مزید خبریں

ڈویژنل کمشنرنے اہم ترقیاتی پروجیکٹوں کی رفتارکاجائزہ لیا

جموں//ڈویژنل کمشنرجموں ہیمنت کمارشرمانے جموں کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کی پیش رفت کاجائزہ لینے کیلئے متعلقہ سائٹوں کادورہ کرکے کاموں کامعائینہ کیا۔اس  دوران ڈویژنل کمشنرنے ملٹی لیول کارپارکنگ کم شاپنگ کمپلیکس جنرل بس سٹینڈ،سیمی آٹومیٹک ملٹی لیول پارکنگ سیٹی چوک ، رگھوناتھ مارکیٹ ہیری ٹیج سائٹ ،کیبل کارپروجیکٹ باہوفورٹ، ایئرپورٹ جموں کی توسیع ،جامبوچڑیاگھر،آئی آئی ٹی کیمپس اورٹرائبل بھون کادورہ کیا۔دورے کے دوران ڈویژنل کمشنرنے آفیسران کوترقیاتی کاموں کی رفتارمیں سرعت لانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے ان کی بروقت تکمیل یقینی بنانے پرزوردیا۔ڈویژنل کمشنرنے انڈین انسٹی چیوٹ آف ٹیکنالوجی جموں کادورہ کرکے وہاں طلباء کیلئے دستیاب سہولیات کابھی جائزہ لیا۔بعدازاں ڈویژنل کمشنرنے بوہرکیمپ پارک کابھی دورہ کیاجہاں پراپ گریڈیشن کے کام اورگورنمنٹ ہسپتال گاندھی نگرمیں دوسوبستروں کے میٹرنٹی ہسپتال کے ترقیاتی کام کی رفتارکامعائینہ کیا۔
 
 

ڈویژنل کمشنرنے اہم ترقیاتی پروجیکٹوں کی رفتارکاجائزہ لیا

جموں//ڈویژنل کمشنرجموں ہیمنت کمارشرمانے جموں کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کی پیش رفت کاجائزہ لینے کیلئے متعلقہ سائٹوں کادورہ کرکے کاموں کامعائینہ کیا۔اس  دوران ڈویژنل کمشنرنے ملٹی لیول کارپارکنگ کم شاپنگ کمپلیکس جنرل بس سٹینڈ،سیمی آٹومیٹک ملٹی لیول پارکنگ سیٹی چوک ، رگھوناتھ مارکیٹ ہیری ٹیج سائٹ ،کیبل کارپروجیکٹ باہوفورٹ، ایئرپورٹ جموں کی توسیع ،جامبوچڑیاگھر،آئی آئی ٹی کیمپس اورٹرائبل بھون کادورہ کیا۔دورے کے دوران ڈویژنل کمشنرنے آفیسران کوترقیاتی کاموں کی رفتارمیں سرعت لانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے ان کی بروقت تکمیل یقینی بنانے پرزوردیا۔ڈویژنل کمشنرنے انڈین انسٹی چیوٹ آف ٹیکنالوجی جموں کادورہ کرکے وہاں طلباء کیلئے دستیاب سہولیات کابھی جائزہ لیا۔بعدازاں ڈویژنل کمشنرنے بوہرکیمپ پارک کابھی دورہ کیاجہاں پراپ گریڈیشن کے کام اورگورنمنٹ ہسپتال گاندھی نگرمیں دوسوبستروں کے میٹرنٹی ہسپتال کے ترقیاتی کام کی رفتارکامعائینہ کیا۔
 

