کمسن طالبہ کو جسمانی اذیتیں دینے کا ویڈیو وائرل
تحقیقاتی کمیٹی تشکیل
رام بن // ضلع کے جالوالہ پرائمری سکول،زون بٹوت میں ایک استانی ریکھا دیوی کی جانب سے ایک طالبہ انو دیوی دختر انگریز سنگھ ساکنہ موضع جالوالہ ضلع رام بن کی مبینہ مار پٹائی کی خبر وہٹساپ پر وائرل ہونے کے بعد چیف ایجوکیشن افسر رام بن نے معاملہ کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہو ئے زیڈ ای او بٹوت کو مذکورہ سکول کا دورہ کرکے واقعہ کی صحیح جانکاری حاصل کرنے کی ہدایت دی۔اُنہیں مذکورہ طالبہ کے میڈیکل چیک اپ کرنے کی بھی ہدایت دی گئی تھی ۔انہیں معاملہ کی رپورٹ سی ای او رام بن کو پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، تاکہ Child Abuse Actکے تحت ضروری کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ دریں اثنا ، معاملہ کی تحقیقات کے لئے پرنسپل ہائر سیکنڈری سکول راجگڑھ، زیڈ ای او بٹوت، ہیڈ ماسٹر ہائی سکول جھٹگلی پر مشتمل ایک محکمانہ تحقیقاتی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے ۔ کمیٹی کو معاملہ کی تحقیقات کرکے حقائق پر مبنی رپورٹ تین دنوں کے اندر اندر پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
کسانوں کا وفد اے ڈی سی سے ملاقی
ریاسی //جے اینڈ کے کسان تحریک کے ایک وفد نے اے ڈی سی بابو رام سے ملاقات کرکے اپنے مطالبات پیش کئے۔وفد کی قیادت ماسٹر سوہن لعل شرما کر رہے تھے۔وفد نے اے ڈی سی کو ایک میمورنڈم پیش کیا اور فصل کی حصولیابی کا مرکز کھولنے اور تمام فصلوں کو پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا کے تحت لانے ،غریب اور متوسط درجہ کے کسانوںکو پنشن مقرر کرنے،ڈاکٹر سوامی ناتھن کمیشن اور فارسٹ رائٹس ایکٹ لاگو کرنے کا مطالبہ کیا۔اے ڈی سی نے اپنے دائرہ اختیار میں سرعت سے کارروائی کرنے کی یقین دہانی کی۔
ورک سپر وائز اسوسی ایشن کا طارق حسین شاہ کے تئیں اظہار تعزیت
ڈوڈہ //خطہ چناب کے ورک سپر وائزر وںکا طارق حسین شاہ وعک سپروائزر کے تئیں اظیار تعزیت لو پیڈ ایمپلائز فیڈریشن کے ضلع صدر نیاز احمس راہی کی قیادت میں ورک سپر وائز اسوسی ایشن خطہ چناب کی جناب سے طارق حسین شاہ کے برادر فرماد شاہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔ اس موقعہ پر ورک سپر وائز اسوسی ایشن کے ضلع صدر محمد شفیع شیخ اور ڈوڈہ کے صدر ہوشیار سنگھ نے بھی خطاب کیا ۔لو پید کے سر گرم کارکنان غلام حسن پانپوری اور شکیل احمد دیو نے کہا کہ مرحوم نیہایت ہی شریف ،ایماندار، اور نیک انسان تھے۔مر حوم کے جانے سے جو خلا پیدا ہوا ہے اسے پورا کرنا نا ممکن ہے۔عنایت اللہ میر نے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں خطہ چناب کے تمام سپروائزر ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اللہ سے دعا کی گئی کہ مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت نصیب ہو اور ان کے خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے ۔ماتمی میٹنگ میں محمد سلیم،ٹریڈ یونین کشتواڑ کے صدر عبالمجید شاہ،جائینٹ ایکشن کمیٹی کشتواڑ کے نائب صدر محمد اقبال قاضی،نیڈ بیس یونین کے صدر عنایت اللہ شان ،گندو سے پورن سنگھ،نور دین، محمد ایوب ڈار،،رویندر سنگھ ،ڈوڈہ سے پورن چند ،سنتوش کمار،نذیر احمد کائو،محمد حفیظ وانی،نعیم اہنگر،محمد ادریس وانی،بانہال سے نصیر احمد خان ،بھدراہ سے ارشاد احمد ،ٹھاٹھری سے جاوید اقبال،،محمد شفیع زرگر،کلریکل اسوسی ایشن ڈوڈہ کے صدر غلام حسن باغوان،لو پیڈ کے نائب صدر ہوشیا رسنگھ اور پی ایچ ای کے محمد سلیم وانی بھی موجود تھے۔
