مزید خبریں

ریچھ کے حملے میں شہری زخمی

عشرت حسین بٹ
 
منڈی// منڈی تحصیل میں ریچھ کے حملے میں ایک شخص شدید زخمی ہو گیا ہے ۔پولیس ذراع کے مطابق تحصیل منڈی کے علاقہ لورن بیڑاں کیصابر حسین ولد منیر حسین ساکنہ بیڑاں لورن نامی ایک شخص شدید زخمی ہو گیا ہے ۔ صابر حسین کے بھائی کے مطابق جمعرات کو علاقہ میں شدید بارش کی وجہ سے ان کی زمین میں مکی کی کان گر گئی تھی جس کو اٹھانے کے لیے اس کا بھائی گیا ان کا کہنا تھا کہ جوں اس کے بھائی نے نیچے پڑی مکی کان اٹھائی تو اس کے نیچے سے ایک ریچھ نمودار ہوا جس نے صابر حسین کو شدید زخمی کر دیا۔ صابر کے بھائی کا کہنا تھا کہ اس نے زور زور سے چلانا شروع کردیا اتنے میں سب گھر والے وہاں پہنچے جن کی چیخ و پکار سے ریچھ وہاں سے بھاگ گیا اور ہم نے اسے زخمی حالت میں سب ضلع اسپتال لایا جہاں پر اس کو ابتدائیعلاج کیا گیا ان کا کہنا تھا کہ محکمہ وایلڈ لایف کی جانب سے ان جنگلی جانوروں کو بستیوں کی طرف آنے سے روکا نہیں جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی ان کے علاقہ میں متعدد لوگوں کو ریچھ نے اپنا نشانہ بنایا ہے ۔انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اپیل کی ہے کہ ہر گاوں میں محکمہ وائلڈ لایف کے عملے کو چوبیس گھنٹے کے لیے معمور رکھا جائے تاکہ لوگوں کو تحفظ مل سکے ۔ڈاکٹر طارق چودھری کے مطابق زخمی شخص کو ریچھ نے داہنے کان اور شانوں کو شدید زخمی کر دیا ہے جسے ابتدائی علاج کے بعد ضلع اسپتال پونچھ لے جایا گیاہے۔
 

کوٹرنکہ میں دو دن سے بجلی نہ دارد

لوگوں کابجلی سپلائی بحال کرنے کامطالبہ  

 کوٹرنکہ //کوٹرنکہ سب ضلع اور اسکے گردونواح میںپچھلے دو دن سے بجلی غائب ہے ۔ذرائع کے مطابق حسب معمول دوروزپہلے جیسے ہی کوٹرنکہ کے پہاڑوں پر بادل چھائے تو علاقہ کوٹرنکہ سے بجلی غائب ہو گئی جس سے لوگوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لوگوں کاکاروباراورمعمولات ٹھپ ہو گئی ہیں کیونکہ موجودہ  وقت میں تمام کام بجلی کے ساتھ ہی چلتیہیں چاہے وہ موبائل فون ہو یا کمپیوٹر سب کے سب کادارومداربجلی پرہی ہوتاہے۔مقامی لوگوں نے محکمہ بجلی کے اعلیٰ عہدیداران سے پرزورمطالبہ کیاہے کہ علاقہ کوٹرنکہ میں بجلی سپلائی بحال کی جائے۔
 

خادم کٹاریہ بلامقابلہ سرپنچ نامزد 

بختیار حسین 
سرنکوٹ //بلاک سرنکوٹ کی پنچایت حلقہ اپر سانگلہ سے خادم حسین کٹاریہ کو بلامقابلہ سرپنچ چن لیاگیاہے ۔مقامی لوگوں نے انہیں اپنی بھرپور حمایت دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیاکہ وہ پنچایت میں تعمیروترقی کے کاموں کیلئے تمام تر کوششیں بروئے کارلائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ان کیلئے یہ خوشی کی بات ہے کہ کٹاریہ جیسا شخص سرپنچ بناہے ۔ اس دوران کٹاریہ نے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات کا عہد کیاکہ وہ علاقائی تعمیروترقی کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کریںگے ۔ انہوں نے کہاکہ لوگوں نے ان پر بھاری ذمہ دار ڈالی ہے اور وہ اسے نبھانے کیلئے اقدامات کریں گے ۔
 

راجوری میں اوڈی ایف کے دعوے کھوکھلے :بی اے ڈی پی

راجوری// بارڈر ایریا ڈیولپمنٹ فورم نے حکومت کی جانب سے ضلع  راجوری کو کھلے میں پاخانہ سے پاک  ضلع کے دعوئوں کو کھوکھلا قرار دیتے ہوئے کہا کہ حد متارکہ پر واقع علاقوں کی حالت جوں کی توں ہے۔ اپنے دورے کے دوسرے روز بارڈر ایریا ڈیولپمنٹ فورم کے چیرمین تعظیم ڈار نے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ کچھ ایسے گاوں بھی ہیں جن میں بنے بیت الخلا میں پانی نہیں اور متعدد مکانوں میں بیت الخلا تعمیرہی نہیں ہوئے ہیں۔ ڈار نے کہا کہ جب کئی گھروں میں بیت الخلا اور پانی ہی نہیں تو پھر ضلع او ڈی ایف کیسے ہوا؟۔ انہوں نے حکومت کو تنقیدکانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت نے سرحدی علاقے میں رہنے والے لوگوں کو خدا کے بھروسے چھوڑرکھاہے جہاں کا تعلیمی معیار ،عملہ اور انفراسٹریکچر نہ ہونے کی وجہ سے گرتا چلا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ صحت راجوری اپنے فرائض انجام دینے میں ناکام ہو چکا ہے اور اسکے افسران  صرف کاغذی کاروائی اور دفاتر تک محدود ہیں۔ ڈار نے مزید کہاکہ پرائمری ہلتھ سنٹر بگلا میں میڈیکل عملہ کی اسامیاں خالی پڑی ہیں جس کی وجہ سے لوگ بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔
 

