مزید خبریں

مینڈھر میں پریس کلب کے قیام کا مطالبہ 

جا وید اقبال
 
مینڈھر//جمو ں وکشمیر جر نلسٹ یو نین کے ضلع کو آرڈینٹر نا ظم علی منہاس کی صدارت میں پریس کلب مینڈھر کے ممبر ان کا وفد سنیچرکو ایس ڈی ایم مینڈھر راہول یا دو سے ملا۔ اس دوران وفد میں شامل صحا فیو ں نے ایس ڈی ایم مینڈھر سے اپیل کی کہ مینڈھر میں پر یس کلب قائم کیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ مینڈھر میں کام کر نے والے صحا فیو ں کیلئے بیٹھنے کی کوئی بھی معقول جگہ نہیں جس کی وجہ سے ان کو پر یشانیو ں کا سامنا کر نا پڑ تا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ انتظامیہ کو صحا فیو ں کیلئے ہر مہینے ایک میٹنگ کر کے ان کی مشکلا ت کا ازالہ کر نا چاہئے کیونکہ یہ ایک سرحدی علاقہ ہے جہاں کام کے دوران انہیں سخت مشکلات درپیش رہتی ہیں۔انہوںنے کہاکہ صحا فیو ں کیلئے بہتر انتظامات کئے جائیں اور مینڈھر میں پر یس کلب قائم کیا جائے ۔ ایس ڈی ایم نے مقامی صحا فیو ں کو یقین دلا یا کہ ان کے جا ئز مطا لبا ت کو پورا کیاجائے گااوروہ اس حوالے سے اعلیٰ افسران سے بات کریںگے ۔وفد میں پر یس کلب مینڈھر کے صدر جا وید اقبال، تعظیم کا ظمی، راہی کپور، روہنی چندن، سبھاش بالی، اعجا زکو ہلی اور ونو د دتا شامل تھے ۔اس دوران ایس ڈی ایم کو ایک یاداشت نامہ بھی پیش کیاگیا۔
 

پونچھ کا سرنکوٹ میں ناکہ RTO

بختیارحسین 
سرنکوٹ//آر ٹی او پونچھ عبدالرحیم نے سرنکوٹ میں ناکہ لگاکرٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے چالان کاٹے۔اس موقعہ پر ایس ڈی پی او سرنکوٹ اصغر علی ملک اور ایس ایچ او سرنکوٹ انظر میر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔آر ٹی او پونچھ نے ڈرائیوروں کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ اگر کسی نے قوانین کی خلاف ورزی کی تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔انہوںنے بتایاکہ وہ آئندہ دنوں سرنکوٹ میں جانکاری پروگرام بھی منعقد کریں گے جس سے لوگوں کو ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنے کی تلقین کی جائے گی۔
 

مینڈھرکے عالم حسین سپرد خاک 

جموں //مینڈھر کے ناڑ مرگاں علا قہ سے تعلق رکھنے والے بزرگ مرحوم عالم حسین جنجوعہ کوسینکڑوں افراد کی موجود گی میں پُر نم آنکھوں کیساتھ بروز جمعہ سپرد خاک کر دیا گیا  ۔مرحوم کی نماز جنازہ میں پونچھ ،مینڈھر ،سرنکوٹ اور راجوری سے بڑی تعدادمیں لوگو ں نے شرکت کی ۔یاد رہے مرحوم 102برس کی عمر میں طویل علا لت کے بعد انتقال کر گئے تھے ۔مرحوم کی نماز جنازہ میں ناڑ مرگاں ،ناڑ خاص ،بھاٹہ دھوڑیاں ،کلر موڑ ہ،نکہ منجہاڑی ،گورسائی ،ہرمتہ ،ہرنی ،کیری ،کانگڑھ ،کانڈی ،گلہوتہ ،مچکہ ،سندوٹ ،پڑاٹ ،اڑی ،بھیرہ ،سخی میدان ،کالابن ،نڑول ،سلواہ ،پٹھانہ تیر ،اور قصبہ کالابن کے لو گو ں نے بھی شرکت کی۔اس کے علاوہ تحصیل کے باہر سے لسانہ ،گو نتھل ،سرنکوٹ خاص،وموڑہ بچھائی ، دھیری ارلیوٹ اور جموں کوٹ گائوں سے بھی کثیر تعداد نے آخری رسومات کی ادائیگی میں شرکت کی ۔مرحوم کے لو احقین بالخصوص محمد اسلم انقلابی ،محمد ایوب خان ،ظفر اقبال و جنجوعہ خاندان نے تعزیت کرنے والوںکا شکریہ اد اکیاہے ۔ انہوںنے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے سنیئر لیڈر معروف خان  کا بھی شکریہ ادا کیا ہے ۔
 