سابق ایم ایل سی کا دورہ بھلیسہ
رفیع چوہدری
گندو//سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر سابق ایم ایل سی محمد اقبال بٹ نے گندو بھلیسہ کے دو دن کا دورہ مکمل کیا اس دوارن انہوں نے متعدد گائوں میںمیٹنگوں میں عوامی مسائل بھی سنے ، اس موقعہ پرسینئر گوجر لیڈر چوہدری محمد حنیف بھی ہمراہ تھے۔ ان لیڈارن نے کوٹا، سنوہ، کنڈلوں، کا دورہ کیا۔اقبال بٹ نے گندو کے بڑگی گائوں میں پارٹی میٹنگ کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں پارٹی کارکنوں کے علاوہ علاقہ کے معززین نے بھی شرکت کی۔ میٹنگ میں مقامی لوگوں نے درپیش مسائل جن میں راشن کی قلت،جاب کارڈس ہلواڈرس کی بقاجات اُجرت اور علاقہ میں طبی صحت عامہ کی خستہ حالی ، گندو بڑگی سڑک علاقہ جات میں بجلی کی غیر علانیات کٹوتی شامل ہے۔ بٹ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس ہی ایک واحد جماعت ہے جو ریاست کے ساتھ دور دارز علاقوں میں عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا کیلئے واعد بند ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے تین چار سالوں سے دور افتادہ علاقوں میں لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا رہاہے۔ بٹ نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ گندو بھلیسہ کے مسائل کو حل کرے۔
دھرم کوٹ میں مصوری مقابلہ کا اہتمام
ڈوڈہ //یوم آزادی سے قبل فوج کی جانب سے ضلع میں سکولی بچوں کے لئے ایک مصوری مقابلہ کا اہتمام کیا گیا ۔مقابلے کا مقصد طلاب میں حب الوطنی ،قومیت اور یکجہتی کا جذبہ پیدا کرنا اور ان کی ذہانت کو نکھارنا بھی تھا ۔طلاب نے بغیر کسی تعصب اور اپنے ذہن سے جذبات کو ایک تصویری شکل دی۔مقابلے میں کل ملا کر 32 طلاب نے شرکت کی۔مقابلے میں طلاب نے جوش و خروش سے شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر شرکت کرنے والے طلاب کی حوصلہ افزائی کی گئی۔طلاب کے جوش و جذبہ اور دلچسپی کو دیکھ کر انکے قومی یکجہتی اور خطہ میں دوستی کے تئیں بدلائو صاف طور سے دکھائی دیتا تھا ۔سکول کے اساتذہ اور طلاب نے سکول میں مصوری کا مقابلہ کرنے کے لئے فوج کا شکریہ ادا کیا۔
طالب حسین حراستی معاملہ
چناب سٹیزنز فورم پولیس رویہ کی نکتہ چیں
ڈوڈہ //چناب سٹیزنز فورم ڈوڈہ کے صدر محبوب احمد ٹاک کی قیادت میںمنعقدہ ایک اجلاس میں طالب حسین معاملہ میں پولیس کے رول کی سخت مذمت کی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فورم کے صدر نے سانبہ پولیس کی جانب سے طالب حسین کو زیر حراست اذیتیں دینے کی سکٹ مذمت کرتے ہوئیا سے ایک شرمنا ک واقعہ قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ طالب حسین کے خلاف جو معاملہ درج ہے وہ فیملی جھگڑہ ہے اور اسے بطور کریمنل کیس تصور کرنا ٹھیک نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اعلی ٰ حکام کو معاملہ کا سنگین نوٹس لینا چاہیے اور طالب حسین کو غیر قانونی طور سے اذیتیں دینے میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں ڈاکٹر بشارت، عبدالرشید، شبیر ریشو، خورشید مسگر، عطا محمد، غلام نبی ،غلام حسن پانپوری ،گل محمد و دیگران بھی شامل تھے۔
