مزید خبریں

بلدیاتی انتخابات کے انعقادکافیصلہ خوش آئند:این سی پی

جموں//سابق وزراءاور سینئر نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے لیڈر ٹھاکر رندھیر سنگھ نے اپنی رہائش گاہ پر نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے میونسپل اوربالدیاتی انتخابات کےلئے طے شدہ شیڈول کے مطابق انتخابات کرائے جانے کے گورنر کے فیصلہ کاخیرمقدم کیاہے۔ انہوںنے اس موقع پر انکشاف کرتے ہوئے کہاہے کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ اورمحبوبہ مفتی اپنی نجی سیاسی مفاد کے خاطر پنچایتی اور بلدیاتی انتخابات ٹالنے کے فراق میں تھے جبکہ لوکل جمہوری نظام کوتقویت حاصل ہونے کےلئے سرکار مواقع فراہم کرری ہے تاکہ دیہی علاقوں سے لیکر شہروں کی ترقی کویقینی بنا نے کےلئے وافر مقدار میںفنڈز کی الاٹمنٹ کو صحیح اطراف و اکناف میں استعمال ہوسکے ۔ انہوںنے مزید کہاہے کہ آج تک ترقیاتی کاموں کےلئے فنڈز کی واگذاری کی ذمہ داری ممبر پارلیمنٹ اورممبران اسمبلی کے ہاتھوں میںسونپے جاتے تھے جوعام طورپر غیراستعمال ہوتے یا پھر صورتحال بدترین بیان کررہے تھے۔ انہوںنے مزید بتایاہے کہ پی ڈی پی ‘نیشنل کانفرنس اور کانگریس پارٹی پنچایتی اوربلدیاتی انتخابات کےلئے دوہری مانپ دڈھنڈ اپنارہی ہے اورریاستی عوام کے ساتھ مذاق کا موجوع بناکر انہیں گمراہ کررہی ہے۔سنگھ نے اس موقع پر مزیدبتایاہے سابق وزیراعلیٰ غلام محمد صادق کافی نیک اوردیانتدار ایڈمنسٹریٹر تھے جنہوںنے ریاست میں مرکزی قوانین کو متعارف کراکے کئی عوامی بہبودی خدمات کو سرانجام دیاہے اورکہاہے کہ سب سے اہمیت کن بات یہ ہے ان کے دوران کسی بھی قسم کاکوئی سکینڈل کا انکشاف نہیںہواہے۔ ٹھاکررندھیر سنگھ نے اس دوران مطالبہ کیاہے کہ دفعہ73 اوردفعہ74 ترمیم کیاجائے تاکہ جموں وکشمیرمیں بھی دوسری ریاستوںکے مانند پنچایتی اوربلدیاتی انتخابات ممکن ہوسکے تاکہ کافی عرصہ سے محروم رکھے گئے حقوق سے عوام کو بنیادی سطحپر حقوق حاصل ہوں۔
 

جموں میڈیکل کالج ودیگرہسپتالوں میں ایکومشینیں نہ دارد

نیشنل کانفرنس کامعقول طبی سہولیات دستیاب کرانے کامطالبہ 

جموں//نیشنل کانفرنس کے صوبائی سیکریٹری جموں اورسابق ایم ایل سی شیخ بشیراحمد نے سرمائی راجدھانی جموں میں معقول تشخیصی سہولیات کی کمی بالخصوص جموں کے ہسپتالوں میںایکومشینوں کی کمی پرتشویش کااظہارکیاہے ۔انہوں نے کہاکہ جموں کے ہسپتالوں میں ایکومشینوں اورتشخیصی سہولیات کی کمی کی وجہ سے گھنٹوں قطاروں میں کھڑے ہوکراپنی باری کاانتظارکرناپڑتاہے۔یہاںجاری پریس ریلیز میں شیخ بشیراحمدنے کہاکہ گورنمنٹ میڈیکل کالج ہسپتال میں صرف ایک ایکومشین ہے جبکہ مریضوں کی تعدادکافی زیادہ ہوتی ہے جنھیں اس مشین کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ صوبہ جموں کے مختلف اضلاع سے لوگ جموں کے ہسپتالوں میں آتے ہیں لیکن یہاں پرمعقول طبی سہولیات نہ ہونے کے سبب انہیںپرائیویٹ کلینکوں میں علاج ومعالجہ کےلئے جاناپڑتاہے۔شیخ بشیرنے جموں میڈیکل کالج،سوپرسپیشلٹی اورایس ایم جی ایس اورگاندھی نگرہسپتال میں معقول ایکومشینوں کاانتظام کرنے کے ساتھ ساتھ ضلع ہسپتالوں سے کم سے کم مریضوں کوریفرکرنے کامطالبہ کیا۔انہوں نے کہاکہ صحت کے شعبے کے سدھارکےلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جانے چاہیئے تاکہ لوگوں کومشکلات کاسامنانہ کرناپڑے۔صوبائی سیکریٹری نے گورنرانتظامیہ سے اس معاملے میںذاتی طورپرمداخلت کرنے پرزوردیاہے۔
 