پی جی کالج راجوری میں این سی سی کیڈٹوں کی عزت افزائی 

راجوری//پی جی کالج راجوری کی اُن این سی سی کیڈٹوں جنھوں نے ایک بھارت سرشھٹ بھارت کیمپ نگروٹہ کے دوران میڈل جیتے اورمختلف سرگرمیوں میں پوزیشنیں حاصل کی کی عزت افزائی کیلئے ادارے میں تقریب کااہتمام کیاگیا۔اس دوران کالج کے پرنسپل ڈاکٹرجے اے قاضی ،اے این اولیفٹیننٹ ڈاکٹرشفیعہ سلیم اورپروفیسرعلیم کریم نے این سی سی کیڈٹوں کی عزت افزائی کی ۔یہ تینوں گرلزکیڈٹ پی جی کالج راجوری سے تعلق رکھتے ہیں۔نیہاشرما (ایس یو اوکو کلچرل رپرزنٹیشن کیلئے ،پون دیپ کورکوگولڈمیڈل اورپائلٹنگ اورتانیہ گلزارکومضمون نویسی میں گولڈمیڈل حاصل کرنے کیلئے ستائش کی گئی۔
 

موسم سرماکی پہلی بارش سے مینڈھرکی سڑکوں پرآمدورفت متاثر

موسم کے کروٹ لینے سے لوگ پریشانیوں کاسامناکرنے پرمجبور

جاوید اقبال
 
مینڈھر//موسم سرما کی پہلی بارش گذشتہ چوبیس گھنٹوں سے رُک رک کر لگاتار جاری ہے جہاں لوگوں نے بارش سے راحت کی سانس لی لیکن لوگوں کو بارش کی وجہ سے کئی مشکلات کا سامنابھی کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ طوفانی بارش سے مینڈھر علاقہ میں زیادہ تر سڑکیں کچی ہیں جہاں پر گاڑیوں کا چلنا مشکل ہو گیا ہے اور کئی گاڑیاں پھنس کر رہ گئی ہیں ، علاقہ کے لوگوں کو کئی کلو میٹر پیدل سفر کرکے گرم ملبوثات خریدنے کے لئے پیدل آنا پڑا کیونکہ اچانک بارش سے سردی بڑھ گئی ہے ۔علاقہ کے لوگوں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مینڈھر میں سڑکوں کی نہایت ہی خستہ حالت ہے اور زیادہ تر سڑکیں کچی ہیں جس سے گاڑیوں کی آمدورفت بند ہو کر رہ گئی ہیں جس کی وجہ سے عام لوگوں کو کئی کلو میٹر پیدل سفر کرنا پڑ رہا ہے اور سامان بھی کاندھوں پر اٹھا کرلے جانا پڑ رہا ہے ۔اس بارے میںلوگوں کا کہنا تھا کہ بارشوں سے جہاں زمیندار لوگوں نے راحت کی سانس لی وہاں پر کئی لوگوں کو مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑ اکیونکہ ابھی بھی لوگوں کی فصلیں مکمل طور پر سنبھالنی نہیں گئی ہیں اور یکدم سردی بڑھ گئی ہے جہاں پر لوگ گرم ملبوسات نکالنے پر مجبور ہو گئے ہیں کیونکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے اونچے اونچے پہاڑیوں پر برف اور میدانی علاقوں میں لگاتار بارش رک رک کر ہو رہی ہے ۔جس سے سردی کی لہر تیز ہو گئی ہے اور لوگ گرم ملبوسات خریدنے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔علاقہ کے لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ سڑکوں کی حالت کو بہتر کیا جائے تاکہ لوگ آسانی سے گاڑیوں پر سفر کر سکیں کیونکہ مینڈھر میں زیادہ تر سڑکیں کچی ہیں اور بارشوں کے دنوں میں گاڑیوں کا چلنا مشکل ہو جاتا ہے جس سے لوگوں کی پریشانی بڑھ جاتی ہے اور کئی جگہوں پر بارش سے پسیاں بھی آ گئی ہیں جس وجہ سے گاڑیاں پھنس کر اپنے اپنے علاقہ میں رہ گئی ہیں ۔
 

منڈی چکترومیں پراسرارطور نعش برآمد 

منڈی//پونچھ کے منڈی علاقہ میں ایک 40سالہ شخص کوپراسرارطورپرمردہ پایاگیاہے اورپولیس نے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ذرائع کے مطابق محمدشفیع کی نعش چکتروگائوں میں دریاکے کنارے ملی ۔پولیس نے اطلاع ملنے پرموقعہ پرپہنچ کرنعش کواپنی تحویل میں لیا۔پراسرارطورپرلقمہ اجل ہونے والے شخص کی شناخت محمدشفیع ولد محمدشریف (عمر40سال) ساکن تمبراکے طورپرہوئی ہے۔اس سلسلے میں پولیس نے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