کٹرہ اوررام بن سے نعشیں برآمد
زاہد ملک +ایم ایم پرویز
ریاسی //ماتا ویشنو دیوی کے راستے پنچاری ویو پوائنٹ کے قریب ایک 60/65 سالہ خاتون کی نعش برآمد کی گئی ہے ۔ پولیس بیان کے مطابق متوفیہ کے ایک نیلے رنگ کی ساڑھی پہنی ہوئی ہے۔پولیس بیان کے مطابق نعش کو سی ایچ سی کٹرہ کے نعش گھر میں رکھا گیا ہے۔ اسکی جامعہ تلاشی کے دوان ایک آدھار اکارڈ پایا گیا ہے ،جس کے مطابق متوفیہ کانا م ماتیہ بیوہ اندرجیت سنگھ ساکنہ خاس ،مہاراج گنج ،یو پی کے طور بیان کیا گیا ہے۔اسکے قانونی وارثوں کا اطلاع دی گئی ہے۔علاوہ ازیںرام بن ضلع کے مروگ علاقہ سے پیر ے روز دیر شام ایک گہری کھائی سے ایک نعش کو برآمد کیا گیا ہے۔ نعش کی شناخت پردیپ سنگھ عمر27سال ولد ٹھاکور سیتا رام ساکنہ مروگ ،رام بن کے طور بیان کی گئی ہے ،جو کہ محکمہ جنگلات کا ایک ملازم ہے۔پولیس نے نعش کوپوسٹ مارٹم کےلئے اپنی تحویل میں لیا ہے ،تاہم پیر کو پوسٹ مارٹم نہیں ہوا ہے ۔منگل کے روز نعش کا پوسٹ مارٹم کرکے نعش کو قانونی وارثوں کے حوالے آخری رسومات ادا کرنے کے لئے سونپی جائے گی۔پولیس نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔
درج فہرست طبقات کے حقوق
گورنر سے عدالت اعظمیٰ کے حکم امتناعی کو لاگو کرنے کی اپیل
ڈوڈہ //وادی چناب کے جموں و کشمیر ریزروڈ کٹیگرئز ایمپاﺅر منٹ ائیلانس نے ریاست کے گورنر سے ایس سی، ایس ٹی ،اور او بی سی کے آئینی حقوق کے تحفُظ کی اپیل کی ہے۔ایک پریس بیان میں ایئلانس نے سابقہ پی ڈی پی۔ بی جے پی سرکار پر ریزرویشن ایکٹ2004دفعہ6 کے ریزرویشن رول 9,10اور34کو ہائی کورٹ میں دفاع کرنے پر ناکام رہنے کا مبینہ الزام لگایا ہے۔ایلائنس کے صدر جوگیندر سنگھ رائے نے الزام لگایا کہ ریزرویشن کو ایک سوچے سمجھے منصوبہ کے تحت ختم کیا گیا تھا ۔ رائے ے مزید کہا کہ یہ مدعا پہلے ہی ریاست کے گورنر کے ساتھ اُٹھایا گیا ہے لیکن ریاستی سرکار کی سست روی کی وجہ سے مرکزی سرکار کے حُکم کی تعمیل نہیں ہوئی ہے۔انوں نے گورنر سے ہمدردانہ اپیل کی ہے کہ وہ اس مدعے کو عدالت اعظمی کے ہدایات کے پس منظر میں دیکھیں اور اسے ریاست میں لاگو کریں۔انہوں نے کہا ہے کہا اگرترقیوں میں ریزرویشن کو بحال نہیں کیا گیا تو اس سے ریاست کے سماجی،جمہوری ڈحانچہ کو زک پہنچے گی۔انہوں نے انتباہ کیا کہ اگر اسحُکم کو لاگو نہیں کیا گیا تو ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی طبقہ ریاست گیر احتجاج شروع کرے گی۔
AISF ڈوڈہ ضلع کونسل کی تشکیل
سریندر پریہار صدر، ولیم جنرل سیکرٹری اور ایاز خزانچی نامزد
عظمیٰ نیوز
ڈوڈہ //آل انڈیا سٹوڈنٹس فیڈریشن کے83ویں یوم تاسیس کے موقعہ پر اے آئی ایس ایف ڈوڈہ کی جانب سے چوتھی کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ،جس میں اے آئی ایس ایف کے ممبران کو خراج عقیدت ادا کیا اور ان کی یاد میں 2 منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، جنھوں نے دوران جد و جہد اپنی زندگی کی قربانی پیش کی۔کانفرنس کی صدار ت کامریڈ دیس راج منہاس اور رویندر سنگھ کٹوچ نے کی۔سریندر پریہار نے گُذشتہ 3مہینوں کی رپورٹ پیش کی۔کافی بحث ومباحثہ کے بعد سار ممبروں کی ایک ضلع کونسل تشکیل دی گئی۔ سریندر پریہار کوصدر،شوانی دیوی نائب صدر، ولیم کٹوچ جنرل سیکرٹری ،مونیکا جوائنٹ سیکرٹری، محمد ایاز خزانچی، راج کمارپریس سیکرٹری ،اجیت سنگھ آرگنائزیشنل سیکرٹری نامزد کئے گئے ہیں۔
