مزید خبریں

بادامی باغ چھائونی میں فلائنگ افسر نرمل جیت کی یاد میں کمرہ میں منسوب

سرینگر//بادامی باغ فوجی ہیڈ کواٹر کے ایر فورس میس میں منعقدہ تقریب کے دوران15ویں کور کے کمانڈر لیفٹنٹ جنرل اے کے بھٹ نے فلائنگ آفسر نرمل جیت سیکھون کی یاد میں بعد از مرگ ایک کمرے کو اُن سے منسوب کیا۔یہ وہ کمرہ ہیں جہاں پر فلائنگ افسر نرمل جیت سکھون رہائش پذیر ہوا کرتے تھے اور یہ وہی کمرہ ہے جہاں سے وہ آخری پرواز کیلئے گئے تھے۔ فلائنگ آفسر نرمل جیت سسیکھون 17جولائی 1943 کو پیدا ہوئے تھے ۔بھارتی فضایہ کے آفسر تھے۔انہیں 1971 کی جنگ کے دوران میں پاکستانی ائر فورس کے حملے سے سرینگر ہوائے اڈے کو بچانے کیلئے بعد از مرگ پروم ویر چکر سے نوازا گیا۔ 14دسمبر1971کو جب پہلے طیارے نے حملہ کیافلائنگ آفسر نرمل جیت سسیکھون نے اس وقت پرواز بھری جب ائرپورٹ کی رن وئے پر بمباری کی جاری تھی۔اس جنگ میں فلائنگ آفسر نرمل جیت سسیکھون کو براہ راست نشانہ بنایا گیاجبکہ کئی نشانوں کے بعد وہ بیس سے کئی کلو میٹر دور کھائی میں گر گئے۔اس موقعہ پر چنار کور کے کمانڈر نے کہا کہ یہ کمرہ سکھون کی طرف سے عظیم قربانی پیش کرنے کی یاد میں ان کے نام منسوب کیا گیاجبکہ آئندہ برسوں کے دوران اس سے نوجوانوں افسروں کو حوصلہ فراہم ہوگا۔
 
 
 

چھوٹے اخبارات مشکلات کا شکار

مرکزی وزیر اطلاعات سے رجوع کریں گے

سرینگر //اشتہارات کیلئے غیر تسلیم شدہ اخبارات کے مالکان کا وفد عنقریب مرکزی وزیراطلاعات سے ملاقی ہوگا اور انہیں ان اخبارات کودرپیش مشکلات سے آگاہ کریگا۔ان باتوں کااظہار جموں کشمیر میڈیاایسوسی ایشن کے ایک بیان میں کیا گیا۔بیان کے مطابق ریاست کے صحافی کئی طرح کی مشکلات کاشکار ہیںاورریاستی حکومت کی طرف سے انہیں کوئی سپورٹ نہیں مل رہا ہے۔بیان کے مطابق اس وجہ سے ان اخبارات کے مالکان کو اخبار نکالنے میں دشواریاں پیش آتی ہیں۔ضرورت اس بات کی ہے کہ مرکزی حکومت ان اخبارات کو درپیش مشکلات کی طرف دھیان دے تاکہ یہ اخبار مالکان اپناکام جاری رکھ سکیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ جموں کے صحافیوں نے بھی میڈیاایسوسی ایشن کے صدر کو اپنی مشکلات سے آگاہ کیا،جن میں اشتہارات کیلئے غیرتسلیم شدہ اخبارات کیلئے میٹنگ منعقد کرانااور ہر ایک اخبار کو برابر کے سرکاری اشتہارات فراہم کرنا شامل ہیں ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر نے جموں کے صحافیوں کو یقین دلایا کہ اُن کے مسائل ریاست کے گورنر کی نوٹس میں لائے جائیں گے اور ایسوسی ایشن کا وفد عنقریب مرکزی وزیراطلاعات سے ملنے نئی دہلی روانہ ہوگااور انہیں اپنے مسائل اور مشکلات سے آگاہ کرے گا۔
 
 
 

