مزید خبریں

لوپیڈ ایمپلائز فیڈریشن ڈوڈہ کی میٹنگ 

مہنگائی بھتہ کی قسط واگزار کرنے کا خیر مقدم 

عظمیٰ نیوز 
 
ڈوڈہ//منگل کے روز ایک میٹنگ لوپیڈ ایمپلائز فیڈریشن کے ضلع صدر کی قیادت میں منعقد ہوئی جس میںریاستی ملازمین کے حق میں مہنگائی بھتہ جو مرکزی حکومت کی طرز پر 2%ریلیز کیا ہے کیلئے گورنر انتظامیہ کی ستائش کی ہے۔ انہوں نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ریاستی ملازمین کے دیگر مسائل کو بھی حل کریں۔ غلام حسن پانپوری نے اس موقعہ پر کہا کہ رہبر تعلیم اساتذہ، صفائی کرمچاریوں کے حق میں ساتویں پے کمیشن کی سفارشات کو لاگو کیا جائے، ڈیلی ویجروز،نینڈ بیس ورکرز، آنگن واڑی ورکرز کو مستقل بنایا جائے میٹنگ میں غلام حسین باغوان، عنایت اللہ شان،عبدالمجید شیخ،رچھپال سنگھ گوپال سنگھ ،شکیل احمد دیو ،ہب لال،عبدالمجید شیخ،عنائت اللہ میر،اختر حسین گتو،محمد رفیق،ارشاد احمد واتل،پورن چند، رشیال سنگھ ،سپرو ایزر،محمد حفیظ وانی، فرید احمد شیخ،سنتوش کمار اور نظیر احمد کائو اور ورک سیرو ئز اسوسی ایشن ڈوڈہ کے متعدد ورکرز موجود تھے۔
 

مہور و درماڑی میں اجلاس

میزلز و روبیلا کے خاتمہ کیلئے ویکسین کے استعمال پر زور 

زاہد ملک 
 
مہور //خطہ میں روبیلا ویکسین کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے درماڑی کے مقام پر ٹاسک فورس اراکین کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس دوران میزل اینڈ روبیلا ویکسین مہم کو کامیاب بنانے پر غور و خوض کیا گیا۔ اس میٹنگ میں پرنسپل ہائر سکینڈری اسکول درماڑی، نائب تحصیلدار، زیڈ ای او ارناس، بی ایم او مہور کے علاوہ متعدد نجی اسکولوں کے نمائندوںنے بھی شرکت کی۔ اس سے قبل ایس ڈی ایم دفتر مہور یاسین چودھری کی صدارت میں بھی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں محکمہ مال و صحت کے ملازمین نے شمولیت اختیار کی۔ مقررین نے روبیلا وبا پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی مہلک انفیکشن ہے جس سے حاملہ خواتین کو بھی خطرہ ہے ۔ اس وباء کے خاتمہ کے لئے تمام بچوں کو ویکسین کے دائرہ میں لانے پر اتفاق کیا گیا۔ 
 

