’سائنس اورٹیکنالوجی فاران ریچڈ‘ ڈگری کالج سانبہ میں سیمینارکاانعقاد
سانبہ//ڈگری کالج سانبہ میں انڈین سائنس کانگریس ایسوسی ایشن ،کولکتہ کی جانب سے ’’سائنس اورٹیکنالوجی فاران ریچڈ‘‘کے موضوع پر سیمینارکاانعقاد کیاگیا،سیمینارمیں نامورسائنسدانوں،اساتذہ،طلباء نے شرکت کی۔اس دوران پروفیسراے کے سکسینہ ،سابق جنرل پریذیڈنٹ ،آئی ایس سی اے اورممبرایگزیکٹیوکمیٹی مہمان خصوصی جبکہ منوج چکرورتی جنرل پریذیڈنٹ ،آئی ایس سی اے مہمان ذی وقارتھے۔اس دوران مہمانوں نے شمع روشن کرکے کیا۔اس موقعہ پروفیسروجے لکشمی سکسینہ ، پروفیسرایم کے جوتی، آشوتوش مکھرجی، پروفیسرکے کے شرماودیگرمعززشخصیات موجودتھیں۔کالج پرنسپل جی ایس رکوال نے مہمانوں کااستقبال کرتے ہوئے سیمینارکے اغراض ومقاصد بیان کئے۔
انٹرنیشنل اولمپیڈ مقابلے تتھاگت چندراشیکھرنے 5گولڈمیڈل حاصل کئے
جموں//تتھاگت چندرا شیکھرنے انٹرنیشنل اولمپیڈ مقابلے میں 5 گولڈمیڈل جیتے ہیں۔آرمی پبلک سکول سنجواں کے دوسری جماعت کے اس طالب علم نے تمام مضامین میں پہلارینگ حاصل کیا۔تتھاگت نے انگلش میں گولڈمیڈل ،سکول رینک اول، انٹرنیشنل رینک سیکنڈ، میتھ میٹکس رینک اول ، سائنس ،جنرل نالج اورسائبراولمپیڈ میں پہلارینگ حاصل کیا۔آرمی پبلک سکول سنجواں ،پرنسپل نے تتھاگت چندرا شیکھرکی اس حصولیابی پرمسرت کااظہارکیاہے۔اس طالب علم کی والدہ سائیکولوجسٹ ہیں ،اوروالد جموں یونیورسٹی میں سائیکالوجی ڈیپارٹمنٹ میں استادہیں۔تتھاگت نے کہاکہ میری خواہش MENSA ٹیسٹ میں کامیاب ہوناہے ۔اس کی والدہ نے جاب کوچھوڑکراپنے بچی کی تعلیم کوجاری رکھا۔اس کے علاوہ تتھاگت چندراشیکھر ٹائیگرآرمی پری پرائمری سکول سنجواں میں ہیڈبوائے ہے۔
جموں کشمیرٹیچرس فورم کاکھوڑمیں اجلاس
گنیش کھجوریہ کی عزت افزائی اورسٹیرنگ کمیٹی کی تشکیل
جموں//جموں کشمیرٹیچرس فورم کااجلاس اکھنورتحصیل کے کھوڑزون میں منعقد ہواجس کی صدارت گنیش کھجوریہ نے کی،میٹنگ کاانعقاد 2014 کے ایڈجسسٹ ہوئے ٹیچروں نے کیاگیاجس کامقصد ریاستی جنرل سیکریٹری کی عزت افزائی اور زون کھوڑکی سٹیرنگ کمیٹی کی تشکیل تھا۔ مقررین نے جموں کشمیرٹیچرس فورم کی حصولیابیوں پرخیالات کااظہارکیا اورریاستی جنرل سیکریٹری گنیش کھجوریہ کی عزت افزائی کی گئی اوران کے رول کوسراہاگیا۔ اس دوران سٹرینگ کمیٹی تشکیل دی گئی جو کرن سنگھ،کلدیپ چندر ،باغ سنگھ ، سورم چند،جے ڈی شرما ، سریندرسنگھ،منگاررام، کلدیپ راج، اوما دت، عبدالمجید، روی کمار، سریش کمار،سبھاش کمار،کالی داس، سوہن سنگھ،دیپک کمار، سوشیل کمار، پروین کمار ،رومیش لال، کلدیپ سنگھ اورراکیش کمارپرمشتمل ہے۔اس دوران تشکیل دی گئی کمیٹی کے ممبران نے گنیش کھجوریہ کاشکریہ اداکیا۔ اس دوران میٹنگ میں گنیش کھجوریہ، ایس رویندرسنگھ، کلدیپ سنگھ بندرال، کلدیپ ورما، سبھاش سنگھ، گنیش دت، پی ڈی سنگھ، بھوشن شرما،پون شرما، رویندرشرما، رمیش کھجوریہ،بھارت بھوشن ، ویدشرما، وکرم جیت سنگھ،اوم کارشرما، اشوک شرما،کلدیپ چندر، کرن سنگھ،باغ سنگھ، عبدالمجید،جے ڈی شرما،منگارام، پورن چند، سریش کمار،روی کمارودیگران موجودتھے۔
تھیٹرکارنیول میں معروف ڈوگری ڈراما’گھمائی پیش‘
