مزید خبریں

نوشہرہ میں43ویں روزبھی ہڑتال 

راجوری //ضلع درجہ کی مانگ پر نوشہرہ میں ہڑتال 43ویں روزبھی جاری رہی ۔اگرچہ حکومت نے نوشہرہ  میںاے ڈی سی تعینات کیاہے لیکن اس پرلوگ مطمئن نہیں ہیں۔جمعرات کے روز نوشہرہ کے لوگوںنے حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے نوشہرہ کوعلیحدہ ضلع کی مانگ کی ۔اس دوران  تمام تر تجارتی سرگرمیاں ٹھپ رہیں ۔ اس دوران لوگوں نے کہاکہ حکومت کونوشہرہ کوضلع کادرجہ دیناچاہیئے یا اے ڈی ڈی سی ،اے آرٹی اورپولیس لائن کے قیام کوحالیہ اے ڈی سی اسامی کے ہمراہ منظورکرنی چاہیئے۔مظاہرین کاکہناہے کہ حکومت نے ان سے معاملہ حل کرنے کا وعدہ کیاتھااور اگر یقین دہانی پر عمل نہ ہواتو وہ احتجاج میں مزید شدت لائیںگے ۔منگل کے روزپرامن بندرہا ۔
 
 
 

منگناڑ کی عوام پانی کی بوند بوند کو ترساں

محکمہ کے ملازموں پر لاپرواہی کا الزام لگایا

حسین محتشم
 
پونچھ// گائوں منگناڑ میں پانی کی کمی کی وجہ سے لوگوں کو کئی طرح کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔جس کی ذمہ داری مقامی لوگوں نے محکمہ صحت عامہ کی جانب سے وہاں تعینات کئے گئے ملازموں پر عائد کی ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ گائوں میں جو پانی کی پائپ لائن بچھائی گئی ہے محکمہ کے ملازم چند مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر ان پائپوں کے ذریعے کھیتوں میں پانی لگا دیتے ہیں اور باقی عوام کو پینے کے لئے بھی پانی مہیا نہیں کیا جاتاہے۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے وہ لوگ محکمہ کے اعلیٰ افسران سے کئی بار شکایت کر چکے ہیں لیکن افسر ان یقین دہانی توکرتے ہیں لیکن ملازموں کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لاتے۔ شیتل کمار نامی ایک مقامی شخص نے کہا کہ دن میں تو پانی ملنا دشوار ہے اس لئے وہ رات میں گھر کے استعمال کے لئے پانی ذخیرہ کر لیتے تھے لیکن اب ان کو رات میں بھی پانی دستیاب نہیں ہو تا۔انہوں نے محکمہ صحت عامہ  کے اعلیٰ افسران سے اپیل کی کہ وہ مداخلت کر کے گائوں کے ہزاروں عوام کو پانی کی فراہمی یقینی بنائیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر ایسا نہیں کی گیاتو وہ لوگ سڑکوں پر اتر کے احتجاج کا راستہ اختیار کریں گے۔
 
 