پی ڈی پی یوتھ کے جنرل سیکریٹری کا خیر مقدم 

منیر خان 
 
راجوری //انجم مرزا کو پی ڈی پی کا یوتھ جنرل سیکریٹری بنایاگیاہے جن کا راجوری پہنچنے پر استقبال کیاگیا۔انہیں ایک ریلی کی شکل میں ڈاک بنگلہ راجوری لایاگیاجہاں تقریب منعقد ہوئی ۔ تقریب میں ریاستی جنرل سیکریٹری شہزاد خان ،سید منظور شاہ سمیت کئی سینئر لیڈران موجو دتھے ۔اس موقعہ پر مقررین نے وزیر اعلیٰ کا شکریہ اد اکرتے ہوئے کہاکہ انجم مرزا کی نامزدگی درست فیصلہ ہے ۔انہوںنے کہاکہ مرحوم مفتی محمد سعید کی خصوصی نگاہ راجوری پونچھ پر تھی جو ہر بار کہتے ہیں تھے کہ انہیں راجوری پونچھ کے نوجوانوں میں ابھرتی کر ن نظر آرہی ہے اور یہاں کے نوجوانوں کو وہ ہر عہدے اور ترقی کی منازل پر دیکھنا چاہتے ہیں اورخوشی کی بات ہے کہ وزیر اعلیٰ بھی یہاں کے نوجوانوںسے کام لے رہی ہیں۔ان کاکہناتھاکہ نوجوان ملک کی ترقی کا ضامن ہیں اورمتحد ہوکر کام کرناچاہئے ۔اپنے خطاب میں شہزاد خان نے کہا کہ انجم مرزا نے پی ڈی پی کیلئے اہم خدمات انجام دی ہیں اور وہ پارٹی کے ایک سرگرم رکن رہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ ان کی نامزدگی بہت ہی اچھا فیصلہ ہے اور وہ اس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔انہوںنے امید ظاہر کی کہ انجم مرزا نوجوانوں کو ساتھ لیکر چلنے میں کامیاب ہونگے اور پارٹی کو مزید مضبوط بنایاجاسکے گا۔ انجم مرزا نے تمام نوجوانوں اور پارٹی لیڈران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ وہ دی گئی ذمہ داری کو پورا کرنے کی پوری پوری کوشش کریںگے۔
 

کی کوٹ دھڑا میں تعمیر DE&CC

کالج طلباء نے  شدید اعتراض جتایا

راجوری //راجوری کالج کے طلباء نے ضلع ایمپلائمنٹ و کونسلنگ سنٹر قصبہ سے دور کوٹ دھڑا میں قائم کرنے پر شدید اعتراض کرتے ہوئے کہاکہ یہ معاملہ وزیر اعلیٰ کے نوٹس میںلایاجائے گا۔ایک پریس بیان میں کالج طلباء نے کہاکہ اس ادارے کو قصبہ سے دور لیجانے پر سوال اٹھتے ہیں ۔عاقب وانی نامی طالبعلم کاکہناہے کہ وہ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ کو خط لکھ کر حقیقت سے آگاہ کریںگے ۔ انہوںنے کہاکہ اس ادارے کو ایسی جگہ بنایاجارہاہے جو قصبہ راجوری سے دس کلو میٹر دور ہے ۔ان کاکہناہے کہ تھنہ منڈی ، منجاکوٹ ، سندر بنی ، نوشہرہ ، درہال اور کوٹھے دھار و دیگر دیہی علاقوںکے طلباء کیلئے اس مرکز تک پہنچنا مشکل ہوگااور جب راجوری شہر میں میونسپل حدود کے اندر سینکڑوں کنال اراضی دستیاب ہے توپھر اس ادارے کو اتنے دور لیجانے کی ضرورت کیوں پڑی ۔ انہوںنے کہاکہ ایک اور اہم ادارہ بھی اسی جگہ پر بنایاجارہاہے اورنہیں معلوم کہ کیوں کر سبھی ادارے اتنے دورکس لئے تعمیر کئے جارہے ہیں ۔انہوںنے الزام لگایاکہ حکومت راجوری ضلع کے نوجوانوں کے جذبات کے ساتھ کھلواڑ کررہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اس معاملے پر ممبراسمبلی راجوری بھی خاموش بیٹھے ہیں اور ان کی نمائندگی بہت ناقص ثابت ہوئی ہے ۔عاقب وانی کی طرف سے یہ معاملہ فیس بک اور وٹس ایپ پر بھی اجاگر کیاگیاہے جہاں بڑی تعداد میںلوگ اس پر کھل کر اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں اور عاقب کے موقف کی حمایت کی جارہی ہے ۔
 