جموں//تھیٹر کارنیول ،قومی تھیٹر فیسٹول کے دوران نٹرنگ کے عالمی شہرت یافتہ ڈوگری ڈراما ’گھمائی ‘‘پیش کیاجسے بلونت ٹھاکرنے تحریرکیاتھا۔تھیٹرکارنیول کاانعقاد نٹراج ناتیا کنج جموں نے کیاتھااوراسے وزارت کلچرحکومت ہند، سنگیت ناٹک اکادمی نئی دہلی، نارتھ زون کلچرل سنٹر، پٹیالہ ،ہریانہ کلاپریشد ،چندی گڑھ اورجموں کشمیراکیڈمی آف آرٹ کلچراینڈلنگویجز کاتعاون حاصل رکھا۔ اس دوران چیئرمین سروسزسلیکشن بورڈ سمرن دیپ سنگھ مہمان خصوصی جبکہ نتیش کمار ساحل ریجنل پاسپورٹ آفیسرجموں مہمان ذی وقارتھے۔گھمائی ،نامورڈوگری ڈرماہے جوفرانکورٹ تھیٹرفیسٹول جرمنی میں سال 2009کے دوران بھی پیش کیاجاچکاہے ۔اس ڈرامے میں ڈوگرہ کلچرکونمایاں طورظاہرکرتاہے اس میں ،لڑکی کی شادی کے بعدودائی کے مناظردکھائی گئے ہیں،اورڈوگرہ کلچرکی دیگرخصوصیات کوبھی ڈرامے میں اُجاگرکیاگیاہے،۔
نگروٹہ میں ’فائنانشل لٹریسی ‘کے موضوع پر لیکچر
جموں//ریزروبنک آ ف انڈیاجموں نے سینک کالونی نگروٹہ میں’ فائنانشل لٹریسی اینڈ بنکنگ اومبڈس مین‘کے موضوع پر لیکچرکااہتمام کیا۔اس دوران پی شمراہ بنکنگ اوم بڈس مین اور ایچ ایس ورما ،سیکریٹری ،آفس آف بنکنگ اوم بڈسمیین نے فائنانشل منیجمنٹ کے اہم امورات مثلا’نیٹ بنکنگ ، اورڈیبٹ اورکریڈ ٹ کارڈوں کی آن لائن ٹرانزیکشن کے استعمال کے دوران حفاظتی تدابیر پرتفصیلی خیالات کااظہارکیا۔مقررین نے بتایاکہ اے ٹی ایم فیسلٹی، سیکور اوٹی پی، سی سی وی نمبر کی حفاظت کرنے کے طریقوں کے بارے میں بھی شرکاء کوجانکاری دی گئی۔اس دوران شرکاء نے منتظمین کااہم موضوع پر ماہرین کے لیکچرکیلئے شکریہ اداکیا۔کیپٹن (آئی این )اے متھرا من ِپرنسپل نے مقررین کاسکول کے نوجوان کیڈٹوں کواہم جانکاری دین کیلئے شکریہ اداکیا۔
قومی اخبارات کے نمائندوں کااجلاس
’نیشنل نیوزپیپرس ری پرزنٹیٹوز ایسوسی ایشن ‘نامی تنظیم تشکیل
جموں//قومی اخبارات کے نمائندوں کاایک اجلاس اروندشرما (انڈین ایکسپریس )کی صدارت میں منعقد ہوئی ۔اس دوران مقررین نے قومی اخبارات کے نمائندوں کی ایک تنظیم تشکیل دینے پرزوردیاجو قومی اخبارات سے متعلق مسائل کومتعلقہ حکام کے سامنے رکھ کران کے ازالہ کیلئے کام کرے۔میٹنگ کے دوران ’’نیشنل نیوزپیپرس ری پرزنٹیٹوز ایسوسی ایشن ‘کے نام سے تنظیم تشکیل دی گئی جس کے مطابق اروند شرما(انڈین ایکسپریس )کوصدر، پروین بلدوترہ (ٹائمز آف انڈیا) کونائب صدر، اتل لنگر(پائنر) کوجنرل سیکریٹری ، اشونی گپتا(دی ٹربیون )کوخزانچی اورسندیپ سنگھ (دکن کرونیکل ) ، سدھیرگنجو(دی ہندو)،سنجے گھئی (بزنس سٹینڈارڈ )، راجیش شرما (میل ٹوڈے )،ادتیہ پریمو(ٹائمزآف انڈیا)، موہت وید (ہندوستان ٹائمز) کوایگزیکٹیوممبران نامزدکیا۔اروندشرمانے تمام ممبران کاتعاون دینے کیلئے شکریہ اداکیا۔
جسٹس سچرکے انتقال پر وزیرا علیٰ کااظہارتعزیت
جموں/ وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے ملک کے معروف جج اور دلی اور سکم ہائی کورٹوں کے سابق چیف جسٹس ، جسٹس راجندر سچر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے جو آج دوپہر نئی دلی میں اس دار فانی کو لبیک کہہ گئے ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جسٹس راجندر سچر کی انصاف کی فراہمی کے نظام میں اُن کی کارکردگی کو بہت عرصے تک یاد کیا جائے گا۔محبوبہ مفتی نے جسٹس سچر کے کنبے کے ساتھ اپنی دلی ہمدردی کا اظہا رکیا ہے اور ان کی آتما کی شانتی کے لئے دعا کی ہے۔
۔ 106ویںفاریسٹ ایڈوائزری کمیٹی کااجلاس
