مزید خبریں

پنچایت کلہانڈ کی دوبارہ ووٹ شماری کا حکم

ڈوڈہ//ضلع ڈوڈہ کے دہی ترقی بلاک دالی ادھینپور کی پنچائت کلی ہانڈ میں ہونے والے پنچائتی انتخابات کے نتائج پر ہارنے والے امیدوار برکت علی خان کی دوبارہ ووٹ شماری درخواست پر ضلع الیکشن افسر ڈوڈہ اْنشل گرگ کی طرف سے درخواست منظور کرکے دوبارہ ووٹ شماری کے احکامات پر شکرایہ ادا کرتے ہوئے برکت علی نے یقین ظاہر کیا ہے کہ دوبارہ ووٹ شماری کے بعد نتائج مختلف ہوں گے۔پنچائت کلی ہانڈ  سرپنچ عہدے کے لئے کْل 991 ووٹوں میں 21 ووٹ مسترد کر دئیے گئے جبکہ برکت علی خان نے 484 اور شبیر احمد شاہ نے 486 ووٹ حاصل کئے تاہم آج برکت علی و اس کے ایجنٹ سید الیاس ہاشمی پنچ فرید احمد خان، رجنی دیوی، محمد اشرف و سنیل کمار نے اِس نتیجہ پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ضلع الیکشن افسر ڈوڈہ کو ایک عرضی پیش کی جس میں ووٹ شماری میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کچھ مقامی ملازمین کی طرف سے مداخلت و عہدے کا ناجائز استعمال بجلی کی عدم موجودگی اور انتخابی عملے کے معاندانہ رویہ کو ہدف تنقید بنایا گیا تھا جس پر ضلع الیکش. افسر نے دوبارہ ووٹ شماری کا حکم صادر فرمایا ہے۔دریں اثناء وارڈ نمبر 6 میں پنچ کے لئے ہونے والے انتخابات میں کْل 115 ووٹ پول ہوئے جس میں بسنت راج نے 26 جبکہ رب نواز محمد امین نے 44 ووٹ فی کس حاصل کئے جس کے بعد رب نواز کو کامیاب قرار دیئے جانے کے خلاف محمد امین نے اپیل کرتے ہوئے دوبارہ ووٹ شماری کا مطالبہ کیا ہے۔اس نے الزام عائد کیا ہے کہ رب نواز کو خلاف ضابطہ اخلاق فاتح قرار دیا گیا ہے جس کو وہ تسلیم نہیں کرتے ہیں۔
 

رام بن میں35مویشی بازیاب،4 مشتبہ سمگلر گرفتار

رام بن //مویشیوں کی سمگلنگ کی بدعت سے نمٹنے اور مویشی سمگلروں کے ساتھ سختی سے کارروائی کرنے کی کاوشوں کو جاری رکھتے ہوئے رام بن پولیس نے ایس ایس پی رام بن انیتا شرما کی ہدایت پر ایس ایچ او رام بن انسپکٹر وجے کوتوال نے زیر نگرانی ڈپٹی ایس پی ہیڈ کوارٹر رام بن اصغر ملک اور ایڈیشنل ایس پی سنجے پریہارکیفٹیریا موڑ اور سیری،رام بن میں ایک خصوصی ناکہ لگایا ۔دوران چیکنگ اور گاڑیوں کی تلاشی کے پولیس نے ایک ٹرک زیر نمبرJK02AR/1875کو روکا اور اسکی تلاشی کے بعد اس میں  25 مویشی پائے۔ اسی طرح سے سیری میں ایک ٹاٹا موبائیل زیر رجسٹریشن نمبر JK19/5939 کو روکا اور اس میں بھی 10 مویشی پائے ،جنھیں غیر قانونی طور سے کشمیر کی جانب لیا جا رہا تھا ۔ پولیس نے کل ملا کر 35 مویشیوں کو باز یاب کیا او ر دونوں گاڑیوں کو ضبط کیا ۔ پولیس نے04 مشتبہ سمگلروں یعنی کہ محمد مرزا ولد محمد عزیز، عبدالکریم ولد حسن علی ساکنان کھیری، اودھپمور،مبشر احمدولد محمد افضل ساکنہ چنچیال،بانہال، شکیل احمد ولد عبدالغنی ساکنہ پرنوٹ کو حراست میں لیا ہے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں معاملات زیر ایف آئی آر نمبرات:  195/18, 196/18  زیر دفعہ 188 آر پی سی پولیس اسٹیشن رام بن میں درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔
 
