مچیل اور ہُڈ یاترا
ہیلی کاپٹر سروس کیلئے ریٹ مقرر
اے آئی بٹ
کشتواڑ//انتظامیہ نے مچیل یاترا کیلئے ہیلی کاپٹر سورس کے لئے ریٹ مقرر کئے ہیں ۔ ایک حُکم نامہ کے تحت مچیل یاترا کے لئے بالغ اور 2 سال سے12سال کی عمر کے بچوں کے لئے فی نفر 2200 روپے ریٹ مقرر کی گئی ہے۔ یہ کرایہ ایک طرفہ کے لئے مقرر کیا گیا ہے۔ہیریٹئیج پرائیویٹ لمیٹڈاور پون ہنس د و ایسی کمپنیاں ہیں جو گلاب گڑھ۔ مچیل۔گلابگڑھ سے یاتریوں کو لانے و جانے کا ٹھیکہ حاصل کیا ہے۔یہ کرایہ مچیل یاترا کے لئے 25-07-2018سے 05-09-2018 اور ہُڈ ما تا (دچھن) کے لئے 18-07-2018سے 23-07-2018 تک لاگو رہیں گی۔ضلع انتظامیہ کی جانب سے جاری حُکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ حُکم لوکیشن کو مد نظر رکھ کر جاری کیا گیا ہے جو کہ کشتواڑ سے گلاب گڑھ کے لئے بالغ اور بچوں کے لئے 4000 روپے یکطرفہ ہوگا جبکہ گلاب گڑھ سے مچیل کے لئے2200روپے ایک طرف کے لئے ہوگا۔کشتواڑ۔کیکوٹ،ہُڈ ماتا کے لئے ایک طرف کا کرایہ 2400روپے مقرر ہے جبکہ سوندر(دچھن ) ۔کیکوٹ ہُڈ ماتا کے لئے ایک طرف کا کرایہ .4,000 روپے ہوگا۔ مچیل یاترا روان سال میں25جولائی سے شروع ہو جائے گی اور 5-9-2018کو اختتام پذیر ہوگی۔ہیلی کاپٹر سروس25جولائی سے 5ستمبر2018تک جاری رہے گی۔میڈیا سے ضلع ترقیاتی کمشنر انگریز سنگھ رانا نے کہا کہ سرکار نے ہیلی کاپٹر سروس کی پیش کش یاتریوں کی سہولیت کے لئے فراہم رکھی ہے جس سے بزرگوں،بچوں اور بیمار لوگوں کو یاترا انجام دینے میں سہولیت ہوگی۔ان ہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر سرس ایمرجنسی معاملات میں بحالی کا کام انجام دینے میں بھی مدد گار ثابت ہوگی ۔
بانہال میں ایجوکیشن کانفرنس کا انعقاد
بانہال // ہائر سکینڈری سکول بانہال میں سنیچر وار کو ایک ایجوکیشن کا نفرنس منعقد ہو ئی ۔تقریب کی صدرات ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن طارق حسین گنائی نے کی ۔ اس موقع پر کانفرنس میں ضلع ترقیاتی کمشنر کے سامنے زونل ایجوکیشن آفیسر بانہال محمد سلیم شاہ نے زون کے تعلیمی نظام اور موجودہ حالات کے بارے میں مفصل روشنی ڈالی ۔ جموں کشمیر رہبر تعلیم ٹیچرز فورم کے ریاستی ایگزکیٹیو ممبر مظفر احمد اور فورم صوبائی صدر آفتاب ملک نے سکولوں میں مختلف سہولیات کی کمی جن میں پینے کا صاف پانی ، نصاب میں نظر ثانی ، نرسری سے کلاس شروع کر نے کے علاوہ رہبر تعلیم اساتذہ کو درپیش مختلف مسائل اور مشکلات خاص کر تنخواوں کے ڈی لنک کے بارے میں تفصیلی روشنی ڈالی ۔ اْنہوں نے کہا کہ استاد کا وقار بحال کرانے کے لئے سرکار کو اقدامات اْٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنی تنخواوں اور دیگر مطلبات کو لیکر اْنہیں سڑکوں پر اْتر آنے کے لئے مجبور نہ کیا جائے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے تمام باتوں کو بغور سْنے کے بعد نظام تعلیم کو بہتر بنانے کے لئے کانفرنس میں اْٹھائے گئے مدعوں کو ایک تحریری شکل دے کر سرکار کے سامنے رکھنے کی یقین دہانی کرائی ۔