طارق زرگر کے اعزاز میں الوداعی تقریبات کا انعقاد

حسین محتشم
 
پونشھ//ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ طارق احمد زرگر کے پونچھ سے تبادلہ ہونے پر ضلع افسران اورسیول سوسائٹی اور دیگر سماجی و سیاسی تنظیموں کی جانب سے الوداعی  تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلہ میں محکمہ مال کے افسران کی جانب سے ڈی سی دفترکے کانفرنس ہال میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں ضلع کی تمام تحصیلوں کے افسران اور ضلع افسران نے شرکت کی ۔اس موقع سے خطاب کرتے ہوئے سول سوسائٹی، پولیس اور ضلع انتظامیہ کے افسروں نے ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ طارق احمد زرگر کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نہات ہی سنجیدگی سے اپنے فرائض منصبی انجام دیکر کو پونچھ میں ترقیاتی کاموں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ۔انہوں نے کہا کہ طارق احمد زرگر نے صبر، حوصلہ افزائی، سادگی کارویہ، اخلاقیات، انتظامی صلاحیتوں، جدید طاقت اور نظم و ضبط کی مثال پونچھ میں قائم کی ہے جو ضلع امن و امان کا باعث بنا ۔انہوں نے کہا کہ وہ ضلع ترقیاتی کمشنر طارق احمد زرگر کے ہمیشہ شکر گزار رہیں گے۔مقررین نے کہا کہ وہ دعا گو ہیں کہ اللہ موصوف کو مزید ترقیوں سے نوازے۔ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ طارق احمد زرگر نے اس دوران خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ وہ پونچھ کی عوام اور انتظامیہ کے تمام افسروں اور دیگر ملازموں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ان کا بھرپور تعااون کیا ۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور دیگر معاملات میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے انہیں سول انتظامیہ اور پولیس سے افسران  کا تعاون ملا تبھی وہ کامیاب ہوئے۔ضلع میں تعیناتی  کے ابتدائی دنوں کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  بحیثیت ضلع ترقیاتی کمیشنر انھیں بہت سی مشکلات درپیش تھی لیکن افسران، عام عوام اور پونچھ کے عوامی نمائندوں کے تعاون سے وہ ان مشکلات کا حل نکالنے میں کامیاب ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ انھیں افسوس رہے گا کہ جو منصوبے انہوں نے اپنے ذہن میں رہے تھے وہ ان کو مکمل نہیں کر پائے ۔انہوں نے اس موقع پر موجود تمام افسران کو اپنے کام کے تئیں ایماندار رہنے کی اپیل کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ضلع پونچھ کو بلندیوں پر لے جانے کے لئے نئے ضلع ترقیاتی کمیشنر محمداعجازاپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔اس موقعہ پر ایس ایس پی  پونچھ راجیو پانڈے، اے ڈی ڈی سی عبدالحمید شیخ، اے ڈی سی پشارت حسین انقلابی،ایس ڈی ایم منور راہول کمار یادو، ایکس ای این پی ایچ ای ، اسسٹنٹ کمشنر محکمہ مسال اشرف چوہان، اے سی ڈی پونچھ مختار احمد اور دیگر ضلع اور تحصیل افسران نے خطاب کیا۔چکاں دا باغ ٹریڈ یونین کی جانب سے بھی ایک اجلاس منعقد کیا گیا جہاں صدر عبدالرزاق، سردار کرشن سنگھ سراف، امتیاز احمد سلاریہ اور دیگر تاجران نے ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ طارق احمد زرگر کو شال پہنا کر ان کی عزت افزائی کی۔اس دوران مقررین نے ٹریڈ کو بحال کرنے پر ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ پونچھ راولاکوٹ آر پار تجار اور ہفتہ وار بس سروس کو  جو کہ چار ماہ تک بند رہی دوبارہ بحال کر کے انہوں نے تاریخ ساز کام انجام دیا ہے۔ ضلع ترقیاتی کمشنرنے تمام تاجروں کا شکریہ ادا کیا۔ 
 
 

راجہ محمداشرف خان وراجہ عباس خان کے ساتھ اظہارتعزیت

 پیپلزویلفیئر فائونڈیشن مینڈھر
مینڈھر//صدرجموں کشمیر پیپلزویلفیئر فائونڈیشن مینڈھر نے چیف جوڈیشل میجسٹریٹ راجہ محمد اشرف خان اور سرپرست پیرپنچال عوامی پارٹی وسینئروکیل راجہ محمد عباس کی والدہ کے انتقال پر ملال پر گہرے رنج ودُکھ کااظہارکیاہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں صدرجموں وکشمیرپیپلزویلفیئرفائونڈیشن مینڈھرنے کہاکہ مرحومہ ایک نیک وصالحہ خاتون تھیں اوران کی وفات سے سماج میں جوخلاپیداہواہے اس کاپرہوناممکن نہیں۔انہوں نے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم غمزدہ کنبہ کے ساتھ برابرشریک ہیں۔انہوں نے مرحومہ کیلئے اللہ تعالیٰ سے مغفرت اورلواحقین کیلئے صبرجمیل کی دعافرمائی ۔
 