ڈوڈہ میں سالانہ یاترائوں کے انتظامات کا جائزہ
ڈوڈہ //ضلع ترقیاتی کمشنر سمرن دیپ سنگھ نے سالانہ یاترائوںکو خوش اسلوبی سے منعقد کرنے کے لئے انتظامات کاجائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس کا اہتمام کیا۔ اجلاس میںسالانہ کیلاش یاترا، مچیل یاترا، منی میش یاترا، شری کرشن جنم اشٹمی، اور میلہ پٹ 2018 کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں سول سوسائٹی کے ممبران ،مذہبی انجمنوں کے نمائندوں اور مقامی انتظامیہ کے اہلکاروں نے بھی شرکت کی۔سناتن دھرم سبھا بھدرواہ کے صدر نے آنے والی یاترائوں کی تاریخوں کے بارے میں جانکاری دی اور ضلع انتظامیہ سے یہ یاترائیں منعقد کرنے کے لئے معقول ا نتظامات کرکے اس میں تعاون دینے کا اپیل کی۔سبھا کے صدر کی جانب سے اُٹھائے گئے مدعوں کے جواب میںڈی سی نے موقعہ پر ہی یاترائیں احسن طریقہ سے منعقد کرنے کیلئے ہدایات اجرا کئے۔انہوں نے بھدراہ پولیس سے یاترائیں بغیر کسی روکاوٹ کے منعقد کرنے کی ہدایت دی۔
ہائر سکینڈری سکول ملوٹھی میں اجلاس منعقد
ڈوڈہ//جمعرات کو گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول ملوٹھی میں پرنسپل ستیہ کمار کٹوچ کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہوا ۔پرنسپل مارل ایجوکیشن کے نو ڈل آفیسر بھی ہیں۔اجلاس میں علاقہ کیلاڑ جو کہ آٹھ پنچائیتوں پر مشتمل ہے اور جس کی آبادی تقریباً10ہزار ہے ۔اجلاس میں سرپنچوں ،پنچوں ، چوکیداروں،نمبر داروں اور دیگر معزز حضرات نے حصہ لیا۔اجلاس میں اظہار کیا کیا گیا کہ آج کل کے طلباء مختلف قسم کی برائیوں میں مبتلا ہو گئے ہیں اور ہمیں طلباء کو ان برائیوں سے بچانے کیلئے بھر پور کوشش کرنی چاہے اور ہم اکیلے اپنے دم پر کچھ نہیں کر سکتے یہ تبھی ممکن ہے جب آپ لوگ ہمارا ساتھ دیں اور اپنے اپنے گائوں میں جا کر کمیٹیاں تشکیل دیں جو سماجی بہبودی کا کام انجام دیں ۔اس موقعہ پر اسکول کے اساتذہ کے علاوہ مہمانوں نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
ممبراسمبلی کا مغل میدان میں واٹرباڈی کی تعمیر
کیلئے60 لاکھ روپے دینے کااعلان
کشتواڑ //جموں وکشمیرپردیش کانگریس کمیٹی کے نایب صدر ورکن اسمبلی اندروال غلام محمد سروڑی نے آج کہاکہ سماج مزدورطبقہ کی خدمات کااعتراف کرے کیونکہ مزدورپیشہ طبقہ ہی اپنی محنت ومشقت اورخون پسینے سے مثالی تعمیروترقی کویقینی بناتاہے اورسیاسی جماعتوں کوچاہئے کہ وہ اس طبقہ کے معیارِحیات کوبلندکرنے کیلئے عملی اقدامات اُٹھائے۔سروڑی محکمہ محنت وروزگارکی جانب سے منعقدہ ایک روزہ بیداری کیمپ سے خطاب کررہے تھے جہاں عمارت ودیگرتعمیرات سے منسلک بھاری تعداد میں مزدور طبقہ، ٹھیکہ داران ودیگرزمروں کے کارکنان نے شرکت کی۔اُنہوں نے کہاکہ انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ سماج کے نیچلے درجے کے پچھڑے ودبے کچلے طبقات کی فلاح وبہبود کیلئے ٹھوس اقدامات اُٹھائے کیونکہ ان کاسماج میں ایک کردارہے انہیں زمینی سطح پرمضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔بیداری پروگرام کی اہمیت پرزوردیتے ہوئے سروڑی نے کہاکہ اس ورکشاپ کااہم مقصد مزدورپیشہ طبقے کوان کے حقوق کے تحفظ کے تئیں بیدارکرناہے جس کیلئے انتظامیہ وعدہ بند ہے۔