مزید خبریں

رام بن میں 122 ٹیکے لگائے گئے، 1831 نمونے جمع 

رام بن//محکمہ صحت نے اتوار کو ضلع میں 122 افراد کو کووڈ ویکسین کی خوراکیں دیں۔کووڈ پروٹوکول کو نافذ کرنیکی مہم جاری رکھتے ہوئے انفورسمنٹ ٹیموں نے خلاف ورزی کرنے والوں کو چہرے کے ماسک پہنے بغیر گھومنے اور جسمانی فاصلہ برقرار نہ رکھنے پر3800 جرمانہ وصول کیا۔انفورسمنٹ افسران نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ چہرے کے ماسک پہنیں اور جسمانی فاصلہ برقرار رکھنے کے علاوہ اپنے قریبی کووڈ ٹیکہ کاری مراکز پر کوویڈ ویکسی نیشن کی خوراک لیں۔اس دوران محکمہ صحت نے 1831 نمونے اکٹھے کیے ہیں جن میں 497 آر ٹی پی سی آراور 1334 آر اے ٹی نمونے شامل ہیںجبکہ اس کے علاوہ ضلع میں مخصوص ویکسی نیشن مراکز میں 122 افراد کو کووِڈ ویکسین دی گئی ہے۔

 

 

 

بھدرواہ روڈ پر غیر قانونی تعمیرات منہدم

ڈوڈہ// تجاوزات کے خلاف سخت قدم اٹھاتے ہوئے ضلع انتظامیہ ڈوڈہ نے اتوار کو بھدرواہ روڈ پر گاؤں نئی ڈانگری میں غیر قانونی طور پر تعمیر شدہ ڈھانچہ کو منہدم کردیا۔ڈپٹی کمشنر وکاس شرما کی ہدایت پر اور تحصیلدار ڈوڈہ شبیر احمد ملک کی نگرانی میں نائب تحصیلدار پرانو محمد عاصم کی سربراہی میں ریونیو اور جی آر ای ایف کے عہدیداروں کی ایک ٹیم نے انہدامی مہم چلائی۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے پولیس کی ایک ٹیم بھی جائے وقوعہ پر تعینات تھی۔ زمین پر قبضہ کرنے والوں نے ریاستی زمین پر رات کے وقت عارضی ڈھانچہ کھڑا کر دیا تھا۔ محکمہ جی آر ای ایف کا ایک جے سی بی کام پر لگا دیا گیا اور ڈھانچہ منہدم کر دیا گیا۔تحصیلدار ڈوڈہ نے خبردار کیا ہے کہ سخت کارروائی جاری رہے گی اور سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے والے کسی کو بھی نہیں بخشا جائے گا۔

 

 

نیشنل مومنٹ فار اولڈ پنشن اسکیم کی رام بن میں میٹنگ

پرانی پنشن سکیم کی بحالی کے لئے جدوجہدکرنے کا کیااعلان

رام بن//نیشنل مومنٹ فار اولڈ پنشن اسکیم (NMOPS)جموں و کشمیر ڈسٹرکٹ یونٹ رام بن کی ایک ورچوئل میٹنگ کنوینر جلیل احمد شیخ کی قیادت میں منعقد ہوئی اور NMOPS کے ضلع کے ساتھ ساتھ اس کی تحصیل باڈیز کا بھی انعقاد کیا گیا۔اس موقع پرجناب الطاف احمد شان کوضلعی چیئرمین رام بن، محمد اقبال مغل کو سینئر نائب صدر، ارشد احمد میر کو نائب صدر،طفضل گت کو کوآرڈینیٹر،فیروز عبداللہ کو جنرل سیکریٹری،شہناز اختر کو ضلعی صدر نامزد کیا گیا ہے۔ خواتین ونگ میں نگینہ اختر بطور ضلع کنوینر،بنایا گیا۔ اس موقعہ پر حاجی مشتاق احمد بٹ، تحصیل صدر گول ،عمرینہ زاہد، تحصیل صدر گول خواتین ونگ، مسرت بتول تحصیل کنوینر گول،،شبیر احمد بٹ تحصیل نائب صدر، گفتار احمد تحصیل جنرل سیکریٹری، مستور احمد وانی تحصیل سیکریٹری، مختار احمد بٹ تحصیل جوائنٹ سیکریٹری، ترسول سنگھ تحصیل ترجمان، الطاف حسین تحصیل میڈیا سیکریٹری، عاشق حسین تحصیل کنوینر، عارف ملک تحصیل کوآرڈینیٹر، منجیت سنگھ تحصیل مشیر، محمد لیاقت اشرف، مشتاق اشرف، تحصیل کنوینر مشیر،بنائے گئے ۔اس موقعہ پر جلیل احمد شیخ نے ضلع رام بن کے تمام NPS ملازمین سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مقصد کی حمایت کریں اور ملازمین کے لیے پرانی پنشن اسکیم کی بحالی کے لیے آواز کو مضبوط کرنے کے لیے ان کا ساتھ دیں۔ مزید برآں انہوں نے تمام نئے تعینات ہونے والے پورٹ فولیو ہولڈرز کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ سب پرانی پنشن سکیم کی بحالی کے لیے تندہی سے کام کریں گے۔

 

اپنی پارٹی یوتھ ونگ ریاستی نائب صدر کی حکومت سے اپیل

مغل شاہراہ کو سال بھر ٹریفک آمدورفت کے قابل بنایاجائے

مینڈھر//اپنی پارٹی ریاستی یوتھ نائب صدر رقیق احمد خان نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ تاریخی مغل شاہراہ کو سال بھر ٹریفک آمدورفت کے قابل بنایاجائے جو مقامی معیشت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔یہاں جاری ایک بیان میں خان نے کہاکہ مغل شاہراہ برف باری، پسیاں گرآنے اور ناسازگار موسم کی وجہ سے چھ ماہ تک بند رہتی ہے جس وجہ سے پیر پنجال کے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پیر پنجال کے لوگ علاج ومعالجہ کے لئے سرینگر کے سرکاری اسپتالوں میں جانے کو ترجیحی دیتے ہیں لیکن یہ شاہراہ بند ہونے کی وجہ سے اُنہیں براستہ جموں طویل راستہ طے کر کے جانا پڑتا ہے۔ حکومت لوگوں کی اِن مشکلات کو حل کرے۔انہوں نے کہاکہ شاہراہ پر ٹریفک نقل وحمل بحال کرنے کے ذمہ دار حکام کو چاہئے کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ سبھی ماہ عملہ اور مشینری کو متحرک رکھاجائے تاکہ شاہراہ ٹریفک کے لئے سال بھر بحال رہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کو شاہراہ بند ہونے سے سب سے زیادہ نقصان اُٹھانا پڑتا ہے لہٰذا حکومت کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ طلباء  کے مستقبل کے لیے اسے سال بھرفعال رکھے ۔