اْنہوں نے کہا کہ نظام تعلیم کو بہتر بنانے کے لئے وہ ضلع کے تمام چھ تعلیمی زونوں میں جا کر اساتذہ سے مل رہے ہیں تاکہ تعلیمی نظام کو بہتر بنانے میں اس میں حائل رکاوٹوں اور مشکلات کا ازاکہ کیا جا سکے – اْنہوں نے طلباء کو بہتر تعلیم فراہم کرانے کے لئے اپنے تجربات بھی کا نفرنس میں رکھے جن کو اساتذہ نے سراہا ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں سٹاف کی قلت ہے جس کو وہ اخذ کر رہے ہیں-اْنہوں نے تحصیلدار بانہال کو موقع پر ہی ہدایت دی کہ وہ ان سکولوں کی فوری فہرست تیار کریں جن میں پانی کی قلت ہے تاکہ بچوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے -تحصیلدار بانہال شفیق احمد ، پرنسپل عبد الرشید گیری ، ہیڈ ماسٹر منظور احمد وانی نے بھی نظام تعلیم کے حوالے سے اپنے تاثرات پیش کئے۔ چیف ایجوکیشن آفسر رام بن عبد الحمید فانی نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ تندہی سے اپنے فرائض کو انجام دیتے رہے تاکہ بچے جو کل کا مستقبل ہیں ان کی بہتر تعلیم و تربیت ہو سکے۔ اْنہوں نے کہا کہ استاد کا پیشہ ایک پیغمبرانہ پیشہ ہے اور اس کے مقام کو برابری کسی دوسرے پیشے کے ساتھ نہیں کی جا سکتی ہے ۔ اس موقع پر چیف ایجوکیشن آفسر رام بن عبدل الحمید فانی ، ایس ڈی ایم بانہال زہیر عباس ، ایس ڈی ایم رامسو وقار گیری ، زونل ایجوکیشن آفیسر بانہال محمد سلیم بٹ ،پرنسپل ہائر سکینڈری سکول بانہال عبدالرشید گیری کے علاوہ پرنسپل ہائر سکینڈری سکول گرلز بانہال کے علاوہ زون کے سکولوں کے ہیڈ ماسٹر اور دیگر اساتذہ اور اساتذہ تنظیم کے عہدران موجود تھے ۔کانفرنس میں نظامت کے فرائض لیکچرر ریاض احمد نے انجام دے جبکہ ان کے علاوہ کا نفرنس میں لیکچر و سماجی لیڈر منظور احمد کامگار ، رہبر تعلیم ٹیچرز فورم کے ضلع جنرل سیکریٹری شفقت نثار ،زونل صدر بہار میر، لوپیڈ ضلع صدر شبیر احمد میر اور دیگران موجود تھے ۔
پتنازی کشتواڑمیں کیرئیر کونسلنگ کیمپ کا اہتمام
ڈوڈہ //نوجوانوں کے مستقبل کا مثبت استعمال کرنے کے لئے فوج کی جانب سے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول پتنازی،کشتواڑ میںایک کئیریر کونسلنگ کیمپ کا اہتمام کیا گیا ۔کیمپ میں پتنازی کے دور افتادہ دیہات کے نوجوانوں نے،جنھیں کئیریر کونسلنگ سہولیات کی رسائی نہیں ہے ، نے کیمپ میں جوش و خروش سے شرکت کی۔کیمپ میں طلاب کو تبادلہ خیال کرنے کا موقعہ فراہم کیا گیا جس نے تمام سوالات کا جواب دیکر طلاب کو مطمئن کیا ۔پروگرام کی مقامی لوگوں نے کافی ستائش کی اور اُمید کا اظہار کیا کہ ایسے پروگرام سے یقینی طور طلاب کو اپنا بہترمستقبل سنوارنے میں مدد ملے گی۔
چھاترو ،کشتواڑ میں منشیات کے خلاف توسیعی لیکچر کا اہتمام
کشتواڑ//منشیات کی بدعت اور صحت پر اسکے مُضر اثرات کی جانکاری دینے کے لئے فوج کی جانب سے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول چھاترو میں منشیات مخالف ایک توسیعی لیکچر کا اہتمام کیا گیا ۔سیمنار کا مقصد طلاب کو منشیات کے مُضر اثرات کی جانکاری دینا تھا ۔لیکچر کے دوران مقامی لوگوں کو منشیات کی بدعت کے مُختلف مرحلوں اور اس کا سماج، کنبوں اور صحت پر اثر کی جانکاری دی گئی۔لیکچر کے دوران علامتوں، علاج او رباز آبادکاری پر زور دیا گیا ۔لیکچر میں یہ بھی بتایا گیا کہ علاج سے پرہیز بہتر ہے تاہم سرکار اور این جی اوز کی جانب سے متعدد باز آباد کاری مراکز چلا ئے جا رہے ہیں جہاں پر نہ صرف منشیات کے عادیوں کی علاج کی جا رہی ہے بلکہ انہیں ایک معمول کی زندگی گُذارنے میں بھی مدد دی جاتی ہے۔لیکچر میں 49 طلاب نے شرکت کی۔لیکچر کے بعدایک تبادلہ خیال کی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں طلاب نے نہایت ہی جوش و خروش سے شرکت کی۔اس موقعہ پر طلاب کی جانب سے پوچھے گئے سولاات کا جواب بھی دیا گیا۔طلاب اور اساتذہ نے فوج کی اس پہل کی ستائش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ ایسی پہل سے مقامی لوگوں میں حفظان صحت کے متعلق جانکاری حاصل کرنے میں مدد ملے گی اور مستقبل میں بھی ایسے پروگرام منعقد کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ۔
