مزید خبریں

روٹری کلب نے غرباء میں گرم ملبوسات تقسیم کئے 

جموں //روٹری کلب جموں کی جانب سے غریب طبقہ کے لوگوں کیلئے گرم ملبوسات کی تقسیم کیلئے یک کیمپ کا اہتمام کیا گیا ۔ترکوٹہ نگر میں منعقدہ اس کیمپ کے دوران کلب اراکین کی جانب سے غرباء میں گرم کپڑے اور کمبل تقسیم کئے گئے ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے روٹری کلب کے صدر کے بی مگوترہ نے کہاکہ اس کیمپ کا اصل مقصد سماج کے غریب طبقہ کو ٹھنڈ سے بچانے کیلئے گرم ملبو سات فراہم کرنا ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس سے قبل بھی روٹری کلب نے غریب طبقہ کی مدد کیلئے ہر ممکن کام کئے ہیں جبکہ آئندہ بھی اس عمل کو جاری رکھا جائے گا ۔موصوف نے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ غریب طبقہ کی امداد کیلئے ہر ایک فرد کو اپنا رول ادا کرنا چاہیے ۔اپنے خطاب میں کلب کے سیکریٹری سندیپ باری نے عوام پر زور دیتے ہوئے کہاکہ اس غریب طبقہ کی مدد کیلئے آگے آہیں ۔مقررین نے کہاکہ آئندہ بھی کلب انتظامیہ اسی طرح کے کیمپوں کا اہتمام کرئے گی جس میں عام لوگوں کو مدد فراہم کی جائے گی ۔اس موقعہ پر روبن مہتا،ادیپ مہتہ ،سنجیو وید ،رویندر کول ودیگران بھی موجود تھے ۔
 
 
 

اداکار منیش پال نے بین الا قوامی سرحد کا دورہ کیا 

جموں //ادا کار منیش پال نے جموں کے سرحدی علا قوں کا دورہ کر کے تعینات بی ایس ایف اہلکاروں کیساتھ ملا قات کی ۔انہوں نے سرحدوں کی حفاظت کیلئے تعینات بی ایس ایف اہلکاروں کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے ہر ایک موسم اور چیلنج کیساتھ لڑتے ہوئے ملکی عوام کو ایک کامیاب ملک فراہم کیا ہے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ ملکی تعمیر و ترقی میں اور سیکورٹی میں باڈر سیکورٹی فورس کا ایک اہم رول رہا ہے ۔منیش پال نے کہاکہ وہ پہلی بار سرحدی علا قہ کے دورے پر آئے ہیں جبکہ اس دوران فوجی اہلکاروں کے کنبوں نے بھی ان کیساتھ ملاقات کی ۔
 
 
 

چرس کیساتھ 2اسمگلر گرفتار 

سانبہ //پولیس نے منشیات مخالف کارروائی جاری رکھتے ہوئے بڑی براہمناں علا قہ سے چرس کیساتھ 2اسمگلروں کو گرفتار کرلیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق بڑی براہمناں علا قہ میں پولیس نے دو افراد کو مشکوک حالت میں دیکھ کر ان کی تلاشی لی جس کے دوران ان کے قبضہ سے 20گرام چرس بڑآمد کر لی گئی ۔پولیس نے دونوں سمگلرو ںجن کی پہچان ہر جندر سنگھ ولد سکندر سنگھ اور اشونی کمار ولد موہن سنگھ کے طور پر ہوئی ہے ،کو موقعہ سے گرفتار کر تے ہوئے ایک معاملہ زیر ایف آئی آر نمبر 10/2019 درج کر تے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے ۔
 
 
 

سی آر پی ایف نے بچوں کو بھارت درشن پر روانہ کیا 

سانبہ //سی آر پی ایف نے سیوک ایکشن پروگرام کے تحت 15بچوں کو بھارت درشن پر روانہ کیا ۔اس سلسلہ میں سی آر پی ایف ہیڈ کوارٹر سانبہ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیاجس میں آعلیٰ آفیسران نے بھی شرکت کی ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے سی آر پی ایف کمانڈنٹ رام کمار نے بچوں پر زور دیتے ہوئے کہاکہ وہ اس دورے کے دوران ملکی ثقافت ور تاریخی مقامات کے بارے میں جانکاری حاصل کر یں ۔اس سات روزہ دورے کے دوران ممبئی اور دہلی کے تاریخی مقامات کا دورہ کرینگے ۔اس دورے کو منعقد کرنے کا اصل مقصد بچوں کو قومی یکجہتی ،ملکی تمدن اور آپسی ہم آہنگی کے بارے میں بیدار کرنا ہے ۔
 
