مزید خبریں

 نیشنل نیوٹریشن مشن لاگو کرنے کیلئے رام بن میں جائزہ میٹنگ 

رام بن //ضلع ترقیاتی کمشنر طارق حُسین گنائی نے ضلع  کے گول آئی سی ڈی ایس بلاک میں میں نیشنل نیوٹریشن مشن لاگو کرنے کے طریقہ کار کا جائزہ لینے کیلئے ایک اجلاس کا اہتما م کیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ دودھ پانے والی مادر اور حاملہ خواتین کے مقوعی خوارک کے لئے متعدد سکیمیں قائم کی گئی ہیںلیکن باوجود اسکے ملک میں malnutrition کی لیول اور متعلقہ مسائل سب سے زیادہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ سکیموں کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن مشترکہ مقاصد حاصل کرنے کیلئے ان سکیموں کو ایک دوسرے کے ساتھ منسلک کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ این این ایم اس سلسلہ میں مقصد حاصل کرنے کے لئے ایک بہترین سکیم ہے۔ڈی سی نے مزید کہا کہ ا ین این ایم لاگو کرنے کا طریقہ کار طویل مانیٹرنگ پر مبنی ہونا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ اس سے مقوی خوراک کی کمی،خون کی کمی اور کم وزن کے بچے پیدا ہونے میں بہتری ہو سکتی ہے۔انہوںنے اس سلسلہ میں بروقت کاروائی یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ڈی سی نے سٹیک ہولڈروں کوذمہ واریاں اور فرائض سونپے اورسکیم کو کامیابی سے لاگو کرنے کے لئے اپنے متعلقہ محکموں سے ایک نوڈل افسر نامزد کرنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے سکول اور مقامی سطح پر این این ایم کے تحت بیداری پروگرام منعقد کرنے  اور آئی ای سی میٹریل اپنے علاقوں میں تقسیم کرنے کی ہدایت دی۔ ڈی سی نے ایس ڈی ایم گول کو این این ایم کی کنورجنس کمیٹی کا سربراہ نامزد کیا اور انہیں ہدایت دی کہ وہ این این ایم گول میں بطور ایک پائیلٹ پروجیکٹ کے لاگو کرے۔اے ڈی سی ، گورویندر جیت سنگھ ،سی ایم او ڈاکٹر سیف الدین، ایگزیکٹو انجینئر پی ڈبلیو ڈی ایس ایس گاندھی ،ایگزیکٹو انجینئر صحت عامہ وجے کمار، تحصیلدار گول محمد اشرف ،اے ڈی امور صارفین و عوامی تقسیم کاری اور مختلف افسروں نے اجلاس میں شرکت کی۔
 

ڈوڈہ میں شجر کاری مہم کا اہتمام 

ڈوڈہ //عام لوگوں میںماحولیات سے متعلق بیداری کو فروغ دینے کی اہمیت کو ترسلیم کرتے ہوئے ڈوڈہ پولیس نے شجر کاری مہم لانچ کی اور گلوبل وارمنگ پر بیداری پروگرام منعقد کیا۔ ایس ایس پی ڈوڈہ محمد شبیر نے ایڈیشنل ایس پی ہیڈ کوارٹرزونے کمار اور ایس پی (آپریشنز) رویندر پال کے ہمراہ ضلع پولیس لائنز میں ایک سو سے زائد پودے لگائے۔ اس موقعہ پر ڈپٹی ایس پی ڈی اے آر نذیر احمد گنائی، ڈپٹی ایس پی ہیڈ کوارٹرز افتخار احمد، ایس ایچ او پولیس اسٹیشن ڈوڈہ انسپکٹر منجیت سنگھ ،آر آئی ڈی پی ایل ڈوڈہ ایس آئی شو کرشن و ڈی پی ایل کے دیگر افسراں بھی موجود تھے۔اس موقعہ پر ایس ایس پی نے پولیس اہلکاروں سے کہا کہ جہاں بھی آپ جائیں گے تو ماحول کے تحفُظ کے لئے شجر کاری میں شرکت کریں۔اس پہل سے ماحولیات کو کافی راحت ملے گی۔انہوں نے شجر کاری کے دوران لگائے گئے پودوں کی دیکھ بال کرنے کی بھی ہدایت دی۔بعد ازاں ڈی پی ایل ڈوڈہ میں شجر کاری مہم شروع کی گئی اور مستقبل میں یہ مہم پولیس اسٹیشنوں اور پولیس پوسٹوں میں بھی منعقد کرنے کی ہدایت دی گئی ۔
 

