مزید خبریں

۔16مویشی بازیاب ،ایک سمگلر گرفتار

ایم ایم پرویز 
رام بن // بٹوت پولیس نے مویشیوں کو سمگل کرنے کی ایک کوشش ناکام بناتے ہوئے 16مویشیوں کو بازیاب کرکے ایک کو گرفتار کیا جنھیں وادی کشمیر کی جانب لیا جا رہا تھا ۔ پولیس بیان کے مطابق معمول کے ناکہ کے دوران اتوار کی شب کو جموں ۔سرینگر شاہراہ پر بٹوت کے مقام پر ایک ٹرک زیر نمبر JK02U-2969 کو روکا جو سرینگر کی جانب جا رہی تھی۔پولیس نے دوران چیکنگ  ٹرک سے  16مویشیوں کو بازیاب کیا اور ٹرک ڈرائیور کو پوچھ تاچھ کے لئے گرفتار کیا ، جو مویشیوں کو لیجانے کے لئے کوئی جائز اجازت نامہ پیش کرنے میں ناکام رہا ۔ گرفتار شدہ ڈرائیور کی پہچان شام لعل ولد سائین داس ساکنہ گول ،گُجرال جموں کے بطور کی گئی ہے۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ زیر ایف آئی آر نمبر 84 of 2018   بٹوت پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے۔
 

پہاڑی سے گر کر خاتون کی موت

زاہد ملک 
ریاسی //پولیس کے مطابق پیر کے روز ایک خاتون منیشا دیوی زوجہ پون کمار  ذار برہمن ساکنہ گوسال کنتھن عمر 25سال اُس وقت پہاڑی سے گر کر لقمہ اجل بن گئی جب وہ گوسال کے جنگلوں میں ایندھن کے لئے لکڑی جمع کرنے کے دوران پہاڑی سے نیچے گر گئی۔ارناس پولیس اسٹیشن سے اطلاع ملتے ہی پولیس پارٹی جائے موقعہ کے لئے روانہ کی گئی اور نعش کو پی ایچ سی ارناس پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کیا ۔قانونی لوازمات پُر کرنے کے بعد نعش لواحقین کے حوالے کی گئی،تاکہ اسکے آخری رسومات انجام  دئے جا سکیں۔اے ایس آئی عبدل رشید کے مطابق پولیس اسٹیشن ارناس میں اس سلسلہ مٰں ایک معاملہ درج کیا گیا ہے۔
 

ریاسی میں بائیو میٹرک حاضری سسٹم کا جائزہ

 ریاسی //ضلع ترقیاتی کمشنرپرسننا راما سوامی جی کی قیادت میں منعقدہ اجلاس میںآدھار پر مبنی بائیو میٹرک حاضری سسٹم (AEBAS) کا جائزہ لیا گیا ،تاکہ تمام سرکار ی دفاتر میں بائیو میٹرک حاضری سسٹم لاگو کونے اور حاضری یقینی بنائی جاسکے۔اجلاس میںاے ڈی ڈی سی رمیش چندر ،اے سی آر ہربنس لعل،اے آر ٹی او ، ضلع افسروں اور پی ڈی ڈی ، پی ڈبلیو ڈی کے ایگزیکٹو انجینئر،  تحصیلداروں ،سی ایم او  اور دیگر محکموں کے لائن افسروں نے بھی شرکت کی۔ڈی سی نے AEBAS پر مختلف محکموں کی حاضری کے رتبہ کی جانچ کی اور افسروں کو اپنے دفاتر میں باقاعدگی برقر رکھنے اور موثر ورک کلچر یقینی بنانے کے لئے بائیو میٹرک حاضری سسٹم لاگو کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے ڈی ڈی اوز پر زور دیا کہ سرکاری حُکم کے مطابق تمام سرکار ملازمین کی تنخواہ یا مشاہرہ فقط اُسی صوت میں ادا کی جائے  اگر انہوں نے اپنے آپ کو بائیو میٹرک سسٹم کے ساتھ اندراج کیا ہوا ہو۔انہوں نے کہا کہ یہ متعلقہ ڈی ڈی اوز کا فرض ہے کہ وہ اپنے ملازمین کی اینرولمینٹ یقینی بنائیں اور تنخواہ بلوں کے ساتھ ٹریجری میں اس سلسلہ کی ایک سرٹفکیٹ پیش کریں،بغیر اس کے کسی بھی تنخواہ بل پر غور نہیں کیا جائے گا۔اجلاس میں بتایا گیا کہAEBAS  بائیو میٹرک آلہ جات تمام دفاتر میں نصب کئئے گئے ہیں۔ڈی سی نے این آئی سی سربراہ کو ہدایت دی کہ وہ بائیو میٹرک سسٹم کے متعلق تمام مطلوبہ جانکاری فراہم کریں۔
 

