مزید خبریں

ٹریفک جام کی وجہ سے شہد کی ہزاروںمکھیاں از جان 

ایم ایم پرویز
رام بن //تحصیل بانہال کے شہد کی مکھیاں پالنے والے کسانوں نے الزام لگایا ہے کہ قومی شاہراہ پر بیٹری چشمہ سے بانہال سیکٹر کے درمیان ٹریفک جام اور روکاوٹ ہونے کی وجہ سے انکا کاروبار متاثر ہوا ہے کیونکہ اس شاہراہ پر انکی ہزاروں شہد کی مکھیاں موسمی نقل مکانی کی وجہ سے شہد کے چھتوں میںٹریفک جام کی وجہ سے فوت ہو گئی ہیں۔انکا کہنا ہے کہ وہ شہد کی مکھیوں کے چھتوں کو جموں صوبہ کے میدانی علاقوں سے بانہال کے متعدل علاقوں کی طرف ٹرکوں کے ذریعہ سے لے جا رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ جونہی ہم جمعرات کے روز بیٹری چشمہ پر پہنچے تو گنرو کے مقام پر ایک پسی گر آنے کی وجہ سے شاہراہ کئی گھنٹوں تک بند ہوگئی ۔اگرچہ شاہراہ کو کئی گھنٹوں کے بعد ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا تو ٹرکوں میں سوار شہد کے چھتوں میں شہد کی مکھیاں گرمی کی وجہ فوت ہو گئی تھیں۔ان کسانوں کی شکایت ہے کہ اسکی وجہ سے ان کا کافی نقصان ہوا ہے کیونکہ یہ انکی کمائی کا واحد ذریعہ تھا ۔انہوں نے کہا کہ ان شہد کی مکھیوں کا کہیں کوئی انشورنس نہیں ہے اور محکمہ اس سلسلہ میں اپنی معذوری دکھارہا ہے۔ان کسانوں نے حکام سے امداد کی اپیل کی ہے تاکہ وہ اپناکاروبار پھر سے شروع کرسکیں ۔انہوں نے متعلقہ وزیر سے بھی اس سلسلہ میں سرکار کے ساتھ یہ مسلہ اُٹھانے کی اپیل کی ہے، تاکہ کسانوں کو راحت نصیب ہو۔
 
 
 

گول میں مصوری اور مضمون نویسی کا مقابلہ

کشتواڑ//فوج کی جانب سے ضلع کے گول علاقہ میںنوجوانوں کو اپنا ہنر دکھانے کے لئے مصوری اور مضمون نویسی کا مقابلہ منعقد کیا ۔گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول گول میں منعقدہ مقابلے میں مختلف سکولوں کے طلاب نے شرکت کی ۔کل ملا کر 73طلاب نے اس میں شرکت کی۔طلاب نے اس مقابلہ میں اپنی تخلیقی ہنر کے لئے اس پلیٹ فارم کا استعمال کیا۔طلاب نے قومی یکجہتی، ماحول کے تحفُظ،اور سماجی بہبودی کے موضوع پر مصوری تیار کی۔پرنسپل گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول گول نے دیگر سکولوں کے پرنسپلوں اور مقامی لوگوں کے فوج کی جانب سے ایسا پروگرام منعقد کرنے کی ستائش کی اور کہا کہ اس تقریب سے طلاب کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔فاتح طلباء کو ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
 
 