 
 

جموں اور سرینگر میں’ رنگ روڈ پروجیکٹ ‘کی تعمیر 

دونوں شہروں کے متاثر ہ کسانوں کا معاوضہ کیلئے متحد ہونے پراتفاق 
جموں //جموں اور سرینگر شہرکے رنگ روڈ پروجیکٹ کی تعمیر سے متاثر ہو نے والے کسانوں نے ریاستی گورنر کے مشیر کے کے شرما اور ریاستی چیف سیکریٹری کیساتھ جموں میں ملا قات کرنے کے ہفتہ بعد جموں میں ایک اجلاس منعقد کیا جس میں انہوں نے طے کیا کہ ان دونوں پروجیکٹوں کی تعمیر سے متاثر ہو نے کسان متحد ہو کر معاوضہ کیلئے لڑائی شروع کر ینگے ۔رنگ روڈ جموں کسان سنگریش سمیتی اور سیمی رنگ روڈ لیڈ اونر ویلفیئر کمیٹی کشمیر کی ایک میٹنگ جموں میں منعقد کی گئی جس میں اراکین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس اجلاس کے دوران اراکین نے آئندہ پیر کو جموں میں پروجیکٹ سے متاثر ہو نے والے کسانوں کے معاوضے اور ان کو درپیش مسائل کے سلسلہ میں مشترکہ پریس کا نفرنس بھی کرینگے ۔اس سلسلہ میں اراکین نے گزشتہ ہفتے ریاستی گورنر کے مشیر کے کے شرما اور چیف سیکریٹری کیساتھ بھی ملاقات کی تھی جس کے دوران انہوں نے پروجیکٹ کی تعمیر سے کسانوں کو درپیش مسائل اور ہونے والے نقصانات کے بارے میں جانکاری فراہم کی تھی ۔یاد رہے اد دونوں پر وجیکٹوں کی تعمیر سے جموں اور بڈگام ضلع میں مجموعی پر 9ہزار کنال راضی متاثر ہو گی ۔جموں میں کسانوں کے مشترکہ اجلاس میں ان متاثر کسانوں نے کو آرڈینش کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں دونوں خطوں کے اراکین شامل ہیں ۔اس کمیٹی میں جی اے پال ،ڈی پی شرما ،ڈاکٹر راجہ مظفر ،بلویندر سنگھ ،چمن شرما ،ہربنس سنگھ ،حاجی غلام حسین ،غلام علی سوبت علی ،ستپال شرما ،محمود وانی ودیگران شامل ہیں ۔جموں میں کسانوں کی کی گئی مشترکہ میٹنگ میں اراکین نے کہاکہ ریاستی انتظامیہ معاوضہ کے سلسلہ میں قوانین کو یکسر نظر اندازکر رہی ہے ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے جی اے پال نے کہاکہ کسانوں کے معاملات کے سلسلہ میں انہوں نے ریاستی چیف سیکریٹری کو بھی آگا ہ کیا ہے جبکہ ریاست میں زمین کی حصولی سے متعلقہ قوانین اور کسانوں کے نقصان کے بارے میں ریاستی گورنر کے مشیر کو بھی جانکاری فراہم کی گئی ہے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ مذکورہ معاملہ پر انہوں نے ریاستی گورنر سے رجوع کرنے کی بھی کرشش کی ہے لیکن ابھی تک مثبت جواب نہیں ملا ہے ۔
 
 
 
 
 
 

کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کا پروگرام منعقد

جموں //بٹوال انڈیا ایسوسی ایشن کی جانب سے سرپنچ اور 13ویں قومی اسٹیڈو اکاڈا چمپئن شپ میں بہترین کارکر دگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔اس پروگرام میں حولدار دیس راج کتھہ بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے جبکہ ان کے علا وہ ایسوسی ایشن کے دیگر اراکین بھی موجود تھے ۔پرورگرام کے دوران حالیہ پنچایتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والی سرپنچ جوتی موٹن اور قومی اسٹیڈو اکاڈا چمپئن شپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے راج کمار چنجوترہ ،سندیپ بھگت ،رویندر سنگھ ،کیتن سنگھ ،محمد عرفان اور اجے کمار کی حوصلہ افزائی کی گئی ۔اراکین نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ کھلاڑی آئندہ بھی اپنی بہترین کارکردگی سے ریاست کا نام روشن کرینگے ۔
 
 
 