سروڑی نے لیبرقوانین سے متعلق خصوصی بیداری کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے کہاکہ بیداری وجانکاری کی کمی کی وجہ سے مزدورپیشہ طبقہ اپنے حقوق کاتحفظ نہیںکرسکتااورنہ ہی ان کی فلاح وبہبودکیلئے چلائی جارہی سرکاری اسکیموں سے وہ مستفید ہوسکتاہے۔سروڑی نے کہاکہ اس طرح کے بیداری پروگرام ہرجگہ پرضلع بھرمیں منعقد کئے جانے چاہئے کیونکہ دورافتادہ علاقہ جات میں اکثریت مزدورپیشہ طبقات کی ہے۔سروڑی نے اس موقع پر مزدوروں کی مشکلات کی فکرکرتے ہوئے محکمہ دیہی ترقی پرزوردیاکہ وہ منریگاکے تحت اُجرتیں بلاتاخیرواگذار کرے کیونکہ بڑی اُمیدوںاورمحنت ومجبوریوں کے چلتے یہ لوگ مزدوری کرتے ہیں تاکہ ان کا گھرچل سکے لیکن منریگاکے ضوابط کے مطابق انہیں اُجرتیں وقت پرنہیں ملتی جس کی وجہ سے یہ اسکیم بھی اپنی مقصدیت کھوتی جارہی ہے۔سروڑی نے کہاکہ مزدورطبقہ ریاست کی مجبوعی اقتصادی ترقی میں کلیدی رول نبھاتی ہے جسے اس کے پورے حقوق دئیے جانے چاہئے اور ترجیح بنیاد پر اس کودرپیش مشکلات کاازالہ کیاجاناچاہئے۔سروڑی نے کہاکہ فلاحی اسکیمیں زمینی سطح پرعملانے کی ضرورت ہے تاکہ عوام مستفیدہوسکے۔مغلمیدان میں سیاحتی بنیادی ڈھانچے کامعاینہ کرتے ہوئے سروڑی نے واٹرباڈی کی تعمیرکیلئے60لاکھ روپے واگذار کرنے کااعلان کیااورکہاکہ چھاتروکی طرزپریہاں بھی واٹرباڈی تعمیرکی جائیگی۔سروڑی نے دہرایاکہ وہ اسمبلی حلقہ اندروال میں سیاحتی شعبے کوفروغ دینے کے عہدبندہیں اور اس میں وہ کوئی کسرباقی نہ چھوڑیں گے۔اُنہوں نے کہاکہ دیہی ودورافتادہ علاقہ جات میں سیاحتی شعبے کوفروغ دیاجارہاہے۔اسسٹنٹ لیبرکمشنرکشتواڑمنیب عمرنے اس موقع پرکہاکہ مزدورطبقہ سماج کا اہم جزہے جن کیلئے یہ پروگرام منعقدکیاگیاہے۔اُنہوں نے کہاکہ ان کامحکمہ مزدوروں کی فلاح وبہبودکیلئے کوئی کسرباقی نہ چھوڑے گا۔لیبرکمشنرنے مزید بتایاکہ2011 تا2018تک40,000مستحقین میں3کروڑ روپے تقسیم کئے گئے ہیں۔اُنہوں نے کہاکہ یہ رقومات شادی، تعلیم علاج ومعالجہ ودیگرکئی اسکیموں کے تحت مزدورپیشہ طبقہ کومہیاکرائی گئی ہے۔بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر مظفر وانی نے اس موقع پرمرکزی معاونت کی روزگاراسکیم منریگاکی اہمیت وافادیت پرروشنی ڈالتے ہوئے دیگرکئی فلاحی اسکیموں کے تئیں شرکاکوجانکاری دی۔اُنہوں نے کہاکہ مختلف اسکیموں کے تئیں عوام میں بیداری پیداکرناوقت کی ضرورت ہے۔اس موقع پردیگران کے علاوہ محکمہ دیہی ترقی، محکمہ مال کے آفیسران کیساتھ ساتھ مزدوروں، ٹھیکہ داروں کی بڑی تعدادموجودتھی۔بعدازاں سروڑی نے حالیہ دِنوں میں سنگھ پورہ چھاترومیںاس دنیائے فانی سے کوچ کرگئے اشخاص کے لواحقین کیساتھ تعزیت پرسی کی اوران کے گھرگئے۔ان کے ہمراہ مقامی کانگریس لیڈران جن میں حاجی غلام قادر شیخ، الطاف حسین ملک، بدیالال شرما، فاروق احمد، عطا محمد، محمد اکبر، محمد رمضان، چوہدری جیلانی، بشیر احمد ،اخترحسین ودیگران قابل ذکر ہیں ۔ سروڑی نے کہاکہ وہ مرحومین کی مغفرت کیلئے دعاگوہیں اور وہ ہرکسی غمزدہ کیساتھ گہری ہمدردی کااِظہارکرتے ہیں۔اُنہوں نے کہاکہ غم کی اس گھڑی میں وہ لواحقین کیساتھ ہیں۔اس دوران ایک تقریب میں درجنوں سیاسی کارکنان نے کئی سیاسی جماعتوں کوالوداع کہتے ہوئے کانگریس میں شمولیت کااعلان کیا جن کاسروڑی نے والہانہ استقبال کیا۔کانگریس میں شامل ہونے والے کارکنان کاتعلق سمبول، کوچھال، سگدی، چھاتروعلاقوںسے ہے۔کانگریس میں شامل ہونے والے کارکنان نے کہاکہ وہ کانگریس کی پالیسیوں اور رکن اسمبلی اندروال جی ایم سروڑی کی بہترین نمائندگی سے متاثرہوکراس عوام دوست جماعت میں شمولیت اختیارکررہے ہیں جوان کیلئے باعث فخرہے اور وہ کانگریس کی مضبوطی اورعوامی مسائل کے ازالہ کیلئے جی جان سے کام کریں گے۔
