مزید خبریں

پونچھ میں پینے کے پانی کی قلت سے لوگوں کوپریشانیوں کاسامنا

انتظامیہ پربنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام رہنے کاالزام 

حسین محتشم
 
پونچھ//شہر پونچھ کی اکثر وارڈوں میں پانی کی سپلائی کمی آنے کی وجہ سے لوگوںکو شدید پریشانیوں کا سامنا کرناپڑرہاہے ۔ضلع میںکچھ وارڑیں ایسی ہیں جن میں کئی کئی روز تک پانی سپلائی نہیں ہوتا اور بعض میں بالکل پانی کی سپلائی سرے سے نہیں ہوتی ۔اس حوالے سے آئے روز پونچھ میں احتجاجی مظاہرے ہوتے رہے ہیں اور انتظامیہ کی جانب سے ہر بار پانی کی قلت ختم کرنے کی یقین دہانی بھی کی جاتی رہی ہے لیکن اس کے باوجودپانی کی سپلائی میں بہتری نہیں ہورہی ہے ۔اس سلسلے میں وارڈ نمبر2محلہ سوکھا کٹھہ کے لوگوںنے محکمہ کے اعلی حکام کو انتباہ دیا کہ اگر محکمہ کی طرف سے اپنے کام میں بہتری نہیں لائی گئی تو وہ مختلف وارڈو ںکی خواتین کے ساتھ پی ایچ ای دفتر کے باہر احتجاج کرنے پر مجبورہو جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ شہر کے کئی وارڈو میں پانی کی سپلائی کافی کم آ رہی ہے جس سے وارڈو کے لوگ پانی کی قلت سے کافی پریشان ہیں۔اور ان کی وارڈ میں تو بالکل پانی نہیں آتا ہے جبکہ محلہ کی خواتین کو دور دور سے گھر کے استعمال کے لئے سروں پر پانی ڈھونا پڑتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ کے اہلکار کرایہ کی وصولی کے لئے گھر گھر پہنچ جاتا ہے اورشہر کے لوگ کرایہ تو وقت پر جمع کروا دیتے ہیں لیکن انہیں پانی کی ضرورت ہوتی ہے تو لوگوں کو نالوں اور چشموںکا سہارا لینا پڑتا ہے اور جن علاقوں میں نہ چشمے ہیں نہ نالے وہ کیا کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ اگر لوگوں کو پینے کے لئے پانی صحیح طریقے سے نہیں ملے گا تو وہ کیا کریں گے۔انہوں نے محکمہ کے  سے اپنا طریقہ کار کو بہتر کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ افسر شاہی کا مزہ چھوڑ کر جن علاقوں میں پانی کی قلت ہے وہاں پر جاکر موقع کا جائزہ لیں اور ایسے اقدام اٹھائیں کہ شہری اس پریشانی سے نجات پا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ وارڈ نمبر دو محلہ بنوت میں عوام پینے کے پانی کی بوند بوند کیلئے ترس رہے ہیں جن کی کہیں بھی سنوائی نہیں ہوئی۔ چوہدری مختار کھاری نے ا پنی روداد سناتے ہوئے کہا کہ پچھلے ڈیڑھ سال سے لوگوں کو پینے کے پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ اس دوران انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر ، متعلقہ محکمہ کے ایکس ای این  اور دیگر دفاتر کے درجنوں چکر لگائے مگر کہیں بھی انکی سنوائی نہیں ہوئی جس کی وجہ سے وہ احتجاج کرنے پرمجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سول انتظامیہ انکوبنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے ۔انہوں نے پی ایچ ای محکمہ کے اعلی حکام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر محکمہ نے پانی کی سپلائی میں بہتری نہیں لا ئی تو انہیں شہر کی خواتین کے ساتھ محکمہ کے دفتر کے باہر احتجاج کرنے پر مجبور ہونا پڑے گا جس کی ساری ذمہ داری پی ایچ ای محکمہ کے اعلی حکام کی ہوگی۔
 

