مزید خبریں

گورنرکی پدم شری ایوارڈ یافتہ افراد کو مبارک باد 

جموں/گورنر ستیہ پال ملک نے ادب ،آرٹ ۔کرافٹ اور میڈیسن ۔ سرجری کے شعبوں میں کارہائے نمایاں انجام دینے کے سلسلے میں پدم شری ایوارڈکے لئے چنے گئے نرسنگھ دیو جموال،فیاض احمدجان اور چیرنگ نربوپر مبارک باد دی ہے ۔اپنے ایک پیغام میں گورنر نے ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو نیک تمناﺅں کا اظہا ر کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ وہ مستقبل کی کاوشوں میں کامیابیاں حاصل کریں۔
 
 
 

ہائرسکینڈری سکول رابطہ اور برمینی بٹھنڈی میں تقاریب کااہتمام 

جموں//26جنوری کی مناسبت سے شہروگام میں تقریبات کااہتمام کیاگیا ۔اسی سلسلے میں تعلیمی زون بھلوال کے گورنمنٹ ہائرسکینڈری سکول رابطہ میں تقریب کااہتمام کیاگیاجہاں سکول کے پرنسپل شوماورمانے مقامی سرپنچ اورپنچوں ومعززین کی موجودگی میں ترنگالہرایا۔اس دوران پروگرام میں مختلف رنگارنگ ثقافتی پروگراموں کے علاوہ سمپوزیم ودیگرقسم کے مقابلے بھی منعقدکیے گئے۔علاوہ ازیں سڈنی دنگل کمیٹی کے زیراہتمام سڈنی گراﺅنڈبرمینی بٹھنڈی میں یوم جمہوریہ کے سلسلہ میں تقریب کااہتمام کیاگیاجس میں سابق زیڈای اوحسین محمد مہمان خصوصی تھے۔اس موقعہ پر حسین محمد،عبدالرزاق ودیگران نے یوم جمہوریہ کی اہمیت کے بارے میں خیالات کااظہارکیا۔اسی طرح بھارت وکاس پریشدگاندھی نگرشاخ کی جانب سے یوم جمہوریہ کی مناسبت سے شیواجی چوک نانک نگرمیں تقریب کااہتمام کیاگیا۔اس دوران تقریب میں پرانت صدر امیتاشرمانے دیگرمعززین کی موجودگی میں ترنگالہرایا۔اس موقعہ پرتنظیم کے دیگرعہدیداران ڈاکٹرسنتوش گپتا، ریجنل سیکریٹری،ارون شرما ریجنل سیکریٹری، ایس این شرما پرانت سرپرست ،وجے شرما سینئر ایگزیکٹیو پرانت ممبران صدرڈاکٹر سبھاش گپتا،جگدیش ڈوگرہ ، ڈاکٹربلونت شرما، پروفیسربی بی شرما ،سوشیل اوجھا،دنیش ابرول، دویندرمہاجن، پوجاملہوترہ، درشن گپتا، رنجن گپتا، سنیل ٹگوترہ، گوپال گپتا، سبھاش شرما، بی بی گوئل ودیگران کے علاوہ منتظمین بھارت بھوشن شرما برانچ صدر،ڈاکٹراشوک کمارکلسوترہ برانچ سیکریٹری ،ایس جگجیت سنگھ ،ایشرفائنانس سیکریٹری ،بھوپال چیف آرگنائزر بھی موجودتھے۔اسی طرح واٹرس ورکس (پی ایچ ای ) ایمپلائزایسوسی ایشن کے زیراہتمام کمپنی باغ ڈوگرہ چوک جموں میں یوم جمہوریہ تقریب کے سلسلہ میں تقریب منعقدکی گئی جس میں شیوکمارشرمانے جھنڈالہرایا ۔اس دوران شیوکمارشرمانے پی ایچ ای ملازمین کی مانگوں کواُجاگرکرتے ہوئے حکومت سے مانگوں بشمول ڈیلی ویجروں کی واجب الاداتنخواہوں کی واگزاری ،تمام کیڈروں کی ڈی پی سی میٹنگوں کے انعقادکامطالبہ کیا۔
 
