مزید خبریں

 جدجہد پُرامن طور جاری رکھنا قوم کی دانشمندی :اعظم انقلابی 

کشمیر ی قوم بھارتی بندوقوں اور توپوں کو خاطر میں لائے بغیر صوفیانہ انہماک اور عزم و ہمت کے ساتھ بھارتی حکمرانوں کا مقابلہ کررہی ہے
سرینگر// محاذ آزادی کے سرپرست اعلیٰ اعظم انقلابی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے علمائے دین، دانشور اور سیاسی رہنماؤں پر لازم ہے کہ وہ قومی پارلیمنٹ کے طرز کا ایک با اختیار فِکری اور علمی ادارہ معرضِ وجود میں لائیں جہاں وہ مُداہنت پسندی اور خوشامد کی اداؤںکے بغیر مغربی مستعمرین کو بتائیں کہ تمہاری من مانی،اور توسیع پسندانہ عزائم نے ہی پوری دنیا کا سکون چھین لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر ی قوم بھارتی بندوقوں اور توپوں کو خاطر میں لائے بغیر صوفیانہ انہماک اور عزم و ہمت کے ساتھ بھارتی حکمرانوں کا مقابلہ کررہی ہے۔انقلابی نے کہاکہ بزرگ قائد سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یٰسین ملک کی حکیمانہ سیاسی اداؤں کی ہی کرشمہ سازی ہے کہ یہاں افسپا کی برہنہ تلوار کے وار اور یلغار کے باوجود کشمیر عراق اور شام نہیں بنابلکہ پرُ امن اورجمہو ری طورمزاحمتی تحریک کی قندیل کو روشن رکھے ہوئے ہیں۔
 
 
 

نوجوان بہبودی سکیموں سے فائدہ حاصل کریں:اجے نندا 

ریاسی//ڈسٹرکٹ ایمپلایمنٹ اینڈ کونسلنگ سنٹر ریاسی نے سپورٹس سٹیڈیم ریاسی میں ایک روزہ جاب فئیر کا اہتمام کیا ۔ خزانہ اور منصوبہ بندی کے وزیر مملکت اجے نندا نے جاب فئیر کا افتتاح کیا اور وہ اس موقعہ پر مہمانِ خصوصی تھے ۔ وزیر موصوف نے مختلف سٹالوں کا معائینہ کیا جنہیں انیمل ہسبنڈری ، شیپ ہسبنڈری ، فشریز ، ہینڈی کرافٹ ، ہینڈ لوم ، ایگریکلچر ، ہارٹیکلچر ، ایپی کلچر ، مشروم ، شہری ترقی محکمہ ، سیریکلچر ، جے کے ای ڈی آئی ، بنک ، شو کھوڑی شرائین ، آئی سی ڈی ایس ، نرائینا ہسپتال محکمہ نے قایم کیا تھا ۔ اس موقعہ پر وزیر نے کہا کہ جاب فئیر کے اہتمام کا مقصد تعلیم یافتہ نوجوانوں کو حکومت کی طرف سے چلائی جا رہی مختلف سسکیموں کے بارے میں جانکاری فراہم کرنا ہے ۔ وزیر نے نوجوانوں پر زور دیا کہ ان سکیموں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے یونٹ قایم کریں اور روز گار ڈھونڈنے والوں سے روز گار فراہم کرنے والے بنیں ۔ اس موقعہ پر اے ڈی ڈی سی رومیش چندر و دیگر متعلقہ افسران موجود تھے ۔ 
 
 