قبل از بجٹ کل پارٹی میٹنگ طلب

نئی دہلی //لوک سبھا اسپیکر سمترامہاجن نے پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس سے پہلے 30جنوری کی شام کو کل پارٹی میٹنگ طلب کی ہے ۔ذرائع کے مطابق ،مسٹر مہاجن نے 30جنوری شام پانچ بجے کل پارٹی میٹنگ طلب کی ہے ۔اس کے علاوہ راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے 31جنوری کو صبح پارلیمنٹ کا اجلاس شروع ہونے سے پہلے ایوان کے لیڈروں کی میٹنگ طلب کی ہے ۔واضح رہے کہ اس سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات سے پہلے یہ آخری پارلیمانی اجلاس ہوگا۔اس کا آغاز 31جنوری کو صدرجمہوریہ کے خطاب سے ہونا ہے ۔اجلاس 13فروری تک چلے گا۔اس میں عبوری بجٹ کے ساتھ کچھ اہم بل منظور کرانے کی بھی حکومت کی طرف سے کوشش ہوگی ۔تین طلاق سے متعلق بل ،شہریت ترمیمی بل اور کمپنی قانون ترمیمی بل جیسے کچھ اہم بل لوک سبھا سے منظورہونے کے بعد راجیہ سبھا میں زیرالتواہیں ۔مرکزی کابینہ نے آسام سمیت شمال مشرق کی چارریاستوں میں آٹونومس کونسلوں پر آئینی ترمیم کو منظوری دی ہے اور حکومت کا ارادہ اسے بھی اسی اجلاس میں پیش کرنے کاہے ۔یواین آئی
 
 

امبیڈکر کے مجسمہ کو نقصان پہنچانے پر دلتوں کا احتجاج

حیدرآباد//امبیڈکر کے مجسمہ کو نقصان پہنچانے کے واقعہ کے خلاف دلتوں نے احتجاج کیا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع میڑچل کے کیسرا منڈل کے رام پلی گاوں میں پیش آیا۔بتایاجاتا ہے کہ ایک موظف ملازم نے امبیڈکر کے مجسمہ کو نقصان پہنچایا ۔اس کی شناخت چندیاکے طورپر کی گئی ہے ۔کیسرا پولیس کے مطابق ملزم ذہنی طورپر متاثرہے ،اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی دلت تنظیموں کے ارکان بڑی تعداد میں وہاں پہنچے اور سڑک پر احتجاج کیا جس کے نتیجہ میں کچھ گھنٹوں کیلئے کشیدگی پھیل گئی۔بعد ازاں پولیس وہاں پہنچی جس نے ملزم کو اپنی تحویل میں لے لیا اور صورتحال کو قابو میں کیا۔یو این آئی
 
 
 

باغی لیڈر اقتدار کی بھو ک میں غرق تھے :پی ڈی پی

سرینگر// پی ڈی پی نے باغی لیڈروں کو اقتدار کی بھوک میں غرق قرار دیتے ہوئے کہا کہ اصل میں انہیں لوگوں کے مسائل کی کوئی فکر نہیں ہے۔ پارٹی کے صوبائی یوتھ صدر انجینئرنذیر یتو نے کہا کہ اگر ان باغی لیڈروں کو عوام کا خیال ہوتا، تو وہ پی ڈی پی سے مستعفی نہیں ہوتے۔انجینئر نذیر یتو نے دعویٰ کیا کہ پی ڈی پی ریاستی عوام کے حقیقی مسائل کو حل کرنے کی وعدہ بند ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی سربراہ مرحوم مفتی محمد سعید ہی تھے،جنہوں نے ان لیڈروں کو نہ صرف پلیٹ فارم دیا تھا بلکہ پارٹی میں عہدے بھی دئیے تھے،تاہم مفتی محمد سعید کے انتقال کے بعد ان لیڈروں نے پارٹی کی دیواروں کو منہدم کرنا شروع کردیا۔انہوں نے کہا کہ تاہم ان کی منشا کو پورا نہیں ہونے دیا جائے گا۔ یتو نے کہا کہ آئندہ انتخابات کے دوران ان باغی لیڈروں کو عوام جواب دے گی۔انہوں نے عوام سے اپیل کئی کہ وہ پی ڈی پی پر اعتماد رکھے اور پی ڈی پی اُن کے جذبات اور احساسات کے ساتھ دھوکہ نہیں کرے گی۔
 
 

