گورنمنٹ ایمپلائز اینڈورکرس جوائنٹ ایکشن کمیٹی کااجلاس
ایس آراو520کوعارضی ملازمین کیساتھ بھدامذاق اورمیٹھازہرقراردیا
جموں//جے اینڈکے گورنمنٹ ایمپلائز اینڈورکرس جوائنٹ ایکشن کمیٹی (آر)کے عہدیداران کاایک مشترکہ اجلاس بابوحسین ملک کی صدارت میں منعقدہوا۔اس دوران مقررین نے وزیرخزانہ کی جانب سے جاری کئے گئے حالیہ ایس آراو520کوڈیلی ویجروں اورکیجول لیبررس کے ساتھ بھدامذاق اور اس ایس آراوکوہزاروں ڈیلی ویجروں جوکئی دہائیوں سے مختلف محکموں میں خدمات دے رہے ہیں کیلئے میٹھازہرقراردیا۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ ڈیلی ویجروں ،کیجول لیبروں کی مستقلی کیلئے وہ پالیسی لاگوکی جائے جو1994 میں اختیارکی گئی تھے اورجس کے تحت سات سال مکمل کرچکے عارضی ملازمین کومستقل کیاگیاتھا۔ایسوسی ایشن کے ممبران نے موجودہ ریاستی حکومت کوحکومت اورملازمین کے درمیان 10مارچ 2008، 14 مئی 2010 اور 15ستمبر 2011 کوہوئے معاہدوں پرعمل درآمدنہ کرنے کیلئے ہدف تنقیدبنایاجس کے تحت حکومت نے وعدہ کیاتھاکہ وہ کلریکل کیڈرکے ملازمین کی تنخواہوں میں تفاوت کودورکرے گی لیکن آج تک حکومت نے تفاوت کودورنہیں کیاہے جوکہ باعث افسوس ہے ۔انہوں نے کہاکہ پانچویں پے کمیشن سے لیکراب ساتویں پے کمیشن تک ملازمین کی تنخواہوں میں تفاوت کودورنہیں کیاگیاہے ۔مقررین نے عدالت عالیہ کے ایس ڈبلیوپی نمبر 3058/2015، 01/2015 کے تاریخی فیصلے کوبھی عملی جامہ نہیں پہنایاہے جس پرفوری طورپرمن وعن عملدرآمدکیاجاناچاہیئے۔اس دوران بابوحسین ملک نے موجودہ مخلوط حکومت کی ملازمین کش پالیسیوں پرتشویش ظاہرکرتے ہوئے وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی اور وزیرخزانہ سے کلریکل کیڈرملازمین کی مانگوں کوپوراکرنے کامطالبہ کیا۔ا س دوران میٹنگ میں بھارت بھوشن ، خورشیداحمددیوانی، اشوک سنگھ،یش پال شرما ، میناکشی شرما، جسونت سنگھ، پرشوتم شرما ، بھارت بھوشن کوتوال، انسویاگپتا، سیوارام راٹھور ،اوم پرکاش ، کپل گپتا ، ادھے سنگھ پٹھانیہ، سندیپ سنگھ ،مختیارسنگھ، درشن انگورانا ، علی محمد،سدرشن سنگھ، سنجیو سنگھ جموال، منگت سنگھ ودیگران موجودتھے۔
جسٹس مہاجن کے نام پرڈاک ٹکٹ کااجراء
مرکزی حکومت کاعوام جموں کشمیرکوتحفہ:رندھاوا
جموں//قانون ساز کونسل کے ممبر چودھری وکرم رندھاوا نے آنجہانی جسٹس مہر چند مہاجن کے نام پر ڈاک ٹکٹ جاری کرنے کے لئے مرکزی سرکار خصوصی طور پر ڈاکٹر جتندر سنگھ کی سر ا ہنا کی ہے ۔ مہاجن بھارتی سپریم کورٹ کے تیسرے چیف جسٹس اور جموں کشمیر کے وزیر اعظم بھی رہ چکے ہیں۔ یہاں جاری کئے گئے پریس بیان میں رندھاوا نے کہا کہ جسٹس مہاجن کے نام پر ڈاک ٹکٹ جاری کرکے مرکزی سرکار نے ریاست جموں وکشمیر کو ایک خوبصورت تحفہ دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مہاجن ڈوگروں کے لئے فخر امتیاز تھے جنہوں نے نہ صرف ریاست جموں و کشمیربلکہ ملک کے لئے بھی نمایاں خدمات انجام دی ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
انٹرنیشنل ریفری امتحان میں کامیابی
رشیداحمدچوہدری کی عزت افزائی