جموں/ فارسٹ ایڈوائزری کمیٹی ( ایف اے سی ) جس کے سربراہ چیف سیکرٹری بی بی وِیاس ہیں کی 106ویں میٹنگ منعقد ہوئی اور میٹنگ میں کئی فوری نوعیت کے ترقیاتی اور عوامی اہمیت کے تجاویز کی منظوری دی گئی ۔فائنانشل کمشنر مال لوکیش دَت جہا، کمشنر سیکرٹری جنگلات و ماحولیات سوربھ بھگت ، صحت عامہ ، آبپاشی وفلڈ کنٹرول کے سیکرٹری ایم راجو ، پی سی سی ایف روی کمار کیسر ، ڈائریکٹر ماحولیات اوم پرکاش شرما ، سی سی ایف جموں سید ایف اے گیلانی ،چیف انجینئر پی ایم جی ایس وائی ایس پی منہاس ، چیف انجینئر پی ایچ ای کشمیر ایم کے نداف اور دیگر اعلیٰ افسران نے میٹنگ میں شرکت کی۔جن تجاویز کو میٹنگ میں منظوری دی گئی ان میں پی ایم جی ایس وائی سڑکوں،ریلوے ٹریک اور پلوں کی تعمیر کے لئے جنگلاتی اراضی کا استعمال شامل ہیں۔کم سے کم درختوں کو گرانے کی عمل کو یقینی بنانے کے عزم کو دہراتے ہوئے چیف سیکرٹری نے جنگلاتی علاقوں میں منظور شدہ کاموں پر سخت نگرانی جاری رکھنے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ درختوں / پودوں جو قیمتی جنگلاتی سرمایہ تصور کیا جاتاہے کو کاٹنے کے عمل کو کم کیا جائے بلکہ نئے پودے لگانے کے منصوبوں میں سرعت لانا وقت کی اہم ضرورت ہے
تصدق مفتی نے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا
گالف کورس کو بڑھاوا دینے کی ضرورت پر زور دیا
جموں/ سیاحت کے وزیر تصدق حسین مفتی نے ایک میٹنگ کے دوران کشمیر گالف کورس کو ترقی دینے سے متعلق امور کا جائز ہ لیا۔وزیر خزانہ سید محمد الطاف بخاری اور مال کے وزیر عبدالرحمان ویری بھی میٹنگ میں موجود تھے۔وزیر نے کشمیر گالف کورس کو ترقی دینے اور اس کے رکھ رکھائو سے متعلق تفصیلات طلب کیں ۔اس دوران وزیر کو گالف کورس میں بنیاد ی ڈھانچے کو بڑھاواد ینے کے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔انہیں بتایا گیا کہ یہ کورس جے کے بینک نے ہاتھ میں لیا اور توقع ہے کہ اسے اس سال جون مہینے کے آخر تک مکمل کیا جائے گا۔انہیں بتایا گیا کہ اس وقت وہاں شجر کاری اور دیگر حتمی کام عملائے جارہے ہیں۔تصدق مفتی نے لینڈ سکیپ کے رکھ رکھائو ، شجر کاری اور معیاری ڈرنیج و صفائی ستھرائی پر یقینی بنانے پر زور دیا تاکہ وہاں گالفروں کو کسی بھی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔اُنہوں نے وہاں کلب قائم کرنے اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کرنے کی بھی ہدایت دی۔انہیں بتایاگیا کہ رائیل سپرنگ گالف کورس اور جموں توی گالف کورس کے رکھ رکھائو کے لئے محکمہ سیاحت کو سالانہ 3 کروڑ روپے خرچ کرنا پڑیں گے۔جے کے بینک کے چیئرمین اور سی ای او پرویز احمد نے میٹنگ میں بتایا کہ بینک نے پہلے کشمیر گالف کورس کی ترقی کے لئے 30کروڑ روپے صرف کئے ہیں اور اب کلب اور دیگر سہولیات قائم کرنے کے لئے مزید 20کروڑ روپے درکار ہوں گے ۔انہوں نے بینک کا بیلنس شیٹ مستحکم کرنے کے لئے جائیداد کے لیز حکام تفویض کرنے پر زور دیا ۔ اس موقعہ پر کہا گیا کہ یہ معاملہ متعلقہ محکموں کے ساتھ اُٹھایا جائے گا۔وزیر نے کہا کہ کلب ہاوس اور دیگر کاموں پر کام جلد ہی شروع کیا جانا چاہیئے ۔سیکرٹری سیاحت سرمد حفیظ ، بنیادی ڈھانچے کے کنسلٹنٹ پردیپ سنگھ اور کئی دیگر افسران بھی میٹنگ میں موجود تھے۔
سوچھ بھارت مشن کی عمل آوری
چیف سیکرٹری نے انفرادی گھریلو بیت الخلائوں کی تعمیر کاجائزہ لیا