 جموں و کشمیر اور شمال مشرقی ریاستوں کے معاملات

بھیم سنگھ کی وزیر اعظم سے قومی یکجہتی کونسل کی میٹنگ بلانے کی اپیل

جموں//نیشنل پنتھرس پارٹی کے  سرپرست اعلی پروفیسربھیم سنگھ نے وزیر اعظم مسٹر نریندر مودی سے نئی دہلی میں قومی یکجہتی کونسل کا فوری طورپر اجلاس منعقد کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ جموں و کشمیر اور شمالی مشرقی ریاستوں کے سامنے آنے والے سماجی و سیاسی مسائل کا مستقل حل تلاش کیا جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ قومی یکجہتی کونسل وزیر اعظم مسٹر نریندر مودی کے  اقتدار میں آنے کے بعد سے دوبارہ منظم نہیں ہوئی ہے، جس نے مرکز میں حکمراں پارٹی کے سلسلے میں کئی سوال اٹھائے ہیں۔ پنتھرس سربراہ نے وزیر اعظم سے قومی یکجہتی کونسل کے تمام سابق ارکان کو مدعو کرنے کے ساتھ ساتھ نئے لوگوں کو بھی مدعو کرنے کے لئے فوری طور پر اجلاس منعقد کرنے کی درخواست کی جس سے جموں و کشمیر اور شمالی مشرقی ریاستوں میں پیدا ہونے والی صورت حال کا پرامن حل نکالاجا سکے۔ پروفیسربھیم سنگھ نے کہا کہ قومی یکجہتی کونسل ایک سیاسی ادارہ نہیں ہے اور معاشرے کے تمام طبقات کی آواز کی نمائندگی کرتی ہے۔ سابق وزیر اعظم نے  کشمیر، شمال مشرق میں بحران کے دوران، یہاں تک کہ ایودھیا بحران کے دوران بھی معاشرے کے مختلف حصوں کے نمائندوں کی رائے دریافت کرنے کے لئے قومی یکجہتی کونسل کی  میٹنگ کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  جموں و کشمیر اور ملک کے دیگر حصوں میں امن کے لئے خطرہ پیدا کرنے والے تمام مسائل کامستقل پرامن حل کے لئے آج اتفاق رائے بنانے کی ایک بڑی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی یکجہتی کونسل امن، سیکورٹی اور ہندستان کی سیاسی شبیہ کو دھمکی دینے والے مسائل کے پرامن اور قابل احترام حل کے لئے ایک عام رائے قائم کرنے کے لئے ایک بڑا پلیٹ فارم ہوگی۔یہ قومی مفاد میں ہے کہ ہندوستان کے لوگوں کو یہ پتہ ہونا چاہئے کہ وزیر اعظم مسٹر نریندر نے اقتدار میں آنے کے بعد قومی یکجہتی کونسل کی کوئی میٹنگ نہیں بلائی ہے۔
 

چندرپرکاش گنگانے ترقیاتی کاموں کاآغازکیا

سانبہ //سابق وزیر اورممبراسمبلی وجے پور چندرپرکاش گنگا نے بدالی گائوں میںرابطہ سڑ ک پرتارکول بچھانے کے کام کاآغازکیا۔یہ کام ضلع سانبہ کے رام گڑھ علاقے میںشروع کرایاگیا۔اس موقعہ پر انہوں نے دوبجلی ٹرانسفارمر بھی لوگوں کے لیے وقف کیے۔اس دوران چندرپرکاش گنگانے بدالی گائوں میں ایک عوامی اجتماع سے بھی خطاب کیا۔
 
 

طلاب کواخلاقی تعلیم دیناوقت کاتقاضا:کویندرگپتا

جموں/ نائب وزیرا علیٰ کویند ر گپتا نے کہا کہ سکول سماج میں ایک مقدس ادارے کا درجہ رکھتا ہے اور وہاں نئی نسل کے مستقبل کو روشن کرنے کے علاوہ ملک اور قوم کی خدمت کرنے کے لئے نئی پود کو تیار کیا جاتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ضرورت اس بات کی ہے کہ اِن سکولوں میں معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاقی تعلیم فراہم کی جائے تاکہ طلاب مہذب ، شائستہ،نظم و ضبط کے علمبردار اور قوم کے معمار بن سکیں۔اِن باتوں کا اظہار نائب وزیر اعلیٰ نے یہاں سینک کالونی میں برٹش انٹرنیشنل سکول کی طرف سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔نائب وزیراعلیٰ نے کہا کہ تعلیمی ادارے ریاست بھر میں تعلیم کا نور پھیلانے کے سلسلے میں کلیدی رول ادا کرتے ہیںاور طلاب کو مستقبل کے رہنما بنانے کا کام کرتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ طلاب میں احساسِ ذمہ داری پیدا کرنے کے لئے انہیں بہتر رہنمائی اور اخلاقی تعلیم فراہم کی جائے۔نجی سیکٹر میں کام کر رہے سکولوں کے کام کاج کی ستائش کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ سکول ریاست میں شرح خواندگی میں اضافہ کرنے میں اہم رول ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ اور والدین کو چاہیئے کہ وہ اپنے بچوں کی شخصیت نکھارنے اور ان کا روشن مستقبل بنانے میں اپنا رول اد اکریں۔بعد میں نائب وزیر اعلیٰ نے دیگر معزز شخصیات کی موجودگی میں انٹر نیشنل سکول کے طلاب نے ٹی اے بیز تقسیم کئے ۔سکولی انتظامیہ کے علاوہ تقریب پر کئی سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔
 