 

 بھدرواہ کے نجی سکول نے سالانہ دن منایا

طاہر ندیم خان 

بھدرواہ //عمر ماڈل اکیڈمی کی جانب سے سکول کا درجہ بڑھانے اور 2018تعلیمی سیشن کے دوران عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلاب میں انعامات کی تقسیم کاری کیلئے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔پروگرام میں سکول کے 200طلاب کے علاوہ سکول منیجمنٹ ،سوشل روکروں ،دانشوروں، والدین اور پولیس افسروں نے شرکت کی۔اس موقعہ پر کانگریس لیڈر محمد شریف نیازمہمان خصوصی تھے جبکہ ایس ایچ او بھدرواہ منیر خان مہمان ذہی وقار تھے۔ سکول کی وائس پرنسپل شگفتہ گنائی نے پروگرام کی صدارت کی۔اپنے خطبہ استقبالیہ میں سکول کے پرنسپل موزم یزدانی نے سکول کا درجہ بڑھا کر اسے ہائی سکول کرنے کا اعلان کر دیا اورسکول کی سالانہ کارکردگی کی رپورٹ پیش کی۔ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کیلئے طلاب کی عزت افزائی کی گئی۔مہمان خصوصی محمد شریف نیاز نے سکول کے بانی اقبال یزدانی کو یاد کرتے ہوئے انہیں اپنا ایک اچھا دوست قرار دیا ،جنھوں نے دور اندیشی اور تمام مشکلات کا مقابلہ کرکے سکول کوایک اعلیٰ مقام پر پہونچایا ۔انہوں نے طلاب میں اچھے اوصاف پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ پروگرام میں نظامت کے فرائض سوشل ورکر بشیر احمد بٹ نے انجام دئے جبکہ پروگرام میں کونسلر سیما ملک، سہیل ملک، جاوید اقبال خان ، شبیر احمد، غلام نبی گنائی ،اور راجا رہبر جمال نے بھی شرکت کی۔
 
 
 

ڈوڈہ میں ناخیز ووٹران کی عدم سہولیت کا معاملہ 

۔AISF نے الیکشن کمیشن کے طریقہ کار پر تنقید کی

ڈوڈہ //آل انڈیا سٹوڈنٹس فیڈریشن جے اینڈ کے کے ایک لیڈر مکیش پریہار نے پنچایت ملوانہ ،ائیسٹ میں ناخیز لوگوں کو ووٹ ڈالنے کے لئے سہولیات فراہم نہ ہونے کے خلاف الیکشن کمیشن کی سخت تنقید کی ہے۔ایک پریس بیان میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے تحصیلدار گوندنا سے اس مدعے پر بات کی لیکن انہوں نے مجھے مطمئن کرنے کی کوشش کی اور کہا کہ سکول میں باتھ روم وغیرہ سہولیات دستیاب ہیں۔انہوں نے کہا کہ کئی ماہ قبل الیکشن کمیشن کے اہلکاروں نے ڈوڈہ میںمنعقدہ اجلاس میں ناخیز افراد کیلئے تمام سہولیات دستیاب رکھنے کی یقین دہانی کی تھی ۔انہوںنے کہا اجلاس میں ضلع  افسروں کے علاوہ ضلع سوشل ویلفیئرافسران بھی موجود تھے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ پنچایت ملوانہ ایسٹ میں ایک سو سے زائد ناخیز افراد ہیں،جن میں سے متعدد بہرے اور اندھے ہیں۔ 
 
 
 
 