 
 

نیشنل کانفرنس لیڈران اور خورشید گنائی کا اظہاردُکھ 

جموں//نیشنل کانفرنس قیادت نے کشتواڑمیں پیش آئے دلدوزسڑک حادثے پرگہرے رنج ودُکھ کااظہارکیاہے۔ یہاں جاری پریس بیان میں نیشنل کانفرنس کے صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ اورنائبصدرعمر عبداللہ نے سڑک حادثے میں جان بحق ہوئے افرادکے لواحقین کے ساتھ گہری ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے مرنے والے افرادکی روح کی تسکین کےلئے دعاکی۔نیشنل کانفرنس لیڈران نے زخمیوں کی جلدصحت یابی کی بھی دعاکی ہے۔علاوہ ازیں نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدردویندرسنگھ رانا، سابق وزیراورایم ایل سی سجاداحمدکچلو،سابق وزیرخالدنجیب سہراوردی ،صوبائی صدریوتھ نیشنل کانفرنس اعجازجان اورتنویرکچلونے بھی کشتواڑکے ٹھاکرائی علاقے میں پیش آئے سڑک حادثے جس میں 17 افرادجان بحق اورمتعددزخمی ہوئے پرگہرے رنج ودُکھ کااظہارکیااورزخمیوں کی جلدصحتیابی کی تمناکااظہارکیا۔علاوہ ازیں گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی نے ضلع کشتواڑ میں پیش آئے ایک سڑک حادثے میں کئی قیمتی جانوں کے زیاں ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیاہے۔متاثرہ کنبوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مشیر موصوف نے مرحومین کی ارواح کی ابدی سکون کے لئے دعا کی۔انہوں نے اس حادثے میں زخمی ہوئے افراد کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔
 

کٹھوعہ میںٹرین سے ٹکراکرمعمرشخص لقمہ اجل

جموں//کٹھوعہ ضلع میں ٹرین سے ٹکرانے کی وجہ سے ایک معمر شخص کی موت واقع ہوگئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ریلوے لائن کوکراس کرتے ہوئے گردھاری لال ساکن ڈلوان ٹرین سے ٹکراگیاجس کی وجہ سے اس کی موقعہ پرموت واقع ہوگئی۔متوفی کی شناخت کے بعداورقانونی لوازمات کی تکمیل کے بعدلاش کوپولیس نے لواحقین کے سپردکیا۔
 

محکمہ سیاحت کی ٹی ٹی ایف گجرات میں شرکت 

سرینگر //ریاستی محکمہ سیاحت پنڈت دین دھیال اپادھیائے انڈور سٹیڈیم گجرات میں گذشتہ روز سے شروع ہونے والے تین روزہ ٹریول ٹریڈ فئیر ( ٹی ٹی ایف ) میں شرکت کر رہا ہے ۔ اس میلے کا افتتاح گجرات کے وزیر سیاحت گنپتیش وساوا اور سورت کے مئیر ڈاکٹر جگدیش بھائی پٹیل نے کیا ۔ انہوں نے میلے میں جے کے پیولین کا بھی افتتاح کیا ۔ ریاستی محکمہ سیاحت نے ریاست کے ٹور اینڈ ٹریول ایجنٹوں کے علاوہ ہوٹل مالکان اور ہاوس بوٹ مالکان کیلئے میلے میں مناسب جگہ حاصل کی ہے ۔ ناظمِ سیاحت تصدق جیلانی نے کہا کہ گجرات ریاست جموں کشمیر کیلئے ایک خاص مارکیٹ کی حثیت رکھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس میلے میں بڑی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی ٹریڈ و ٹریول صنعت سے وابستہ افراد حصہ لے رہے ہیں ۔ جہاں وہ اپنے سیاحتی مصنوعات کی نمایش کر سکتے ہیں ۔ اس سے قبل محکمہ سیاحت نے دیگر کئی ریاستوں میں بھی اس طرح کے میلوں میں شرکت کی ہے ۔ ناظم سیاحت نے مزید کہا کہ محکمہ سیاحت اکتوبر کے وسط میں ایک اور ٹورازم فیسٹیول کا انعقاد کر رہا ہے ۔ 
 