سڑک حادثہ میں تین افرادزخمی
ایم ایم پرویز
رام بن //ضلع کے مروگ علاقہ میں اُس وقت ایک آلٹوکار کے مسافر زخمی ہوئے جب مخالف سمت سے آرہی ایک ٹرک نے ٹکر ماری۔پولیس بیان کے مطابق ایک آلٹو کار زیر نمبر JK14F-1451 ،جو کہ مگر کوٹ سے اودھم پور کی جانب جا رہی تھی کہ مخالف سمت سے آرہی ایک ٹرک زیر نمبر HR56A-0109 نے ٹکر ماری جس کے نتیجہ میں کار میں سوار مسافر زخمی ہوئے۔زخمیوں کو ضلع ہسپتال رام بن منتقل کیا گیا ۔جن کی پہچان مظفر احمد ولد عبدل قیوم ، عبدل قیوم ولد رسول اور محمد حنیف ساکنان برادگڑی، رام سو کے بطور کی گئی ہے۔ رام بن پولیس اسٹیشن میں اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کیا ہے
بھدرواہ کے کسانوں کےلئے بیداری پروگرام کا اہتمام
طاہر ندیم خان
بھدرواہ //سی ایس آئی آر ۔انڈین انسٹی چیوٹ آف انٹیگریٹو میڈسن جموں کی جانب سے وادی چناب کے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرنے کےلئے ”زیبائشی پودوں“کی مارکیٹنگ، پراسیسنگ اور کاشت کے متعلق بیداری پیدا کرنے کی غرض سے یک روزہ بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔کیمپ کے دوران کسانوں میں زیبائشی پودوں کی کاشت متعارف کی گئی ،تاکہ انکی سماجی۔اقتصادی حالت میں سدھار ہو جائے۔ نیچرل ایسنشل آئیل بھدرواہ کے اشتراک سے سی ایس آئی آر ۔ اروما مشن کے تحت یک روزہ بیداری پروگرام میں500سے زائد کسانوں ، طلاب کے علاوہ ٹیکنوکریٹوں اور سائنسدانوں نے شرکت کی۔پروگرام میں ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ سمرن دیپ سنگھ مہمان خصوصی تھے جبکہ سینئر سائنسدان اور نوڈل افسر ارما مشن ڈاکٹر قاضی پرویز نے پروگرام کی صدارت کی۔اپنے خطاب میںڈاکٹر پرویز نے شرکا کو پروگرام کے اغراض و مقاصد سے واقف کرکے زیبائشی فصلوں کی اہمیت اُجا گر کی۔انہوں نے کہا کہ چناب خطہ خصوصاً وادی بھدرواہ زیبائشی پودوں کی کاشت کے لئے موذون ہے۔ انہوںنے کہا اس فصل کی کھیتی سے عاقہ کے بیروز گاروں کو روز گار فراہم ہونے کا موقعہ ملے گا۔اس موقعہ پر علاقہ کے ترقی پسند کسانوں کےلئے آئی آئی آئی ایم سرینگر کے ڈاکٹر شاکر پی سلطان اور شریک۔ نوڈل افسر اروما مشن ڈاکٹر سمت گیرولیہ کیک رہنمائی میں ایک نمائش کا بھی اہتما م کیا گیا ۔بعدازاں ، سوال۔جوان کی ایک نشست منعقد کی گئی ،جس میں متوقع، ترقی پسند کسانوں اور طلاب نے بھی شرکت کی۔پی جی کالج بھدرواہ کے ایک طالب علم معمون فراز نے اس موقعہ پر کہا کہ بطور باٹوانی اک طالب علم کے مُجھے زیبائشی پودوں کی اہمیت کے بارے میں جانکاری تھی لیکن مُجھے یہ معلوم نہیں تھا کہ یہ اس علاقہ میں آسانی سے کاشت کئے جائیں گے۔اب میں اولین فرصت میں اپنے اہل خانہ کو روایتی مکی کی فصل کے بدلے ان پودوں کی کاشت کی ترغیب دوں گا۔