پی جی کالج ڈوڈہ میں جیوٹ ماک ٹیسٹ عنقریب

ڈوڈہ //آل انڈیا سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع یونٹ پی جی کالج ڈوڈہ میں آنیوالے  2018-19  سیشن کیلئے جموں یونیورسٹی داخلہ ٹیسٹ کے لئے ماک ٹیسٹ منعقد کرے گا۔ایس ٹیسٹ پہلی بار ڈوڈہ کالج میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ اے آئی ایس ایف ن کے پنکج شرما نے کہا کہ اے آئی ایس ایف نے2017میں  JUET ماک ٹیسٹ گورنمنٹ پی جی کالج بھدرواہ میں منعقد کیا گیا تھا جو کہ وادی چناب میں پہلا ایساٹیسٹ تھا ۔انہوں نے کہا کہ ایسے ٹیسٹ ان طلاب کے لئے کافی فائدہ مند ہو نگے جو جموں یونیورسٹی سے پوسٹ گریجویشن کر نا چاہتے ہوں۔انہوں نے کہا کہ ان ٹیسٹوں سے طلاب کو پرچوں کے طریقہ کار اور سیلبس کی جانکاری حاصل ہوگی۔اے آئی ایس ایف نے اس سلسلہ میںمنعقدہ اجلاس میں دیگر مدعوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔اجلاس میں پی جی کلاسوں کے انفراسٹریکچر اور سٹاف کے علاوہ آڈیٹوریم کی تعمیر اور ہوسٹل بلڈنگ پر کام کی رفتار میں سرعت لانے کا بھی مطالبہ کیا ۔اجلاس میں سائنس لیبارٹری کی بہتری کا بھی مطالبہ کیا۔
 

شاہین کو بانہال میں بجلی کی غیر تسلی بخش سپلائی پر تشویش

بانہال //نیشنل کانفرنس کے ضلع صدر سجاد شاہین نے بانہال اسمبلی حلقہ میں ناقص بجلی کی سپلائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بانہال حلقہ میں تباہ ہوئے بجلی ٹرانسفارمروں کی مرمت کرنے کا مطالبہ کیا۔شاہین نے اپنے حلقہ کے نیل علاقہ کا دورہ کرنے کے بعد لوگوں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے موجودہ پی ڈی پی ۔بی جے پی مخلوط سرکار کی جانب سے حلقہ کو فراموش کرنے پر ناراضگی کا اظہارکیا۔انہوں نے حلقہ کے دور دراز علاقوں میں ٹرانسفارمر ٹھیک کرکے بجلی سپلائی فوری طور بحال کرنے کا مطالبہ کیا ۔شاہین نے حلقہ کے نیل ٹاپ، دروپٹا، بوہاردر، ڈاگا رنگا، باٹو، گگونی و دیگ ردیہات میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے ان علاقوں میں پینے کی پنای کی عدم دستیابی کی شکایت کی ۔انہوں نے کہا کہ ان علاقوں میں ہفتوں پانی کی سپلائی متاثر رہتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سڑکوں کی خستہ حالی سے لوگوں کی نقل و حرکت متاثر ہوتی ہے ،جس کی وجہ سے انکے مشکلات میں اضافہ ہی ہو رہا ہے، جس سلسلہ میں انہوں نے چملواس، نیل روڈ کا ذکر کرتے ہوئے مبینہ الزام لگایا کہ اس کی مرمت کے لئے کوئی کوشش نہیں کی جا رہی ہے۔ضلع صدر نے محکمہ تعمیرات عامہ سے حلقہ کی سڑکوں کی مرمت کا مطالبہ کیا۔انہوں نے حلقہ میں تعلیم  اور ہیلتھ کے شعبہ کی خامیوں کا بھی شمار کرتے ہوئے خالی اسامیوں کو فوری طور پُر کرنے اور ہیلتھ اداروں میں معقول ادویات کی سپلائی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ضلع صدر کے ہمراہ غلام رسول ڈینگ، محمد خلیل سوہیل،عبدل قیوم بوہرو، محمد اشرف کوکہ، محمد ممتاز ملک، چودھری غلام حُسین اور محمد ایوب بھی تھے۔
 

