود معمول کے مطابق بحال ہو جائے۔ انہوں نے ٹریفک کی سطح کو کنٹرول کرنے کے لئے بیتاڑ نالہ پل پر پولیس چوکیوں کی تنصیب کی بھی تعریف کی۔ اس موقع پر اوم پرکاش، ماسٹر ہردیو سنگھ، کیپٹن ہرپال سنگھ، گرجیوت سنگھ، اشونی کمار، امجد ملک، سنی کھجوریا اور دیگر ممبران موجود تھے۔

 

منجا کوٹ میں ہیلتھ میلہ لگایا گیا 

پرویز خان 

منجا کوٹ //راجوری کی سرحدی تحصیل منجا کوٹ میں محکمہ صحت کی جانب سے ایک شاندار ہیلتھ میلے کا اہتمام کیا جس کے دوران ڈاکٹروں کی ایک ماہر ٹیم نے لوگوں کو صحت کے سلسلہ میں تفصیلی طورپر بیدار کیا ۔اس میلے میں ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری دکاس کنڈل بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے جبکہ ان کے ساتھ ساتھ چیف میڈیکل آفیسر راجوری ڈاکٹر شمیم بھٹی ،بلاک میڈیکل آفیسر منجا کوٹ ،تحصیلدار منجا کوٹ جاوید چوہدری ،ضلع ترقیاتی کونسل کے وائس چیئر مین شبیر احمد خان اور دیگر معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔شعبہ صحت کے ڈاکٹروں و آفیسران نے عوام کو مختلف بیماریوں سے متعلقہ بیدار کرنے کیساتھ ساتھ ہیلتھ کارڈ ومرکزی حکومت کی جانب سے شروع کر دہ دیگر سکیموں کے سلسلہ میں بھی تفصیلی جانکاری فراہم کی ۔