دہلی میں ہلکے کہرے کیساتھ سردی میں اضافہ

نئی دہلی//قومی راجدھانی دہلی میں اتوارکی صبح ہلکا کہرا چھایارہا اور موسم کا فی ٹھنڈا ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کم سے کم درجہ حرارت 5اعشاریہ 2ڈگری سیلسیئس درج کیاگیاجو معمول سے چار ڈگری سیلسیئس کم ہے ۔صبح ساڑھے آٹھ بجے فضا میں نمی 100 فیصددر ج کی گئی ۔دن میں آسمان بادل چھائے رہنے کا امکان ہے ۔زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 18ڈگری سیلسیئس رہے گا ۔ہفتہ کے روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 19اعشاریہ 2ڈگری سیلسیئس درج کیاگیاتھا جو موسم کے معمول کے درجہ حرارت سے تین ڈگری کم تھا۔
 
 
 

آندھر پردیش کو خصوصی درجہ کیلئے یکم فروری کوبند

یو این آئی

حیدرآباد//اے پی کی تقسیم کے موقع پر کئے گئے وعدوں پر عمل اور اے پی کو خصوصی درجہ کے مطالبہ پر خصوصی درجہ سادھناسمیتی نے یکم فروری کو اے پی بند کی اپیل کی ہے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے سمیتی کے صدر سی سرینواس نے اپیل کی کہ جماعتی وابستگی سے بالاتر ہوکر اس بند میں حصہ لیتے ہوئے کامیاب بنایاجائے ۔انہو ں نے کہا کہ اے پیکو خصوصی درجہ کے لئے سرکردہ اداکار ’ ڈائرکٹرس اور اہم شخصیتوں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے ۔
 
 
 

غریب اور مالی طور پسماندہ طلباء کی مدد

’سپر30‘شہرت یافتہ ریاضی دان آنندکمار اور آرینزگروپ آف کالجز کاباہم اشتراک

سرینگر//آرینزگروپ آف کالجز چندی گڑھ نے معروف ریاضی دان اور سپر30شہرت یافتہ آنندکمار کے ساتھ اشتراک کیا ہے تاکہ  ملک کے مختلف حصوں میںقابل اور ضرورت مند طلباء کی کھوج اور مدد کی جاسکے۔اس اشتراک کے شروعات میں آنندکمار نے حال ہی میں بہار میں آرینز کے اہتمام سے منعقدہ سکالرشپ میلے کادورہ کیا۔عنقریب ہی وہ دوسری ریاستوں جیسے پنجاب ،جموں کشمیر،شمال مشرق وغیرہ کا بھی آرینزٹیم کے ہمراہ کیریئر کونسلنگ کیلئے دورہ کریں گے۔اس سلسلے میں آنندکمار نے کہا کہ ہر کوئی طالب علم آئی آئی ٹی میں داخلہ پانہیں سکتانہ ہی دیگر اعلیٰ اداروں کی فیس اداکرسکتا ہے۔آرینزنے اس حوالے سے بہار میں  مالی طور کمزور طلباء کوسکالرشپ  دے کر ایک بہترین کام کیا ہے ۔قابل ذکر ہے کہ فینٹم فلمز،ناڈایڈ والاگرینڈ سن اینٹرٹینمنٹ اورریلائنس اینٹرٹینمنٹ جلد ہی اُن پر فلم ’سپر30‘ ریلیز کررہا ہے جس میں رتیک روشن نے آنند کمار کاکردار نبھایا ہے۔
 
 
 

محکمہ اطلاعات وتعلقات عامہ کا تعزیتی اجلاس

محمداقبال خان کے ساتھ اظہار یکجہتی

سرینگر //محکمہ اطلاعات وتعلقات عامہ کے نان گزٹیڈملازمین نے اتوار کو محمد اقبال خان کے بھائی کے انتقال پر دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے سوگوارخاندان سے تعزیت کی  ۔مرحوم فیلڈ پبلسٹی یونٹ سرینگر میں ایف پی اسٹنٹ کے طور کام کرتے تھے ۔یونین کے ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت ایمپلائز ویلفیر یونین کے صدر فیاض احمد بٹ میں یونین سے وابستہ تمام ارکان نے شرکت کر کے مرحوم کی جنت نشینی کیلئے دعا کی اور سوگواران خصوصاً محمد اقبال خان کے ساتھ یکجہتی کااظہارکیا ۔یونین کا ایک وفد مرحوم کے گھر بھی گیا جہاں انہوں نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی ۔