نیشنل سوشل ڈیولپمنٹ آر گنائزیشن پونچھ

پونچھ//چیف جوڈیشل میجسٹریٹ راجہ محمد اشرف خان اور سرپرست پیرپنچال عوامی پارٹی وسینئروکیل راجہ محمد عباس کی والدہ کے انتقال پر ملال پر نیشنل سوشل ڈیولپمنٹ آر گنائزیشن کے چیرمین عظیم علی شاہ کی قیادت میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا جہاں مقررین نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے تمام لواحقین کے ساتھ اظہار افسوس کیا۔انہوں نے کہا کہ موت چونکہ حق ہے اس لئے اس سے کسی کو انکار نہیں ہے۔انہوں نے کہا لیکن ماں چاہے کتنی بھی بزرگ کیوں نہ ہوجائے اس کی ضرورت بچوں کو پڑتی ہے اس بات کا احساس سبھی کو ہے۔انہوں نے کہا کہ ماں سے جدا ہو کر انسان خود کو ادھورا محسوس کرتا ہے۔اس اجلاس کے دوران مرحومہ کیلئے خوصی دعا مغفرت کی گئی۔ جبکہ اس موقعہ پر موجود تمام افراد نے کہا کہ وہ دُکھ کی اس گھڑی میں مرحومہ کے پسماندگان بالخصوص راجہ اشرف خان اور راجہ عباس خان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی مرحومہ کے سبھی صغائر و کبائر گناہوں کو معاف فرما کر انکو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔اس  دوران محمود خان، رائق قریشی، محمد عظیم خان اور جتندر سنگھ نے خطاب کیا۔
 
 

سرحدی علاقوں کے طلباء کو امتحانات میں رعایت دینے کامطالبہ 

جاوید اقبال
 
مینڈھر//بالاکوٹ یو تھ کلب نے ریا ستی حکومت سے اپیل کی ہے کہ سر حدی علاقہ سے تعلق رکھنے والے طلبا ء کو سٹیٹ بو رڈ آف سکول ایجو کیشن کے امتحانات میں رعایت دی جائے۔ اس سلسلے میںبالاکوٹ یوتھ کلب کے چیر مین ما جد کھٹا نہ کا کہنا ہے کہ فا ئر نگ اور گو لہ با ری کی وجہ سے زیا دہ تر سر حدی علا قہ میں سکول بند رہے ہیں جس کی وجہ سے بچو ں کی پڑ ھا ئی بر ی طر ح متا ثر ہوئی ہے ۔ اور بچے  نصاب مکمل نہیں کر  پا ئے ہیں جس کی وجہ سے ان کو امتحانا ت میں کئی قسم کی مشکلا ت سامنا کر نا پڑا ہے اور ان کے پر چے بھی ٹھیک ڈھنگ سے نہیں ہو پا ئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ جتنے بھی سکول سر حدی علا قہ میں قائم ہیں اور جو ہائی سکول یا ہا ئیر سیکنڈ ری ہیں ان میں پڑ ھنے والے تمام طالب علمو ں کو اضا فہ نمبرات دیے جائیں تا کہ بچو ں کا سال ضا ئع نہ ہو ۔ ان کا کہنا تھا کہ سر حدی علا قہ میں گو لہ با ری اور فا ئرنگ کا سلسلہ رکھنے کا نام نہیں لے رہا ہے جس کی وجہ سے کئی قیمتی جا نیں ضا ئع ہوگئی ہیں ، لہذا حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے سرحدی علا قہ میں بسنے والے بچو ں کیلئے کسی محفو ظ جگہ پر ہو سٹل تعمیر کیے جائیں تا کہ وہا ں رہ کر بچے اپنی تعلیم جا ری رکھ سکیں یا تحصیل ہیڈ کو اٹر پر بچو ں کی پڑ ھائی کا کوئی انتظام کیا جا ئے کیو نکہ سر حدی علا قہ میں غر یب لو گ بستے ہیں جو اپنے بچو ں کی تعلیم کمر ے کر ائے پر لیکر جا ری نہیں رکھ سکتے ہیں ، انہو ں نے ریا ستی وزیر اعلی محبو بہ مفتی سے اپیل کی کہ سر حدی علا قہ میں بسنے والے بچو ں کی پڑ ھائی کے بارے میں کو ئی تجو یز بنائی جا ئے کیو نکہ مر حوم مفتی محمد سعید نے ہمیشہ سر حدی علا قہ میں بسنے والے لو گو ں کا خیا ل رکھا ، لہذا اپ بھی ان کے نقش  قدم پر چلتے ہوئے سر حدی علا قہ میں رہنے والے لو گو ں کا خیال رکھتے ہوئے ان کی پڑ ھائی کا بندو بست کیا جائے تا کہ ان کا وقت ضا ئع نہ ہو۔
 