یونیورسٹی کیمپس کشتواڑ میں مزید مضامین متعارف کرنے کا مطالبہ 

اے آئی بٹ 
 
کشتواڑ//ضلع کے طلاب نے ہائر سیکنڈری سکولوں او کشتواڑ کیمپس میںمزید مضامین متعارف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے ضلع کے تمام ہائر سیکنڈری سکولوں اور یونیورسٹی کے کشتواڑ کیمپس ایم ایڈ، بی ایڈ، پولٹیکل سائنس، کمپیوٹر اپلکیشن ،کامرس، ہسٹری ،فارسی، انگلش، سنسکرت، عربی، ہمدی ،اردو ،سو شالوجی، اور فلاسفی اسٹریم چالو کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ میڈیکل اور نان۔میڈیکل کو بھی متعارف کرنے کا مطالبہ کیا۔12ویں جماعت کے ایک طلاب علم امجد احمد بٹ نے کشمیر عُظمیٰ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان مضامین کا اپنے تقابلی امتحانات کے لئے انتخاب کرتے ۔اُس نے کہا کہ مضامین جیسے کہ اکنامکس، ہسٹری، سوشالوجی اور پولٹیکل سائنس تقابلی امتحانات کے لئے کافی اہمیت کے حامل ہیں۔یہ مضامین ہمیں کے اے ایس، آئی اے ایس میں داخلہ لینے کے لئے بہت ضروری ہیں۔اُس نے کہا کہ کشتواڑ یونیورسٹی کیمپس  کے طلاب نے کہا کہ کیمپس میں فقط ایم ایس سی آئی ٹی، جیالوجی اور کشمیری مضامین متعار ف کئے گئے ہیں اور کوئی دیگر اہم مضمو ن متعارف نہیں کیا گیا ہے ۔ اُنہوںنے کہا کہ پولٹیکل سائنس اور ہسٹری ہمارے من پسند مضامین تھے ،جس کا ہم انتخاب کرنا چاہتے تھے لیکن ابھی تک یہ مضامین کیمپس میں شروع ہی نہیں کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نہ صرف یہ مضامین بلکہ دیگر مضامین بشمول اکنامکس، اردو، پولٹیکل سائنس، ہندی ،کامرس، سوشالوجی بھی کافی دلچسپ مضامین ہیںلیکن ابھی تک ان میں سے ایک بھی مضمون متعارف نہیںکیا گیا ہے۔ اتنا ہی نہیں ضلع کے بعض ہائر سیکنڈری سکولوں میں بھی ان مضامین کو ابھی تک نہیں پڑھایا جاتا ہے۔پوسٹ گریجویٹ انشو شرما نے محکمہ تعلیم کی کارکردگی کی کافی نکتہ چینی کی اور کہا کہ نہ صرف کالجوں بلکہ اگنو سے بھی کافی تعداد میں طلاب گریجویشن کر پاتے ہیں لیکن سرکار نے ضلع کشتواڑ کے لئے سوشل سائنس سبجیکٹ متعارف نہیں کئے ہیں۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ ڈگری کالج کشتواڑ میں کافی مضمون پڑھائے جاتے ہیں جن میں پولٹیکل سائنس، کامرس، اردو،اکنامکس، ہندی ،میڈیکل اور نان ۔میڈیکل ،جغرافیہ،فشریز دستیاب ہیں لیکن ضلع کے ہائر سیکنڈری سکولوں میں یہ مضامین ہی متعارف نہیں کئے گئے ہیںجس کی وجہ سے طلاب کو یہ مضامین پڑھنے میں دشواریاں آتی ہیں۔یونیورسٹی کیمپس کشتواڑ کے طلاب نے گورنر انتظامیہ سے یونیورسٹی میں یہ نئے مضامین شروع کرنے میں مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے۔
 

محکمہ مال کے سابقہ افسر کی رحلت پر تعزیتی پیغامات  

محمد تسکین
 
بانہال // بانہال کے فوروگن علاقے سے تعلق رکھنے والے محمد عبداللہ ملک ریٹائرڈ گرداوار محکمہ مال سرینگر میں منگل کی رات کو داعی اجل کو لبیک کہہ گئے اور بدھ کی صبح انہیں اپنے آبائی گاوں فوروگن کسکوٹ میں سپرد خاک کیا گیا۔ وہ 73 برس کے تھے اور اپنے پیچھے اپنی اہلیہ ، تین بیٹے اور ایک بیٹی کو چھور گئے ہیں۔ ان کی رحلت پر کئی سماجی جماعتوں نے اپنے رنج و غم کا ظہار کرتے ہوئے سوگواران سے اپنی ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کیلئے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر وجمیل کی دعا کی گئی ہے۔ مرحوم سابقہ جوائنٹ ڈائریکٹر فارسٹ پروٹیکشن فورس لیاقت علی ڈار ساکنہ کرواہ بانہال کے برادر نسبتی (بہنوئی) اور سماجی کارکن تعظیم احمد وانی کے سْسر بھی تھے۔ سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن بانہال سمیت کئی مذہبی اور سماجی جماعتوں اور لیڈروں نے ان کی اچانک موت پر اپنے رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم ایک شریف النفس اور انسان دوست شخصیت کے مالک تھے اور بچپن سے ہی صوم و صلوتہ اور اعلیٰ کرادر کے مالک تھے۔ انہوں نے مرحوم محمد عبداللہ کے اہلخانہ سے تعزیت پرسی کی اور مرحوم کے ایصال ثواب اور پسماندگان کیلئے صبر وجمیل کی دعا کی گئی۔ قریبی رشتہ داروں کے مطابق اْن کی قران اور فاتحہ خوانی جمعہ کو انجام دی جائے گی۔ 
 