ہیڈکوارٹر شمالی کمانڈ میں یوم ہندی منایاگیا

ادہم پور//ناردن کمانڈ میں ہندی دوس جوش وجذبے کے ساتھ منانے کے سلسلے میں ہندی ڈرافٹنگ، ہندی مضمون،ہندی ٹائپنگ اور مباحثہ وغیرہ کی بنیاد پرتقریب کااہتمام کیاگیاجس میں فوجیوں اور شہریوں کی بھاری تعدادنے شرکت کی۔یوم ہندی کے جشن کے دوران، دفاتروں کے دفتری خطوط اور سرکاری زبان کی سرکاری زبان کو یقینی بنانے میں ہندی کے استعمال کو بڑھانے پر زور دیا گیا تھا۔دفتری زبان کے عمل درآمد کمیٹی، ہیڈکوارٹر، شمالی کمانڈر نے تمام ایوارڈز کے لئے دلچسپ خواہشات کااظہارکیا اور ہر ایک کو سرکاری زبان کے فروغ اور ترقی میں اپنی انا کی شراکت بنانے کی حوصلہ افزائی کی۔
 

 جموں میں ماہانہ پنیشن عدالت18ستمبر کو

 جموں// دفاعی پنیشن تقسیم کار ی دفتر ایس این اوردفاعی پنیشن تقسیم کاری دفتر اے آ ر کی جانب سے رواںماہ کی 18تاریخ کو ڈی پی ڈی او نروال پین ستوار ی جموںمیں چھوٹی ماہانہ پنیشن عدالت کا اہتمام کرر ہی ہے۔ اس موقعہ پرمحکمہ دفاع سے تعلق رکھنے والے پنیشنروں کی شکایتوں کی شنوائی ہوگی اورعین موقع پر ہی شکایتوں کا ازالہ کرنے کےلئے تمام کاوشوں کو بروئے کا ر لایاجائے گا۔ تمام دفاعی پنشنروں کو اپنی شکایتوں کو ازالہ کرنے کےلئے مدعو کیاجارہاہے۔سابق فوجی پنیشنران اور دفاعی خاندان پنیشنران کو اگر کسی بھی قسم کی کوئی عذرہویا پھر کوئی شکایت ہوسادہ کاغذات پر تحریری طورپر ڈی پی ڈی او( ایس /این) اورڈی پی ڈی او( اے /آر ) جموں‘ ضلع سینک ویلفیئر آفس جموں اورسانبہ میں داخل کرسکتے ہیں۔ مزید جانکاری حاصل کرنے کےلئے0191-2432523 اور0191-2450439پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔
 

روبوٹیک گلے ،سراورناک کی سرجریاں میڈیسن کامستقبل :ڈاکٹرکلپنا

جموں//جدیدٹیکنالوجی کی بدولت صحت کے شعبے میں کافی ترقی ہورہی ہے اورشدیدقسم کی بیماریوں کے امکانات بھی روشن ہورہے ہیں۔اسی طرح سرجنوں کی نگرانی میں اعلیٰ قسم کی سرجریاں بھی ہورہی ہیں۔ڈاکٹرکلپنا ناگپال ،سینئر کنسلٹنگ اینڈروبوٹیک سرجن،ڈیپارٹمنٹ آف ای این ٹی اینڈہیڈاینڈنیک سرجری ،اندرپراستھااپولوہسپتال کاکہناہے کہ روبوٹیک ای این ٹی اورہیڈونیک سرجری بھی کی جارہی ہے جس کے کافی فوائد مریضوں کوپہنچ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ روبٹیک سرجری کے سرجیکل آﺅٹ کم سے ہڈیاں مضبوط ہورہی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ روبوٹیک ای این ٹی اینڈہیڈاینڈنیک سرجریاں میڈیسن کامستقبل ہیں۔
 