 

مینڈھرکے وفدکی وزراء سے ملاقات

علاقہ ترقیاتی منصوبے سے متعلق امورات زیربحث لائے

جاوید اقبال
 
مینڈھر//زونل نائب صدر پی ڈی پی و ریاستی گوجر بکروال ایڈوائزی بورڈ کے ممبر چوہدری محمد صادق کی صدارت میں ایک وفد نے جموں میں کئی وزرا کے ساتھ مالاقات کرکے تحصیل مینڈھر میں ہو رہے تعمیراتی کاموں کے علاوہ کئی باتوں پر آگاہ کیا۔اس موقع پر وفد نے پی ڈی پی کے نائب صدر سرتاج مدنی سے ملاقات کرکے مینڈھر کے حالات اور واقعات بتائے انھوں نے کہا کہ ہم ریاستی وزیر اعلی محبوبہ مفتی کے شکر گزار ہیں جنھوں نے پونچھ میں ایک دربار کے دوران ہمارے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مینڈھر کی عوام کو بہت کچھ موقعہ پر دیا انھوں نے کہا کہ کئی درجن ٹرانسفارمر بجلی کے کھمبے اور سڑکوں کے علاوہ کئی چھوٹے موٹے کاموں کی جو منظوری دی گئی ہم ان کا نہائت ہی شکرزار ہیں۔اس دوران انھوں نے سرتاج مدنی سے مخاطب ہو کر کہا کہ مینڈھر سے ایم ایل سی بنانا نہائت ہی ضروری ہے کیونکہ اسمبلی الیکشن میں لوگوں نے پی ڈی پی پارٹی کے امیدوار کو 22ہزار ووٹ دئیے جس کے لئے ایم ایل سی بنانا بہت ہی اہم فیصلہ ہو گا تاکہ لوگوں کے کام کاج ہو سکیں۔ان کا کہنا تھا کہ 2019میں مینڈھر سے کسی لیڈر کو ایم ایل سی بنایا جائے تاکہ لوگوں کا حوصلہ بلند رہے۔ اس دوران انھوں نے ریاستی وزیر چوہدری زولفقار علی اور گوجر ایدوائزری بورڈ کے وائس چیرمین گلزار چوہدری سے ملاقات کرکے مینڈھر علاقہ مینڈھر علاقہ میں گوجر بکروال طبقہ کے مسائل کو ان کے سامنے رکھا اور کہا کہ فوری طور ٹرائبل فنڈ کو واگزار کیا جائے تاکہ لوگوں کے کام کاج ہو سکیں انھوں نے وفد کو یقین دلایا کہ 31مارچ کے بعد  فنڈ رلیز کئے جائیں گے ایسی کوئی بات نہیں ہے ہمیں پتہ ہے کہ طبقہ کے ساتھ نا انصافی ہے ہم نا انصافی نہیں ہونے دیں گے اور طبقہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے کام ضرور ہوں گے اس دوران انھوں نے ریاستی وزیرآسیا نکاش  اور ظہور میر سے ملاقات کرکے  تعمیراتی کاموں کی طرف توجہ دلائی انھوں نے کہا کہ  انگن واڑی سنٹروں کی ھالت کو مزید بہتر کیا جائے اور کام کر رہی لڑکیوں کی تنخواہیں بھی بڑائی جائیں تاکہ وہ اپنا گھر چلا سکیں اس دوران انھوں نے کہا کہ مینڈھر میں چل رہے تعمیراتی کام سست وری کا شکارہیں لہذا کاموں میں تیزی لائی جائے۔وفد کی تمام باتیں سننے کے بعد وزیر موصوف نے انھیں یقین دلایا کہ آپ لوگوں کے تعمیراتی کاموں میں تیزی لائی جائے گی اور مزید کام بھی جلد کئے جائیں گے ان کا کہنا تھا کہ ریاستی وزیر اعلی خود کاموں کا جائزہ لے رہی ہیں اور ایسی کوئی بات نہیں ہے سرکار تیزی سے کام کروانا چاہتی ہے تاکہ لوگوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنہ نہ کرنا پڑے اس دوران ان کے ہمراہ منور چوہدری اور ریاض چوہدری کے علاوہ کئی پی ڈی پی کارکنان موجود تھے۔
 
