مزید خبریں

خطہ چناب کیلئے علیحدہ کمشنر تعنیات کیا جائے:عبدالمجید وانی 

محمد اسحٰق عارف
ڈوڈہ//ڈوڈہ خطہ کے قدیم صدر مقام ڈوڈہ میں تینوں اضلاع کے لئے علیٰحدہ کمشنر تعنیاتی کا مطالبہ کرتے ہوئے جموں کشمیر پردیس کانگریس کمیٹی کے جنرل سیکریٹری و سابق وزیر عبدالمجید وانی نے کہا ہے کہ آج سے ساٹھ برس قبل جموں کشمیر میں محض چھ سات اضلاع تھے جبکہ آج ریاست میں اضلاع کی تعداد بائیس ہے اسی طرح ڈوڈہ ضلع میں سات تحصیلیں تھیں جبکہ آج وہی ڈوڈہ ضلع (چناب ویلی) اب تین اضلاع پر مشتمل ہے جس میں کئی درجن تحصیلیں اور درجن کے قریب سب ضلع ہیں ،اور مزید کئی جگہوں پر مزید تحصیلوں کے قیام کا مطالبہ ہے جس سے صاف ظاہر ہے کہ عوام کو راحت دینے کے لئے ڈویژنل کمیشنر جموں کا بوجھ کم کرنے اور لوگوں کو انصاف دہلیز پر پہنچانے کے لئے ڈوڈہ میں کمیشنر تعیناتی ضروری ہے تاکہ بانہال سے کالجوگاسر پاڈر مڑواہ دیسہ گول تک لوگوں کو معمولی کام کے لئے جموں جانے کے بجائے ڈوڈہ میں ہی سہولیات میسر ہو سابق وزیر نے مزید کہا کہ ریاست میں نئے اضلاع کی حد بندی کے وقت بھی ہم نے تحریری قرار داد کے ذریعہ حکومت سے یہ مطالبہ کیا تھا اور ہم آج بھی اپنے موقف اور سٹینڈ پر قائم ہیں اور اس کے قیام کے لئے جدو جہد بھی کریں گے اور قربانی بھی دیں گے اُنہوں نے محکمہ مال میں اصلاحات کا مطالبہ دوہراتے ہوئے کہا کہ ڈوڈہ میں محکمہ مال میں ریکارڈ لٹھہ، تتمہ، نقشہ عکس مساوی کے لئے لوگوں کو مشکلات ہیں اور جموں دفتر میں ریکارڈ بھی خراب ہو ا ہے جس وجہ سے روزمرہ کا کام بھی رُک گیا ہے اور حکومت کو اس حساس مسئلہ پر ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا چاہئے اور ڈوڈہ میں مساوی ریکارڈ نہ ہونے سے شہری علاقوں کے لئے مکانات تعمیر کرنے کے لئے حکومت کی طرف سے ملنے والی امداد سے بھی محروم ہیں اور یہی وجہ ہے کہ مرکزی حکومت کی طرف سے 2022تک تمام قصبہ جات میں رہنے والے لوگوں کو مکانات کی سہولیات دینے والی سکیم سے بھی محروم ہورہے ہیں۔ 
 

مہور میں چرس برآمد، 3 گرفتار 

زاہد ملک
ریاسی //مہور پولیس نے ٹریفک چیکنگ کے دوران ایک ٹاٹا موبائل سے چرس برآمد کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کرلیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق گاڑی زیر نمبر JK20-0258 سے 54گرام چرس برآمد ہوئی اوراس سلسلے میں محمد یاسین ولد محمد اشرف ملک ساکنہ بگا، پرشوتم سنگھ ولد چین سنگھ ،پون کمار ولد بچن لعل ساکناں عبدلیاں تحصیل آر ایس پورہ حال ورکشاپ مہور کر گرفتار کیا گیا۔اس سلسلہ میں پولیس نے ایک معاملہ زیر ایف آئی آر نمبر18/2017 ،این ڈی پی ایس ایکٹ دفعہ 8/20 درج کیا ہے۔اس کیس کی مزید تحقیقات پولیس اسٹیشن مہور کے ایس آئی غلام نبی کو سونپی گئی ہے۔
 
 

کشتواڑ کے تاجر کی ہلاکت پرمشعل بردار جلوس

کشتواڑ//کشتواڑ میں گُذشتہ دنوں ہلاک کئے گئے تاجر اشتیاق احمد ولد ماسٹر غلام رسول ڈار ساکنہ سیمنا کالونی کے لواحقین کو انصاف فراہم کرنے کی مانگ کے ساتھ ایک مشعل جلوس نکالا گیا ۔جلوس میں شامل لوگ اشتیاق کے حق میں انصاف کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔پی ڈی ایس یو سٹوڈنٹ ونگ کے ضلع صدر مدثر آہنگر کی قیادت میں مختلف علاقوں کے طلاب کشتواڑ میں اکٹھا ہوئے او رمجرموں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔انہوں نے ایس ایس پی کشتواڑ اور خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے ممبران کو معاملہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے۔
 
 
 

رام بن میں 3 روزہ یوتھ فیسٹول اختتام پذیر

 ایم ایم پرویز
رام بن//فوج کی راشٹریہ رائفل بٹالین کی جانب سے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول میں منعقدہ تین روزہ’’رام بن یوتھ فیسٹول ‘‘ جمعرات کو اختتام پذیر ہوا۔اس پروگرام میں بریگیڈیر راجیو چاولہ، ڈپٹی کمشنر طارق حُسین گنائی،ایس ایس پی موہن لعل کے علاوہ سول و پولیس انتظامیہ کے اہلکاروں نے بھی شرکت کی ۔تقریب میں مختلف محکموں بشمول باغبانی، زراعت، جنگلات ،.جے کے ای ڈی آئی ،سکل ڈیکولپمنٹ سنٹر، بینکوں ، انشورنس کمپنیوں ، ریاستی صنعتی محکمے کے اشتراک سے نمائش و میلہ کے علاوہ فوج کے ہتھیاروںکی نمائش بھی ہوئی  جسکے بعد فوجی بینڈپیش کیاگیا۔ اس دوران مختلف سکولوں اور کالجوں کے طلاب کی طرف سے ثقافتی پروگراموں کے ذریعہ کارکردگی دکھائی گئی ۔مہمان خصوصی اور دیگران نے نوجوانوں کے کاوشوں کی ستائش کی اور فیسٹول کے دوران طلاب کی جانب سے دکھائی جانیوالی صلاحیتوں کو سراہا۔مہمان خصوصی نے اساتذہ کی بھی ستائش کی ۔