جموں۔اے ڈی جی پی آرمڈ جموں و کشمیر اے کے چوہدری نے فینسنگ میں انٹرنیشنل ریفری امتحان میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے سب انسپکٹر رشید احمد چوہدری کو مبارک باد پیش کی ہے۔یہ امتحان ایشیا کی فنسنگ فیڈریشن کی جانب سے دوبئی میں منعقد کیا گیا تھا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل رشید احمد کو سال 2013 میں شیر کشمیر ایوارڈ اور سال 2014 میں سٹیٹ ایوارڈ اور سال 2015میں ڈی جی پی میڈل سے نوازہ گیا ہے۔سٹاف آفیسر اے ڈی جی پی آرمڈ جموں و کشمیر محمد یاسین کچلو اور دیگر افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔
درخشاں اندرابی کے ہاتھوں نالے پر سلیب ڈالنے کے کام کاافتتاح
جموں//چیئر پرسن وقف ڈیولپمنٹ کمیٹی وزارت برائے اقلیتی امور اور ریاستی بھارتیہ جنتا پارٹی کی نائب صدر ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے نئے سال کے موقعہ پر راج پورہ منگوتریاں کے وارڈ 33میں ایک نالے پر سلیب ڈالنے کے کام کا افتتاح کیا۔اس کام کی تعمیر کے لئے رقومات بی جے پی صدر اور علاقہ کے ایم ایل اے ست شرما نے اپنے کانسٹی چیونسی ڈیویلپمنٹ فنڈ سے فراہم کی ہیںاس نالے پر سلیب نہ ہونے کی وجہ سے علاقہ میں بدبو پھیل رہی تھی جس کی وجہ سے عام لوگوں کو جہاں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا وہاں وبائی بیماریاں پھیلنے کا بھی خدشہ تھا۔رقومات فراہم کر نے کے لئے اندرابی نے ست شرما کا شکریہ ادا کیا۔لوگوں بہتر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لئے چندر موہن گپتا نے حکومت کی کوششوں کو سراہا۔
جموں یونیورسٹی انتظامیہ پرقواعدکی خلاف ورزیوں کاالزام
جموں // جموں یوتھ فورم کے صدر دیپک کمار نے یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں یونیورسٹی کی انتظامیہ قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیرج شرمانے سٹڈی لیو کے بغیر منیجمنٹ سٹڈیز میں پی ایچ ڈی کی۔انہوں نے مزید کہا کہ قواعد و ضوابط کے مطابق پارٹ ٹائم کورس کے لئے ایک سکالر کو چھ ماہ کے کورس کے لئے جانا پڑتا ہے لیکن نیرج شرما نے لیو کے بغیر ہی اپنا کام مکمل کیا۔اور یونیورسٹی حکام کی طرف سے انہیں حال ہی میں یونیورسٹی کے لاء سیکشن کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے۔دیپک نے چانسلر سے استدعا کی ہے کہ وہ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے کی گئی بے ضاطگیوں کی تحقیقات کرائیں تا کہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی سامنے آجائے۔انہوں نے کہا کہ اتنے بڑے پیمانے کی بے ضاطگیوں کی وجہ سے اس ممتاز ادارے کی ساکھ ختم ہو کر رہ گئی ہے۔اس لیے ضرورت اس بات کی ہے کہ اس مقصدکے لئے ایک آزادانہ تحقیقاتی کمیٹی کے ذریعہ جانچ کی جائے ۔
انڈکشن ترقیاتی پربیتی پروگرام کا افتتاح
تربیت کے ذریعے نئے ججوں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا:چیف جسٹس
