مزید خبریں

 عوامی اعتماد حاصل کرنے کی بھر پور سعی کریں

 ڈی آئی جی وسطی کشمیر کا پولیس لائنز گاندربل میں پولیس دربارسے خطاب 

 سرینگر //ڈی آئی جی وسطی کشمیر وی کے بردی نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز گاندربل میں پولیس دربار سے خطاب کیا ۔ اس موقع پر ایس ایس پی گاندربل فیاض احمد لون بھی اُن کے ہمراہ موجود تھے۔ ڈی آئی جی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پولیس اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور عوامی اعتماد حاصل کرنے کی بھر پور سعی کریں۔انہوں نے کہاکہ اگر چہ جموںوکشمیر پولیس کو مختلف سطح پر چیلنجوں کا سامنا کرناپڑرہا ہے تاہم مال و جان کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ ڈی آئی جی نے اپنے خطاب میں اس بات پر پولیس کی سراہنا کی ہے کہ عوام کے درمیان سلامتی کے احساس کو برقرار رکھنے میں جموںوکشمیر پولیس نے کامیابی حاصل کی ہے۔ ڈی آئی جی نے اس موقعے پر پولیس اہلکاروں کے جائز مسائل کو حل کرنے کا یقین دلایا ۔ دربارمیں ایڈیشنل ایس پی گاندربل فیاض حسین ، اسسٹنٹ ایس پی ہیڈ کواٹرس گاندربل اُتکارش دگل ، ڈی ایس پی ڈی اے آر گاندربل عبدالرشید ، ڈی ایس پی گاندربل عاشق حسین ، ایس ڈی پی او کنگن شاہ عمر اور دوسرے آفیسران نے بھی شرکت کی ۔ 
 
 

بیرون ریاست طلاب کو عدم تحفظ کا شکار بنانا تشویشناک:حریت گ

سرینگر//حریت (گ) نے کہا ہے کہ جموں کشمیر سے باہر بھارت کے مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طالب علموں کو گرفتار کرنے کی کارروائیوں سے طلاب میںخوف وہراس اور عدمِ تحفظ کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔حریت نے اس صورتحال پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طالب علموں کو من گھڑت اور بے بنیاد الزامات کے تحت گرفتار کرکے جسمانی تشدد، ذہنی کوفت اور انتشاری کیفیت سے دوچار کئے جانے سے ان کے روشن مستقبل کو تاریک بنایا جارہا ہے۔ حریت کانفرنس نے کہا کہ حصولِ تعلیم کو انسان کا بنیادی حق قرار دیا گیا ہے جس پر مختلف حیلے بہانوں سے روک لگانے کی پالیسی قابل مذمت ہے۔ 
 

 بار ایسو سی ایشن گاندربل کی تقریب

گاندربل//ارشاد احمد//ڈسڑکٹ کورٹ گاندربل میں بارایسوسی ایشن کی جانب سے ایک تقریب اہتمام کیا گیا جس کی صدارت پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ شجاعت علی خان نے کی جبکہ ممبر اسمبلی گاندربل شیخ اشفاق جبار نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ تقریب میں چیف جوڈیشل مجسٹریٹ گاندربل معراج الدین صوفی،جوڈیشل منصف گاندربل منصور احمد،جوڈیشل منصف کنگن اقبال رفیق وکیل،بار صدر سجاد احمد سلاتھیہ سمیت دیگر وکلاءموجود تھے۔تقریب میں کئی اہم موضوع زیر بحث لائے گئے۔اس موقع پر ممبر اسمبلی گاندربل شیخ اشفاق جبار نے اپنے کانسچیونسی ڈیولپمنٹ فنڈ سے بارایسوایسو سی ایشن گاندربل کے لئے زیر تعمیر وکلاءچیمبرز کے لئے پانچ لاکھ روپے دینے کا علان کیا۔ 
 
 

 لوگوں کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کریں

ایس ایس پی سوپورکاپولیس افسران پر زور

سرینگر //ایس ایس پی سوپور جاوید اقبال نے پولیس اسٹیشن بومئی کا اچانک دورہ کیا اور وہاں ہو رہے کام کاج کا جائزہ لیا ۔ پولیس افسران سے ملاقات کے دوران ایس ایس پی نے انہیں تاکید کی کہ وہ پولیس کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے اپنی کاوشیں جاری رکھیں۔ ایس ایس پی نے پولیس افسران پر زور دیا کہ وہ لوگوں کے ساتھ بہتر تعلقات کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کریں۔ انہوںنے ہدایت دی کہ وہ منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائیںتاکہ اس بدعت کا سدباب ہو سکے ۔
 

تقریب شب برات

سرینگر/مسجد بلالؓ منی ہاوسنگ کالونی چھانہ پورہ سرینگر میں تقریب شب برات کے موقع پر سرکردہ عالم دین مولانا شوکت حسین کینگ صاحب خصوصی واعظ و تبلیغ فرمائیں گے۔نماز عشاءرات دس بجے ادا کرنے کے بعد بابرکت شب کی فضیلت و عظمت پر تفصیل سے روشنی ڈالیں گے۔ استدا ہے کہ اس بابرکت محفل میں شرکت کر کے فیض حاصل کریں۔
 