 

محکمہ دیہی ترقی سے غریب شخص فریادی

جاوید اقبال
 
مینڈھر//منکوٹ تحصیل کے چھجلہ گائوں کے ایک شخص نے محکمہ دیہی ترقی کے ملازمین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملازمین غریب لوگوں کے کام نہیں کر رہے ہیں جبکہ اثر رسوخ رکھنے والے لوگوں کے کام کئے جاتے ہیں اس دوران چھجلہ سے تعلق رکھنے والے محمد تاج ولد صادق خان سکنہ چھجلہ تھملوٹ کا کہنا ہے کہ میں غریب شخص ہوں اور بی پی ایل کے زمرے میں آتا ہوں۔اس کا کہنا تھا کہ میرا مکان رہائش کے قابل نہیں ہے اور میں نے اس سلسلہ میں ایک فائل تیار کرکے متعلقہ سکریٹری کے حوالے کی لیکن سکریٹری فائل کو لینے سے قاصر ہے ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلہ میں میں نے کئی دفاتر کے چکر کاٹے لیکن محکمہ کے آفیسران بھی مجھے مکان کا پیسہ دینے سے قاصر ہیں۔ اس کا مزید کہنا تھا کہ میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں میں غریب شخص ہوں اگر مجھے متعلق محکمہ مکان کے لئے پیسے نہیں دیتا ہے تو میں مکان کی تعمیر نہیں کر سکتا ہوں اور مکان کی یہ حالت ہے کہ وہ کسی بھی وقت مجھ پر گر سکتا ہے اس شخص نے متعلقہ وزیر سے اپیل کی کہ وہ خود مداخلت کرکے مجھے مکان کے لئے پیسے دلائے جائیں۔اس سلسلہ میں جب بی ڈی او منکوٹ سے بات ہوئی تو ان کا کہنا تھا کہ اس شخص کو میرے پاس بھیجا جائے میں اس کی ضرور مدد کروں گا اور متعلقہ ملازمین کو بلا کر ہدایت دوں گا۔
 
 
 
 

نیشنل کانفرنس ورکروں کا اجلاس

کسانوں کے قرضے معاف کرنے کی مانگ

بختیار حسین
 
سرنکوٹ// کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے بنیادی معاملات کی طرف توجہ دینا ضروری ہے ،کسان طبقے کے ہر قسم کے قرضے معاف کیے جائیں۔ 2014 کے سیلاب کے بعد کسانوں کی مالی حالت خستہ ہوچکی  ہے۔ جبکہ مرکزی سطح پر منصوبے بہت زیادہ مرتب کیے گئے۔ لیکن بنیادی سطح پر کوئی توجہ نہیں دی گئی جس کا سیدھا اثر کسانوں کی معاشی بدخالی کے ساتھ کئی طرح کی پریشانیوں کا موجب بن رہا ہے۔ محمد رزاق خان بلاک نائب صدر نیشنل کانفرس گونتھل کا کہنا ہے کہ زمین کی پیمایش کا کام الگ بھگ پچیس سال پہلے شروع کیا گیا تھا جوابھی تک پورا نہیں ہوا ہے۔ اور نہ ہی کسانوں کو اپنی ملکیتی زمینوں کی پاس بک حاصل ہوئی پاس بک نہ ہونے کی وجہ سے کسان کریڈٹ کارڈ حاصل کرنا مشکل ہے۔ پاس بک اور کسان ڈیبٹ کارڈ کے ساتھ آدھار کارڈ بھی کسی سکیم کا فائدہ اٹھانا ایک لازمی امر بن گیا ہے۔ اس اجلاس میں عبدالمجید بلاک صدر نیشنل کانفرس حفیظ خان محد رفیق خان نمبرادر ڈاکٹر محمد شریف محمد اعظم شیخ عزیز خان اسد خان محمد قمر خان وغیرہ شامل تھے۔
 

