کیروہائڈل پن بجلی پروجیکٹ
مقامی ہنر مندوں
کو روزگار فراہم کرنے پر زور
کشتواڑ// جموں و کشمیر شیڈیولڈ کاسٹ ، شیڈولڈ ٹرائب اوربیکورڈ کلاس لیبر یونین کا ایک وفد زیر قیادت چیئرمین اجیت بھگت جنرل منیجر این ، ایچ، پی ، سی کیروہائڈل پن بجلی پروجیکٹ وریندر سلمان، جنرل منیجر NHPC Ltd.ڈوہستی پروجیکٹ بی ایل اسوال سے ملاقی ہوااور ایک میمورنڈ بھی پیش کیا ۔میمورنڈم میں مقامی تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو ان پروجیکٹوں میں روزگار فراہم کرنے کی اپیل کی گئی ۔وفد کے ارکان نے کہا کہ پکل ڈول ، کیرو ، کوار ، برُسر ، کرتھائی پادر اور رٹلی پن بجلی پروجیکٹوں پر فوری طورپر کام شروع کرایا جائے تاکہ ضلع کشتواڑ کے تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو روزگار مل سکے۔ بھگت نے کہاکہ پروجیکٹوں کوNHPC کے ذریعہ کام کرایا جائے کیوں کہ وافر مقدار میں NHPC کے پاس فنڈز موجود ہیں۔ اجیت بھگت نے کہا کہ پروجیکٹوں میں کام کرنے والے ہنرمندوں کی بڑی تعداد کشتواڑ میں موجود ہے اوران پروجیکٹوں میں بے روزگار نوجوانوں کو ترجیح دی جانی چاہئے۔ بھگت نے مزید کہا کہ ان پروجیکٹوں سے ۴۱۹،۳ میگاواٹ بجلی تیار ہوگی وہیں سینکڑوں تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو روزگار بھی دستیاب ہوگا۔ان کاکہناتھاکہ اس کے علاوہ مڑواہ، واڑون اور دچھن کے لئے رابطہ سڑک بھی تعمیر ہوگی۔ بھگت نے سی ایم ڈی این ایچ پی سی نئی دہلی سے بھی پرزوراپیل کی کہ وہ یہاں کے NHPC Ltdیونٹ کو پروجیکٹوں پر کام کرنے کی جلد از جلد منظوری دیں۔ وفد میں شیڈولڈ کاسٹ یوتھ صدر حقیقت سنگھ ، وکی کمار سکریٹری ، گوویند بھگت، روی کمار ، پیاری لعل، امیت بھگت ، ونکار سنگھ ، خوف چند ، سریش کمار، دلیپ کمار، کرن جیت سنگھ ، اندر جیت بھگت، وجے کمار ، اندرجیت سنگھ اور روی کانت وغیرہ شامل تھے۔
گندو میں بھی کلرکوں کا احتجاج
گندو//آل جموں وکشمیر لداخ کلرک ایسوسی ایشن کے بینر تلے سب ڈویژن بھلیسہ میں بھی اپنے مطالبات کو لے کر محکموں کے کلرکوں نے ایس ڈی ایم آفس کے سامنے احتجاج کا مظاہرہ کیا۔ اس دوران تمام دفاتر میں روزمرہ کام ٹھپ پڑا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے بلکہ محکموں کے آفیسران بھی پریشان ہیں۔ گزشتہ روز بھلیسہ کریکل ایسوسی ایشن نے ایس ڈی ایم گندو کو ایک یاداشت پیش کی تھی جس میں تنخواہوں میں تفاوت کے خاتمہ کے لئے عدالت عالیہ کے تاریخی فیصلہ پر عمل در آمد کا مطالبہ کیا گیا اور مطالبات کے غور کے لئے قائم کی گئی کمیٹی کی رپورٹ پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا گیا ۔یہ مطالبہ بھی دوہرایا گیا کہ سابق وزیر خزانہ کی یقین دہانی پر عمل درآمدکیاجائے ۔ایسوسی ایشن کے رہنماﺅں نے کہا کہ یہ تفاوت تب ختم ہوگی جب 4000-6000 جونئیر اسسٹنٹوں ، 4500-7000 سینئر اسسٹنٹوں اور 5500-9000 ہیڈ اسسٹنٹوں کو گریڈ میں شامل کیا جائے گا۔ایسوسی ایشن بھلیسہ کے صدر محمد رفیع شیخ نے کہا کہ یہ ہڑتال تب تک جاری رہے گی جب تک کہ سرکار کی طرف سے تفاوت کے سلسلہ میں کوئی واضع لائحہ عمل ترتیب نہیں دیا جاتا ۔دھرنے میں راجندر سنگھ ، عنایت اللہ ڈار، اوم پرکاش، دیال سنگھ، محمد صدیق، پریتم سنگھ، غلام ربانی خان و دیگران بھی شامل تھے۔