ایس ایس پی کے اعزاز میں الوداعیہ
کشتواڑ//ضلع انتظامیہ کی جانب سے ایس ایس پی کشتواڑ ابرار احمد چودھری ،جسے تبدیل کرکے آئی آر چوتھی بٹالین کا کمانڈنٹ تعینات کیا گیا ہے،کے اعزاز میں ایک الودعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔پارٹی میں سول و پولیس انتظامیہ کے تمام ضلع و سیکٹورل افسروں نے بھی شرکت کی۔اس موقعہ پر مقررین میں اے ڈی سی کشوری لعل، سی پی او یاسر ایل اے بلوان، اے سی دی انیل کمار، اے آر ٹی او ابھے اندو شرما ،ڈپتی ایس پی (آپریشنز) نثار خواجہ و دیگر عہدہ دار شامل تھے۔اس موقعہ پر نامور گلوکار نثار احمد دول وال نے بھی کئی غزل پیش کئے۔ایس ایس پی کی سراہنا کرتے ہوئے ڈی سی انگریز سنگھ رانا نے ان کی خدمات کی کافی ستائش کی اور کہا کہ انکے دور میں ضلع میں جرائم کا گراف کافی کم ہوگیا اور ڈرگ مافیا کو کافی دھچکا لگا ۔انہوں نے کہا کہ سماج دشمن عناصر کی نیند بھی حرام ہوئی۔انہوں نے ایس ایس پی ابرار چودھری کو نہایت ہی ایک پیشہ وراور مجازا فسر قرار دیا ۔انہوں نے ضلع میں انتظامیہ کے ساتھ پوا تعاون کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا اور انکے تابناک اور خوشحال مستقبل کی دعا کی۔ دریں اثنا، ایس ایس پی ابرار چودھری نے ضلع میں عوام کی خدمت کرنے کے لئے مختلف افسرون کی جانب سے پیش کئے گئے تعاون پر انکا شکریہ ادا کیا۔تقریب کے اختتام پر ڈی سی کشتواڑ نے ایس ایس پی ابرار چودھری کی عزت افزائی کرتے ہوئے انہیں ایک مومینٹو پیش کیا،انہوں نے بطور شفقت اور خیر سگالی جذبہ کے تحت انہیں ایک شال بھی پیش کیا ۔
انیتا شرما نے بطور ایس ایس پی رام بن عہدہ سنبھال لیا
ایم ایم پرویز
رام بن //انیتا شرما نے جمعرات کو بطور ایس ایس پی رام بن کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔وہ موہن لعل ، جنھیں حال ہی میں تبدیل کیا گیا ہے،کے بدلے ضلع کی ایس ایس پی ہیں۔تبدیل ہوئے ایس ایس پی موہن لعل نے نئے ایس ایس پی کا خیر مقدم کیا اور انہیں ضلع کے امن و قانون کی جانکاری دی۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ انیتا شرما پہلی خواتین افسر ہے ،خصوصاً محکمہ پولیس میں ،جنھیں ضلع میںتعینات کیا گیا ہے۔
چوہدری سلام دین کا اظہار تعزیت
گندو// نیشنل کانفرنس انچارج اندروال چوہدری اسلام دین نے گزشتہ روز ایک طالب علم رمیز راجہ ولد غلام نبی سکنہ چنیاس کی موت پر گہرے دُکھ کا اظہا ر کیا ہے چوہدری سلام دین نے ضلع انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ میں درجنوں گائوں ایسے بھی ہیں جہاں ندی نالوں پر پل تعمیر نہیں کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے انسانی جانوں کا نقصان ہوتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر اس نالا پر پل ہوتا تو اس بچے کی قیمتی جان کا نقصان نہیں ہوتا ۔چوہدری نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ لواحقین کو دس لاکھ کی نقد امدا اور ایک سرکاری نوکری دی جائے اور غم زدہ کنبہ کے ساتھ ہمداری کا اظہار کیا ہے۔