معرکہ آر ائی کے دوران صحافی بال بال بچے

 جموں//گزشتہ روز جھجھرکوٹلی میں ملی ٹینٹوں اور سکیورٹی فورسز کے مابین ہوئی معر کہ آرائی کے دوران درجنوں صحافی بال بال بچ گئے۔ انٹیلی جینس یا ناکوں پر سکیورٹی کی ناکامی صحافیوں کےلئے اتنی خمیازہ صورتحال پیدا نہیں ہوئی تھی بلکہ سٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر (ایس او پی) کو لاگو نہیںکیاتھا جس کے چلتے صحافی برداری کی ہلاکتیں زیادہ ہونی تھی۔بنیادی طورپر محکمہ پولیس استوار طورپر آپریشن چلانے میںناکام ثابت ہوئی اور میڈیا اشخاص جس میں ٹی وی جرنلسٹ وغیرہ شامل ہیں سنجیدہ مقام پرپہنچ گئے جہاں پر مارے گئے ملی ٹینٹوں کے پاس زندہ گرنیڈ کے علاوہ دستی بم و دیگر ہتھیار شامل موجود تھے اور کم از کم دو ملی ٹینٹوں کے مارجانے کے تین گھنٹے بعد اچانک ایک اورملی ٹینٹ مکی کی کھیتی سے باہر آیا اور صحافیوںپر اندھا دھند فائرنگ کی اوراگر چہ فوج کی پیرا ملٹری فورسز وقت پر جوابی کارروائی نہیںکرتی تو صحافیوں کی ہلاکتیں بہت تعداد میںہونی تھی ۔حالانکہ اس حادثے میں آرمی کے میجر سمیت دو پیرا ملٹری فورسز کے دو کمانڈوز شدید طورپر زخمی ہوئے اورصحافیوں سے کہا گیاہے کہ زمین کے لپٹ جائیں تاکہ براہ راست ان پر گولی نہ لگ جائے۔ لہذا اس قدر معرکہ آرائی کے دوران صحافیوں کی جان بال بال بچ گئی۔
 

آرمی کمانڈر کانگروٹہ ملٹری سٹیشن کادورہ 

جموں//لیفٹنٹ جنرل رنبیر سنگھ ‘ آرمی کمانڈر‘ شمالی کمانڈ نے وائٹ نائٹ کارپس بمقام ملٹری سٹیشن نگروٹہ کادورہ کرکے آپریشنل تیاریوں کاجائزہ لیا۔ ا اس موقع پر انہیں آرمی کمانڈ لیفٹنٹ جنرل سرن جیت سنگھ جنرل آفیسر کمانڈنگ وائٹ کارپس نے کارپس زون میں سکیورٹی صورتحال کے بارے میں تمام جانکاری فراہم کی۔آرمی کمانڈر نے اپنی ذمہ داریوں کاتذکرہ کرتے ہوئے جنگ معاہدے کی خلاف ورزی کے دوران اور گھس پیٹھ کی کوششوں کو ناکام کرنے کےلئے تمام تیاریوں کے بارے میںبھی تفاصیل کے ساتھ جانکار ی فراہم کی۔ قابل ذکرہے کہ آرمی کمانڈر نے فوجی جوانوں کے ساتھ ملاقات کے دوران ان کی جانب سے بہترین اورخدمات اورتعاون کی فراہمی کی سراہنا کی ۔ اس موقع پر بولتے ہوئے آرمی کمانڈر نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے دوران پیدا شدہ چیلنجوں کو مقابلہ کرنے کےلئے فوجی جوانوں کو مزید سرگرم عمل بنانے کی اہمیت پرزوردینا ہے تاکہ ملک دشمن عناصروں کے ساتھ سختی کے ساتھ نمٹا جائے ۔
 

پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ اوردفعہ 35اے معاملہ پر وکلاءسراپا احتجاج

