مزید خبریں

پونچھ قصبہ کی سڑکیں انتہائی خستہ 

عوام انتظامیہ سے نالاں ،جلد مرمت کا مطالبہ 

حسین محتشم
پونچھ// ضلع انتظامیہ پونچھ جو کہ پونچھ میں بہتر سڑک رابطوں کے بڑے بڑے دعویٰ کر رہی ہے تاہم شہر کی سڑک ان دعوئوں کے کھوکھلا ہونے کا ثبوت پیش کر رہی ہیں۔پرانی پونچھ چوک کے علاوہ شہر میں مختلف مقامات پر سڑک کی حالت انتہائی خستہ ہونے سے عوام کو عبور ر مرور میں گوناگوں مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہا ہے۔اس سلسلہ میں بات کرتے ہوئے سیاسی وسماجی کارکن اور سماج سیوا سوسائٹی کے چئیر مین یوگل کشور نے کہا کہ شہر خاص میں مختلف سڑکیں مختلف مقامات پرناگفتہ بہہ ہے جس کی وجہ سے آبادی کو سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ انھوں نے کہا معمولی بارشوں کے دوران سڑکوں پر موجود گڑھوں میں پانی جمع ہو جاتا ہے جس سے حادثات کا احتمال رہتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جن سڑکوں پر تارکول بچھایا گیا وہ چند ماہ میں ہی خراب ہو رہی ہیںاور سڑکوں پر جگہ جگہ گہرے گڑھے بنے ہوئے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ انتظامیہ کے اعلیٰ افسران کے سامنے سڑکیں خستہ ہوتی جا رہی ہیں لیکن کوئی کاروائی نہیں کی جاتی ۔انھوں نے ضلع ترقیاتی کمشنرسے مطالبہ کیا کہ وہ جن ٹھیکیداروں نے سڑکوں کی مرمت کی ہے ان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کریں اور فوری طور پر سڑکوں کی مرمت کے لئے احکامات جاری کریں تاکہ شہریوں کو سڑکوں کی مرمت کے لئے مزید انتظار نہ کرنا پڑے اور ان کو راحت مل سکے۔
 
 
 

سابقہ سرپنچ شاہ پور غلام حسین چیچی کا انتقال 

پونچھ کے سیاسی وسماجی کارکنان نے افسوس کا اظہار کیا

حسین محتشم
پونچھ//ضلع پونچھ کی سرحدی پنچایت شاہ پور کے سابق سرپنچ غلام حسین چیچی مختصر علات کے بعد منگل کے روز انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی گائوں شاہپور میں ادا کی گئی جس کے بعد ان کو وہیں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیاگیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ میں ہزاروں کے تعداد میں ضلع کی تمام تحصیلوں کے لوگوں نے شرکت کی۔اس دوران مختلف سیاسی وسماجی کارکنان نے مرحوم کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔سابق ایم ایل اے ،نیشنل کانفرنس یوتھ کے صوبائی صدر اعجاز احمد جان نے کہا کہ مرحوم چیچی ایک اچھے انسان تھے جنہوں نے اپنے علاقہ کے لوگوں کی خدمت کا بیڑا اٹھا رکھا تھا۔انھوں نے کہا کہ وہ اس غم کی گھڑی میں مرحوم کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کرتے ہیں اور دعاہے کہ اللہ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔نیشنل کانفرنس کے ضلع صدر باغ حسین راٹھور نے بھی مرحوم کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے غمزدہ خاندان کے ساتھ اظہار افسوس کیا۔ مولانا عبدالرشد نعیمی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ہمارے ضلع کو انکا نعم البدل عطا فرمائے۔انھوں نے کہا کہ ہمارے ایک عزیز مولانا لیاقت قادری مرحوم چیچی کے بڑے فرزند ہیں کونسل کے تمام علمائے کرام سے اور جماعت اہلسنت کے ہر فردسے مرحوم کی بخشش کے لئے دعاؤں کی درخواست ہے ۔اس دوران دیگر سماجی وسیاسی کارکنان نے بھی اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کی دعائیں کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔
 
 