ڈوڈہ ڈیولپمنٹ فرنٹ کا اجلاس

 ڈوڈہ کو مکمل آر اینڈ بی ڈویژن کا درجہ دینے کا مطالبہ

محمد اسحٰق عارف
 
ڈوڈہ//ڈوڈہ ڈیولپمنٹ فرنٹ کا غیر معمولی اجلاس فرنٹ صدر اشتیاق احمد دیو کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں محکمہ تعمیرات عامہ سپیشل ڈویژن ڈوڈہ کو مکمل ڈویژن کا درجہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیر تعمیرات عامہ نعیم اختر ممبر اسمبلی ڈوڈہ شکتی راج پریہار و پی ڈی پی صدر ضلع دوڈہ شہاب الحق بٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس دیرینہ مطالبہ پر سنجیدگی سے غور کریں اجلاس میں کہا گیا کہ ڈوڈہ تعمیرات ڈویژن بہت بڑی ہے جس میں ملازمین کی بھی شدید قلت ہے اور جب اس سپیشل ڈویژن کا درجہ بڑھا کر مکمل ڈویژن کردیا جائے گا تو اس میں مزید ملازمین تعینات ہوں گے جس سے تعمیراتی کام میں آسانی ہوگی اور بد قسمتی سے گذشتہ چالیس برسوں میں اس پر توجہ نہ دی گئی حالانکہ ہمارے پاس کئی مواقع آنے اور اب وقت آپکا ہے کہ صدر مقام پر موجود آر اینڈ بی سپیشل ڈویژن ڈوڈہ کو مکمل ڈویژن کا درجہ دیاجائے اور موجودہ تعمیرات عامہ کے وزیر نعیم اختر میں یہ صلاحیت و ہمت موجود ہے کہ وہ ہمارے اس حساس معاملہ پر خصوصی توجہ دیکر ہمارا یہ دیرینہ مطالبہ پور ا کریں گے۔ اجلاس میں تعمیرات عامہ ڈویژن ڈوڈہ میں موجود ایگزیکیٹیو انجینئر بھوشن کمار ٹھسوکے کام کاج پر بھی اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھوشن کمار ٹھسوکو مزید دو تین برس ڈوڈہ میں کام کرنے کا موقع دیں تاکہ ان کی موجودگی میں ڈوڈہ کالج، ہائر سکینڈری سکول و ہوسٹل اور کئی رابطہ سڑکوں کو تعمیر امن طریقہ سے مکمل ہو اور مقامی آفیسر ہونے کی وجہ سے وہ دن رات جان فشانی سے کام کررہے ہیں اور دفتر کے اندر بھی اچھا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اجلاس میںغلام حسن پانپوری، عبدالعزیز بٹ، حب لال میر، عبدالمنان بانڈے، شاد مسگر، فرید احمد نیائیک، مکیش پریہار، فردوس احمد کھوڑوانی، نیئرشہزاد ٹاک ودیگران بھی موجود تھے۔
 