جموں/جموں وکشمیرسٹیٹ جوڈیشل اکیڈیمی کی طرف سے حال ہی میں تعینات کئے گئے سول ججوں کے لئے ایک ماہ طویل انڈکشن تربیتی پروگرام کی شروعات کی۔اس پروگرام کا افتتاح چیف جسٹس جے اینڈ کے ہائی کورٹ جسٹس بدردُریز احمد نے چیئرمین جے اینڈ کے سٹیٹ جوڈیشنل اکیڈیمی جسٹس آلوک ارادھے کے ہمراہ کیا۔اس موقعہ پر ممبر جے اینڈ کے سٹیٹ جوڈیشنل اکیڈیمی جسٹس جنک راج کوتوال ، ممبر جے اینڈ سٹیٹ جوڈیشنل اکیڈیمی جسٹس ایم کے ہانجورہ ، ڈائریکٹر جے کے ایس جے اے عبدالرشید ملک ،رجسٹرار ، پرنسپل ، جوڈیشنل آفیسر ، ریسورس پرسن اور حال ہی میں تعینات کئے گئے سول جج ( جونئیر ڈویژن) بھی موجود تھے۔اس موقعہ پر ڈائریکٹر جے کے ایس جے اے نے حال ہی میں تعینات کئے گئے سول ججوں کا خیر مقدم کیا ۔انہوں نے اس طرح کا تربیتی پروگرام منعقد کرنے کے لئے چیف جسٹس کا شکریہ ادا کیا۔ انہوںنے شرکا ٔ کو تربیتی پروگرام کے مقاصد کے بارے میں جانکاری دی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ تربیت پانے کے بعد نئے جج صاحبان کے اعتماد میں اضافہ ہوگا اور وہ کامیابی کے ساتھ عدالتوں میں مختلف صورتحالوں کا مقابلہ کرسکیں گے۔تقریب کا افتتاح کرنے کے بعد چیف جسٹس نے کہا کہ ایک جج کے لئے کوئی بھی مقابلہ نہیں ہونا چاہیئے تاہم اسے انصاف کے تقاضوں کو ہر صورت میں پورا کرنا چاہیئے۔چیف جسٹس نے ججوں کی سا لمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ عدالتی نظام کا ایک خاصا ہے اور اپنی سوچ کے م مطابق صداقت کے اصولوں کی پاسداری کرنا بھی لازمی ہے۔انہوں نے کہا کہ موثر ڈھنگ سے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جانا چاہیئے۔چیف جسٹس نے کہا کہ ایمانداری اور قابلیت کی بنا پر غلطیوں کو بھی قبول کیا جانا چاہیئے۔انہوں نے نئے جج صاحبان سے کہا کہ یہ ان کے لئے ابتدا ہے اور وہ اعتماد میں اضافہ کر کے محنت ، مثبت سوچ اور تن دہی جیسے اقدار کو تقویت بخش سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جج کا کام غیر جانبدارانہ اور آزادانہ ہونا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ جج کو منصفانہ طور طریقوں کے مطابق کام کرنا چاہیے اور اسے کسی بھی شخص سے اثر انداز نہیں ہونا چاہیئے۔جسٹس ایم کے ہانجورہ نے جج کے مختلف پہلوئوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں انتہائی ذمہ داری ، ہمدردی اور تن دہی کے ساتھ اپنی ذمہ داری نبھانی چاہئیں۔انہوں نے کہاکہ عام لوگوں کو عدالتی نظام سے کافی توقعات وابستہ ہے اور وہ عدالتوں سے غیر جانبدارانہ اور تیز تر بنیادوں پر انصاف چاہتے ہیں۔اس موقعہ پر جسٹس جنک راج کوتوال نے کہا کہ جج کا اہم کام یہ ہے کہ وہ کارروائی کو ایک منصفانہ اور باوقار طریقے پر انجام دیں۔انہوں نے کہا کہ ٹرائیل جج کا اہم کام یہ ہے کہ وہ مختلف معاملات سے سچائی اور حقائق کا پتہ لگائیں ۔انہوں نے کہا کہ حقائق کی بناپر جج قانون کو بروئے کار لاتے ہوئے معاملات کا فیصلہ سناتے ہیں۔جسٹس آلوک ارادھے نے اپنے خطبے میں تربیت پانے والے جج صاحبان پر زور دیا کہ جوڈیشل افسروں کو یاد رکھنا چاہیے کہ وہ عدالتوں میں اکیلے ہیں اور وہ اپنے کاموں اور کارروائی کے خود ذمہ دارہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ جج دانشورانہ سا لمیت کے مالک ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایک جج کو انصاف کی فراہمی کے دوران منصفانہ طور طریقے استعمال میں لانے چاہیئے۔