ڈی ایس پی حامد حسین کے اعزاز میں الوداعی تقریب 

راجوری//جموں وکشمیر پولیس نے راجوری میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس حامد حسین چوہدری کو سبکدوش ہونے پر شاندارالوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔غور طلب ہے کہ آفیسر موصوف اس وقت سب ڈویژنل پولیس آفیسر تھنہ منڈی کے طور پر تعینات تھے اور سرکاری خدمات سے سبکدوش ہو ئے ہیں۔پولیس کی جانب سے ان کے حق میں ایک الوداعی تقریب کا انعقاد ڈسٹرکٹ پولیس لائن راجوری میں کیا گیا جس میں سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس محمد اسلم، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راجوری وویک شیکھر شرما، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نوشہرہ امیت ورما اور دیگر افسران موجود تھے۔ .ڈپٹی ایس پی حامد حسین چوہدری نے اپنی پولیس سروس کے دوران مختلف عہدوں پر خدمات انجام دی۔اپنی خدمات کے دوران موصوف ایس ایچ او گاندھی نگر جموں، ایس ایچ او ستواری، ایس ایچ اوبڑی براہمناں ،ایس ایچ او نوشہرہ اور ایس ایچ او راجوری بھی تعینات رہے ۔اپنی ترقی کے بعد بھی موصوف مختلف مقامات پر اپنی خدمات انجام دیتے رہے ۔
 
 
 

مصنوعی اعضاء کی تنصیب 

۔7فروری کو راجوری میں کیمپ لگایا جائے گا 

راجوری//فوج کی جانب سے 7فروری کو راجوری میں معذور افراد کو مصنوعی اعضاء کی تنصیب و سکریننگ کیلئے راجوری میں کیمپ کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ کیمپ 7فروری کو راجوری کے گو جر منڈی میں آرمی کے ایڈوانس لینڈنگ گراؤنڈ میں لگایا جا رہا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کیمپ ہندوستانی فوج کی 25 آرٹلری بریگیڈ کے تحت فوج کے ایس آف سپیڈز ڈویژن کے بینر تلے لگایا جائے گا۔فوج نے راجوری اور پونچھ کے معذور لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مذکورہ تاریخ کو اے ایل جی راجوری میں اس کیمپ میں شرکت کریں اور فوج کی جانب سے فراہم کی جارہی سہولیات سے فائدہ اٹھائیں 
 
 

کنڈی سڑک حادثے میں 2زخمی 

راجوری//سرحدی ضلع راجوری میں راجوری ۔کوٹرنکہ سڑک پر کنڈی گالا علاقہ میں ہوئے ایک سڑک حادثے میں 2افراد زخمی ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق حادثہ منگلکی شامل رونما ہوا جس کے دوران ایک ٹریکٹر زیر نمبر JK11D 5870- کوٹرنکہ سے راجوری جاتے ہوئے ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو کر ایک گہری کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔حادثے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت ڈرائیور محمد الطاف ولد قاسم دین اور محمد رزاق ولد محمد غفور کے طورپر ہوئی ہے ۔دونوں زخمیوں کو کمیونٹی ہیلتھ سنٹر کوٹرنکہ منتقل کیا گیا جہاں پر دونوں زیر علاج ہیں ۔دوسری جانب پولیس نے اس سلسلہ میں ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔
 
 

ڈی ایچ او راجوری کیساتھ اظہار تعزیت 

راجوری //ڈسٹر کٹ ہارٹیکلچر آفیسر راجوری شفقت خان کے والد حاجی محمد حسین کی وفات پر کئی سیاسی ،سماجی و مذہبی شخصیت نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی ہے ۔غور طلب ہے کہ ضلع باغبانی آفیسر کے والد گزشتہ دنوں 98برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے جبکہ ان کو آبائی گائو ں کوٹلی کالابن میں پُر نم آنکھوں سے سپرد خاک کر دیا گیا ۔ان کی وفات پر ضلع ترقیاتی کونسل راجوری کے وائس چیئر مین و سابقہ وزیر شبیر احمد خان ،شرف دین خان ،محمد اسلم انقلابی ،سیول سوسائٹی منجا کوٹ کے اراکین کیساتھ ساتھ دیگر کئی سیاسی، سماجی اور مذہبی لیڈران نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے اہل خانہ بالخصوص ڈسٹر کٹ ہارٹیکلچر آفیسر راجوری کیساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