ریاسی میں تیسرے روز بھی
کلرکوں کا احتجاج جاری
زاہد مک
ریاسی //جموں و کشمیر لداخ آل ڈیپارٹمنٹل کلرکوں کی کال پر ریاسی میں کلرکوں کی کام چھوڑ ہڑتال تیسرے روزبدھ کو بھی جاری رہی۔احتجاجی کلرک حکومت کے بیان کے خلاف احتجاج کر رہے تھے جس میں تنخواہوں میں تفاوت کو دور کرنے پر معذوری کا اظہار کیا گیاہے۔احتجاجی کلرکوں نے سرکار سے اپیل کی کہ وہ ہائی کورٹ کے تاریخی فیصلہ کو لاگو کرکے کلرکل کیڈر کے تنخواہوں میں تفاوت کو فوری طور دور کرے۔کلرکوں کی مانگ ہے کہ جیونیئر اسسٹنٹوں کو 4000-6000 روپے ، سینئر اسسٹنٹوں کو 4500-7000 روپے اور ہیڈ اسسسٹنٹوں اور جیونیئر اسٹونو گرافروں کو 5500-9000 روپے کا گریڈ دیا جائے، تاکہ ان کیڈروں کے تنخواہوں میں تفاوت کو دور کیا جا سکے۔دیگر مطالبات میں ہر چھ مہینے کے بعد ڈی پی سی منعقد کرنے اور سول سیکرٹریٹ کے باہر اکونٹس کیڈر اور پلاننگ کیڈر کے طرز پر کلرکل کیڈر کو از سر نو تشکیل دینے کا بھی مطالبہ شامل ہے۔
ضلع رام بن کے کلرکوں کی ہڑتال
زاہد بشیر
رام بن //پوری ریاست کے ساتھ ساتھ ضلع رام بن کے کلرکوں نے احتجاجی ریلی کے ساتھ ہی دھرنا دیا ۔ رام بن ضلع صدر مقام پر کلرکوںنے تیسرے روز اپنے مطالبات کو تسلیم کرنے کے لئے احتجاجی دھرنا دیا ۔دھرنے پربیٹھے کلرکوں نے ایک ہی گریڈ کے درمیان تنخواہوں میں تفاوت کو دور کرنے کا مطالبہ کیا۔کلرکوں کی ہڑتال کی وجہ سے رام بن، بٹوت ،راج گڑھ، گول، ا±کھڑال، کھاری اور بانہال تحصیلوں میںعام لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔
ٹھاٹھری میں ملیریا سے متعلق بیداری پر لیکچر کا اہتمام
کشتواڑ//فوج کی جانب سے ضلع کے ٹھاٹھری علاقہ میں عالمی یوم ملیریا کے موقعہ پرایک لیکچر کا اہتمام کیا جس کا مقصد لوگوں کو ملیریا جیسی بیماری کی علامتوں، پھیلنے کے طریقہ،پرہیز اور اسکے علاج سے واقف کرنا تھا ۔تقریب میںمقامی دیہات کے 60 نوجوانوں نے شرکت کی۔موسم گرما کے شروع ہونے کے ساتھ ہی مچھروں سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے دور دراز دیہات میں لوگوں کو کافی تشویش لاحق ہو جاتا ہے، کے لئے فوج نے مقامی لوگوں کو ملیریا جیسی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے اس پروگرام کا اہتمام کیا ۔
کشتواڑ سنتھن سڑک کی بحالی میں تاخیر نا قابل بر داشت: سروڑی