 گنائی نے لوہڑی میلے کا افتتاح کیا

جموں//گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی نے توی کے کنارے پر روائتی انداز میں لوہڑی میلے کا افتتاح کیا۔ یہ تہوار سردیوں کے خاتمے اور بہار کی آمد کے سلسلے میں منایا جاتا ہے۔اس موقعہ پر سیکرٹری سیاحت ریگزن سیمفل ، ناظم سیاحت جموں او پی بھگت اور کئی دیگر افسران موجود تھے۔اپنے خطبہ استقبالیہ میں گورنر کے مشیر نے محکمہ سیاحت کے افسروں پر زور دیا کہ وہ لوگوں میں سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے دیگر محکموں کے ساتھ قریبی تال میل قائم کریں۔انہوں نے کٹھوعہ ضلع میں بسوہلی جھیل کو مزید جاذب نظر بنانے پر بھی زور دیا تا کہ ہمسایہ ریاستوں سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کو جموں کی سیر کی جانب راغب کیا جاسکے۔خورشید احمد گنائی جو کہ سیاحت محکمہ کے انچارج بھی ہیں، نے اُمید ظاہر کی کہ لوہڑی کا تہوار ریاست میں امن اور خوشحالی کا پیغام لے کر آئے گا۔انہوں نے یہ اُمید ظاہر بھی کی کہ یہ سال کسانوں کے لئے خوشحالی کا باعث بنے۔سیکرٹری سیاحت نے سیاحت کو فروغ دینے کے لئے اُٹھائے جارہے اقدامات کا خلاصہ پیش کیا۔اس سے قبل ریاستی کلچرل اکاڈمی کے فنکاروں نے لوک سنگیت پیش کر کے حاضرین کو محضوظ کیا۔
 
 

سجاد لون اور عمران انصاری کی گورنرسے ملاقات

جموں//سابق وزراء اور سابق رُکن اسمبلی سجاد غنی لون اور عمران رضا انصاری نے راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی۔اس موقعہ پر انہوں نے اپنے اپنے علاقوں کے ترقیاتی معاملات کے بارے میں گورنر کو جانکادی دی۔ انہوں نے ان علاقوں میں ترقیاتی عمل کو آگے بڑھانے کے لئے کئی مطالبات گورنر کے سامنے رکھے۔ان مطالبات میں پریہاسپور واٹر سپلائی سکیم منظور کرانا، امام باڑہ کو وسعت دینے ، ہندواڑہ میں آگ متاثرین کو معاوضہ دینا اور سوپور فروٹ منڈی ایسوسی ایشن کے معاملے کو حل کرنا بھی شامل ہے۔پہاڑی طبقے اور سماج کے کمزور طبقوں کے لئے ریزرویشن کا معاملہ بھی زیر بحث لایا گیا۔گورنر نے سجاد لون اور عمران انصاری پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں عوامی بہبود کو بڑھاوا دینے کے لئے کوششیں جاری رکھیں۔
 
 
 

زنسکار کا وفد گورنرسے ملاقی

جموں// زنسکار سب ڈویثرن کا ایک وفد ایل اے ایچ ڈی سی کرگل کے کونسلر سٹینزن لکپا کی قیادت میں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقی ہوا۔وفد نے گورنر کے سامنے کئی مطالبات رکھے جن میں زنسکار میں اگلے برس منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس کے لئے اضافی رقومات واگذار بھی کرنا شامل ہے۔ یہ کانفرنس بُدھ مت کے نالندہ روایات کو بحال کرنے کے لئے پہلی مرتبہ لداخ خطے کے زنسکار علاقے میں منعقد کی جارہی ہے۔وفد نے اس سال ضلع میں ماہ جولائی میں منعقد ہونے والے سالانہ مونیسٹک فیسٹویل( کرشا گستار) تہوار میں شرکت کی گورنر کو دعوت دی۔وفد نے زنسکار سب ڈویثرن میں ترقیاتی عمل کو آگے لے جانے کے لئے کئی معاملات اُجاگر کئے جن میں نیمو۔ پدم۔درشا سڑک کی تعمیر، زنسکار اسمبلی حلقے کی حد بندی، زنسکار وادی کو ضلع کا درجہ دینا اور بوتی زبان کو آئین ہند کے 8 ویں شیڈول میں شامل کرانا بھی شامل ہے۔کئی دیگر لوگوں کے علاوہ اس موقعہ پرپھونسوگ تاشی، ایگزیکٹو کونسلر ایل اے ایچ ڈی سی کرگل، سٹینزن جگمت کونسلر ایل اے ایچ ڈی سی کرگل ڈاکٹر لوبزنگ کھتُپ اور ڈاکٹر لوبزنگ تسیتن، کھرسہ مونسٹری کے نمائندے سونم نمگیال سابق سی ای اور پریذیڈنٹ سٹوڈنٹ یونین تنلِس وفد کا حصہ تھے۔