جموں/ چیف سیکرٹری بی بی وِیاس نے ریاست میں سوچھ بھارت مشن کے تحت انفرادی گھریلو بیت الخلائوں کی تعمیر پر جاری کام جا ئزہ لینے کے سلسلے میں منعقدہ ایک میٹنگ کی صدارت کی۔خزانہ کے پرنسپل سیکرٹری نوین کمار چودھری ، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری روہت کنسل ، سیکرٹری دیہی ترقی محکمہ شیتل نندا اور مشن ڈائریکٹر سوچھ بھارت ابھیان محمد نذیر شیخ میٹنگ میں موجود تھے جبکہ ریاست کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ڈپٹی کمشنروں نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکت کی۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ ریاست میں سال 2017-18میں سوچھ بھارت مشن کے تحت 71.95فیصد نشانہ حاصل کیاجو سال 2016-17کے مقابلے میں 33.98 فیصد زیادہ ہے۔مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں نے میٹنگ میں بتایا کہ ضلع اننت ناگ میں اب تک 109942 انفرادی گھریلو بیت الخلاء تعمیر کئے گئے جبکہ بانڈی پورہ میں 32240، بارہمولہ میں 89919، بڈگام میں 59310، ڈوڈہ میں 44252، گاندربل میں 23432 ، جموں میں 100536 ، کٹھوعہ میں 42471 ، کشتواڑ میں 25875 ، کولگام میں 38828، کپواڑہ میں 90799، پونچھ میں 46683، پلوامہ میں 67183، راجوری میں 92050 ، رام بن میں 28399، ریاسی میں29165 ،سانبہ میں 32069، ادھمپور میں 37726 بیت الخلاء تعمیر کئے گئے ۔لیہہ ، کرگل ، شوپیاں اور سرینگر کو پہلے ہی اوپن ڈیفکیشن فری( او ڈی ایف) قرار دیا گیا ہے ۔چیف سیکرٹری ڈپٹی کمشنروں کی ان کوششوں کو سراہا جن کے تحت انہوں نے بڑے پیمانے پر بیت الخلائوں کی تعمیر عمل میں لائی ہے۔تاہم انہوںنے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ اپنی تمام افرادی قوت و مشینری کو متحرک کر کے اپنے اپنے اضلاع کو او ڈی ایف قرار دینے کے لئے اقدامات کریں۔چیف سیکرٹری نے ڈپٹی کمشنر گاندربل اور اننت ناگ کو ہدایت دی کہ وہ امرناتھ شرائین کو جانے والی قومی شاہراہ پر اُن مقامات کی نشاندہی کریں جہاں جنگی بنیادوں پر بیت الخلاء تعمیر کئے جاسکیں۔انہیں بتایا گیا کہ اس مقصد کے لئے جگہوں کی نشاندہی کی گئی ہے اور تعمیراتی کام بھی بہت جلد مکمل کیا جائے گا۔گرام سوراج ابھیان کے تحت مختلف کاموں کو ہاتھ میں لینے کے بارے میں جانکاری حاصل کرتے ہوئے چیف سیکرٹری کو بتایا گیا کہ سوشل جسٹس ڈے اور سوچھتا دیوس پہلے ہی منائے گئے جبکہ 24 ؍ اپریل کو ہر گرام پنچایت میں گرام سبھا میٹنگوں کے انعقاد کی تیاریاں جاری ہیں تاکہ سماج کے کمزور طبقوں کو سماجی و اقتصادی خود مختاری فراہم کرنے کے لئے اہم معاملات پر غور و خوض کیا جاسکے ۔
سپیشل سیکرٹری قانون کے ساتھ اِظہارِ ہمدردی
جموں/ قانون ، انصاف اور پارلیمانی امور کے سیکرٹری عبدالمجید بٹ کی صدارت میں یہاں ایک تعزیتی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں سپیشل سیکرٹری محکمہ قانون اے آر فیاض کے بھائی غلام حسن ملہ کے انتقال پر دُکھ اور تعزیت کا اظہار کیا گیا ۔اس موقعہ پر مرحوم کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور مرحوم کی ایصال ثواب کے لئے دعا کی گئی ۔
مشن اُمید کاہدف غربت کا خاتمہ : عبدالحق