 

گورنر کی طرف سے رمضان کی مبارکبادپیش 

جموں//گورنر این این ووہرا نے ریاستی عوام کو رمضان المبارک کے موقعہ پر مبارک باد دیتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ یہ مقدس ماہ ریاست میں امن، اخوت، ترقی، خوشحالی، مذہبی روا داری اور آپسی بھائی چارے کی ایک نوید لے کر آئے۔اپنے ایک پیغام میں گورنر نے کہا کہ رمضان ہمیں روزہ رکھنے کے ساتھ ساتھ سماجی خدمت اور عبادت کا درس دیتا ہے۔ علاوہ ازیں اس مہینے میں صبر و تحمل، ہمدردی، خود احتسابی اور نظم و ضبط کی روایات مستحکم ہوتی ہیں۔گورنر نے ریاست کے عوام کی بہبودی کے لئے دُعا کی۔
 
 

سجاد کچلوکی صدارت میں جوائنٹ ہاوس کمیٹی میٹنگ منعقد

مبارک منڈی ہیرٹیج کمپلیکس اورتوشہ خانہ کے امورات پرتبادلہ خیال

سرینگر/ قانون ساز کونسل کی ایک جوائنٹ ہاوس کمیٹی کی ایک میٹنگ یہاں ایم ایل سی سجاد احمد کچلوکی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں مبارک منڈی ہیرٹیج کمپلیکس جموں کے بارے میں غور و خوض کیا گیا۔کمیٹی نے توشہ خانہ کے بارے میں انکوائری رِپورٹ پیش نہ کرنے پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔ ارکان قانون سازیہ اعجاز احمد خان، پون کمار گپتا، سریندر کمار چودھری اور ایس چرنجیت سنگھ نے میٹنگ میں شرکت کی اور مبارک منڈی ہیرٹیج کمپلیکس جموں سے جڑے معاملات کو جلد نمٹانے کے سلسلے میں اپنی قیمتی آرأ میٹنگ میں پیش کی۔ سیکرٹری قانون / قانون ساز کونسل عبدالمجیدبٹ نے کمیٹی کو اصل حقائق سے آگاہ کیاجو توشہ خانہ کے ساتھ جڑے ہیں ۔ سیکرٹری نے کمیٹی کو بتایا کہ یہ معاملہ وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری کے ساتھ بھی اٹھایا گیا۔سپیشل سیکرٹری قانون ساز کونسل محمد اشرف میر، ایڈیشنل سیکرٹری کونسل علی محمد راوت کے علاوہ دیگر اعلیٰ افسران نے میٹنگ میں شرکت کی۔
 
 