کانگریس کا دوغلہ پن سب کے سامنے عیاں 

وزیر اعلیٰ کے ہاتھ مضبوط کرنا وقت کی ضرورت :مظفر حُسین بیگ

محمد اسحق عارف
ڈوڈہ//جموں کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈر مرزا مظفر حُسین بیگ نے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے ہاتھ مضبوط کرنے کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے جبکہ ملازمین کی طرف سے احتجاج کے بغیر ہی پے کمیشن لاگو ہوا ہے ورنہ ماضی میں ہر ہمیشہ ملازمین کو اس کے لئے طویل جدوجہد کرنا پڑتی تھی۔ اُنہوں نے کہا کہ کٹھوعہ واقعہ پر محبوبہ مفتی نے جو سخت موقف اختیار کیا ہ اور انصاف کے لئے اقتدار قربان کرنے کے لئے بھی تیار ہوئی وہ اس بات کا صاف اور واضح اشارہ ہے کہ اُن کے اندر کس قدر درد موجود ہے اگر دوسرا کوئی اسی جگہ ہوتا تو اقتدار کے لئے کب خود سپردگی کی ہوتی جس کی کئی مثالیں موجود ہیں۔ اُنہوں نے کانگریس رہنما سلمان خورشید کے اعتراف جُرم والے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے ریاستی کانگریس کارکنان سے کہا کہ وہ پی ڈی پی میں شامل ہوجائیں اور وقت کا تقاضہ ہے کہ ریاست کی سا  لمیت و بقاء کے لئے محبوبہ مفتی کے ہاتھ مضبوط کئے جائیں کہ سابق نائب جمہوریہ ہند ذاکر حُسین کے نواسے اور کانگریس رہنما خورشید عالم کے فرزند اور کانگرسی گھرانہ میں پیدا ہونے والے مسلمان خورشید نے حقیقت کا اعتراف کیا ہے جس سے سب کچھ صاف اور واضح ہوتا ہے یوں بھی کانگرس جماعت کا دوغلہ پن کٹھوعہ واقعہ میں سب کے سامنے عیاں ہوا ہے جب اُنہوں نے ملزمان کے حق میں جاری احتجاج میں شامل ہو کر ملزمان کو بچانے کے لئے نام نہاد CBIتحقیقات کے مطالبہ کسی کھلے عام حمایت کی تھی یہ وہ وقت ہے جب نہ صرف ریاست یا ملک بلکہ پوری دُنیا ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کررہے تھے۔ 
 
 

 پی ڈی پی ڈوڈہ کا وفد مذاکرات کار سے ملاقی

محمد اسحق عارف
ڈوڈہ//مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے مرکزی حکومت ہند کی طرف سے مقرر کردہ مذاکرات دنیشور شرما کے ساتھ ملاقات کے دوران جموں کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی ڈوڈہ کے وفد نے مذاکرات کار کو اپنے پارٹی موقف سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے جامع مذاکرات ہی واحد راستہ ہے اور پارٹی کے مرحوم رہنما مفتی محمد سعید نے سابق وزیر اعظم ہند اٹل بہاری واجپائی کے دور میں جو حالات پیدا کئے تھے اور اٹل بہاری واجپائی نے جمہوریت ، انسانیت ، کشمیریت کو بنیاد بنا کر جو امن عمل شروع کیا تھا، اس کو بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے پاکستان کے علاوہ جموں کشمیر کے تمام فریقین کو مذاکراتی عمل میں شامل کرنا ضروری قرار دیا ہے ۔ وفد نے ریاست کے پن بجلی پروجیکٹوں کو واپس ریاستی حکومت کی تحویل میں دینے کا مطالبہ بھی دوہرایا ہے۔ اس کے علاوہ پنچائتی انتخابات نہ ہونے کی وجہ سے مرکز کی طرف سے پنچائتی اداروں کو رقومات روکنے کا سلسلہ ختم کرکے رقومات جاری کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔وفد میں ریاستی سیکریٹری محبوب اقبال صدر ضلع شہاب الحق بٹ ، غلام محمد نیائیک، یدویر ٹھاکور، شوکت علی ملک، تبریز امان خان، ارشاد احمد کمبل، راشد حکیم زرگر بھی موجود تھے۔ 
 
 