ٹرک اڈہ سونہ مرگ میں پانی اور بیت الخلاءجیسی سہولیات کا فقدان

 غلام نبی رےنہ 

کنگن//شہرہ آفاق سےاحتی مقام سونہ مرگ کے ٹرک اڈے مےں پےنے کے پانی کی شدےد قلت سے ڈرائےوروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ بےت الخلاءمےں پانی کی عدم دستےابی کے باعث انہےں زبردست دقتوں کاسامنا ہے ۔ڈرائےوروں کا کہنا ہے کہ انہےں اڈے مےں داخل ہونے کے لئے تےس روپے فی ٹرک داخلہ فےس دینے پڑتے ہےں جس کے لئے انہےں باضابطہ رسےد بھی دی جاتی ہے مگر اڈے کے اندر نہ تو پانی کا کوئی انتظام ہے اورنہ ہی بےت الخلاءمےں پانی دستےاب ہے جس کے باعث انہےں طرح طرح کے مشکلات پےش آرہے ہےں ۔ انہوں نے کہا کہ ٹرک ےاڈ مےں بجلی کا بھی کوئی انتظام نہےں ہے بلکہ چند برس قبل اےک لائٹ نصب کی گئی تھی لےکن وہ بےکار پڑی ہوئی ہے ۔انہوں نے چےف اےگزیکٹےو آفےسر سونہ مرگ ڈےولپمنٹ اتھارٹی سے مطالبہ کےا ہے کہ اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔
 
 

نیشنل کانفرنس طالب علم کی ہلاکت پر برہم 

سرینگر//نیشنل کانفرنس کے ترجمان جنید عظیم متو نے لاز بل اننت ناگ میں فائرنگ کے دوران شوپیان کے طالب علم کے جاں بحق ہونے اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر گہرے صدمے کا اظہار کیاہے ۔ انہوں سوگوران کنبے کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور حکومت سے اپیل کی کہ وہ مرحوم کے لواحقین کے حق میں ایکس گریشیا ریلیف اور نوکری فراہم کی جائے۔
 
 

موجودہ حالات تشویشناک:جاوید میر

مشترکہ مزاحمتی قیادت صورتحال پر نظر رکھے

سرینگر//لبرےشن فرنٹ (ح) کے چیئرمےن جاوےد احمد مےر نے موجودہ حالات کو انتہائی تشوےشناک قرار دےتے ہوئے کہا کہ ہندو انتہا پسند تنظےموں نے سارے بھارت اور جموں کشمےر مےں اقلےتی فرقوں کا جےنا حرام کر دےا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جموں کشمےرمیں طالب علموں ، عام شہرےوں ، معصوم بچوں پر ظلم و تشدد اورگرفتارےوں کا سلسلہ عروج پر ہے جس کی وجہ سے جموں کشمےر مےں دہشت کا ماحول پاےا جاتا ہے۔ فرنٹ بیان کے مطابق جاوید میر ایک عوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ کشمےری عوام نے ہمےشہ تنازعہ کشمےر کو پُر امن طور حل کرنے کے لئے جدو جہد کی مگربھارت نے ہمیشہ پُر امن ذراےع کا جواب طاقت سے دےا ۔انہوں نے َمشترکہ مزاحمتی قےادت سے اپےل کی کہ وہ تحرےکِ آزادی کشمےر اور موجودہ حالات کو مکمل طور اپنے قابومےں رکھ کر اس کی حفاظت کریں تاکہ کشمےر میں استحصال کرنے کا سلسلہ بند ہو سکے۔
 
 

عرس مبارک حضرت زین الدین سخی ؒ، ڈاکٹر فاروق کی مبارکباد

سرینگر// نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور کارگذار صدر عمر عبداللہ نے حضرت زین الدین سخیؒ عشمقام کے سالانہ عرس مبارک پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے اولیائے کرام کی تعلیمات مشعل راہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی بدولت ہی اہل کشمیر دین اسلام کی عظیم نعمت سے منور ہوئی۔ ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ بزرگان دین کی درگاہیں ہمارے لئے دلوںکا سکون اور اسلامی تہذیب وتمدن کی گہوارے رہے ہیں۔پارٹی لیڈر اور مقامی ایم ایل اے الطاف احمد کلو ،ایم ایل سی بشیر احمد ویری اور ضلع صدر اسلام آباد ڈاکٹر محمد شفیع نے بھی عرس مبارک پر عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔
 
 

کٹھوعہ سانحہ 

 

ملوثین کو بچانے کی سازشیں باعث شرمندگی:پیروان ولایت

سرینگر//پیروان ولایت نے کٹھوعہ سانحہ میں ملوثین کو بچانے کی سازشوں پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس عمل کو ریاستی حکمرانوں کیلئے شرمندگی قرار دیا۔تنظیم کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس طرح کی سازشوں کو کسی بھی صورت میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ۔ انہوں نے ملزمان کے وکیل کی جانب سے بیانات کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس گھناﺅنے سانحہ میں ملوث افراد کو جلد از جلد سولی پر لٹکایا جائے ۔
 
 

ہلاکت تکلیف دہ:سالویشن مومنٹ

سرینگر// سالویشن مومنٹ چیئرمین ظفر اکبر بٹ نے اننت ناگ میں طالب علم کی ہلاکت کی مذمت کی ہے۔انہوں نے ہلاکت کو انتہائی دردناک و تکلیف دہ قرار دیکر کہاکہ ’ ہمارے نونہالوں،متوالوںاورجذبہ حریت سے سرشار بچوں کے جنازے دیکھ ہر کوئی انسان خون کے آنسو رو رہا ہے‘۔انہوں نے نئی دہلی اور اسلام آباد کی سیاسی قیادت سے اپیل کی کہ تمام مسائل کوافہام و تفہیم سے حل کیا جائے ۔