یوم یکجہتی کشمیرمنانے کیلئے پاکستان کا شکریہ

سرینگر// ماس مومنٹ اور ینگ مینز لیگ نے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور پاکستانی عوام نے کشمیرکی تحر یک آزادی میں جوگراں قدر خدمات پیش کی ہیں وہ آب زر سے لکھنے جانے کے قابل ہیں ۔ بیان کے مطابق ماس مومنٹ کی سربراہ فریدہ بہن جی  نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر منانے کے کے سلسلے میںپاکستانی حکومت،اپوزیشن جماعتوں اور عوام کی کوششیںواقعی قابل تحسین ہیں اور اس طرح یہ دن منانے سے مسلمانوں کے مابین جسد واحد اور امت واحدہ ہونے کے تصور کو اور فروغ مل رہا ہے اور عالمی ایوانوں میں مسئلہ کشمیر کی گونج سنائی دے رہی ہیں ۔ینگ مینز لیگ کے چیرمین امتیاز احمد ریشی اور نائب چیئرمین زاہد آشرف نے یوم کشمیر منانے پر حکومت پاکستان اور عوام کا شکریہ ادا کیاہے۔
 
 

بانڈی پورہ میں پولیس پبلک میٹنگ

سرینگر//بانڈی پورہ پولیس نے لوگوںکے ساتھ بہتر تال میل قائم رکھنے کی غرض سے پولیس اسٹیشن بانڈی پورہ میں پو لیس کمیونٹی پارٹنر شپ گروپ (پی سی پی جی)میٹنگ کا انعقادکیا ۔لوگوں کے ساتھ بہتر تال میل قائم رکھنے کی غرض سے بانڈی  پورہ پولیس نے ایس ایس پی  بانڈی  پورہ شیخ ذوالفقار آزاد کی ہدایت پر ایس یچ او غضنفر سعید کی قیادت میں پولیس اسٹیشن بانڈی پورہ میں پولیس کمیونٹی پارٹنرشپ گروپ(پی سی پی جی ) میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں ایس ایچ او بانڈی پورہ کے علاوہ علاقہ کے ذی عزت شہریوں ، سول سوسائٹی  اور تجارت سے وابستہ لوگوں نے شرکت کرکے اپنے اپنے مسائل اُجاگر کئے ۔ ایس ایچ او نے لوگوں کے مسائل کافی دلچسپی سے سنے اور انہیں یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو متعلقہ محکموں تک پہنچا یا جائے گا جبکہ پولیس سے منسلک مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیںگے ۔
 
 
 

کٹھوعہ میںعوامی شکایات کے ازالہ کیلئے کیمپ 

کٹھوعہ//جنگلات و ماحولیات کے وزیر چودھری لال سنگھ نے کٹھوعہ ضلع میں ایک عوامی شکائتی ازالہ کیمپ منعقد کیا ۔ انہوں نے ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائیزہ لیا ۔ چیف وائلڈ لائف وارڈن منوج پنتھ ، چئیر مین سٹیٹ پلیوشن کنٹرول بورڈ بی سدھارتھا، ڈائریکٹر اکالوجی انوائیرنمنٹ اور ریموٹ سینسنگ او پی شرما ، ڈائریکٹر سوشل فارسٹری اشونی گپتا ، ڈائریکٹر ایف ایف آر آئی بی ایم شرما ، چیف کنزرویٹر آف فارسٹ فاروق گیلانی ، ڈائریکٹر سوئیل اینڈ واٹر کنزرویشن جاوید اقبال پنجو ، جوائینٹ ڈائریکٹر سوئیل اینڈ واٹر کنزرویشن پون کڈیار ، ریجنل ٹرانسپورٹ افسر پردیپ سنگھ منہاس ، ریجنل ڈائریکٹر وائیلڈ لائف وارڈن ڈاکٹر وی ایس سنتھل کمار ، کنزرویٹر ایسٹ سرکل خواجہ قمر الدین ، اسسٹنٹ کمشنر ڈویولپمنٹ راجیو کھجوریہ کے علاوہ مختلف محکموں کے سینئر افسران اس
 موقعہ پر موجود تھے ۔وزیر نے راجا تالاب جسروٹہ وائلڈ لائف سنکچوری کی اپگریڈیشن کا افتتاح کیا جس پر سوئیل اینڈ واٹر کنزرویشن محکمے نے 34.69 لاکھ روپے خرچ کئے ۔ جسروٹہ وائیلڈ لایف سنچری میں چودھری لال سنگھ نے ایک انسپکشن ہٹ کا سنگِ بنیاد رکھا جس پر 75 لاکھ روپے خرچ آنے کا اندازہ ہے ۔ 
 