کشمیرمیں شہری ہلاکتیں قابل مذمت :مولانافاروق مصباحی 

ملوث افراد کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کامطالبہ کیا

پونچھ// خطیبِ پونچھ مولانا مفتی فاروق حُسین مصباحی نے گزشتہ دِنوںوادی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں نہتے کشمیری شہریوں کی ہلاکتوں کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے۔یہاں جاری پریس بیان میںمولانامفتی فاروق حسین مصباحی نے کہا کہ کشمیری مُسلمانوں کا قتلِ عام کرنا دہلی کی عادت بن گئی ہے اور اب ضرورت اس بات کی ہے کہ اس ظالم اور خُونی پنجے کو توڑ ڈالا جائے۔ موصوف نے کہا کہ اگر مرکزی حکومت کو مُسلمان پسند نہیں ہیں تو کیا ہندوستان سے تمام مُسلمانوں کو ختم کر دیا جائے گا۔ مولانا نے کہا کہ دہلی والوں کے پاس کشمیریوں کو قتل کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے بلکہ کشمیری اپنے حقِ خود ارادیت کا جواز رکھتے ہیں کیوں کہ ملک کے پہلے وزیرِ اعظم نے ہی اس مسئلے کو اقوامِ متحدہ تک پہنچایا تھا جہاں اس خِطہ کو متنازعہ قرار دیا گیا ہے۔ مولانا نے کہا کہ مرکزی حکومت کی نگرانی میںآئے روز کشمیر میں ہلاکتیں ہورہی ہیں جوکہ اپنے ہی آئین کی خلاف ورزی ہے ۔ مولانا نے کہا کہ اگر یہ واقعی خود کو مُلک کا وفادار سمجھتے ہیں تو کشمیریوں کی ہلاکتوں میں مُلوث تمام افراد کو کیفرِ کردار تک پہنچائیں۔ اُنہوں نے بتایا کہ کشمیر میں  حقِ خود ارادیت کی بھڑکی یہ چنگاری اب شعلے کا رُوپ اختیار کر چُکی ہے اور اگرجلد اس کا کوئی خاطر خواہ حل نہ نکالا گیا تو یہ جوالا مُکھی بھی بن سکتی ہے۔
 

منکوٹ میں پراسرارطورپر گھاس خاکسترہونے کامعاملہ 

مبینہ ملزمان کاپولیس حکام سے شفاف تحقیقات کامطالبہ

جا وید اقبال
 
مینڈھر//چندروزپہلے ایک شخص کاگھاس کاڈھیرخاکسترہونے کے معاملے میں درج ایف آئی آرسے متعلق مبینہ ملزمان نے وضاحتی بیان میںمعاملہ کوبے بنیادقراردیتے ہوئے شفاف تحقیقات کرنے اوراسے خارج کرنے کامطالبہ کیاہے۔ یہاں جاری پریس بیان کے مطابق سر حدی علا قہ چھجلہ کے مقامی با شند ے محمد نسیم ولد محمد اکبرنے کہا کہ گز شتہ دنو ں محمد رشید سکنہ منکو ٹ کا گھا س اچانک مشکو ک حا لات میںجل کرخاکسترہوگیا ہے جس کے بعد اس نے گھا س جلنے کے بعد ہما رے کنبہ کے چھ افراد کے خلاف پو لیس تھا نہ مینڈھر میں ایک مقدمہ درج کیا گیا جو سراسر غلط اور ہما رے ساتھ بے انصافی ہوئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہما را اور محمد رشید کے درمیان گز شہ کئی برسو ں سے زمینی تنا زعہ چل رہا ہے ۔ جبکہ خسرہ نمبر 1585, 1587/ 1580اور1603سے متعلق کیس چل رہا ہے اور زمین دفعہ145کے تحت ضبط بھی ہوئی ہے جو کہ تحصیلدار منکو ٹ کے سپرد نا مہ پر ہے ۔ اس نے بتا یا کہ جہا ں پر گھاس جلا ہے اس جگہ سے کم از کم 6کلو میٹر کی دوری پر ہما را گھر واقع ہے۔ اور رات کو ہم نے کیسے وہا ں پہنچ کر گھاس کو آگ لگا ئی اس با ت کی پو لیس خو د تحقیقات کر ے ۔ مز ید محمد نسیم کا کہناہے کہ جس دن گھاس خاکسترہوا میں کسی کام سے جمو ں میں تھا جس کا تمام ریکارڈ میر ے پاس ہے ۔ اس نے بتا یا کہ اس ضمن میںضلع انتظامیہ پونچھ ، ایس ایس پی پو نچھ اور محمد پو لیس مزید تحقیقات کر ے اور اگر ہم قصور وار پائے گئے تو ہما رے خلاف سخت سے سخت کا روائی کی جائے بصورت دیگر مقدمہ خا رج کیا جائے ۔ 
 

نیروجل تھنہ منڈی میں آتشزدگی سے گھاس خاکستر

راجوری //ضلع کی تحصیل تھنہ منڈی کے نیروجل گائوں میں ایک کنبے کاخشک گھاس اچانک آتشزدگی کی وجہ سے خاکسترہوگیاہے ۔تفصیلات کے مطابق محمدمشتاق ولد محمداکبرساکن دوداسن بالاکٹھہ کاخشک گھاس اچانک آگ لگنے کی وجہ سے جل گیا۔بتایاجاتاہے کہ گھرکے قریب ہی ٹرانسفارمرقائم تھااورشایدشارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی جس کی وجہ سے خشک گھاس راکھ کے ڈھیرمیں تبدیل ہوگیا۔اس واردات کی وجہ سے متاثرہ کنبے کالاکھوں کانقصان ہوگیاہے۔
 