ڈوڈہ میں صفائی کرمچاریوں نے مجوزہ ہڑتال کی کال واپس لی

ڈوڈہ//ضلع صدر مقام ڈوڈہ میں صفائی کرمچاری یونین کے بینر تلے یونین ضلع صدر ارشاد احمد کی صدارت میں اہم اِجلاس منعقد ہوا جس میں صفائی کرمچاریوں کو درپیش مشکلات مسائل کے حوالے سے گفت شنید کی گئی صفائی کرمچاریوں کی جانب سے 31 جولائی کو کام چھوڑ ہڑتال دی گئی تھی تاہم صفائی کرمچاریوں کے ساتھ میٹنگ میں میونسپل کمیٹی ڈوڈہ کے ای۔او نے صفائی کرمچاریوں سے ہڑتال کال واپس لینے کی اپیل کی اْنہوں نے بتایا کہ متعلقہ اعلیٰ حکام کے ساتھ تمام مطالبات کو اجاگر کیا جائے گا۔یونین صدر ارشاداحمد نے مزید بتایا کہ میٹنگ کے دوران ای۔او نے تمام مطالبات کو غور سے سْنا اور مسائل مطالبات پر مشتمل کو بذریعہ خط ڈائریکٹر آفس ارسال کیا ہے جس میں صفائی کرمچاری جو قصّبہ ڈوڈہ میں ہر حالات میں کام پر معمور ہیںتب جاکر ہی قصّبہ میں صاف صفائی ممکن ہے کرمچاریوں کا مطالبہ ہے کہ تمام عارضی کیجول صفائی کرمچاریوں کی مستقلی کے لئے جامع پالیسی مرتب کی جائے تاکہ مشکل حالات میں معمولی مراعات پر کام کرنے والے صفائی کرمچاریوں کے ساتھ انصاف ہو سکے۔ہڑتال کو یونین صدر نے اس شرط پر واپس لیا ہے کہ یوم آزادی تک سرکار خط کا جواب دے۔ڈوڈہ میں متعلقہ افسران کی طرف سے یونین کے مطالبات کو سنجیدگی سے سْنا گیا اور تب جاکر ہی ہڑتال کال کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے یونین صدر نے یوم آزادی تک تمام صفائی کرمچاریوں کے جائز مطالبات کو سرکار کی جانب سے پورا کرنے کی امید ظاہرکی اور ایسا نہ ہونے کی صورت میں کام چھوڑ ہڑتال کے ساتھ ساتھ کوئی بڑاقدم بھی کیا جا سکتا ہے جس کے بعد کی صورت حال کے لئے سرکار خود ذمہ دارہو گی۔
 
 

ملازمین کی حاضری یقینی بنانے کی مشق

ڈی سی رام بن نے AEBAS نظام کا جائزہ لیا

رام بن //ضلع ترقیاتی کمشنر شوکت عزیز بٹ کی قیادت میں منعقدہ اجلاس میںآدھار پر مبنی بائیو میٹرک حاضری سسٹم (AEBAS) کا جائزہ لیا گیا ،تاکہ تمام سرکار ی دفاتر میں بائیو میٹرک حاضری سسٹم لاگو کونے اور حاضری یقینی بنائی جاسکے۔اجلاس میں ضلع افسروں اور ڈی ڈی اوز نے شرکت کی۔اجلاس میں اے ڈی سی  گورویندر جیت سنگھ ،ضلع افسروں اور انجینئرنگ ،محکمہ صحت، تعلیم ، دیہی ترقی ، باغبانی، زراعت،انیمل اینڈ شیپ ہسبنڈری کے علاوہ ڈی ڈی اوز نے بھی شرکت کی۔ڈی سی نے AEBAS پر مختلف محکموں کی حاضری کے رتبہ کی جانچ کی اور افسروں کو اپنے دفاتر میں باقاعدگی برقر رکھنے اور موثر ورک کلچر یقینی بنانے کے لئے بائیو میٹرک حاضری سسٹم لاگو کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے ڈی ڈی اوز پر زور دیا کہ سرکاری حُکم کے مطابق تمام سرکار ملازمین کی تنخواہ یا مشاہرہ فقط اُسی صوت میں ادا کی جائے  اگر انہوں نے اپنے آپ کو بائیو میٹرک سسٹم کے ساتھ اندراج کیا ہوا ہو۔انہوں نے کہا کہ یہ متعلقہ ڈی ڈی اوز کا فرض ہے کہ وہ اپنے ملازمین کی اینرولمینٹ یقینی بنائیں اور تنخواہ بلوں کے ساتھ ٹریجری مٰں اس سلسلہ کی ایک سرٹفکیٹ پیش کریں،بغیر اس کے کسی بھی تنخواہ بل پر غور نہیں کیا جائے گا۔
 