ریاستی سطح کی سنکشننگ و مونیٹرنگ کمیٹی کااجلاس
معاملات کو سپانسرڈ اور منظوری کے عمل میں آسانی لانے کی ضرورت : بھگت
جموں/ ریاستی سطح کی سنگنننگ و مونیٹرنگ کمیٹی برائے ای ڈی ای جی کی میٹنگ نیشنل لائیو سٹاک مشن کے مد کے تحت کمشنر سیکرٹری پشو و بھیڑ پالن آر کے بھگت کی صدارت میں منعقد ہوئی۔میٹنگ میں ڈائریکٹر پلاننگ کے علاوہ دونوں خطوں کے ڈائریکٹروں اور نبارڈ و ایس ایل بی سی کے افسروں نے بھی شرکت کی۔ چیئرمین نے اس موقعہ پر پولٹری کیپٹل ونچر سکیم اور آئی ڈی ایس آر آر کی عمل آوری کا جائزہ لیا۔انہوں نے معاملات کو سپانسرڈ اور منظوری کرانے کے عمل میں آسانی لانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے اس ضمن میں متعلقہ محکموں اور بینکوں کے مابین بہتر تال میل کی ضرورت کو بھی اجاگر کیا۔انہوں نے کہاکہ اس رویہ سے اس سکیم کے تحت یونٹ قائم کرنے میں کافی حد تک مدد ملے گی۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ مرکزی سرکار نے ای ڈی ای جی کمپونٹ کے تحت نبارڈ کو 4.44کروڑ روپے کی سبسڈی مختص کی ہے اور ایس ایل ایس ایم سی نے آئی ڈی ایس آر آر کے تحت 87 کیس اور پی وی سی ایف سی کے تحت 113 کیس منظور کئے۔
جموں کانیاہوائی اڈہ
نائب وزیر اعلیٰ نے ہوائی سروے کیا
جموں //نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے آج نئے جموں ائیر پورٹ کے2 مجوزہ مقامات کا ہوائی سروے کیا۔ نائب وزیر اعلیٰ نے سانبہ اور نگروٹہ علاقوں میں یہ سروے کئے۔اُن کے ہمراہ صوبائی کمشنر جموں ڈاکٹر ایم کے بھنڈاری اور جموں و سانبہ کے ضلع ترقیاتی کمشنرز بھی تھے۔
۔3 بسیں جی ایم سی جے کیلئے وقف
جے ایم آر اے کی جانب سے وزیر صحت کی عزت افزائی
جموں // صحت و طبی تعلیم کے وزیر بالی بھگت اور ایم ایل اے سر شرما نے آج52.73 لاکھ روپے مالیت کی تین مسافر گاڑیاں گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کے طُلاب کے لئے وقف کیں۔ان نئی بسوں کی بدولت طُلاب کو آنے اور جانے میں آسانی ہوگی۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ یہ جی ایم سی جموں کے طُلاب کے لئے نئے سال کا ایک تحفہ ہے جس سے طُلاب کے ساتھ ساتھ عملہ بھی مستفید ہوگا۔ تقریب پر وزیر اور ایم ایل اے نے ڈاکٹروں ، نیم طبی عملے اور کالج کے طُلاب کو نئے سال کی مبارک باد دی۔ انہوں نے میڈیکل طبقے پر زور دیا کہ وہ مزید لگن اور تندہی کے ساتھ کام کر کے مشنری جذبے کے ساتھ لوگوں کی خدمت کریں۔دریں اثنا جموں میڈیکل رپریذنٹیٹوز ایسوسی این کے نمائندوں نے بھی ایک تقریب کے دوران وزیر موصوف کی عزات ا فزائی کی۔وزیر نے اُن کے رول کی ستائش کی۔ انہوں نے میڈیکل رپریذنٹیٹوز پر زور دیا کہ وہ ڈاکٹروں کے ساتھ باہمی تال میل کے ساتھ کام کریں اور لوگوں تک معیاری ادویات پہنچائیں۔