کشتواڑ//جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر اور ایم ایل اے اندروال غلام محمد سروڑی نے ضلع کشتواڑ کو سرینگر سے جوڑنے والی کشتواڑ سنتھن قومی شاہراہ کے کھولنے پر تاخیر کرنے کے سلسلہ میں اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ تمام اہم سڑکیں بشمول مغل سڑک سے برف ہٹانے کے بعد کھولی جا چکی ہیں لیکن صرف کشتواڑ سنتھن شاہرہ ابھی تک نہیں کھولی گئی ۔یہاں جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ کانگریس کی حکومت کے دوارن یہ سڑک مارچ کے آخر میں کھولی جاتی تھی جبکہ اس بار گزشتہ سالوں کے مد مقابل برف باری بھی کم ہوئی ہے لیکن با وجود اس کے یہ کشتواڑ سنتھن سڑک تا ہنوز نہیں کھولی گئی ہے ۔ سروڑی نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ عوام کی درخواست پر انہوں نے اپنے ذرائع کے بل بوتے پر اس سڑک کو چھاترو سے ایک کلو میٹر تک آگے الو تک صاف کروایا ہے جس پر سب ڈویژن چھاترو کے لوگوں نے ایم ایل اے اندروال کے اس اقدام پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ تاہم اسی سلسلہ میں مقامی لوگوں نے کہا اس سڑک کے کھولنے پر مقامی اور بیرونی سیاہوں کی روانگی اس طرف سے زیادہ ہو گی کیو نکہ یہ راستہ سیاحوں کے لئے دلکش ہے ۔ دریں اثناءاس حوالے سے سروڑی نے بتایا کہ انہوں نے اس مسئلہ کو این ایچ آئی ڈی سی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر کے ساتھ بھی اُٹھایا ہے ۔ انہوںنے ہفتہ بھر کے اندر اس سڑک سے برف ہٹانے کی یقین دہانی کروائی ہے ۔ اس موقع پرموصوف نے ریاستی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی سے بھی سڑک پر تارکول بچھانے کا عمل شروع کرنے کے لئے کہا ۔ سروڑی نے کہا رواں مالی سال کے دوران سنتھن ٹاپ تک تارکول بچھانے کا کام مکمل ہو جائے گا جوکہ پہلے ہی ایم ایس کھانڈی نامی تعمیری کمپنی کو سونپا جا چکا ہے۔ انہوں نے ریاستی سرکار سے کشتواڑ تا الو فارم تک تارکول بچھانے کے لئے بھی کہا ، تاکہ کشتواڑ کے لوگوں کو بہتر سڑک رابطہ مہیا کر وایا جا سکے ۔ انہوں نے اس موقع پر مزیدکہا کہ سرکار کو سنگ پورہ ویلو ٹنل پر بھی کام کرنا چایئے جس کے تعلق سے وزیر علی محبوبہ مفتی نے لوگوں کو کشتواڑعوامی دربار میں بتایا تھا۔ علاوہ ازیں انہوں نے اس موقع پر یہ بھی بتایا کہ کشتواڑ سنتھن اننت ناگ سڑک لوگوں کے لئے ایک زندگی کی راہ بنے گی جو کہ کشتواڑ اور اننت ناگ ضلع کے دونوں طرف رہ رہے ہیںاس کے علاوہ لوگوں کی معاشی حال کو بہتر بنائے گی اور تجارت کو بھی بڑھاوا دے گی ۔
لاپتہ دوشیزہ بازیاب
کشتواڑ //کشتواڑ پولیس نے ایک لاپتہ دوشیزہ کو بازیاب کرکے اسے اپنے کنبہ کے ساتھ ملادیا۔پولیس اسٹیشن دچھن میں مور خہ 20-04-20108 کواس سلسلہ میں ایک گمشدہ رپورٹ درج کی گئی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ سندر دچھن کی ایک لڑکی لاپتہ ہوئی ہے اور اسکے کنبہ کو اسکا کوئی اتہ پتہ نہیں۔پولیس نے اس رپورٹ پر کاروائی کرتے ہوئے اسے مورخہ 24-04-2018کو دنگدرو بس اسٹاپ کے نزدیک دیکھا ،جہاں پر وہ برقعہ پہن کر اپنی شناخت چھُپا کر کشتواڑ کی جانب فرار ہونے میں کوشاں تھی۔پولیس نے تمام قانونی لوازمات پُر کرکے لاپتہ دوشیزہ کو اپنی ماں اور چچاکے حوالہ کیا۔پولیس بیان کے مطابق پولیس کو مصدقہ اطلاع ملی تھی کہ دوشیزہ اپنی شناخت چھُپا کر جموں بھاگ کر اپنے عاشق کے پاس جاناچاہتی تھی۔چنانچہ دوزشیزہ 24 سال کی ایک بالغ لڑکی ہے اسلئے پولیس نے اس سلسلہ میں کوئی مداخلت نہیں کی۔
