مزید خبریں

ایڈوکیٹ جی این مشتاق فوت، بار ایسوسی ایشن کا اظہار رنج 

سرینگر//ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے بار کے سینئر ممبر اور معروف وکیل ایڈوکیٹ جی این مشتاق کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔اپنے بیان میں بار ایسوسی ایشن نے کہاکہ جی این مشتاق ایک عظیم انسان تھے جو کہ اپنے پیشے کے ساتھ ساتھ بار کے لئے بھی بڑے فعال ممبر تھے۔بیان میں متوفی جی این مشتاق کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی ۔
 

لاسی پورہ میں صنعتی ہولڈروں کیلئے جانکاری پروگرام کاانعقاد

پلوامہ//محکمہ ضلع صنعت وحرفت نے کل آئی جی سی لاسی پورہ میں ’’ریز آف ڈوینگ‘‘ بزنس کے تحت ایک روزہ ورکشاپ اورجانکاری پروگرام کا انعقاد کیا تاکہ متعلقین کو مرکزی معاونت والی سکیموںکے بارے میں جانکاری دی جاسکے۔اس موقعہ پر اسسٹنٹ کمشنر ریونیو مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے۔جب کہ تقریب میں جنرل منیجر ڈی آئی سی اوردیگر سینئر آفیسران نے بھی شرکت کی۔پروگرام کے دوران شرکأ کو مرکزی معاونت والی سکیموں کے خدوخال اورعمل آوری کے بارے میں تفصیلات فراہم کی گئیں تاکہ ریاست میں صنعتوں کو فروغ حاصل ہوسکے۔اس موقعہ پر اے سی آر نے شرکأ کو ایسی سکیموں سے استفادہ کرنے پر زوردیا۔کیمپ میں ایم ایس ایم ای میں اندراج شدہ یونٹ ہولڈروں کے علاوہ نئے صنعتی ہولڈروں نے شرکت کی۔
 

 

عمر عبداللہ کا بیان گمراہ کن

 این سی نے ہی افسپا اور پوٹاقوانین نافذ کئے:وکیل

سرینگر//پیپلز کانفرنس کے لیڈر عبد الغنی وکیل نے عمر عبد اللہ کے اس بیان جس میں انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آتے ہی ریاست جموں کشمیر میں پی ایس اے کو ختم کرینگے کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ نیشنل کانفرنس کی جماعت ہے جنہوں نے ریاست میں افسپا اور پوٹا جیسے کالے قوانین کو نافذ کرایا۔انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کے لیڈران انتخابات کے دوران لوگوں سے بڑے بڑے وعدے کر رہی ہے اور جب اقتدار میں آتے ہی تو ان کو کہیں بھی عملی جامہ نہیں پہنایا جاتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے لوگوں کو خود مختاری کے وعدے بھی کئے اور ان کو آج تک پورا نہیں کیا گیا ۔ 
 

کشمیر عظمیٰ کے سینئر رپورٹر کو صدمہ

سرینگر// کشمیر عظمیٰ کے سینئررپورٹر بلال فرقانی کی اہلیہ کے دادا اس دار فانی سے رحلت کر گئے ہیں۔ مرحوم عبدالاحد ڈار ونگی پورہ باغات کنی پورہ جمعرات کی دوپہر انتقال کر گئے۔ مرحوم کے نماز جنازہ میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کشمیر عظمیٰ نے بلال فرقانی کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی ہے۔ مرحوم کا کوئی چہارم نہیں ہوگا اور خواتین سے التماس کی جارہی ہے کہ وہ تعزیت پرسی کے دوران کسی قسم کا میوہ وغیرہ ساتھ نہ لائیں۔