جموں//جموں وکشمیر ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن جموں کے بینر تلے وکلاءنے ضلع کورٹ کمپلیکس جموں میں پٹرول، ڈیزل اور دیگر اشیاءضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ، جھجرکوٹلی میں حالیہ جنگجوانہ حملہ اور عدالتوں میںزیر التوا معاملات کے خلاف سیاسی جماعتوں کا احتجاج کرنے کے خلاف احتجاج کیا۔ احتجاجی وکلاءنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز بھی اٹھارکھے تھے۔ اس موقع پر بار صدر بی ایس سلاتھیہ نے کہاکہ اشیاءضروریہ بشمول پٹرولیم مصنوعات، سبزیوں اور دیگر اشیاءخوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ سے ملک بھر میں لوگ بری طرح متاثر ہوئے ہیں جبکہ موجودہ حکومت قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور ناکام رہی ہے۔ انہوں نے جھجرکوٹلی میں جنگجوانہ حملہ کو بزدلہ حرکت قرار دیتے ہوئے سیکورٹی فورسز کی تعریف کی۔ دفعہ35-Aکے حوالہ سے احتجاجی وکلاءکا کہنا تھاکہ چند کشمیرمرکوز سیاسی جماعتیں بلدیاتی اور پنچایتی انتخابات میں حصہ لینے کے بجائے چناو¿ بائیکاٹ کی مہم کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جمہوریت کے ان بنیادی اداروں کے چناو¿ کرانے سے متعلق ریاستی حکومت کا فیصلہ خوش آئند ہے لیکن حیران کن امر ہے کہ سیاسی جماعتیں دفعہ35-Aکو بائیکاٹ کی وجہ بنا رہی ہیں جبکہ یہ معاملہ عدالت عظمیٰ میں زیر سماعت ہے،ایک معاملہ جوعدالت میں زیر التوا ہو، کے خلاف سیاسی جماعتوں کا احتجاج کرناآزاد عدلیہ کے کام کاج میں خلل ڈالنے کے مترادف ہے جوکہ قابل مذمت ہے۔ انہوں نے عدالت عظمیٰ سے کہاکہ وہ ایسی جماعتوں کے خلاف توہین کی از خود کارروائی کرے۔یو این آئی
 

بی بی ویاس نے عوامی مسائل سُنے 

جموں //گورنر کے مشیر بی بی ویاس نے جے کے گورنرس گریونس سیل جموں میں ایک عوامی دربار کا انعقاد کیا جس میں ضلع کے مختلف علاقوں سے آئے سماج کے الگ الگ طبقوں سے تعلق رکھنے والے وفود اور افراد نے اپنے مسائل ابھارے ۔ بڑی براہمناں انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے وفد نے جموں اور سانبہ کے انڈسٹریل علاقوں میں بار بار کی بجلی کٹوتی کا معاملہ اٹھایا ۔ ایسوسی ایشن کے چئیر مین للت مہاجن نے کہا کہ بجلی کٹوتی کی وجہ سے صنعتکاروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ مشیر موصوف نے یہ معاملہ متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھانے کا یقین دلایا ۔ جے اینڈ ہوٹل اینڈ لاجس ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے ڈپٹی کمشنر جموں اور محکمہ سیاحت کے افسروں کی موجودگی میں مشیر کے ساتھ ملاقات کر کے جے اینڈ کے انڈسٹریل پالیسی 1995 کے تحت مراعات کا مطالبہ کیا ۔ وفد نے ہوٹلوں اور لاجوں کی رجسٹریشن کی بھی مانگ کی ۔ وفد میں شامل افراد نے بھگوتی نگر میں سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کو فوری طور عوام کے نام وقف کرنے ، پرانے ہوٹلوں کو ایس آر او 154 سے مثتسنیٰ رکھنے کی مانگ کی ۔ مشیر موصوف نے یو ای ای ڈی محکمہ کے افسروں کو اس سلسلے میں ضروری ہدایات دیں ۔ مختلف گورنمنٹ پالیٹیکنک کالجوں میں عارضی بنیادوں پر کام کر رہے ڈیمانسٹریٹروں اور ووکیشنل انسٹرکٹروں نے اپنی مستقلی کا مطالبہ کرتے ہوئے مشیر کو بتایا کہ وہ محکمہ میں 25 برسوں سے کام کر رہے ہیں ۔ریاستی سپورٹس کونسل میں وزیر اعظم خصوصی پیکج کے تحت کام کر رہے انسٹرکٹروں کے ایک وفد نے بھی اپنے مطالبات مشیر موصوف کے سامنے رکھے ۔ مانسر بلاک کے باشندوں نے مشیر کے ساتھ ملاقات کر کے اس بلاک کو اودھمپور ضلع سے الگ کر کے سانبہ ضلع کے ساتھ جوڑنے کی مانگ کی ۔ سابق ممبر پارلیمنٹ شیخ عبدالرحمان نے بھی لوگوں کو درپیش کئی مسائل مشیر موصوف کی نوٹس میں لائے ۔ اس کے علاوہ دیگر کئی وفود اور افراد نے مشیر موصوف کے ساتھ ملاقات کر کے عوامی نوعیت کے مسائل اُن کی نوٹس میں لائے ۔ مشیر موصوف نے تمام وفود اور افراد کو غور سے سُننے کے بعد جائیز مطالبات پورا کرنے کا یقین دلایا ۔ انہوں نے اپنے ماتحت محکموں سے جُڑی عوامی شکایات کا جائیزہ لینے کے دوران ان کے حل کیلئے افسران کو موقعہ پر ہی ہدایات دیں۔