جموں/ دیہی ترقی و پنچایتی راج کے وزیر عبدالحق خان نے کہا کہ مشن امید کی بدولت ریاست کے دیہی علاقوں میں غربت کے خاتمے کے لئے اہم اقدامات اُٹھائے گئے ۔وزیرموصوف اُمید پروگرام کے تحت ریسوریس پرسنوں اور آئی پی آر پی کے ٹرینزکے لئے منعقدہ استفساری سیشن سے خطاب کر رہے تھے ۔نیشنل انسٹی چیوٹ آف رورل ڈیولپمنٹ اینڈ پنچایتی راج ریسورس سیل حیدر آباد نے اس پروگرام کے ساتھ اشتراک کیا تھا۔وزیر نے مزید کہا کہ اُمید سکیم کا مقصد خواتین کو بہتر روزگار کی سہولیات فراہم کرنے اور دیہی علاقوں میں غربت کا خاتمہ کرنا ہے ۔وزیر نے شرکأپر زور دیا کہ وہ اس مشن کو کامیاب بنانے اور اس پروگرام کے مقاصد کو پورا کرنے کے لئے اپنا بھر پور تعاون فراہم کریں تاکہ سماجی بہبودی یقینی بنائی جاسکے ۔16؍ اپریل کو شروع ہوئے دس روزہ تربیتی پروگرام کا اختتام 25؍ اپریل کو ہوگا جس میں چننئی ، بسوہلی ، بشناہ ، گگوال ، کشتواڑ اور گنڈانا بلاکوں سے تعلق رکھنے والے 79 ٹرینز حصہ لیں گے ۔وزیر نے اس موقعہ پر ایس ایس وی تنظیموں میں اسناد تقسیم کئے ۔سٹیٹ مشن ڈائریکٹر جے کے ایس آر ایل ایم جاوید ہمایوں بخشی ، ایڈیشنل مشن ڈائریکٹر جموں کپل شرماکے علاوہ این آئی آر ڈی پی آر حید ر آباد کے ریسورس پرسن اور متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسران اس موقعہ پر موجود تھے۔
سٹیٹ ہارٹیکلچر پالیسی بشارت بخاری کا ایکسپرٹ کمیٹی کے ساتھ تبادلہ خیال
جموں/ باغبانی کے وزیر سید بشارت احمد بخاری نے سٹیٹ ہارٹیکلچر پالیسی کو تشکیل دینے کے سلسلے میں ایکسپرٹ کمیٹی کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔کمیٹی میں وی سی سکاسٹ کشمیر پروفیسر نذیر احمد،وی سی سکاسٹ جموں ڈاکٹر پی کے شرما ، سیکرٹری ہارٹیکلچر منظور احمد لون ، سابق وی سی وائی ایس پرمار ، یونیورسٹی آف ہارٹیکلچر اینڈ فارسٹری ڈاکٹر آر پی اوستھی، فوڈ سیکورٹی اینڈ ایگری بزنس کے سربراہ شامل ہیں جنہوں نے وزیر کومختلف شراکت داروں کی طرف سے پیش کی گئی تجاویز کے بارے میں مطلع کیا۔میٹنگ کے دوران ریاست میں باغبانی سیکٹر کو ترقی دینے اور اسے فعال بنانے کے بارے میں تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔وزیرنے ایکسپرٹ کمیٹی پر زور دیا کہ وہ پالیسی کا حتمی ڈرافٹ مقررہ وقت پر پیش کریں تاکہ اس پر ریاست میں جلد از جلد عمل درآمد ہو۔میٹنگ میں ڈائریکٹر ہارٹیکلچر جموں انورادھا گپتا ، ڈائریکٹر ریسرچ سکاسٹ جے پی شرما ، فوڈ سائنس کے سربراہ سکاسٹ جے ڈاکٹر وی کے ولی ، جوائنٹ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر ترویندر سنگھ و دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے۔
ذوالفقار نے گوجر بکروال ہوسٹلوں کا معائنہ کیا
بنیادی سہولیات کو فروغ دینے کی ہدایت دی
جموں//خوراک ، سول سپلائیز، امور صارفین اور قبائلی امور کے وزیر چوہدری ذوالفقار علی نے قبائلی امور محکمہ کے افسروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ گوجر بکروال ہوسٹلوں کے لئے اضافی بلاک تعمیر کرانے کے حوالے سے تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ تیار کریں۔انہوں نے کہا کہ اضافی بلاکوں میں 30/30 کمرے ہوں گے جو طُلاب کے لئے مختلف سہولیات سے لیس ہوں گے۔وزیر کے ہمراہ وائس چئیرمین مشاورتی بورڈ برائے گوجر و بکروال چوہدری گلزار احمد کھٹانہ، ناظم قبائلی امور محکمہ محمد رفیع، سیکرٹری گوجر مشاورتی بورڈ مختار احمد چوہدری اور کئی دیگر افسرا ن بھی وزیر کے ہمراہ تھے۔وزیر موصوف نے ہوسٹل عمارتوں کے تمام شعبوں کا معائنہ کر کے سہولیات کا جائیزہ لیا۔