مزید خبریں

جلا ل آباد سوپور میں دن دہاڑے نقب زنی

لاکھوں روپے کا سامان ،نقدی اور زیورات اڑا لئے 

غلام محمد
سوپور// جلال آباد سوپور میں چوروں نے عاشق حسین کار کے مکان میں نقب لگا کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان ، زیوارات اور نقدی اڑالی۔ عاشق حسین کار کنبہ کے ہمراہ جمعرات کو باہر گئے تھے اور چور دیوار پھاند کر گھر میں داخل ہوئے اور قیمتی سامان، زیورات اور نقدی دن دہاڑے اڑا کر مکان کے کچھ حصے کی توڑ پھوڑ بھی کی۔ اس واقعے کے بعد علاقے کے لوگوں نے کافی تشویش کا اظہار کیا اور پولیس سے مطالبہ کیا کہ ان چوروں کو جلد از جلد پکڑ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیں تاکہ آئندہ ایسے واقعات پیش نہ آئے۔
 
 

شراب اور منشیات کا بڑھتا استعمال تشویشناک: مولاناحامی 

سرینگر// کاروان اسلامی کے امیر غلام رسول حامی نے مرکزی جامع مسجد شریف دریگام بڈگام میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ریاست میں شراب اور منشیات کا بڑھتا استعمال باعث تشویش ہے۔ انہوںنے کہا کہ اس ناسور کے منفی اثرات سکولوں ، کالجوں کے بعد اب گاﺅں گاﺅں میں بھی نظر آرہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ اب بعض مقامات پر ریاست میں چل رہے چھوٹے چھوٹے ریسٹورنٹوں میں بھی شراب بلا روک ٹوک فروخت ہو رہی ہے۔انہوںنے کہا کہ ریاست میںعدم تحفظ سے عوام الناس انتہائی خوف زدہ ہیں ایک طرف سرحدوں کی کشیدگی اور دوسری طرف ریاست کے چپہ چپہ پر خوف و دہشت کے ماحول سے ریاست کا ہر طبقہ متاثر ہو رہا ہے ۔ان کاکہنا تھا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ سیاسی اغراض و مقاصد کو یکسو چھوڑ کر عوام الناس کے وسیع تر مفادات کو زیر نظر رکھ کر مسئلے کشمیر کے دائمی اور مستقل حل کے لیے اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے اس بات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انکا ﺅنٹرکے نام پر اب عام لوگوں کے مال و جائیداد کا زبردست نقصان کیا جا رہا ہے جو قابل مذمت ہے۔
 

مسلم لیگ کا اپنے کارکن کے ساتھ تعزیت کا اظہار

سرینگر//مسلم لےگ نے تنظےم کے قائمقام سےکرےٹری جنرل محمد اکرم نجار کے چچا جان عبدالغنی نجار ساکنہ بچروارا کرالہ گنڈ کی مختصر علالت کے بعد انتقال کرنے پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کےا ہے ۔لےگ ترجمان سجاد اےوبی نے اخباروں کے نام تعزےتی بےان مےں کہا کہ مرحوم اپنے علاقے کے ذی عزت شہری تھے اور انتہائی نےک اور اسلامی ذہن رکھنے والے تھے جن کے بچھڑنے سے پورے علاقے مےں صف ماتم بچھ گئی۔ وہی دوسری طرف مرحوم نے تحرےک مزاحمت مےںاپنا کردار ادا کرتے ہوئے اپنے لخت جگر کی قربانی دے کر اےک عظےم مثال قائم کردی ۔ سجاد اےوبی نے کہا کہ دکھ کی اس مشکل ترےن گھڑی مےں پوری مسلم لےگ اس غم کو اپنا غم سمجھتے ہوئے پسماندگان کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے اور اللہ پاک سے دست بدعا ہے کہ وہ مرحوم کے تمام سہوو¿ں اور خطاو¿ں سے درگزر کرتے ہوئے انھےں کروٹ کروٹ جنت نصےب کرے اور لواحقےن کو ےہ صدمہ عظےم برداشت کرنے کی ہمت بخشے۔
 
 

 اننت ناگ میں خوراک و رسدات کی سپلائی پوزیشن کاجائزہ 

اننت ناگ//ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ محمد یونس ملک نے خوراک ،شہری رسدات اورامور صارفین محکمے کی ایک میٹنگ طلب کرکے ضلع میں سپلائی پوزیشن اور پوائنٹ آف سیل مشینوں کے کام کاج کا جائزہ لیا ۔اس موقعہ پرترقےاتی کمشنر کو بتایا گےا کہ ضلع میں 30210کوئنٹل چاول اور1893کوئنٹل کھانڈ کے علاوہ دیگر اشیا¿ کا اطمینان بخش سٹاک موجود ہے۔ترقےاتی کمشنر نے ایک ہفتے کے اندر اندر پی او ایس مشینوں کے صحیح کام کاج کو یقینی بنانے کی ہدایت دی تاکہ اشیائے خوردنی کو شفاف طریقے سے تقسیم کیا جاسکے۔میٹنگ میں محکمہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے علاوہ ضلع کے تحصیل آفیسران بھی موجود تھے۔
 