نندہ نے پنچیری اور ٹکری میں آر کے ایس میٹنگ کی صدارت کی

اودہمپور//خزانہ و منصوبہ بندی کے وزیر مملکت اجے نندہ جو روگی کلیان سمتی کے چیئر مین بھی ہیں، نے ڈاک بنگلہ اودہمپور میں بلاک پنچیری اور ٹکری کے پرائمری ہیلتھ سینٹروں کی روگی کلیان سمتی کی گورننگ باڈی کی میٹنگ کی صدارت کی۔ وزیر نے بلاک پنچیری کے پرائمری ہیلتھ سینٹر کی مالی حالت کا جائزہ لیا اور ہسپتال انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ لوگوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کو اعلیٰ ترجیحات میں شامل رکھیں۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ انتظامیہ غریب اور نادار لوگوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے۔وزیر نے ہسپتال میں صحت و صفائی کو بنائے رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ہسپتال کے بنیادی ڈھانچے کو اپ گریڈ کرنے اور پرائمری ہیلتھ سینٹر میں بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔میٹنگ کے دوران پرائمری ہیلتھ سینٹر کے ترقیاتی کاموں اور بنیادی ڈھانچے کو اپ گریڈ کرنے کے بارے میں کئی معاملات زیر غور لائے گئے۔اس سے قبل ڈپٹی سی ایم او اودہمپور نے ترقیاتی کاموں سے متعلق تفصیل پیش کی۔
 

 ٹرک حادثہ میں ڈرائیور اور کنڈیکٹر معجزاتی طور بچ نکلے

 ایم ایم پرویز
 
رام بن//سرینگر۔جموں قومی شاہراہ پر مروگ کے مقام پر اُس وقت ایک ڈرائیور اور کنڈیکٹر معجزاتی طور بچ نکلے جب انکی ٹرک نیچے لڑھک گئی ا ور ایک درخت کے ساتھ ٹکرائی۔ایک اطلاع کے مطابق جموں رواں ایک ٹرک زیر نمبرJK03-8254 اچانک قومی شاہراہ پر مروگ کے مقام پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی اور 50فٹ نیچے ایک گہری کھائی میں جا گر کر ایک کھڑے درخت سے ٹکرائی ،جسکی وجہ سے ڈرائیور اور کنڈکٹر دونوں ٹرک سے بغیر کسی زخم کے باہر آئے اور دونوں معجزاتی طور بچ نکلے۔
 

 بہوٹ۔ مرمت میں خاتون نے تین بچوں کو جنم دیا 

طاہر ندیم خان
 
ڈوڈہ / / ضلع کے مرمت علاقہ میں ایک 29 سال کی خاتوں شکیلہ بیگم زوجہ عبدالکریم ساکنہ موضع بہوٹ ،مرمت تحصیل مرمٹ و ضلع ڈوڈہ نے تین بچوں کو ایک ساتھ جنم دیا ہے ۔اطلاعات کے مطابق پرائمری ہیلتھ سنٹر میں تینوں بچوں کا جنم ہوا ہے۔اطلاعات کے مطابق جونہی خاتون زچگی درد میں مبتلا ہوئی تو اُسے فوری طور پی ایچ سی مرمت منتقل کیا۔اور انچارج میڈیکل افسر ڈاکٹر انیل کمار اور ڈاکٹر شہناز کی نگرانی میں مذکورہ خاتوں نے دو بیٹیوں اور ایک بیٹے کو جنم دیا ۔ ڈاکٹروں کے مطابق انکے لئے یہ لمحہ خوشی کا ہے ۔ ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ یہ تینوں بچے صحت مند ہیں لیکن احتیاط کے طور ہم نے انہیں کم وزن کی وجہ سے خصوصی علاج و محالجہ کے لئے ضلع ہسپتال ڈوڈہ منتقل کیا ہے۔