مزید خبریں

محکمہ دیہی ترقی پرپنچایت گوہلدریلاں کونظراندازکرنے کاالزام 

جاوید اقبال

مینڈھر//مینڈھر بلاک کے سرپنچ گوہلد ریلاں نے محکمہ دیہی ترقی کی طرف سے سال 2018اور2019 کیلئے پنچایت میں کام شروع نہ کرنے پرتشویش کااظہارکیاہے۔یہاں جاری پریس بیان میں سرپنچ گوہلدریلاں حاجی محبوب احمد نے کہاکہ محکمہ دیہی ترقی ہماری پنچائت کے ساتھ حسب روایت نا انصافیوںکے سلسلہ کوجاری رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے کہاکہ محکمہ دیہی ترقی کی طرف سے ابھی تک سال 2018-19 کے تعمیراتی کام شروع نہ کروائے گئے ہیں جس سے ظاہرہوتاہے محکمہ دیہی ترقی پنچایت گوہلدریلاں کے ساتھ ناانصافی کررہاہے۔انہوں نے لوگوں نے کئی بار متعلقہ محکمہ کے اعلیٰ افسران کے پاس جاکرتعمیراتی کام شروع کرانے کی مانگ کی لیکن اس کے باوجودکوئی توجہ نہ دی گئی ۔ انھوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اور گورنر انتظامیہ سے اپیل کی کہ زمینی صورتحال کاجائزہ لینے کیلئے ایک ٹیم تشکیل دی جائے ۔انہوں نے ڈپٹی کمشنرپرزوردیاکہ وہ محکمہ دیہی ترقی کوہدایت دی کہ وہ پنچایت گوہلدریلاں کے ترقیاتی کام شروع کروائے،بصورت دیگرعوام انتظامیہ کیخلاف احتجاج کرنے پرمجبورہوجائیں گے۔اس سلسلہ میں جب بلاک ڈیولپمنٹ افسرمینڈھرسے بات کی تو ان کا کہنا تھا کہ مجھے کچھ ہی دن ہوئے ہیں میں نے یہاں کاچارج سنبھالا ہے اور میں پتہ کروں گا کہ اس وقت تک کیوں نہیں کام شروع کروائے گئے۔
 
 

مینڈھر میںہائوسنگ سکیموں میں بندر بانٹ

اثرورسوخ والے کنبے فہرستوں میں شامل ،مستحقین نظر انداز

جاویداقبال

مینڈھر//مینڈھرکے دیہی علاقہ جات کے لوگوں نے حکومت سے ہائوسنگ سکیموں کے مستحق افرادکیلئے سروے کوشفاف طریقے سے مکمل کرانے کامطالبہ کیاہے۔ اس سلسلے میں مینڈھرکے دیہی علاقہ جات کے لوگوں نے کہاکہ ہائوسنگ سکیمیں جوحکومت کی طرف سے چلائی جارہی ہیں ان کیلئے جوسروے ہورہے ہیں ان میں متعلقہ محکمہ کے ملازمین نے اثرورسوخ رکھنے والے افرادکے نام ہی  فہرست میں رکھے ہیں جبکہ عام غریب لوگوں کونظراندازکیاہے۔انہوں نے کہاکہ دیہی سطح پربہت سے ملازمین پنچایتوں کی رنجش کی وجہ سے مستحق لوگوں کانام فہرست سے باہررکھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ غریب عوام کونظراندازکرکے بنائے جانے والی فہرستیں ہمیں قابل قبول نہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ غریب اورمستحق لوگوں کوسروے فہرست میں شامل کیاجاناچاہیئے اورانتظامیہ کوچاہیئے کہ وہ شفاف سروے فہرستوں کومرتب کرانے کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے ۔اس سلسلے میں کچے مکانوں کی فہرست میں بہت سے غریب کنبوں کوشامل نہیں کیاگیاہے جبکہ اثرورسوخ رکھنے والے ایسے کنبوں کے نام  بھی فہرستوں میں شامل ہیں جن کے مکان پکے ہیں ۔اس سلسلے میں کانگڑہ گلہوتہ پنچایت مینڈھر کے محمدشریف نامی شخص نے کہاکہ ہماری پنچایت میں متعددایسے کچے گھرہیں جوفہرست سے باہرہیں اس لیے انتظامیہ کواس بات کانوٹس لیناچاہیئے اورمستحق افرادکے نام سروے فہرست میں شامل کرانے کیلئے سنجیدگی کامظاہرہ کرناچاہیئے۔اس سلسلے میں بلاک ڈیولپمنٹ افسرمینڈھرنے بات کرتے ہوئے کہاکہ اس معاملہ پرغورکیاجائے گااورمستحقین کوفہرستوں میں شامل کیاجائے گا۔
 
 

سرنکوٹ میں گرینیڈبرآمدگی معاملہ کی تحقیقات کامطالبہ 

سرنکوٹ//بارایسوسی ایشن سرنکوٹ نے سرنکوٹ میں فوج کی بھرتی ریلی کے دوران  ایک نوجوان کی گرنیڈکے ساتھ گرفتاری کی باریک بینی سے تحقیقات کامطالبہ کیاہے۔بارایسوسی ایشن سرنکوٹ کے صدرایڈوکیٹ یاسرجنجوعہ نے ساتھی وکلاء کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فوج کی بھرتی ریلی میں ایک نوجوان کاگرنیڈوں کے ساتھ پہنچ جاناسیکورٹی کی چوک کامعاملہ ہے۔انہوں نے کہاکہ اس معاملہ کی باریکی بینی سے جانچ ہونی چاہیئے۔انہوں نے کہاکہ کچھ لوگوں نے نوجوان کی گرفتاری پرافواہوں کابازارگرم کیاجس پرانتظامیہ کونظررکھنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ گرنیڈکے ساتھ نوجوان کی گرفتاری معاملہ کی شفاف تحقیقات کروائی جائے اورایسے عناصرجواس سازش کے پیچھے ہیں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
 