 

ووٹرفہرستیں غلطیوںسے بھری ہوئی :قمر 

کٹھوعہ واقعہ کی تحقیقات مقامی پولیس سے کرانیکا مطالبہ 

سمت بھارگو
 
راجوری//حکمران جماعت پی ڈی پی کے ممبراسمبلی راجوری چوہدری قمر حسین نے ووٹرفہرستوںکو غلطیوںسے بھری ہوئی قرار دیتے ہوئے ان کی از سر نو جانچ کا مطالبہ کیاہے ۔انہوںنے کٹھوعہ میں آٹھ سالہ بچی کے قتل کی تحقیقات مقامی پولیس سے کرانے پر زور دیاہے ۔اپنے ایک بیان میں ممبراسمبلی نے کہاکہ پنچایتی چنائو کیلئے تیار کی گئی ووٹر فہرستیں غلطیوںسے بھری ہوئی ہیں اس لئے ضروری ہے کہ ان کی فوری طور پر جانچ کروائی جائے ۔ان کاکہناتھاکہ یہ فہرستیں نامکمل ہیں جن میں کلیریکل غلطیاں ہیں ۔ان کاکہناتھاکہ ووٹر فہرستوں میں کس قدر فاش غلطیاں کی گئیں اس بات کا اندازہ اس سے ہوتاہے کہ ایک جگہ شام لعل نامی شخص کا والد محمد حسین کو بتایاگیاہے اوراسی طرح سے محمد رفیق کا والد روی کمار کو دکھایاگیاہے ۔ممبراسمبلی نے کٹھوعہ واقعہ کی تحقیقات مقامی پولیس سے کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ کرائم برانچ کو کیس سونپا جانا غلط فیصلہ ہے ۔انہوںنے کہاکہ اس کیس کو کرائم برانچ حل کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے اس لئے مقامی پولیس کو کیس سونپ کر معیاد بند تحقیقات کروائی جائے ۔دریں اثناء ڈاک بنگلہ راجوری میں پی ڈی پی کا ایک اجلاس منعقد ہواجس دوران مشتاق احمد چوہدری سابق سرپنچ الال اوران کے ساتھیوں کی پارٹی میں شمولیت کا دعویٰ کیاگیاہے ۔بیان کے مطابق مشتاق احمد کا تعلق بھاجپا سے تھا۔وہیں ممبر اسمبلی نے حاجی جمشید چوہدری، مشتاق احمد بٹ، ریاض چوہدری، ریٹائرڈ کیپٹن نظام الدین چوہدری،نصیر احمد ،خالق فردوس اور ایڈووکیٹ مظفر کے ہمراہ سرحدی علاقہ بگلہ، نڈیالہ اور رچھواہ کا تفصیلی دورہ کیاجس دوران مقامی افسران بھی ان کے ساتھ تھے ۔قمرنے مقامی لوگوںکویقین دلایاکہ سرحدی علاقوں میں تعمیروترقی کے کام کروائے جائیںگے۔
 
 

درہال حلقہ انتخاب کا کلینڈر جاری 

منیر خان 
 
راجوری // چودھری ذوالفقار علی نے حلقہ درہال بدھل کا کیلنڈر جاری کیاجس میں اس حلقہ میں تعمیروترقی کا خاکہ پیش کیاگیاہے ۔اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر راجوری چودھری شاہد اقبال ،ڈائریکٹر فوڈ سپلائی چودھری رشید اعظم انقلابی ،کنٹرولر لیگل میٹرولجی بھی موجود تھے ۔اس دوران وزیر نے کہا کہ ریاستی سرکار عوام کو سہولیات فراہم کرنے کی وعدہ بند ہے جس کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ درہال بدھل ایک پسماندہ علاقہ ہے جہاں کی عوام کو ہر بار نظر اندازکیا گیا تاہم موجودہ سرکار علاقے میں تعمیروترقی کے کام کاج بڑے پیمانے پر کروارہی ہے ۔وزیر نے کہا کہ انہوں اپنے حلقے کے جسمانی طور ناخیز افتراد کو اپنے سی ڈی ایف میں سے موٹرائزڈ ٹرایء سائیکل دینے کا عمل شروع کیا ہے جس میں سے300 افراد مستفید ہوں گے۔وزیر موصوف نے کہا کہ36 ذہین طُلاب کو سی ڈی ایف میں سے آئی پیڈ( ٹیبلٹ) تقسیم کئے جائیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ درہال حلقے کے طُلاب10 ویں اور12 ویں جماعت کے امتحانات میں بہتری کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