چناب ویلی جرنلسٹ ایسوسی ایشن کا اظہار تعزیت

ڈوڈہ//معروف صحافی اور انگریزی روزنامہ ٹربیون کے ریزیڈنٹ ایڈیٹر ارون جوشی کی والدہ کرشنا دیوی کے انتقال پر چناب ویلی جرنلسٹ ایسوسی ایشن ڈوڈہ کا ایک تعزیتی اجلاس ایسوسی ایشن صدر نصیر احمد کھوڑا کی صدارت میں منعقد کیا گیا۔اجلاس میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ تمام افراد نے شرکت کی ،شرکاء نے ارون جوشی کی والدہ کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان سے تعزیت کی۔اجلاس میں ڈوڈہ کے صحافیوں کے علاوہ چناب ویلی جر نلسٹ ایسوسی ایشن سے وابستہ افراد نے اپنے اپنے تعزیتی بیانات بذریعہ مواصلات بھدرواہ، گندو ، بھلیسہ،بٹوت،رام بن اور بانہال کے ساتھ ساتھ خطہ چناب کے کئی دیہات میں کام کرنے والے رپورٹرس سے بھی تعزیتی بیانات موصول ہوئے ہیںانہوں نے بھی جوشی کی والدہ کی آتما کی شانتی کیلئے دعا کی ہے اور لواحقین اور اہل کنبہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کیلئے بھی دعا کی گئی ۔
 
 
 

ریاسی میں سیلف ایمپلائمنٹ پروگرام اختتام پذیر

ریاسی //ریاسی میں سٹیٹ بینک آف انڈیا رورل سیلف ایمپلائمنٹ ٹرنینگ انسٹیچوٹ کی جانب سے سپانسر شدہ ’’وومن ٹیلر ‘‘ پر تربیتی پروگرام جمعرات کے روز اختتام پذیر ہوا۔پروگرام میں مہور، سجان دھار، چسانہ،ٹھورو کے 26شرکا نے شرکت کی ،جنھیں خصوصی ٹریڈ میں تربیت دی گئی۔اختتامی تقریب پر آر بی آئی جموں کے آشیش شرما ، ایل ڈی ایم ریاسی بی کے شرما  اور ڈی ڈی ایم نبارڈ آدرش گپتا نے تربیت پاس کرنے والوں میں اسناد تقسیم کی۔تربیت حاصل کرنے والوں پر بطور ایمبیسڈر RSETI کا کام کرنے پر زور دیا گیا او انہیں اپنے علاقوں میں یہ پیغام پھیلانے کو کہا گیا ،تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان ادارہ کی جانب سے مہیا کئے جا رہے سہولیات کا استفادہ کر سکیں۔
 
 

گول میں مصوری مقابلہ کا اہتمام 

رام بن // فوج کی جانب سے ذہین طلاب کے لئے مواقعہ فراہم کرنے اور عوام میں تعلیم کی اہمیت کو پھیلانے کے لئے گورنمنٹ مڈل سکول گول میں جمعرات کے روز’’ ماحولیات کے بچائو ‘‘ کے موضوع پر ایک مصوری مقابلہ کا اہتمام کیا گیا ۔مقابلہ میں کل ملا کر 27 طلاب نے شرکت کی۔مقابلہ منعقد کرنے کا مقصد طلاب کے حوصلہ میں اضافہ کرنا اور ان میں تقابلی جذبہ پیدا کرنا تھا۔طلاب نے اس موقعہ کو ماحولیات کے تحفُظ کے بطور استعمال کیا،جو کہ مقابلہ کو موضوع بھی تھا۔پروگرام کا اختتام فاتحین میں انعامات سے کیا گیا ۔مقابلے میں شرکت کرنے والے دیگر طلاب کو تحفے دیکرحوصلہ افزائی بھی کی گئی ۔
 

ہائر سیکنڈری سکول دھاڑم کو کھیل کود سامان کا عطیہ 

رام بن // ضلع کے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول داھڑم کے طلاب کی ضروریات پورا کرنے کے لئے فوج نے آگے آکر سکول کو سپورٹس اشیاء فراہم کئے۔سپورٹس اشیاء فراہم کرنے کا مقصد ضلع کے دور دراز علاقوں کے طلاب میں سپورٹس اور سپورٹس مین شپ کا جذبہ پیدا کرنا تھا 
فوج نے سپورٹس ائیٹمز جمعرات کو سکول سٹاف، موضع دھاڑم کے سرپنچ اورعلاقہ کے معزز شہریوں کی موجودگی میں سکول کے پرنسپل کو سونپے۔سکول پرنسپل نے فوج کی جانب سے اس نیک کام کی سراہنا کی اور کہا کہ اس سے طلاب میں کھیلوں کے تئیں رحجان پیدا کرنے میں مدد ملے گی ۔