 

اعلیٰ پیر منڈی میں سالانہ جشن غوث الوریٰ کااہتمام 

عشرت حسین بٹ
 
منڈی//تحصیل منڈی میں واقع دار العلوم رضائے مصطفے تکیہ شریف اعلی پیر کے زیر اہتمام نورانی جامع مسجد اعلیٰ پیر میں سالانہ عرس غوث اعظم سیدنا شیخ عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ نہایت عقیدت واحترام سے منایا گیا ۔تقریب کا آغاز بعد نماز فجر قرآن خوانی سے ہوا قرآن خوانی کے بعد 11 بجے ختمات معظمات وذکر واذکارکی محفل کا آغاز ہوا ختمات کے بعد مقامی علماء کرام نے شان اولیاء کرام اور مقام غوث اعظم سے عوام الناس کو روشناس کرایا۔ محفل کی صدارت مہتمم ادارہ کررہے تھے۔ اس موقع پر مقامی علماء کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی جن میں مفتی الطاف حسین رضوی،مولانا ریاض احمد قادری، مولانا محمد عارف اشرفی،حافظ مختار احمد قادری، مولانا طاہر احمد ہمدانی، حافظ نظام الدین رضوی،حافظ محمد نثار اشرفی حافظ اقبال احمد اڑائیوی، حافظ محمد اکرم اڑائیوی، حافظ جہانگیر احمد اور مولانا نیاز احمد ساتھرہ خصوصیت سے قابل ذکر ہیں۔ اس پروگرام میں محبان اولیاء کرام نے کثیر تعداد میں شرکت فرمائی اور محفل ذکر واذکار ،ختمات معظمات وخطبات ونعت سے فیضیاب ہونے کے ساتھ ساتھ لنگر غوثیہ سے بھی مستفید ہوئے۔ اس موقع پر مولانا سید شاہد بخاری خطیب نورانی جامع مسجد ومہتمم دارالعلوم رضائے مصطفیٰ اعلی پیر نے اپنے خصوصی خطاب میں کہا کہ اولیاء  اللہ نے ہر دور میں اس امت کی رہنمائی فرمائی ہے۔ آج امت مسلمہ کی کامیابی کیلئے ضروری ہے کہ وہ اولیاء اللہ کی  مقدس  تعلیمات پر عمل پیرا ہوں  ہر دور میں یہی جماعت اولیاء وصوفیا کرام ہی اس امت کیلئے مشعل راہ  رہی ہے اور اسی جماعت کی کاوشوں سے دین پوری دنیا میں پھیلا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج مسلم دنیا جس اضطرابی کیفیت سے دوچار ہے اسکی بنیادی وجہ تعلیمات اولیاء کرام سے دوری ہے ۔ بعد نماز عالم اسلام اور خصوصاً اہلیان کشمیرکیلئے دعائوں کے ساتھ محفل انجام پذیر ہوئی۔
 
 

نوشہرہ میں حقوق اطفال سے بیداری پروگرام منعقد

نوشہرہ //پنچایت گھر راجل میں ایک تقریب منعقدکی گئی جس میں حقوق اطفال اورگھریلوتشددکے مضراثرات بارے میں مقررین نے خیالا تکااظہارکیا۔ اس دوران تقریب کااہتمام تحصیل لیگل سروس کمیٹی نوشہرہ نے کیاتھا۔اس موقعہ پربولتے ہوئے اے ایس پی نوشہرہ گردھاری لال شرما،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنوشہرہ سچن دیوسنگھ ،ایڈوکیٹ اشونی شرما ودیگران نے کہاکہ بچوں کے حقوق کے بارے میں جانکاری ہونالازمی ہے۔اس کے لیے سرکارنے عدالتوں میں کئی طرح کے کیمپ لگاناشروع کئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ قانونی طورپرکوئی بھی آدمی نابالغ بچوں کواپنے گھردکان یاپھرکسی بھی کاروباروالی جگہ پربطورملازم نہ رکھ سکتاہے ۔انہوں نے حاضرین سے کہاکہ وہ بچوں کے حقوق کاتحفظ یقینی بنائیں۔اس دوران گھریلوتشددسے معاشرے کوپاک بنانے پربھی زوردیاگیا۔ اس موقعہ پرسرپنچوں وپنچوں کے علاوہ دیگرمعززین بھی موجودتھے۔