پیس اینڈویلفیئر کمیٹی گول کا وفد ڈی سی رام بن سے ملاقی
گول/زاہد بشیر/ پیس اینڈ ویلفیئر کمیٹی کا ایک وفد ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن سے ملاقی ہوا اور گول کے اہم مسائل اُبھارے۔ان مسائل میں پانی کے بور ویل کا مسئلہ، لوگوں کی سڑک میں آئی اراضی کے معاوضے کا مسئلہ قابل ذکرہے ۔ اس دوران وفد کے ارکان نے ایگزیکٹو انجینئر پی ایچ ای کوایک یاداشت پیش کی جس میں انہوں نے بور ویل کو جلد چالو کرنے کی مانگ کی ۔کمیٹی نے ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن طارق حسین گنائی سے گول میں دربار منعقدکرنے کی مانگ کی تا کہ اس میں تمام لوگ اپنے مسائل سامنے رکھ سکیں ۔ موقعہ پر ہی ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن نے ایس ڈی ایم گول کو دربار کے بارے میں تاریخ طے کرنے کی تحریری طور ہدایت دی ۔ وفد نے ضلع ترقیاتی کمشنر کا شکریہ ادا کیا ۔ اس وفد میں عبدالرشید بیگ ، ڈاکٹر غلام رسول شاہ ، شبیر احمد بیگ ، محمد شبیر زرگر، عبدالغنی منہاس کے علاوہ دیگر شخصیات شامل تھیں۔
کشتواڑ میں ڈی ایل آر سی اجلاس کا اہتمام
اے آئی بٹ
کشتواڑ//ضلع ترقیاتی کمشنر انگریز سنگھ رانا کی قیادت میں ضلع سطح کی جائزہ میٹنگ منعقد ہوئی ،جس میں بینکوں اور دیگر محکموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں آر بی آئی، ایل ایم ڈی ،جے سی سی بینک ،پی این بی، این آر ایل ایم ،فشریز ،ڈی آئی سی ،ای ڈی آئی، ڈی یو ڈی اے ،باغبانی ،زراعت ،انیمل و شیپ ہسبنڈری محکمہ کے اہلکاروں اور بینکوں کے سینئر منیجروں و دیگر سپانسرشدہ ایجنسیوں نے شرکت کی۔اجلاس میں بینکوں کی جانب سے مختلف مرکزی سکیمیں جیسے کہ کسان کریڈٹ کارڈ، سیلف ہیلپ گروپ ،ہر ایک کے لئے مکان وغیرہ لاگو کرنے کی پیش رفت کا جائزہ لیاگیا ۔اجلاس کا ایجنڈا مالی سال 2018-19 کے لئے سالانہ ایکشن پلان کی تصدیق ، آر ایس ای ٹی آئی کو عمارتوں کی تعمیر کے لئے سرکاری زمین الاٹ کرنا ،دسمبر2018 تک آر ایس ای ٹی آئی کی پیش رفت کا جائزہ لینا، بی پی ایل اُمیدواروں کو لائن محکموں کی جانب سے تربیت کے لئے سپانسر کرنا ،وغیرہ شامل تھا ۔اسکے علاوہ سپانسرڈ سکیموں ، بینکوں کی جانب سے قرضہ فراہم کرنے وغیرہ کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ڈی سی کشتواڑ نے بینکوں کو قرضہ فراہم کرنے میں اضافہ کرنے پرزور دیا تاکہ ضلع کے ترقیات میں سرعت لائی جا سکے اور لوگوں کے طرز زندگی میں بہتری لائی جا سکے۔انہوں نے اہلکاروں کو مختلف مرکزی و ریاستی سکیموں کی جانکاری دلانے کے لئے بیداری کیمپ منعقد کرنے کی ہدایت دی۔