محکمہ سماجی بہبود کے سپروائزر 6ماہ سے تنخواہوں سے محروم 

سرینگر// محکمہ سماجی بہبود میں تعینات سپر وائزر مبینہ طور گزشتہ6 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں،جس کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔سپر وائزروں نے بتایا کہ بیشتر ملازمین5 سے6ماہ کے تنخواہوں کا انتظار کر رہے ہیں،تاہم اعلیٰ حکام کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔کشمیر عظمیٰ کوجنوبی کشمیر سے آئے سپر وائزر ملازمین کے ایک وفد نے بتایا کہ اگر چہ کئی بار یہ معاملہ متعلقہ حکام تک پہنچایا گیا،تاہم ہر بار صرف یقین دہانیاں اور وعدے کئے گئے جو بعد میں سراب ثابت ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ مسلسل تنخواہوں کی محرومی سے اب انکے گھروں کے چولہے بھی ٹھنڈے پڑ چکے ہیں،جبکہ کئی ایک خواتین سپر وائزروں نے اپنے زیورات تک فروخت کئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مارچ میں جب اسکول کھل گئے تو انہیں بچوں کا اسکول فیس ادا کرنے کی بھی طاقت نہیں تھی،جس کی وجہ سے بچوں کو اسکولوں میںہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے وزیر اعلیٰ سمیت دیگر انتظامیہ سے اس معاملے میں مداخلت کرنے کی اپیل کی۔ اس سلسلے میں مشن ڈائریکٹر” آئی سی ڈی ایس“ جی ائے صوفی نے بتایا کہ وہ اس معاملے کو دیکھ لے گے۔صوفی نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ انہیں اس بات کا علم نہیں ہے،تاہم وہ دیکھ لے گے۔
 

فوٹو جرنلسٹ کامران یوسف کی رہائی پر گیلانی کا اظہار اطمینان 

سرینگر//حریت (گ) چیئرمین سید علی گیلانی نے نوجوان فوٹو جرنلسٹ کامران یوسف کی رہائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی قومی تحقیقاتی ایجنسی (NIA)کے ہاتھوں کسی بھی پیشہ سے تعلق رکھنے والے کشمیری باشندے کی گرفتاری کے بعد رہائی اِسے نئی زندگی نصیب ہونے کے مترادف ہے۔ گیلانی نے کہا کہ بھارتی ایجنسیوں کی طرف سے کشمیری طلبائ، مزدوروں اور تاجروں کو بلاوجہ ہراساں اور پریشان کرنا ان ایجنسیوں کے لیے ایک نفع بخش کاروبار کی شکل اختیار کرچُکا ہے۔ انہوں نے بھارت کی دیگر ریاستوں میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے کشمیری باشندوں کے ساتھ انتقام گیرانہ کارروائیاں روا رکھے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی ظالمانہ کارروائیوں سے ریاستی عوام کے حق خودارادیت کے مطالبے سے دستبردار نہیں کیا جاسکتا۔ 
 

سرینگر میں ٹاٹا موٹرس کا ٹاٹا ایس میگا ایونٹ منعقد

سرینگر //ٹاٹا موٹرس کے اہتمام سے سرینگر میں فیئر ڈیل موٹرس پرائیویٹ لمیٹیڈ پارمپورہ سرینگر میں ٹاٹا ایس میگا ایونٹ کا انعقاد کیا جس میں جموں و کشمیر میں ٹاٹا موٹرس کی سینئر منیجر مانی باوا نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران بی بی کینٹ بٹہ وارہ کے جاوید احمد کو سی ای او امجد خان نے جنرل منیجر شیخ لطیف، سیلز منیجر بلال اور لطیف احمد بھی موجود تھے۔ اس موقعے پر جنرل منیجر شیخ لطیف اور سینئر منیجر مانی باوا نے مختصر تقریب کے دوران ٹاٹا ایس میگا کی چند خصوصیات بیان کیں۔ اس موقعے پر ٹاٹا ایس میگا کی 10گاڑیوں کی چابیوں کو جاوید احمد کے حوالے کردیا گیا جبکہ تقریب میں فیئر ڈیل موٹرس کا عملہ بھی موجود تھا۔ 
 