سب ڈویژنل انتظامیہ کا اجلاس منعقد 

بھدرواہ کے ترقیاتی منظر نامہ کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا 

عظمیٰ نیوز 
 
بھدرواہ //ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بھدرواہ ڈاکٹر آر کے بھارتی کی قیادت میں ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا ،جس میں سب ڈسٹرکٹ بھدرواہ کے ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں تحصیلدار بھدرواہ، تحصیلداربھالہ ،بی ڈی اے کے ایگزیکٹو انجینئر ،بی ایم او ،پی ایچ ای، پی ایم جی ایس وائی اور پی ڈی ڈی کے انجینئروں ، سی ڈی پی او بھدرواہ اور بھالہ کے ٹی ایس او ،ایچ ڈی او، اے آر کواپریٹیو کے علاوہ دیگر محکموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی ۔اجلاس میں جاری مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں شامل افسرں نے متعدد پروجیکٹوں پر جاری کاموں کے رتبہ کی جانکاری دی ۔اس موقعہ پر اے ڈی سی نے افسروں کو اپنے اپنے محکموں میں جاری ترقیاتی کاموںکی مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت دی، تاکہ انہیں مقررہ مدت کے اندر تکمیل دیا جا سکے۔انہوں نے افسروں سے لوگوں کی شکایات حل کرنے پر زور دیتے ہوئے لگن سے کام کرنے کی تلقین کی۔انہوں نے پی ایچ ای ،پی ڈی ڈی ،پی ڈبلیو ڈی اور پی ایم جی ایس وائی کے افسروں سے اپنے اپنے شعبوں میں بہتر کارکردگی پر زور دیا ،تاکہ لوگ مستفید ہوں ۔محکمہ امو ر صارفین کو ہدایت دی گئی کہ وہ مارکیٹ میں زیادہ قیمت وصول کرنے کے خلاف اور صحت مند اشیا یقینی بنانے کے لئے مارکیٹ کا باقاعدہ سے معائینہ کریں ۔اجلاس میں زمین حصولیابی کے رتبہ کا بھی جائزہ لیا گیا اور متعلقہ افسروں کو تا دم حصولیابیوں پر رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت دی گئی۔
 