دھنور گورسیاں میں پانی کی قلت 

عوام کا ہینڈپمپ نصب کرنے کامطالبہ 

منیرخان 
 
راجوری// دھنورگورسیاں کی عوام نے  ریاستی اورضلع انتظامیہ راجوری سیپرزور اپیل کرتے ہوئے کہاکہ پچھلے ایک لمبے عرصے سے علاقے میں پانی سپلائی ٹینکروں کی زریعہ سے کی جارہی ہے تاہم ٹینکروں سے فراہم کئے جانے والے پانی سے عوام کی ضروریات پوری نہیں ہورہی ہے. جوعوام کے لئے مشکلات کاسامنا کرناپڑھ رہاہے. انہوں نے ریاستی سرکار اورضلع انتظامیہ راجوری سے پرزوراپیل کرتے ہوئے کہاکہ عوام کی مشکلات کے ازالہ کے لئے انتظامیہ کودھنورگورسیاں کے مختلف مقامات پر ہینڈپمپ نصب کرکے  راحت پہنچا ئی جائے. واضح رہے کہ علاقے میں پینے کے پانی کومعقول نظم نہیں ہے جوعوام کیلئے مشکلات کاسبب بناہواہے. 
 
 

 وارڈ نمبرچارراجوری کی سڑک خستہ حالی کاشکار 

منیر خان 
 
راجوری// راجوری میونسپل حدود میں آنے والی وارڈ نمبر 4 کی رابطہ سڑک خستہ حالی کاشکارہے  جس کی مرمت محکمہ تعمیرات عامہ نے پچھلے سات سالوں سے نہیں کی ہے. مقامی لوگوں نے غم وغصہ کااظہارکرتے ہوئے ڈی سی راجوری سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی ذاتی ملاخلت سے وارڈ نمبرچارکی رابطہ سڑک کو مرمت کراکے عوام کوراحت پہنچایں. سجاداحمدنامی ایک دوکاندار نے بتایاکہ سڑک اس قدر خستہ ہے کہ پیدل چلنے والے اورسڑک کے کناروں پر رہنے والے افراد کاجینادوبھرہوچکاہے. انہوں نے بتایاکہ راجوری اکثراندونی راستے درست کردئے گٰے ہیں لیکن وارڈ نمبرچارپر کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے. انہوں نے ڈی سی راجوری سے اس معاملے میں اقدامات کی اپیل کی ہے. 
 
 
 