لو پیڈ ایمپلائز فیڈریشن ڈوڈہ کی میٹنگ
ڈوڈہ//لو پیڈ ایمپلائز فیڈریشن ڈوڈہ کے بینر تلے تنظیم کے ضلع صدر نیاز احمد راہی کی قیادت میں منعقد ہوئی ۔میٹنگ میں یوم مزدور( مئی ڈے) کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔تمام ملازمین سے استدعا کی گئی کہ وہ 27اپریل ساڑھے چار بجے پریڈ گرونڈ جموں میں یوم مئی کی تقریبات کو یقینی بنائیں تا کہ ریاستی ملازمین کے مسائل کو اجاگر کیا جا سکے۔ضلع کے ملازمین ،ڈیلی ویجروں،نیڈ بیس ورکروں،آنگن واڑی ورکروں،صفائی کرمچاریوں،کنٹرکچول،نیشنل رولر ہیلتھ مشن ،دیہی چوکیداروں اور پنشنروں وغیرہ کے مسائل کو حکومت جموں و کشمیر کے پلیٹ تک پہنچایا جائے۔تنظیم کے بزرگ رہنماءغلام حسن پانپوری اورشکیل احمد دیو نے کہا کہ ساتویں پے کمیشن کی سفارشات جلد از جلد لاگو کریں ۔ریاستی ملازمین کے حق میں میڈیکل الاﺅنس تین سو روپے سے بڑھا کر ایک ہزار روپے کیا جائے۔میٹنگ میں محکمہ بجلی کے صدر غلام رسول،کلریکل ایسوسی ایشن کے صدر غلام حسن باغوان،نیڈ بیس ورکرز اسوسی ایشن ،محکمہ تعمیرات عامہ کے صدرعنایت اللہ میر،ہری کرشن،گوپال سنگھ،رشپال سنگھ،خورشید احمد ،محمد شفیع بٹ کے علاوہ عبدالمجید شیخ بھی شامل تھے۔
ساتویں تنخواہ کمیشن کی منظوری
لوپیڈ فیڈریشن بانہال کا اظہار تشکر
بانہال /محمد تسکین/ لوپیڈ ایمپلائز فیڈریشن کے صدر شبیر احمد میر نے سرکار کی طرف سے ساتویں تنخواہیں کمیشن کو لاگو کرنے پرمبارک باد دیتے ہوئے سرکار کی طرف سے ملازمین کا ایک بڑا وعدہ پورا کیا گیا ہے۔ انہوں وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی اور وزیر خزانہ سید الطاف بخاری کا شکریہ ادا کیا ۔یہاں جاری ایک بیان میں صدر لوپیڈ فیڈریشن بانہال شبیر احمد میر نے کہا کہ اگرچہ سرکاری ملازمین اور ڈیلی ویجروں کے ابھی لاتعداد مسائل حل طلب ہیں لیکن ساتویں تنخواہ کمیشن کے لاگو کرنے سے لاکھوں ملازمین مستفید ہورہے ہیں۔ انہوں نے ملازمین کو اپنا اتحاد قائم و دائم رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے موجودہ سرکار سے امید ظاہر کی ہے کہ ملازمین سے متعلقہ دیگر مسائل بھی جلدی ہی حل کئے جائیں گے۔ انہوں نے یوم مئی کے سلسلے میں تقریبات کیلئے تمام ملازمین سے 27 اپریل کو سہہ پہر بعد جموں کے پریڈ گراو¿نڈ میں جمع ہوکر اس دن کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔ اس موقع پر ملازمین کی دیگر انجمنوں کے زعما بھی موجود تھے جن میںماسٹر سجاد خان ، نثار احمد شیخ ،محمد رفیق خان اور یاسر عرفات بٹ قابل ذکر ہیں ۔
سڑک سرکشا جیون رکشا،ڈوڈہ میں طبی کیمپ کا اہتما م
طاہر ندیم خان