 رام بن پولیس کا بٹوت میں عوامی دربار 

ارشد کاظمی
 
بٹوت//ایس ایس پی رام بن کی ہدایت پر ایس ڈی پی او، رام بن اصغر ملک کی زیر صدارت ڈاک بنگلہ بٹوت میںپولیس پبلک میٹنگ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔میٹنگ میں ایس ایچ او بٹوت نذیر احمد اور تحصیل بٹوت سے تعلق رکھنے والے معزز شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔میٹنگ میں شہریوں نے بٹوت میں نوجوانوں میں تیزی سے پھیل رہی نشہ خوری کی وباء پر اپنی سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوے محکمہ پولیس سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی پیشہ وارنہ ذمہ داریوںکو ایمانداری سے بروکارلاتے ہوے علاقے سے نشہ خوری کی برائی کا خاتمہ کرنے کے لئے درکار ہر قسم کے لازمی اقدامات کرے۔ اس موقعہ پربٹوت میں محکمہ پولیس کی جانب سے ممکنا طور قائم ہونے جارہے پولیس سکول کی اراضی کی اصلوبی عمل پر بھی غور وخوص ہوااورعوامی متفقہ خواہش اور رائے کومحکمہ پولیس کی جانب سے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔ میٹنگ میںتحصیلدار بٹوت سمن جی بھگت نائب تحصیلدار سیدسیف اللہ شاہ اور قصبے سے تعلق رکھنے والے مختلف سیاسی سماجی پارٹیوں سے وابستہ لیڈران جن میں پی ڈی پی کے محمد شامون میر، نیشنل کانفرنس سے محمد عارف میر، اور کانگرس سے راشد ملک،محمداقبال میر،عارف سلاریہ،شاہ رخ بھٹی، ماسٹر جنک سنگھ،ماسٹر پریتم سنگھ، بی جے پی کے راکیش شرما ،محمدطارق لون اور بٹوت بیوپار منڈل کے صدر سنجے گپتا ودیگران نے بھی شرکت کی۔
 

نارلو میں بائیک سوار ہلاک

زاہد ملک 
 
مہور //ریاسی میں ایک فوجی گاڑی اور موٹر سائیکل کے درمیان ٹکر میں بائیک سوار کے موت کی اطلاع ہے۔پولیس بیان کے مطابق نارلو ۔چنکھاہ روڈ پر نارلو کے مقام پر ایک فوجی گاڑی اور موٹر سائیکل کے درمیان ٹکر ہوئی ،جس دوران بائیک سوار کی موقعہ پر ہی موت ہوئی ہے۔متوفی کی شناخت بطور شبیر احمد ولد غلام محمد ساکنہ باگانسل کُڈین ضلع ریاسی کے بطور کی گئی ہے۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔
 

کشتواڑ میں ضلع روڈ سیفٹی کی تیاریوں کا جائزہ 

کشتواڑ//اے ڈی ڈی سی امام دین کی قیادت میں روڈ سیفٹی ایکشن پلان پر جائزہ لینے کیلئے کشتواڑ میں ضلع روڈ سیفٹی کمیٹی کا ایک اجلاس منعقد کیا گیا ۔اجلاس کا اہتمام اے آر ٹی او (ممبر سیکرٹری ڈی آر ایس سی کشتواڑ) ابھے اندو شرما نے کیا تھا ،جس میں ضلع روڈ سیفٹی کمیٹی کے ممبران اے ڈی سی ، سی پی ا و ، آر اینڈ بی، پی ایم جی ایس وائی کے ایگزیکٹو انجینئر اں ،سی ایم او، گریف او سی،NHIDCL کے نمائندوں ،این جی او ابابیل کشتواڑ کے نمائندوں کے علاوہ دیگر افسروں نے بھی شرکت کی۔اجلا س میں ضلع روڈ سیفٹی ایکشن پلان  (2018-2020 ) پر تفصیلی مباحثہ کیا گیا ۔تفصیلی بحث و مباحثۃ کے بعد اے ڈی ڈی سی نے متعلقہ لائن محکموں کو موقعہ پر ہی ہدایات گئے۔انہوں نے NHIDCL کے جنرل منیجر کو کلیگڑھ سڑک پر میکڈم بچھانے کی ہدایت دی ۔گریف حُکام کو اُن مقامات پر مرحلہ وار طریقہ سے سائن بورڈ نصب کرنے کی ہدایت دی جہاں پر حال ہی میں حادثات رونما ہوئے ہیں۔انہوں نے ڈی ٹی آئی کو اور لوڈنگ کے مسلہ سے نجات دلانے کے لئے ضلع میں پسینجر چالان شروع کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے روڈ سیفٹی بیداری اور ہیلتھ چیک اپ کیمپوں کی ضرورت پر زور دیا۔اجلاس میں اُن رضاکاروں کو شناختی کارڈجاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،جو جائے حادثہ اور ہسپتال جاکر افراتفری کو کم کرتے ہیں۔