 بٹوت کے اقتصادی بدحالی کاشکار : ڈاکٹر چمن لال بھگت

 ارشد کاظمی
 بٹوت//نیشنل کانفرنس صوبہ جموں کے نائب صدر وسابقہ ایم ایل اے رام بن ڈاکٹر چمن لعل بھگت نے کہاہے کہ بٹوت کے عوام بدترین اقتصادی بدحالی کاشکارہیں ۔ بٹوت میں پارٹی ورکران کے ساتھ منعقدمیٹنگ کرنے کے بعدذرائع ابلاغ  کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ قصبہ بٹوت کے عوام موجودہ دور میںسخت نوعیت کی اقتصادی بدحالی کا سامنا کررہے ہیںاوربدقسمتی سے ریاستی انتظامیہ ومخلوط حکومت قصبہ بٹوت کے عوام کودرپیش مسائل و مشکلات کے حل کی جانب کوئی بھی توجہ دینے کی زحمت گوارہ نہیں کر رہی ۔ بھگت نے کہاکہ جموںسرینگر شاہراہ سے کٹ جانے کے بعد تحصیل بٹوت کے عوام کاروبار مشکلات سے جونجھ رہے ہیںاورنوجوان طبقہ شدیدنوعیت کی بیروزگاری کے مسئلے کا سامنا کرنے پر مجبور ہے، بٹوت بازار میں ہوٹل ڈھابہ اور دیگر دکانداری پیشہ سے وابستہ لوگوں کا کاروبار قومی شاہراہ سے کٹ کربُری طرح سے متاثرہواہے اور بدقسمتی سے حکومت نے بٹوت کے عوام کے ساتھ پیش آمدحالات سے نمٹنے میں ان کی کسی طرح کی مددکرنا گوارہ نہیں سمجھا۔ بھگت کے مطابق اگر ریاستی حکومت و انتظامیہ اس مسئلے کی جانب توجہ دیتی تو وہ بٹوت میں شاہراہ سے کٹ جانے کی وجہ سے متاثرہ دکانداروںکوجموںسری نگر شاہراہ پر کسی متبادل جگہ اُن کی پیشہ وارانہ کارو باری سر گرمیوں کوجاری رکھنے کیلئے متبادل جگہ مہیا کراسکتی تھی مگر ابھی تک حکومت کی جانب سے ایسا کچھ نہیں کیاگیا۔انہوںنے کہاکہ مقامی لوگوں کو درپیش اس مسئلہ کا حل نکالاجائے اور وہ وزیر اعلیٰ سے اپیل کرتے ہیں کہ قصبہ بٹوت کے عوام کو در پیش مشکلات سے نجات دلانے کیلئے ہنگامی طور اقدامات کئے جائیں۔
 

۔16ویں بٹالین کے69 اے ایس آئی ترقیاب

رام بن //اے ڈی جی پی آرمڈ اے کے چودھری نے ڈی پی سی منعقد کرنے کے بعد 16ویں بٹالین آئی آر پی کے69  اے ایس آئیز کو ایس آئیز رینک کی ترقیوں سے نوازا ہے۔ اس سلسلہ میں اے ڈی جی پی نے حُکم نمبر 334 of 2018  بتاریخ 24.4.2018. جاری کیا ہے۔اس سلسلہ میں بٹالین ہیڈ کوارٹر میں جمعہ کے روز ایک تقریب منعقد کی گئی ،جہاں پر کمانڈنٹ ایس ایس پی اے کے مہاجن نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ نو ترقی شدہ افسروں عباس علی اور نیک رام کو مبارک باد پیش کی اوران کے اعلیٰ رینک میں کامیاب کئیر یر کی خواہش کا اظہار کیا۔
 
 

شاہراہ پر ٹریفک جام 

مریض اور بیمار بھی مشکلات کاشکار

جموں//جموں۔ سری نگر قومی شاہراہ پر رام بن ۔رام سو کے درمیان ان دنوں اکثر ٹریفک جام کی وجہ سے عام لوگوں خصوصی طور پر جموں اور دیگر ہسپتالوں میں علاج کے لئے جانے والے بیماروں ، طالب علموںکو زبردست پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس کی سب سے بڑ ی وجہ رام بن سے مگر کوٹ تک ٹریفک اہلکاروں کی غیر حاضری ہے ۔ ذرائع کے مطابق 24اپریل کو ایک نعش کو جموں سے اکھڑہال لے جایا جارہا تھا ، رام بن سے مگر کوٹ کا سفر جوکہ آدھ گھنٹے کا ہے ، تاہم زبردست جام کی وجہ سے ساڑھے 3گھنٹے میں طے ہوا ۔مقامی ذرائع کاکہناہے کہ مگر کوٹ تک ایک بھی ٹریفک اہلکار ڈیوٹی پر نہیں تھا جس کی وجہ سے شاہراہ پر کئی جگہ دوہری لائن ، اور کسی جگہ تیسری لائن لگی ہوئی تھی ۔مقامی لوگوںکاکہناہے کہ اگر ٹریفک پولیس ذمہ داری اپنے فرائض انجام دے تو ایسے مسائل کاسامنا نہیں رہے گا ۔