جامعۃ الصّالخات اڑائی کا سالانہ اجلاس

اسلام نے عورت کو وقارعطاکیا: مولانا غلام محی الدین قاسمی

عشرت بٹ
 
منڈی//جامعۃ الصّالخات اڑائی کے زیرِ اہتمام سالانہ اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔اس موقع پر جامعہ میں زیرِ تعلیم طالبات نے ایک بہترین پروگرام پیش کیا جس میں خواتین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی – پروگرام کے دوران طالبات نے زندگی کے ہر گوشے پر قرآن و حدیث اور اکابر علماء کرام  کے دلائل کا سہارا لیتے ہوئے فصل روشنی ڈالی  اور نعت رسول مقبول کے علاوہ اصلاحی مکالمے بھی پیش کیے – مختلف موضوعات پر طالبات نے اپنے بیانات پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلام نے عورت کے حقوق کی پاسداری کرتے ہوئے عورت کو وہ مقام دیا ہے جس کی نظیر دنیا کا کوئی بھی مذہب پیش نہیں کرسکتا ہے  اور نہ ہی قیامت تک پیش ہی کرسکے گا – اس کے علاوہ دیگر اہم موضوعات پر سیر حاصل بیانات کیے گیے – اس انعامی پروگرام میں 32 سے زائد موضوعات پر تقاریر پیش کی گئیں جبکہ اس دوران ان کی تقاریر کی جانچ کے لئے جامعہ ضیاالعلوم کے مولاناحافظ ریاض میر جامعہ قاسم العلوم کے حافظ شکیل احمد کے علاوہ مولانا حافظ ارشاد احمد  اور حافظ محمد اسلم قاسمی حاکم کے طور شریک ہوئے اور طالبات کو ان کی کارکردگی پر اوّل دوم اور سوم پوزیشن دی گئیں -اس موقع پر اس سال عربی پنجم سے فراغت پانے والی طالبات کو لباس  اور انعامات سے بھی نوازا گیا ہے – اس موقع پر مولانا بشیر احمد اور مولانا غلام محی الدین قاسمی نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام نے عورت کو عزّت بخشی ہے اور اس کو اسلام نے گھر کی ملکہ قرار دیا ہے  جس کے تمام تر اخراجات پر مکلف مرد ہے – اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے – مولانا بشیر کی مختصر دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا اور اس موقع پر جامعہ کے مہتمم مولانا شمس الدین قاسمی اور نائب مہتمم مفتی نذیر احمد شاہین نے تمام علماء کرام اور شرکاء  مجلس کا شکریہ ادا کیا –
 

جامعہ زینت الاسلام دھڑہ میں سیرت النبیؐ کانفرنس کا انعقاد 

  عشرت بٹ
 
منڈی //تحصیل منڈی سے سات کلو میٹر دور جامعہ زینت الاسلام دھڑہ فتح پور میں ایک روزہ سیرت النبی کانفرنس کا اہتمام کیا گیا – جس میں ضلع پونچھ کے علماء کرام کے علاوہ مقرر خصوصی حضرت مولانا علی محمد اور مولانا فتح محمد ناظم اعلی جامعہ محمودیہ قاسم نگر مہنڈر نے اپنے اپنے بیانات سے سامعین کو مستفید کیا – اس موقع پر طلبہ نے تقاریر اصلاحی مکالموں اور نعتوں سے مزیّن بہترین پروگرام پیش کیا جس کی تمام علماء کرام اور حضرین نے سرہانہ کرتے ہوے اساتذہ جامعہ اور طلبہ کو مبارک باد پیش کی ہے – سالانہ جلسہ سیرت النبی کانفرنس میں علماء کرم نے تمام امت مسلمہ پر زور دیا کہ وہ سیرت رسول عربی صل اللہ علیہ وسلم کو اپنے لئے مشعل راہ تصور کریں – جب تک قوم مسلم آقا دوجہاں کی سنتوں پر عمل پیرا ہوگی قران پاک کے احکام کواپنے لئے قانون خدا اور رہبری کی کتاب مان کر اس پر عمل پیرا ہوگی کامیابی قدم چومے گی اور جب اللہ اور اسکے رسول کے احکام کو پس پشت ڈال دیا جاے گا تو ناکامی مقدر بنے گی – انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ اس وقت مسلمان دنیا کے کونے کونے میں قتل وغارت گری کا شکار ہیں – لیکن پھر بھی ہم مسلمانوں نے اسلام کو اور اسلام کے احکام کو بھلادیا ہے – انہوں نے ان دینی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے والے خوش نصیب طلبہ و طالبات کے فضائیل پر بھی روشنی ڈالی پروگرام دو نشستوں پر مشتمل رہا آخر میں جامعہ کے ناظم اعلی مولانا منظور احمد اشاعتی نے تمام علماء کرام وجملہ عوام و خواص کا شکریہ ادا کیا – آخر میں پوری امت مسلمہ کے لئے بلخصوص اور پوری دنیا کے لئے بلعموم جامع دعا کی گئی –