مزید خبریں

لال چوک میں دکاندار پر 5ہزار روپے جرمانہ عائد

صارف سے جوتے پراضافی قیمت وصولنے کا شاخسانہ

سرینگر//محکمہ لیگل اینڈ میٹرولوجی نے لال چوک میں جوتے فروخت کرنے والے ایک دکاندار پر زیادہ دام وصولنے کی پاداش میں 5000روپے جرمانہ عائد کیا ۔محکمہ کو ایک صارف کی طرف سے یہ شکایت موصول ہوئی کہ لال چوک میں جوتے کے ایک شو روم میںاسے سلیپر جس کے پیک پر499روپے قیمت درج تھی ،1200روپے میں فروخت کی گئی ۔محکمہ نے جب اس کی جانچ کی تو سارف کی شکایت کو درست پایا جس کے بعد محکمہ نے مذکورہ دکاندار کے خلاف کارروائی عمل میں لائی ۔مذکورہ دکاندار نے محکمہ سے اپیل کی کہ عدالت میں کیس نہ کیا جائے جس کے بعد مذکورہ دکاندار پر 5000ہزار روپے جرمانہ عاید کیا گیا ۔محکمہ نے صارفین سے کہا ہے کہ بازاروں میں خریداری کے وقت وہ چیز کی اصل قیمت چیک کریں اور باضابط طور دکاندار سے رسید حاصل کریں ۔ 
 
 

آج زبرون پارک میں رنگارنگ ثقافتی پروگرام

منفی تاثرات کو دور کرنے میں مدد ملے گی: ناظم سیاحت 

سرینگر//محکمہ سیاحت کشمیر کی طرف سے اتوار کو زبرون پارک میں ایک رنگا رنگ ثقافتی کا اہتمام کیا جارہا ہے جس میں مقامی فنکار شرکت کر رہے ہیں۔اس پروگرام کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ سیاحوں کے لئے موسیقی، ثقافتی پروگرام اور کھیل سرگرمیوں کے ذریعے سے تفریح کے ذرایع مہیا کئے جاسکیں۔محکمہ سیاحت کلچرل اکاڈمی کے اشتراک سے اس قسم کے پروگرام ہر ہفتے کے آخر میں منعقد کرے گا تا کہ سیاحتی سرگرمیوں کو دوام بخشا جاسکے۔ناظم سیاحت کشمیر محمود احمد شاہ نے کہا ہے کہ محکمہ نے’’ ویلی ویک اینڈ‘‘ نامی پروگراموں کا یہ سلسلہ سیاحوں کی دلچسپی اور مقامی لوگوں کو سرگرمیوں میں شامل کرنے کے لئے شروع کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگراموں میں سبھی لوگ شرکت کرسکتے ہیں اور ان میں داخلہ مفت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگراموں سے کشمیر کے بارے میں منفی تاثرات کو دور کرنے میں کافی حد تک مدد ملے گی۔ ایتوار کو محکمہ کی طرف سے سرینگر ایڈوینچر ریس نامی پروگرام پہلی مرتبہ منعقد کیا جارہا ہے جس میں تیراکی، سائکلنگ، ہائیکنگ اور رننگ شامل ہوں گے۔واضح رہے کہ محکمہ سیاحت نے زبرون پارک میں سائکل کرایہ پر دینے کی ایک دکان قائم کی ہے جہاں سے سیاح اور مقامی لوگ انتہائی کم قیمت پر سائیکل کرایہ پر لے سکتے ہیں۔