 

 رورل ڈیولپمنٹ سوسائٹی کا اظہار تعزیت

سرینگر//چیئرمین جموںوکشمیر رورل ڈیولپمنٹ سوسائٹی مبارک گل کی ہدایت پر ایک وفد نے شیخ حبیب اللہ ساکن نامبلہ اوڑی کے گھر جاکر ان کی اہلیہ کی وفات پر دکھ کا اظہار کیا۔ وفد میںچیئرمین شمالی کشمیر خواجہ محمد شفیع ،تحصیل وائس چیئرمین اوڑی بشیر احمد وٹھلواوردیگر عہدیداران شامل تھے۔وفد نے مرحومہ کی جنت نشینی کیلئے دعا کی اور سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔ 
 
 
مودی کی باتوں کا کوئی مطلب نہیں :راہل
نئی دہلی//کانگریس صدر راہل گاندھی نے دوسال قبل ہوئے ناگامعاہدے کا نفاذ نہ ہونے پر وزیر اعظم نریندرمودی کو آڑے ہاتھوں لیاہے اور کہاہے کہ مسٹر مودی ملک کے پہلے وزیر اعظم ہیں جن کی باتوں کا کوئی مطلب نہیں رہ گیاہے ۔مسٹرگاندھی نے سوشل میڈیا پ اپنی پوسٹ میں کہا کہ گزشتہ سال اگست میں ناگامعاہدہ ہواتھا تب مسٹر مودی نے دعوی کیا تھاکہ یہ ایک تاریخی معاہدہ ہے لیکن آج فروری 2018ہے لیکن اس معاہدے کا کچھ پتہ نہیں ہے ۔انھوں نے پوسٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ مسٹر مودی ملک کے پہلے وزیر اعظم ہیں جن کی باتوں کا کوئی مطلب نہیں۔
 

جیل حکام کا رویہ غیر انسانی:یاسمین راجہ

عالمی اداروں سے مداخلت کی اپیل

سرینگر//مسلم خواتین مرکز کی چیئرپرسن یاسمین راجہ نے ریاست اور بیرون ریاست جیلوں میں محبوسین کے ساتھ جیل حکام کی طرف سے سلوک کو ظالمانہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے مزاحمتی قائد ین و کارکنان کی نظر بندی کو طول دینے کی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے ایک غیر جمہوری اقدام سے تعبیر کیا ہے۔انہوں نے جیل حکام کا رویہ غیر انسانی قرار دیتے ہوئے عالمی اداروں سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔
 
 

ہریانہ واقعہ کی مذمت

 سرینگر//سالویشن مومنٹ چیئرمین ظفر اکبر نے ہریانہ کی سنٹرل یونیورسٹی میں زیر تعلیم کشمیری طلبہ پرحملے کی مذمت کی ہے۔ایک بیان میں ظفر اکبر نے کہا کہ ماضی میں بھی اس طرح کے واقعات رونما ہوئے ہیں،جس کے نتیجے میںکشمیری طلبہ نے اپنی تعلیم کو خیرباد کرکے اپنے گھروں کا رخ کیا۔انہوں نے اس واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی مانگ کی ہے۔
 
 

اننت ناگ میں پولیس کی امدادی کارروائی 

سرینگر//اے ڈی جی پی منیر احمد خان کی ہدایت پر اننت ناگ پولیس نے اُدے  فاؤ نڈیشن کے تعاون سے ضرورتمندوں میں کمبل تقسیم  کیں۔ایس ڈی پی او کوکرناگ پیرزادہ اعجاز احمد نے ناگیندرر اہلین گُڈول کے غریب کنبوںمیں کمبل تقسیم کئے۔ اس موقعہ پرا یس ایچ او کوکرناگ بھی موجود تھے ۔لوگوں نے پولیس کی جانب سے ضرورتمندوں کو مدد کرنے کی سراہنا کی ۔
 