کشتواڑ میں پانی کی ناقص سپلائی، ضلع ترقیاتی کمشنر نے تحقیقات کا حُکم دیا
اے آئی بٹ
کشتواڑ//ضلع میں پانی کی ناقص سپلائی کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر انگریز سنگھ رانا نے باریک بینی سے تحقیقات کرنے کی ہدایت دی ہے۔جہاں موسم گرما میں قصبہ کشتواڑ میں پانی کا بحران پیدا ہوتا ہے وہیںمنڈل علاقوں میں بھی پانی نے سنگین بحران اختیار کیا ہے۔صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ڈی سی نے لفٹ واٹر سپلائی سکیم کا دورہ کیا اور لفٹوں کی کاررکردگی دیکھکر بہت ہی مایوس ہوئے کیونکہ پانی اوپر چڑھانے کے بجائے واپس جا رہا تھا ۔ اس سے عیاں ہے کہ متعلقہ اہلکار اپنے فرائض خوش اسلوبی سے نہیں انجام دے رہے تھے اور انکی غفلت شعاری کی وجہ سے ہی لفٹ مناسب کام نہیں کرتے تھے۔دورے کے دوران ڈی سی نے پایاکہ دو ہی ملازم بھوشن لعل (سپر وائزر) اور عبدالقیوم (درجہ چہارم کا ملازم) ہی اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔دریں اثنا ء سٹاف کی غفلت شعاری کو دیکھ کر ڈی سی نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کشتواڑ کو ہدایت دی کہ وہ اس معاملہ کی باریک بینی سے تحقیقات کریں اور خاطی افسروں/اہلکاروں کے خلاف سزا کی سفارش کریں۔تحقیقاتی افسر کو 5جون2018 سے قبل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
گول موئلہ میں زمینداروں کی میٹنگ
معاوضہ نہ ملا تواسٹیڈیم کی سڑک بند ہوگی:عوام کا الٹی میٹم
زاہد بشیر
گول//موئلہ علاقہ میں زمینداروں کی ایک میٹنگ سابق سرپنچ محمد سلیم ملک کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیاکہ جس وقت اسٹیڈیم کے لئے راستہ نکالا گیا تھا ۔ ان کا کہنا ہے کہ ایس ڈی ایم گول نے آٹھ دنوں کے اندر اندر معاوضہ دینے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن افسوس کا مقام ہے آٹھ مہینے بھی گزر گئے لیکن ابھی تک کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔لوگوں نے الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ اگر آٹھ دنوں کے اندر اندر اسٹیڈیم کے راستہ میں آنے والی اراضی کا معاوضہ نہیں دیا گیا تو یہاں پر زمیندار اپنی اراضی کو بند کریں گے۔
طلاب کا پینٹنگ سے سوچھتا پیغام
ریاسی //طلاب کو سوچھ بھارت مشن کے متعلق جانکاری دینے کے لئے سلا ل پائور اسٹیشن کی جانب سے گورنمنٹ مڈل سکول بڈا کے طلاب میں ’’سوچھ بھارت‘‘ کے موضوع پر ایک مصوری مقابلہ کا اہتمام کیا گیا۔مقابلے میں 5ویں جماعت سے لیکر 8ویں جماعت کے 51طلاب نے شرکت کی۔اس سے قبل این ایچ پی سی اور سی آئی ایس ایف انتظامیہ نے سوچھتا پیغام پہنچانے کے لئے گُذشتہ روز نعرے لکھنے کا ایک مقابلہ منعقد کیا۔ جس دوران طلاب نے اپنی ذہانت کا استعمال کرکے خوبصوت نعرے تحریر کر دئے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ کاروائیاں ’’سوچھ بھارت پکھواڑہ‘‘کے ایک حصہ کے طور پر سلال پائو ر اسٹیشن کی جانب سے 16-05-2018سے 31-5-2018 تک منعقد کی جا رہی ہے۔