 
 
 

ادہم پورمیں آیوشمان بھارت کے مستحقین میں گولڈن کارڈ تقسیم

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مرکزی معاونت والی سکیموں کا جائزہ لیا

اودہمپور// وزیر اعظم کے دفتر میںوزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اود ہم پور میں آیوشمان بھارت کے مستحقین میں گولڈ کارڈ تقسیم کئے اورت مرکزی معاونت والی سکیموں کی پیش رفت کا جائیزہ لیا۔اس موقعہ پر مرکزی وزیر کوبتایا گیا کہ پردھان منتری جن آروگی یوجنا آیوشمان بھارت کے تحت75 ہزار مستحقین کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔وزیر نے کہا کہ مرکزی معاونت والی اس سکیم کے تحت مستحق غریب کنبہ کو پانچ لاکھ روپے سالانہ کا صحت فراہم کیا جاتا ہے۔ڈاکٹر سنگھ نے کہاکہ یہ سکیم کسی طوالت کے بغیر فراہم کی جاتی ہے اور مستحقین ملک کے بیشتر حصوں میں قائم ہسپتالوں میں اس سکیم کے تحت اپنا علاج کروا سکتے ہیں۔انہوں نے اس سکیم کےلئے کنبہ کے افراد کی کوئی حد مقرر نہیں ہے۔مختلف مرکزی معاونت والی سکیموں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے دوران وزیر کو بتایا گیا کہ ضلع میں سوچھ بھارت سکیم کے تحت اب تک75 ہزار بیت الخلاءتعمیر کئے گئے ہیں۔اس موقعہ پر مرکزی وزیر نے کہا کہ سوچھ بھارت ابھیان اور آیوشمان بھارت مرکزی حکومت کی جانب سے اُٹھائے گئے انقلابی نوعیت کے اقدامات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلے ملک کے غریب عوام کی فلاح و بہبود کے لئے لئے گئے ہیں۔مرکزی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی سرکار ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے متعددترقیاتی سکیمیں عملا رہی ہے۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ عام لوگوں کو ان سکیموں سے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کرنے چاہئیں ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان قوم کا مستقبل ہیں اور انہیں لوک سبھا انتخابات کے لئے ووٹر فہرستوں میں اپنا نام درج کرانا چاہئے۔انہوں نے اودہم پور میں سرکار کی جانب سے متعارف کی گئی سکیموں کی موثر عمل آوری کے لئے ضلع ترقیاتی کمشنر کو مبار ک باد دی۔اس سے قبل مرکزی وزیرنے ضلع انتظامیہ کے افسروں کے ہمراہ وزیر اعظم کا معروف ریڈیو پروگرام” من کی بات“ سُنا جس کے لئے ضلع انتظامیہ نے مناسب انتظامات کئے تھے۔ضلع کے ڈپٹی کمشنر رویندر کمار اور ایس ایس پی راجیو پانڈے کے علاوہ انتظامیہ کے افسران اور شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے یہ پروگرام سُنا۔بعد میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ڈی این پیلس اودہم پور میں منعقدہ ایک تقریب پر سنڈے شرمدان سیریز کا افتتاح کیا۔یہ پروگرام مرکزی وزارت اطلاعات و نشریات کے ریجنل آو¿ٹ ریچ بیورو کی جانب سے شروع کیا گیا ہے۔یہ پروگرام ریاست کے مختلف اضلاع بشمول سرینگر، جموں، بڈگام، بارہ مولہ، اود ہم پور، ڈوڈہ، راجوری، پونچھ اور سانبہ میں عملایا جارہا ہے۔اس موقعہ پر پروگرام کی مناسبت سے تمدنی پروگرام پیش کیا گیا اور لوگوں میں اپنے آس پاس کو صاف ستھرا رکھنے کا عہد کیا۔اس موقعہ پر محکمہ کی جانب سے مختلف محلوں کے وارڈ ممبران نے کوڑا دان تقسیم کئے گئے۔
 