 
 
 
 

اننت ناگ میں انتظامیہ کی انہدامی کارروائی

ملک عبدالسلام 
اننت ناگ//ضلع اننت ناگ کے کئی گائوں جن میں چچری پورہ، باغ نوگام، روہو مونگہالی میں ڈپٹی کمشنر اننت ناگ کی ہدایت پر 25 تجاوزات کو ہٹا لیا گیا۔ اس سلسلے میں ٹیم کی قیادت شبیر احمد بٹ(اے سی ڈی)، تحصیلدار اننت ناگ بلال غنی اور پولیس و محکمہ مال کے ایک اہلکار بھی شامل تھے۔ عوامی حلقوں میں اس کارروائی کی زبردست سراہنا کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ انہدامی کارروائی جاری رہنی چاہئے تاکہ لوگوںکو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
 
 
 
 

سابق ڈی جی پی منموہن وزیرکاانتقال

گورنر،وزیراعلیٰ اورڈی جی پی کااظہار تعزیت

جموں//سابق ڈی جی پی جموں وکشمیر اورریٹائرڈ آئی پی ایس آفیسر منموہن وزیرگذشتہ روز نئی دہلی میں انتقال کرگئے ۔ایم ایم وزیر نے جموں وکشمیرپولیس میں مختلف اہم عہدوں پرخدمات انجام دیں ۔جموں وکشمیرپولیس میں دوران ملازمت ان کی کام کے تئیں لگن، جذبے اورپیشہ واریت اورپولیس اہلکاروں کی رہنمائی کیلئے ہمیشہ یادرکھنے کے قابل ہیں۔آنجہانی ایم ایم وزیر نے نمایاں خدمات کیلئے متعددگیلنٹری ایوارڈبھی حاصل کئے تھے۔ اس کے علاوہ موصوف نے1984تا 1989 جموں کشمیرپبلک سروس کمیشن کے رکن کے طورپربھی خدمات انجام دیں۔ریاستی گورنر این این ووہرا اوروزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے سابق ڈی جی پی ایم ایم وزیر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ غمزدہ خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے گورنراوروزیراعلیٰ نے مرحوم کی آتما کی شانتی کیلئے دعا کی ۔ دریں اثناڈائریکٹرجنرل پولیس ایس پی ویدنے بھی سابق ڈی جی پی منموہن وزیر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ 
 
 
 

مسلم لیگ کی عوام سے اپیل

 مسرت عالم یا ہماری تنظیم کے نام پر کوئی مالی معاونت نہ کریں 

سرینگر//مسلم لیگ نے اُن افرادسے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے جو لیگ اور محبوس قائد مسرت عالم بٹ کے نام پر چندہ جمع کرتے ہیں ۔لیگ ترجمان سجاد ایوبی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہیں اطلاع ملی ہے کہ کچھ لوگ مسلم لیگ اور مسرت عالم کے نام پرچندہ جمع کرتے ہیں جس کا تنظیم کے ساتھ کوئی واسطہ نہیں ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی فرد کومسلم لیگ یامسرت عالم بٹ کے نام پر کسی بھی قسم کی مالی معاونت نہ کریں اور اگر کسی شخص کو اس قسم کی کوئی بھی اطلاع ملے تو وہ مرکزی ذمہ داروں کو آگاہ کریں۔لیگ ترجمان کے مطابق تنظیم نے تمام مرکزی اور ضلعی رسید بک اور دیگر مالی معاونت سے جڑی اسٹیشنری کو منسوخ کردیا ہے ،اسلئے اگر کسی نے تنظیم اور مسرت عالم بٹ کے نام پر کوئی رسید بک یا خط استعمال کیا تو اسے جعلی اور خود ساختہ سمجھا جائے ۔ترجمان کے مطابق مسلم لیگ اُن افرادکو بھی متنبہ کرنا چاہتی ہے جو لیگ اورلیگ چیئرمین کے نام پر چندہ جمع کرتے ہیں کہ وہ اپنی حرکتوں سے باز آجائیں ۔