تین روزہ مونگری میلہ اختتام پذیر

ادھم پور//ضلع ادھم پور میںمنعقدہ تین روزہ مونگری میلہ اختتام پذیرہوگیاہے۔میلے کے تیسرے روز بھی عقیدت مندوں کی آمدسے  گہماگہمی رہی ۔ قابل ذکرہے کہ گذشتہ دودنوں کے دوران بھاری تعدادمیں لوگوں نے شوپاروتی کی گپھا کے درشن کئے تھے اوراس موقعہ پر ریاست کی ترقی اور خوشحالی کے لئے دُعاکی۔اس سے قبل  میلے کاافتتاح وزیرفوڈسپلائز، اینڈکنزیومر افیئرس، پلاننگ، لاء اینڈ جسٹس، ریلیف اینڈری ہیبلی ٹیشن اینڈلیبراینڈایمپلائمنٹ، ایگریکلچر، فلوریکلچراینڈہارٹیکلچر مہمان خصوصی تھے۔میلے کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنر ادہم پوررویندرکمارنے مختلف محکمہ جات کے سٹالوں کامعائنہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ اس طرح کے مواقعے مختلف علاقوں کے لوگوں کوآپس میں ملنے اورایک دوسرے کوسمجھنے کے لئے کافی اہم ثابت ہوتے ہیں۔اس دوران ضلع انتظامیہ نے پینے کے صاف پانی، طبی سہولیات، ٹرانسپورٹ اورسیکورٹی کامعقول بندوبست کیاتھا۔میلے کے آخری روزبھی اجے نندانے میلے میں شرکت اورانتظامات کامعائینہ کیا۔اس سے پہلے وزیرموصوف نے کلسوتی تامونگری 4.37 کلومیٹرسڑک کے کام کاافتتاح کیاجوکہ پی ایم جی ایس وائی کے تحت 334.78لاکھ کی لاگت سے تعمیرہورہی ہے۔اس دوران ڈی ایس پی ڈی اے آر ہمت سنگھ،تحصیلدارمونگری امت کمارجوکہ میلہ افسرہیں ،بلاک ڈیولپمنٹ افسرسمن کٹل زیڈای پی اوپنچیری پون کمارشرما، چیئرمین شیوپاروتی کیوشرائن ڈیولپمنٹ بورڈ مونگری ،ایڈوکیٹ سوتنتردیوکوتوال ودیگران بھی موجودتھے۔
 
 

ماہ مقدس میں مسلم بستیوں میں سہولیات یقینی بنانے کامطالبہ 

جموں//نیشنل کانفرنس اوبی سی سیل نے انتظامیہ پرزوردیاہے کہ مقدس ماہ رمضان میں بٹھنڈی ،سنجواں اوردیگرمسلم بستیوں میں پانی ،بجلی ودیگربنیادی سہولیات کی دستیابی کویقینی بنایاجائے ۔ یہان جاری پریس بیان میں این سی اوبی سی سیل کے شریک چیئرمین عبدالغنی تیلی نے کہاکہ اکثرلوگوں کوبجلی کی غیراعلانیہ کٹوتی کے سبب مشکلات کاسامناکرناپڑتاہے ۔تیلی نے کہاکہ اگر سرکاری دعوئوںاور اور اعداد وشمار کو دیکھا جائے اور پھر زمینی صورت حال پر نظر کی جائے توان سرکاری دعوئوں کی قلعی کھل جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ سرمائی راجدھانی جموں شہرمیں بجلی سپلائی کانظام گرمیاں شروع ہوتے ہی زبوں حالی کاشکارنظرآرہاہے جس سے اندازہ لگایاجاسکتاہے کہ دوردرازعلاقہ جات میں بجلی سپلائی کاکیاحال ہوگا۔انہوں نے محکمہ پی ایچ ای کے اعلیٰ حکام پرزوردیاہے کہ جموں کی مسلم بستیوں میں ماہ رمضان کے دوران بجلی ،پانی ودیگرسہولیات کی فراہمی کویقینی بنایاجائے تاکہ روزہ داروں کوکسی قسم کی پریشانی کاسامنانہ کرناپڑے۔
 
 

 ہائی کورٹ نے رٹ پٹیشن رد کی 

جموں//جموں اینڈ کشمیر ہائی کورٹ نے ڈاکٹر اکھل کمار گپتا جو آر بی اے کیٹا گری سے تعلق رکھتے ہیں اور شیڈول کاسٹ کیٹاگری کی ایک سیٹ کا دعویٰ کرتے ہیں کی طرف سے پیش کی گئی رٹ پٹیشن رد کر دی ۔ جموں اینڈ کشمیر بورڈ آف پروفیشنل انٹرنس ایگزامینیشن نے اس کیس کو کنٹیسٹ کیا اور کورٹ نے پٹیشنر کے دعوے میں کوئی حقیقت نہیں پائی ۔ ڈپٹی ایڈووکیٹ جنرل اشیش سنگھ کوتوال بی اوپی ای ای کی طرف سے عدالت میں حاضر ہوئے ۔