ڈوڈہ // روڈ سیفٹی ہفتہ کے تیسرے روز موٹر وہیکل محکمہ نے محکمہ صحت کے اشتراک سے بھدرواہ میں ”سڑک سرکشا ،جیون رکشا “ کے عنوان سے زیر نگرانی اے آر ٹی او زُبیر احمد ایک طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں تحصیلدار بھدرواہ مسعود احمد مہمان خصوصی اور ایس ڈی پی او برجیش شرما مہمان ذی وقار تھے۔ اس موقعہ پر اپنے خطاب میں تحصیلدار بھدرواہ نے شرکا و دیگران کو اپنے میں ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کا جذبہ پیدا کرنے کی صلاح دی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں تیز رفتاری سے اجتناب کرنا چاہیے ۔ انہوں نے دو پہیہ چلانے والوں کو ہیلمٹ پہننے کی ہدایت دی ۔اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ ڈوڈہ زُبیر احمد نے ڈرائیوروں پر حادثات پر قابو پانے پر زور دیا ۔ سی ایم او ڈوڈہ نے ڈرائیورروں کو صلاح دی کہ وہ اپنی گاڑیوں میں میڈیکل/فسٹ ایڈ کٹ ہمیشہ دستیاب رکھیںجو حادثات کی صورت میں بہت اہم ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ کی جانب سے ضلع بھر میں اس قسم کے کیمپ منعقد کئے جا رہے ہیں تاکہ لوگوں کو ٹریفک قوانین کی جانکاری فراہم کی جاسکے۔اس موقعہ پر ایک طبی کیمپ کا بھی اہتمام کیا گیا ۔میڈیکل کیمپ ایس ڈی ایچ بھدرواہ کے میڈیکل افسر ڈاکٹر راحت گونی، آئی ٹیکنشن سنجے کمار اور نیم طبی عملے پر مشتمل تھا۔
روڈ سیفٹی ہفتہ
رام بن میں طبی وبیداری کیمپ کا اہتمام
رام بن //محکمہ موٹروہیکل نے محکمہ صحت کے اشتراک سے رام بن میںمیں 29 ویں روڈ سیفٹی ہفتہ کے سلسلہ میں ضلع کے ڈرائیوروں اور کنڈیکٹروں کے لئے ایک طبی و بیداری کیمپ کا اہتمام کیا ۔یہ پروگرام اے آر ٹی او محمد سلیم کی نگرانی میں منعقد ہوا ۔۔کیمپ میں ڈپٹی چیف میڈیکل افسر ڈاکٹراقبال بٹ مہمان خصوصی تھے۔ ڈپٹی ایس پی ٹریفک راکیش گپتا، محکمہ کے انسپکٹر خورشید احمد کے علاوہ دیگرعملہ نے بھی اس دوران شرکت کی ۔ اس موقعہ پر ڈرائیوروں، کنڈیکٹروں اور افسروں کے درمیان ٹریفک قوانین کی بیداری پر مباحثہ منعقد ہواجبکہ طبی ماہرین نے ایک سو سے زائد ڈرائیوروں اور کنڈیکٹروں کا بلڈ پریشر،شوگر ،آنکھوں کی بینائی و دیگر طبی معائنہ کیا ۔
ہائر سیکنڈری سکول مہور نے روڈ سیفٹی ہفتہ منایا
زاہد ملک
ریاسی //ہائر سیکنڈری سکول مہور میں بدھ کے روز روڈ سیفٹی ہفتہ کے پیش نظر ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔ سکول کی جانب سے اس سلسلہ میں ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میںسکول کے پرنسپل بنسی لعل، لیکچرار ،اساتذہ کے علاوہ طالب نے کافی تعداد میں شرکت کی۔اس موقعہ پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر نعرے بلند کئے گئے اور لوگوں کو ہیلمٹ پہن کر دو پہیہ گاڑی چلانے پر زور دیا گیا ۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سکول کے پرنسپل بنسی لعل نے طلاب کو ٹریفک قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے اپنی زندگیوں میں خوشیاں بھرنے کے لئے کہا۔انہوں نے ریلی میں طالب کے نظم و ضبط کی ستائش کی ۔