گوجر بکروال ہوسٹلوں میں طُلاب کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے وزیر نے قیام و طعام،تعلیم اور صحت و صفائی کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔وزیر نے کہا کہ حکومت قبائلی طبقہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے بالخصوص طبقہ کے نوجوانوں کے لئے روز گار کے زیادہ سے زیادہ مواقعے پیدا کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس طبقہ کی شرح خواندگی بڑھانے کے لئے ایک طرف رہایشی سکولوں کا جال بچھایا جارہا ہے اور دوسری طرف انہیں کئی مراعات دی جارہی ہیں۔طُلاب نے ہوسٹل کے لئے کمپیوٹروں کا مطالبہ کیا جس کے بعد وزیر نے کمپوٹر جلد از جلد دستیاب کرانے کی یقین دہانی کرائی۔
اجولا دِوس تقریبات:خواتین کوعزت بخشنا سکیم کابنیادی مقصد :ڈاکٹرنرمل سنگھ
نائب وزیراعلیٰ کویندر گپتا ،شام چودھری اورپریانے مستحق کنبوں میںایل پی جی کنکشن تقسیم کئے
توسیع شدہ ای ایم و ائی سکیم کی شروعات ، ریاست میں18600 نئے ایل پی جی کنکشن تقسیم :ذوالفقار
کٹھوعہ/ نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے بی پی ایل خواتین کو صاف ایندھن کی سہولیات بہم پہنچانے کے سلسلے کے تحت اجوالا دیوس کے موقعہ پر پھنٹر بلاور میں دیہی خواتین میں 150 ایل بی جی کنکشن مفت تقسیم کئے ۔ یہ دیوس مرکزی سرکار کے گرام سوراج ابھیان کے تحت منایا جارہا ہے جس کے ذریعے سے لوگوں کو مرکزی معاونت والی سکیموں سے روشنا س کرایا جاتا ہے ۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ نے کہاکہ اجوالا یوجنا کا بنیاد ی مقصد یہ ہے کہ خواتین کو مزید عزت بخشی جاسکی۔ انہوں نے اس یوجنا کے فوائد پر تفصیل سے روشنی ڈالی ۔ انہوں نے کہا کہ بلاور میں پہلے ہی مستحقین میں چار ہزار ایل پی جی کنکشن تقسیم کئے گئے ہیں اور مناسب جانچ کے بعد باقی ماندہ خواتین میں گیس کنکشن تقسیم کئے جائیں گے ۔اس طرح کی مہمات کی افادیت کو اُجاگر کرتے ہوئے ڈاکٹر نرمل سنگھ نے کہا کہ ان سے موجودہ حکومت کے غریب اور کسان دوست اقدامات کو اُجاگر کرنے میں مدد ملتی ہے ۔انہوںنے کہا کہ مختلف محکموں کو بہبودی سکیموں پر توجہ مرکوز کرنی چاہئیں تاکہ نچلی سطح پر لوگ مستفید ہو سکیں۔اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ حکومت بلاور حلقے میں ترقیاتی عمل کو آگے بڑھانے اور بنیادی سہولیات کے قیام کے لئے خاطرخواہ اقداما ت کر رہی ہے۔َانہوں نے کہا کہ اجوالا دیوس کے ذریعے سے ایسی خواتین دیگر خواتین کا اعتماد بڑھا سکتی ہیں جو کھانا پکانے کے لئے ایل پی جی کااستعمال کرتی ہیں ۔ اس سے قبل نائب وزیر اعلی نے پھنٹر میں ایک کمیونٹی ہال کا بھی افتتاح کیا جسے محکمہ دیہی ترقیات نے لگ بھگ دس لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل کیا ہے ۔اس موقعہ پر مختلف محکموں کے کئی اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔
کوٹ بھلوال ،جموں
جموں//خوراک ، سول سپلائیز، امور صارفین اور قبائلی امور کے وزیر چوہدری ذوالفقار علی نے لوگوں سے تلقین کی ہے کہ وہ آگے آکر مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی جانب سے جاری فلاحی اور ترقیاتی سکیموں سے فائدہ اُٹھا کر سماجی و اقتصادی صورتحال میں بہتری لائیں۔وزیر موصوف نے ان باتوں کا اظہار آج ریاست میں پردھان منتری اجولا یوجنا کے دوسرے مرحلے کی شروعات کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ا س مرحلے کے تحت ای ایم اے وائی۔ گرامین، انتودیا انا یوجنا اور جنگلی علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کو لایا جارہا ہے۔وزیر نے کہا کہ جن مستحقین کو سکیم کے دائرے میں لایا جارہا ہے ان کی نشاندہی ایس ای سی سی کے تحت نشاندہی کی گئی ہے۔اجولا دوس کے سلسلے میں کوٹ بھلوال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس یوجنا کے تئیں عوام نے کافی دلچسپی کا مظاہرہ کیا ہے اور مرکزی حکومت نے ملک میں سال2020 تک مفت گیس کنکشن فراہم کرنے کا ہدف پانچ کروڑ سے بڑھا کر8 کروڑ کر دیا ہے۔وزیر نے بلاک کی مختلف پنچائتوں سے تعلق رکھنے والی خواتین میں دستاویزات سمیت مختلف ایل پی جی کنکشن تقسیم کئے۔انہوں نے کہا کہ ضلع ترقیاتی کمشنروں کو پہلے ہی ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں اس یوجنا کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے گرام سبھاؤں کا انعقاد کریں تا کہ باقی ماندہ مستحقین کو بھی اس کے دائرے میں لایا جاسکے۔انہوں نے جموں وکشمیر میں اس یوجنا کے تحت حصولیابیوں کا تفصیل سے ذکر کیا اور کہا کہ ملک میں اس سکیم کی عمل آوری کے حوالے سے ریاست کو پہلے مقام پر رکھا گیا ہے۔وزیر نے کہا کہ اجولا دوس ریاست میں186 مقامات پرمنایا جارہا ہے اور اس کے تحت پہلے سے نشاندہی شدہ مستحقین میں18600 نئے گیس کنکشن تقسیم کئے گئے۔ذوالفقار نے کہا کہ اس یوجنا کی بدولت ملک بھر میں کروڑوں کی تعداد میں غریب لوگوں کے معیار حیات میں کافی بہتری آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ یوجنا کی بدولت بی پی ایل کنبوں کی خواتین کے معیار صحت میں بھی نمایاں بہتری واقع ہورہی ہے۔اس موقعہ پر مختلف محکموں کے کئی اعلیٰ افسران اور کافی تعدا دمیں لوگ بھی موجود تھے۔
گاندھی نگرجموں
جموں//جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر کویندر گپتا نے اجولا دِوس تقریبات کے موقعہ پر گاندھی نگر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بی پی ایل، ایس سی اور ایس ٹی کنبوں میں مفت ایل پی گی کنکشن تقسیم کئے۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے سپیکر موصوف نے کہا کہ ریاستی حکومت پردھان منتری اجولا یوجنا مکمل طور سے عملا رہی ہے تا کہ ہر ایک گھر کو دھوئیں سے چھٹکارہ حاصل ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ریاست بھر میں یہ سکیم شروع کی ہے جس کی رو سے ہزاروں کی تعداد میں کنبوں کو مفت ایل پی جی کنکشن دیئے گئے اور یہ سلسلہ2022 تک جاری رہے گا۔سپیکر نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتوں کی کوشش ہے کہ مختلف سکیموں کے ذریعے سے نچلے طبقہ کے لوگوں کے معیار حیات میں بہتری لائی جائے اور اجولا سکیم سے خواتین با اختیار بننے کے ساتھ ساتھ اُن کی صحت برقرار رکھنے میں مدد ملے اور وہ لکڑی اور دیگر روائتی طریقوں سے کھانا پکانے سے نجات حاصل کرسکیں گی۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کھانا پکانے میں کم وقت لگے گا اور دیہی علاقوں میں روز گار کے مواقعے بھی پیدا ہوں گے۔کویندر گپتا نے کہا کہ اس سکیم کا فائدہ اُس ہر گھر تک پہنچایا جائے گا جس کی نشاندہی ایس ای سی سی میں کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک گاندھی نگر حلقہ میں7 ہزار گیس کنکشن تقسیم کئے گئے ہیں۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ سکیم کے لئے مستحقین کی فہرست جلد از جلد تیار کریں۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں جاری ترقیاتی عمل میں مثبت رول ادا کریں۔انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ ریاستی اور مرکزی معاونت والی سکیموں سے بھر پور استفادہ کریں۔اس موقعہ پر کئی مستحقین نے اپنے تجربات سامنے رکھے اور کہا کہ سکیم کی بدولت انہیں کافی فائدہ ملا ہے۔اس دوران دیہی وفود نے اپنے اپنے مسائل کے بارے میں سپیکر کو جانکاری دی۔انہوں نے ان مسائل پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اس سے قبل سپیکر نے کئی علاقوں کا دورہ کر کے وہاں ترقیاتی سرگرمیوں کا بھی جائیزہ لیا۔انہوں نے متعلقہ افسروں کو ہدایت دی کہ وہ کاموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے آپسی تال میل کے ساتھ کام کریں۔
سچیت گڑھ
جموں//پی ایچ ای، آبپاشی اور فلڈ کنٹرول کے وزیر شام لال چودھری نے چکروئی میں اجولا دوس کے سلسلے کے تحت منعقدہ ایک تقریب کے دوران پردھان منتری اجولا یوجنا کے ذریعے سے دیہی خواتین میں35 ایل پی جی کنکشن مفت تقسیم کئے۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا اجولا دوس پورے ملک میں منایا گیا اور اس دوران لگ بھگ15 ہزار پنچائتوں کو’’کچھ سیکھیں کچھ سکھائیں‘‘ سکیم کے تحت استفصار کو فروغ دینے کے لئے کام پر لگایا گیا تھاوزیر نے ای ایم یو وائی کو مرکزی سرکار کا ایک اصلاحی قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس یوجنا کی بدولت غریبی کی سطح سے نیچے گذر بسر کرنے والی خواتین کو با اختیار بنانے میں مدد ملے گی اور ان کے باورچی کھانے کو دھوئیں سے پاک کرانے میں بھی مدد ملے گی اور اُن کے معیار صحت میں بھی بہتری آئے گی۔انہوں نے کہا کہ اب تک سچیت گڑھ حلقہ میں3200 ایل پی جی کنکشن تقسیم کئے گئے ہیں اور باقی ماندہ مستحقین کو سکیم کے دائرے میں لایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی سرکاروں کی جانب سے شروع کی گئی فلاحی سکیموں کی بدولت لوگوں کی سماجی و اقتصادی حالت میں بہتری آرہی ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ آگے آکر ان سکیموں سے بھرپور استفادہ اُٹھائیں۔واضح رہے کہ اجولا دوس کے سلسلے میں یہ تقریب شہید نائک دیوراج گیس ایجنسی چکروئی نے منعقد کی تھی۔
رنجیت پور ،جموں
جموں/تعلیم ، سیاحت و تمدن کی وزیر مملکت پریا سیٹھی نے آج گرام سوراج ابھیان کے تحت رنجیت پور میں اجوالا دیوس کے موقعہ پر غریبی کی سطح سے نیچے گزر بسر کرنے والے کنبوں سے تعلق رکھنے والی مستحق خواتین میں مفت گیس کنکشن تقسیم کئے ۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ حکومت نے خواتین کو بااختیار بنانے کے سلسلے میں کئی بہبودی کی سکیمیں شروع کی ہیں ۔انہوں نے خواتین میں ان سکیموں کے بارے میں جانکاری مہم چلانے پر زور دیا تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین ان سکیموں کا فائدہ اٹھائیں۔بعد میں وزیر موصوفہ نے گورنمنٹ پرائمری سکول رنجیت پورہ کا دورہ کیا اور سکول کے بنیادی ڈھانچے کو اَپ گریڈ کرنے اور سکول میں صحت و صفائی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔وزیر کے ہمراہ سی جی ایم ایچ پی سی ایل سبود باترا ، سینئر سیاست داں اومی کھجوریہ ، سرپنچ سماجی کارکن وینا گپتا کے علاوہ کئی معزز افراد تھے۔