مسلمانوں کوتعلیم کی طرف راغب ہونے کی ضرورت

سرینگر//ادارہ مطبوعات طلبہ نے اسلامی جمیعت الطلبہ کے اشتراک سے ایک تقریب کااہتمام کیاجس میں کتابوں کی اشاعت کے کام کاج پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ اس دوران مسلم اسکالروں نے کہاکہ دورحاضرمیں مسلمانوں کوتعلیم کی طرف راغب ہونے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ ایساتب ہی ممکن ہوسکتاہے جب مسلمان اپنی اصلاح کریں گے۔انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کواپنامحاسبہ کرنے کی ضرورت ہے۔اس دوران امیرجماعت اسلامی جموں کشمیرخواجہ غلام محمدبٹ کی کتاب مسلم انٹلیکچول ،ڈیفیسٹ۔ریزن اینڈریمیڈیز جسے ڈاکٹرتوصیف احمدپرے ، اسکالراوراسسٹنٹ پروفیسراسلاک سٹڈیزہائرایجوکیشن نے لکھاہے کے علاوہ اقامت دین پر اعتراضات اوران کے جوابات ،مریم جمیلہ کااجراءبھی کیاگیا۔اس دوران پروگرام کے مقررین میں ڈاکٹرالطاف حسین یتو، ڈاکٹرتوصیف احمدپرے، مجبتیٰ فاروق، فیصل اقبال ودیگران شامل ہیں۔
 
 

صلاح الدین کے اہل خانہ کی تنگ طلبی ناانصافی

سول سوسائٹی سوئیہ بگ بڈگام کی شاہد یوسف کو رہا کرنے کی مانگ 

سرینگر//حزب المجاہدین کے سربراہ صلاح الدین کے اہل خانہ کی طلبی کوناانصافی قراردیتے ہوئے سول سوسائٹی سوئیہ بُگ بڈگام نے 6ماہ سے تہاڑجیل میں قید شاہدیوسف کورہاکرنے کی اپیل کی ہے۔کے این ایس کودئیے تحریری بیان میں سیول سوسائٹی سوئیہ بُگ کے چیئرمین جی آرملک نے کہاکہ صلاح الدین کے بیٹوں اوردوسرے افرادخانہ کواین آئی اے کی جانب سے سوال وجواب کیلئے طلب کرنابے انصافی ہے ۔انہوں نے کہاکہ سیول سوسائٹی وزیراعلیٰ سے اپیل کرتی ہے کہ سیدصلاح الدین کے کنبہ کوہراساں نہ کیاجائے ۔بیان میں کہاکہ پچھلی مرتبہ سیول سوسائٹی کے ایک وفدنے وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ پرجاکرشاہدیوسف کامعاملہ اُٹھایاتھا،اورآج ہم پھراپیل کرتے ہیں کہ 6ماہ سے تہاڑجیل میں بندشاہدیوسف کورہاکیاجائے۔
 
 

 ٹی اے اے آئی کنونشن کیلئے تیاریوں کاجائزہ 

تقریب میں شرکت کے لئے600مندوبین واردِ کشمیر ہورہے ہیں:صوبائی کمشنر

سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے کہا ہے کہ ٹرائول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف انڈیا کا کنونشن وادیٔ کشمیر میں 30سال کے وقفے کے بعد ہورہا ہے۔انہوںنے متعلقہ آفیسران پر تقریب کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت دی۔صوبائی کمشنر نے ان باتوں کا اظہار آفیسران کی ایک اعلی سطحی میٹنگ کے دوران کیا۔جس میں 27مارچ کو ہونے والی تقریب میں انتظامات کاجائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں ناظم سیاحت،جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن اورجے کے ٹی ڈی سی، ایس کے آئی سی سی ،ایس ایم سی اورپھولبانی کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندے بھی موجود تھے۔جب کہ ترقیاتی کمشنر اننت ناگ اور بڈگام نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔اس موقعہ پر صوبائی کمشنر نے کہا کہ یہ تقریب ریاست کے لئے ایک اہم تقریب ہوگی اور اس کی کامیابی سے ریاست کے سیاحتی شعبے کی بنیاد کافی مستحکم ہوگی۔صوبائی کمشنر نے ایس ایم سی کے آفیسران کو ائر پورٹ سے تقریب کی جگہ تک صفائی ستھرائی کے علاوہ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر قابو پانے کی ہدایت دی۔صوبائی کمشنر نے جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن کو تقریب کی مناسب کوریج کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت دی ۔انہوںنے متعلقہ محکموں کے آفیسران پر بھی تقریب کی کامیابی کے لئے لازمی اقدامات کرنے پرزوردیا۔صوبائی کمشنر نے کہا کہ سیاحتی مرکز میں ایک کنٹرول روم کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گاتاکہ متعلقہ محکمے باہمی تال میل کے ساتھ کام کر سکیں۔صوبائی کمشنر نے کلچرل اکیڈمی کو تقریب کے دوران پروگرام پیش کرنے پر زوردیا تاکہ کشمیر کے ثقافتی ورثے اور اقدار کی عکاسی ہوسکے۔