رام بن میں ’’کھیلو انڈیا ‘‘ضلع سطح کمیٹی کا اجلاس منعقد 

رام بن //ضلع ترقیاتی کمشنر شوکت عزیز بٹ نے ضلع میں ’’کھیلو انڈیا ‘‘سکیم لاگو کرنے اور سکی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس کا انعقاد کیا۔اجلاس میں اے ڈی سی گورویندر جیت سنگھ ، سی پی او اوتم سنگھ، اے ایس پی رام بن  سنجے پریہار، اے ڈی پلاننگ گنیش کمار ،سی ایم او، سی ای او، فوج و سی آر پی ایف کے افسروں و  دیگرضلع افسروں نے بھی شرکت کی۔یوتھ و سپورٹس شعبہ کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئیڈی سی نے موثر ایکشن پلان ترتیب دہینے کے لئے متعلقہ افسروں کو ہدایات جاری کی، تاکہ سکیم کے مقاصد حاصل کئے جا سکیں۔انہوں نے افسروں کو کئیرئیر کونسلنگ پروگرام ، کلچرل کلب، مشاعرے، کوعی سممیلن ، فٹ بال، والی بال نائٹ ٹورنامینٹ ،تعلیمی دورے و دیگر پروگرام ڈیزائن کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے افسروں کو نوجوانوں خصوصاًپاس اوٹ اور ڈراپ اوٹ کے علاوہ سکول جا رہے بچوں کو ان کاروائیوں میں شرکت کرنے کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ان کی ذہنی و جسمانی نشو نما ہو سکے اور اپنے اور اپن املک کا نام روشن کریں۔اس موقعہ پر انہوںنے کہا کہ ضلع رام بن میں ذہین کھلاڑیوں کی وجہ سے سپورٹس کی کافی صلاحیتیں ہیں اور ضرورت اس بات کی ہے کہ اں صلاحیتوں کو بروئے کا رلایا جائے۔انہوں نے   دور دراز علاقوں میں سپورٹس کاروائیاںن منعقد کرنے کیلئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔
 
 

ڈوڈہ میں طبی کیمپ کا انعقاد

 ڈوڈہ // ریاست کے دور افتادہ علاقوں میں  مقامی لوگوں کی مدد کے لئے فوج نے اپنی انتھک کوششیں جاری رکھتے ہوئے ضلع ڈوڈہ کے بیہوٹ علاقہ کے رہائش پذیر لوگوں کے طبی مشکلات کم کرنے کے لئے ایک طبی کیمپ کا انعقاد کیاگیا،  کیمپ کا اہتمام دور افتادہ علقہ کے لوگوں کو گھروں کے نزدیک ہی طبی خدمات فراہم کرنا تھا ،جس کے لئے انکو کشتواڑ جانا پڑتا تھا ۔  فوجی ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے کی ٹیم نے کیمپ میں   423 سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا ،جن میں 102مرد ،211خواتین اور 110بچے شامل تھے۔کیمپ میں غریبوں اور ضرورتمند مریضوں میں مفت ادویات بھی تقسیم کئے گئے ۔مقامی لوگوں نے راشٹریہ فوج کی جانب سے یہ نیک کام انجام دینے پر فوج کی ستائش کی۔مقامی لوگوں نے کہا کہ ان کیمپوں سے عوام کو نہ صرف اپنے گھروں کے پاس ہی طبی سہولیات میسر ہوئیں بلکہ انہیں صحت و صفائی ،حفظان صحت اور صحت مند طرز زندگی بسر کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
 

