مزید خبریں

راجور ی میں بارودی سرنگ بر آمد 

سمت بھارگو

راجوری//راجوری میں سیکورٹی فورسز نے راجوری گردن روڈ پر ایک دیسی ساختہ دھماکہ خیز ڈیوائس برآمد کرکے دہشت گردی کی سازش کو ناکام بنادیا جسے محفوظ مقام پر لے جاکر تباہ کردیا گیا۔پولیس نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس کو ایک قابل اعتماد اطلاع ملی تھی کہ راجوری گردن روڈ پر واقع گردن چاوا گاؤں میں کچھ مشتبہ حرکت ہوئی ہے۔اس پر جموں و کشمیر پولیس اورپولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ اور فوج کی ٹیموں نے ہفتہ کی صبح سویرے علاقے میں مشترکہ محاصرہ اور تلاشی آپریشن شروع کیا۔آپریشن کے دوران سڑک کے کنارے ایک مشکوک چیز پڑی ہوئی ملی جو جانچ کے دوران آئی ای ڈی نکلی۔فورسزکے بم اسکواڈ نے بعد میں ایس او پیز کے مطابق مزید تباہی کیلئے مواد کو اپنے قبضے میں لے لیا اور ایک کنٹرول دھماکے کے ذریعے اسے محفوظ مقام پر تباہ کر دیا گیا۔پولیس معاملے کی مزید تفتیش کر رہی ہے اور معاملے کا نوٹس لیا گیا ہے۔

 

 

 

دریا میں بہہ جانے سے 1کی موت ،1زخمی 

سمت بھارگو

راجوری//راجوری کے لڈوتھ گاؤں میں دریا عبور کرتے ہوئے بہہ جانے کی وجہ سے ایک شخص کی مو ت واقعہ ہوگئی ہے جبکہ ایک کو شدید زخمی حالت میں بچا لیا گیا ہے ۔پولیس نے بتایا کہ دونوں افراد ایک ندی کو عبور کر رہے تھے جب وہ اس میں پھنس کر ڈوب گئے۔حکام نے بتایا کہ ڈوبنے کے دوران دونوں نے چیخ و پکار کی جس کے بعد مقامی لوگ موقع پر پہنچے اور دونوں کو پانی سے باہر نکالاتاہم ان کا کہنا تھا کہ متاثرین میں سے ایک کی شناخت محمد نورانی (25) ولد ایوب احمد بکروال کے طور پر ہوئی ہے جس کی ڈوبنے سے موت واقع ہوئی ہے۔دوسرے ایک کی شناخت محمد اقبال (29) ولد یعقوب ساکن شمبر گھرت کے طور پر کی گئی ہے جس کی حالت تشویشناک ہے اور وہ جی ایم سی راجوری میں زیر علاج ہے۔دونوں متاثرین کو درشن کمار اور کمل کشور نے آبی ذخائر سے نکالا اور لوگ ان کی بہادری کو سراہناکر رہے ہیں۔

 

 

کوٹرنکہ بدھل میں ہلکی بارش 

لوگوں کو شدید گرمی سے راحت ملی 

محمد بشارت

کوٹرنکہ //گزشتہ کئی عرصہ سے خطہ پیر پنچال میں بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے جہاں کئی گائوں میں پانی کی بحرانی صورتحال پیدا ہو گئی ہے وہائیں شد ت کی گرمی سے لوگوں کا حال بے حال ہورہا تھا تاکہ گزشتہ روز کوٹرنکہ اور بدھل میں ہوئی ہلکی بارش کی وجہ سے گرمی کی شد ت میں کمی واقعہ ہو ئی ہے ۔مقامی بزرگوں نے بتایا کہ رواں برس جس نوعیت کی گرمی مذکورہ موسم میں پڑی ہے اس نوعیت کی گرمی و خشک سالی انہوں ابھی تک نہیں دیکھی تھی ۔غور طلب ہے کہ خطہ پیر پنچال میں سردیوں کے دوران ہی آخر بارشیں ہوئی تھی جس کے بعد پورے خطہ میں خشک سالی جیسا موسم پیدا ہو گیا ہے ۔بزرگوں نے بتایا کہ اس موسم میں پہلے برفباری و ژالہ باری جیسے واقعات رونما ہوتے تھے لیکن رواں برس صورتحال اس کے بھر عکس ہے ۔گزشتہ دنوں ہوئی خطہ میں معمولی بارش کی وجہ سے لوگوں کو جہاں گرمی سے راحت ملی ہے وہائیں سبزیوں و فصلوں کو بھی فائدہ پہنچا ہے ۔

 

پونچھ میں بھارتیہ جنتا پارٹی یوا مورچہ کا احتجاج

حسین محتشم

پونچھ//بھارتیہ جنتا پارٹی کے یوا مورچہ پونچھ کی جانب سے بس اڈہ پونچھ پر پاکستان کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔اس احتجاج کے دوران مظاہرین نے پاکستانی حکومت کا پتلا جلا کر پاکستان پر الزام لگایا کہ وہ کشمیر میں عسکریت پسندانہ حملے کروا رہا ہے۔اس احتجاجی مظاہرے کی قیادت کرتے ہوئے بے بھارتیا جنتا پارٹی یوا مورچہ کے ضلع صدر پونچھ امن ڈابر نے شمالی ضلع بارہمولہ کے گوشہ بگ پٹن گاؤں میں جمعہ کی شام مشتبہ عسکریت پسندوں کی جانب سے سرپنچ کو گولی مار کر ہلاک کر دینے پر غم و غصہ کا اور افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ سرپنچ منظور احمد جو کہ نماز پڑھ کے افطاری کرنے جا رہا تھا اس کو گولیوں سے چھلنی کر کے مار ڈالا گیا۔انہوں نے الزام لگایا کہ یہ سب کچھ پاکستان کی حکومت کے اشاروں پر ہو رہا ہے۔ مظاہرین نے پاکستان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرنے کا مرکزی سرکار سے مطالبہ کیا۔

 

 

بجلی کٹوتی کی اصل وجہ اور لوڈنگ ہے :محکمہ 

حسین محتشم

پونچھ//سرحدی ضلع پونچھ می کچھ دنوں سے بجلی غیر معینہ کٹ عوام کے لئے پریشانی کا باعث بن رہے ہیں۔ عوام کے مطابق ماہ مبارک رمضان کے پہلے ہفتے بجلی کی معقول فراہمی ہوتی رہی لیکن اب پھر وہی پرانا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔کشمیر عظمی سے اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے محکمہ بجلی کے ایگز یکٹو انجینئر ارشاد حسین نے بتایا کہ بارش نہ ہونے اور شدت کی گرمی پڑنے کی وجہ سے بجلی کی پیداوار میں کمی رونما ہورہی ہے جبکہ لوگ اپنی ضرورت سیزیادہ بجلی کا استعمال کر رہے ہیں جس کی وجہ سے اوورلوڈنگ ہورہی ہے اور جموں سے بھی بجلی کی کٹوتی میں اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اوورلوڈنگ سے پرہیز کریں۔انہوں نے عوام سے بجلی اپنی ضرورت کے مطابق استعمال کرنے کی اپیل کی۔انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے کچھ عرصہ سے بجلی کے ٹرانسفارمروں سے تیل چوری ہونے کی واردات بھی سامنے آرہی ہیں ۔انہوں نے عوام سے محکمہ بجلی کو تعاون کرنے کی اپیل کی۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ کی جانب سے پوری کوشش کی جارہی ہے کہ عوام کو ان کی ضرورت کے مطابق بجلی فراہم کی جائے۔