 

گورنر نے جموں یونیورسٹی میں ترنگالہرایا اور پریڈ کا معائینہ کیا 

جموں //گورنر ستیہ پال ملک نے سپورٹس سٹیڈیم یونیورسٹی آف جموں میں منعقدہ 70 ویں یومِ جمہوریہ تقریب پر قومی جھنڈا لہرایا ۔ گورنر نے پریڈ کا معائینہ کیا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی جس کی کمانڈ جے اینڈ کے لائیٹ انفنٹری فسٹ بٹالین کے کرنل باسکر سنگھ کر رہے تھے ۔ جن چاک و چوبند دستوں نے پریڈ میں شرکت کی اُن کا تعلق فوج ، بی ایس ایف ، سی آر پی ایف ، جے کے اے پی کے خواتین دستے ، جے اینڈ کے پولیس ، ایس ڈی آر ایف ، پنجاب پولیس ، جے اینڈ کے فائیر اینڈ ایمر جنسی سروس ، جے اینڈ کے فارسٹ پروٹیکشن فورس ، ایکسائیز محکمہ ، ایس ایس بی 7th بٹالین ، سابقہ فوجی ، این سی سی بوائیز اینڈ گرلز ، بھارت سکاو¿ٹس اینڈائیڈس ، مختلف سکولوں کے طلبا و طالبات ، آرمی بینڈس ، بی ایس ایف کے بینڈ ، جموں و کشمیر پولیس اور جموں اینڈ کشمیر آرمڈ پولیس کے بینڈس سے تھا ۔ اس موقعہ پر مختلف مقامی سکولوں کی طرف سے قومی یکجہتی اور مجموعی ثقافتی ورثے پر مبنی رنگا رنگ ثقافتی پروگرام بھی پیش کئے گئے ۔ علاوہ ازیں فوجی ساز و سامان اور اصلحے کی بھی عکاسی کی گئی ۔ اس دوران جموں کشمیر پولیس سے تعلق رکھنے والے ڈئیر ڈویلز نے موٹر سائیکلوں پر کرتب دکھائے جس سے سٹیڈیم میں موجود بھاری تعداد میں شایقین محضوظ ہوئے ۔ اس موقعہ پر جھانکیاں بھی نکالی گئیں جس دوران سی سی ڈی یو ، محکمہ پی ایچ ای و آبپاشی نے رین واٹر ہارویسٹنگ ، محکمہ دیہی ترقیات نے رورل امپاور منٹ ، رورل سینی ٹیشن محکمہ نے سوچھ بھارت گرامین ، این آر ایچ ایم نے آیوشمان بھارت ، جموں میونسپل کارپوریشن نے سوچھ سرویکشن ، پی ڈی ڈی محکمہ نے سوبھاگیہ جبکہ جے اینڈ کے سٹیٹ شیڈول کاسٹ ، شیڈول ٹرائیبز اینڈ بیک ورڈ کلاسز ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمٹیڈ نے پاور ٹی ٹو پراسپیرٹی جیسے موضوعات اور سکیموں کی عکاسی کی ۔ اسمبلی کے سپیکر ڈاکٹر نرمل کمار سنگھ ، قانون ساز کونسل کے چئیر مین حاجی عنایت علی ، گورنر کے مشیر کے وجے کمار اور کے کے شرما ، ریاستی ہائی کورٹ کے جج صاحبان ، ممبران پارلیمنٹ ، ممبرانِ قانون ساز کونسل ، چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم ، ڈی جی پی دلباغ سنگھ ، سابق ارکان اسمبلی ، سینئر سول و پولیس اور فوجی افسران ، سیاسی و سماجی کارکن ، معزز شہری ، میڈیا سے جُڑے افراد اور کئی دیگر لوگ بھی موجود تھے ۔ اس سے پہلے گورنر نے بلیدان ستمب جا کر وہاں اُن بہادر فوجیوں اور نیم فوجی دستوں کے اہلکاروں کو خراج عقیدت ادا کیا جنہوں نے قوم کے وقار کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