نہرو یووا کیندرڈوڈہ کی طرف سے پروگرام منعقد

ڈوڈہ / نہرو یوا کیندر ڈوڈہ کی جانب سے وزار یوتھ افئیرس اور سپورٹس ،بھارت سرکار کی جانب سے موضع اموڑا گھٹ بلاک گھٹ اور تحصیل و ضلع ڈوڈہ میں یک روزہ بلاک سطح کا پروگرام  Neighbourhood Youth Parliament منعقد کیا گیا ۔پروگرام میں ضلع سوشل ویلفئیر افسر ڈوڈہ  محمد اشرف وانی، میڈیکل افسر پی ایچ سی گھٹ ڈاکٹر شاکر حُسین شیخ ،ٹی او ٹی یاصر کرائی پاک، ترن پیرا میڈیکل انسٹیچوٹ گھٹ کیا نچارج وصیم اور حُسین پیرا میڈیکل انسٹیچوٹ گھٹ کے  چئیر میں مدثر حُسین وانی نے کی،جنھوں نے خاص موضوعوں پرلیکچر دیا ۔پروگرام کے اختتام پر صدر ڈائمنڈ یوتھ کلب نجیب الرحمان وانی نے شکریہ کا ووٹ پیش کیا ۔پروگرام میں گھٹ بلاک  کے تقریباً80 لوگوں نے شرکت کی۔
 

 بانہال میں الوداعی تقریب کا اہتمام 

بانہال// زونل ایجوکیشن آفیسر بانہال کے دفتر میں تعینات ایک ملازم کی سبکدوشی کے سلسلے میں ایک الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا -اس موقعہ پر زونل ایجوکیشن آفیسر بانہال محمد سلیم شاہ  کے علاوہ دفتری عملہ اور زون کے دیگر اساتذہ موجود تھے – تقریب کے دوران مقررین نے زونل ایجوکیشن آفیسر بانہال کے دفتر میں تعینات ملازم احمد اللہ کمار کی سبکدوشی پر ان کی خدمات کو سہراتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ملازم نے ہمیشہ تندہی اور ایمانداری سے اپنے فرائض کو انجام دئے ہیں – اْنہوں نے دْعا کی کہ ان کی مستقبل کی زندگی خوشحال گذرے – اس موقعہ پر موجود لوگوں میں زیڈ ای پی او طارق سعید ،ماسٹر ریاض احمد وانی ،ماسٹر فاروق احمد خان ، ماسٹر سجاد احمد خان ، ماسٹر اعجاز احمد وانی ، ماسٹر حاجی جہانگیر ملک ،ماسٹر عبدل وحید وانی ،رہبر تعلیم ٹیچرز فورم کے آفتاب ملک ،مظفر احمد ،شفقت نثار ،بہار احمد،اور توحید جاوید ، افتخار نبی ،  کے علاوہ دیگران شامل تھے – تقریب میں نظامت کے فرائض بصیر احمد وانی نے انجام دئے۔
 

اُکھڑال ،بانہال میں کشتی مقابلہ کا اہتمام

بانہال //فوج کی جانب سیکھیلوں کو فروغ دینے اور جسمانی فٹنس کاجذبہ پیدا کرنے اور تقابلی ہپروگراموں میں شرکت کرنے کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے  اُکھڑال و بانہال  کے دیگر ملحقہ علاقوں کے لئے کشتی کا ایک مقابلہ’’دنگل ‘‘ منعقد کی گئی، جسکا انعقاد دنگل کمیٹی اُکھڑال کے اشتراک سے کیا گیا ۔اس موقعہ پر مقامی لوگوں کی ایک بھاری جمعیت کے علاوہ فوج اور سول انتظامیہ کے اہلکار بھی موجود تھے۔کشی چمئین شپ میں بھاری بھیڑ کو دل چسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔مقابلہ میں مختلف ویٹ کٹیگری کے پہلوانوںنے شرکت کی ،جس مقابلہ اور بھی پُرکشش ہوگیا ۔فاتح کو ٹرافیاں اور نقدی انعام سے نوازا گیا ۔فوج کی اس پہل کی مقامی آبادی نے کافی سراہنا کی۔