 

 عوام کومرکزی حکومت کی سکیموں سے فائدہ 

اٹھانے کی ضرورت:انجینئروسیم کوہلی 

راجوری//بی جے پی کے ایس ٹی سیل کے صدر انجینئروسیم کوہلی نے لوگوں سے ریاستی اورمرکزی حکومت کی طرف سے چلائی جارہی بہبودسکیموں سے استفادہ کرنے پرزوردیاہے۔کالاکوٹ اسمبلی حلقہ میں ایک عوامی میٹنگ سے خیالات کااظہارکرتے ہوئے انجینئروسیم کوہلی نے کہاکہ وزیراعظم نریندرمودی کی قیادت میں مرکزی حکومت نے عوام کی بہبودکیلئے مختلف سکیمیں شروع کی ہیں جن سے ملک کی عوام کوبڑے پیمانے پرفائدہ پہنچ رہاہے۔انہوں نے کہاکہ عام آدمی کی ترقی کیلئے مرکزی حکومت سنجیدگی سے کام کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم مودی پہلی اننگ میں شاندارکارکردگی کامظاہرہ کررہے ہیں اورپارلیمانی انتخابات کے بعددوسری اننگ کھیلنے کیلئے پرعزم ہیں۔انہوں نے نوجوانوں اوردیگرلوگوں پرزوردیاکہ پردھان منتری مدرایوجنا اوراجولایوجنا،آیوشمان بھارت یوجناسے فائدہ اٹھائیں۔انہوں نے اسمبلی حلقہ کالاکوٹ میں بی جے پی لیڈراورسابق وزیرعبدالغنی کوہلی کی طرف سے کرائے گئے ترقیاتی کاموں کے بارے میں خیالات کااظہارکیا۔ انجینئروسیم کوہلی کی قیادت میں این سی اورپی ڈی پی کوچھوڑکرمتعددسیاسی کارکنوں نے بی جے پی میں شمولیت اختیارکی۔
 
 

فرقہ وارانہ ہم آہنگی کافروغ 

کھوڑی نارمیں عوام کااجلاس منعقد

راجوری//فوج کی جانب سے سماج میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کوفروغ دینے کے مقصدسے راجوری کے کھوڑی نارگائوں میں عوام کے ساتھ ایک میٹنگ کاانعقادکیاگیا۔اس دوران میٹنگ میں گائوں کے سرپنچ ،سماجی وسیاسی کارکنان اورمعززین نے شرکت کی۔اس دوران مقررین نے علاقہ میں امن وامان کی بحالی میں عوام کے رول کے بارے میں خیالات کااظہارکیا۔اس دوران سماج اورملک کی ترقی میں امن کی اہمیت کوبھی اُجاگرکیاگیا۔ اس دوران شرکانے فوج کاعلاقہ میں نوجوانوں کیلئے سکل ڈیولپمنٹ کورسزچلانے اورامن بحالی کی کوششوں کیلئے رول کوسراہا۔
 
 
 
 
 
 

۔BGSBUمیں پیشہ وارانہ ترقی سے متعلق ورکشاپ منعقد

راجوری//باباغلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری کے سکول آف منیجمنٹ سٹڈیز کی جانب سے پیشہ وارانہ ترقی کے موضوع پر دوہفتوں کی ورکشاپ کاانعقادکیا۔ورکشاپ کامقصد طلباء کو اکیڈمک زندگی اورپیشہ وارانہ زندگی کے مابین فاصلے کودورکرنے کیلئے تربیت فراہم کرناہے۔اس دوران طلباء کوکیرئیرکے مواقعوں کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی جائے گی۔اس دوران ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ڈین سکول آف منیجمنٹ سٹڈیز پروفیسرنسیم احمدنے کہاکہ ورکشاپ کوخاص طورپرمنیجمنٹ سٹوڈنٹس کیلئے ترتیب دیاگیاہے تاکہ انہیں پیشہ وارانہ زندگی میں آگے بڑھنے میں مددحاصل ہوسکے۔انہوں نے کہاکہ ورکشاپ میں ٹائم منیجمنٹ کے حوالے سے نٹس اینڈبولٹس گائیڈلائنز ، پرسنلٹی ڈیولپمنٹ ، کمیونی کیشن سکلز ،فیصلہ سازی اوروسائل کاموثراستعمال وغیرہ کوشامل کیاگیاہے۔انہوں نے کہاکہ ایک اکیڈمک، پرسنل اورپروفیشنل ڈیولپمنٹ اہداف کے حصول کیلئے اہم قدم ہوتاہے۔انہوں نے کہاکہ ورکشاپ میں مختلف اہم تنظیموں سے وابستہ افرادبھی حصہ لے رہے ہیں۔ورکشاپ میں 80سے زائد طلباء نے شرکت کی۔اس موقعہ پر ڈاکٹرکفیل احمد، نوڈل افسر،بی وی اوسی ڈاکٹردرخشاں انجم، ڈاکٹردانش اقبال، ونے کمار،تعظیم ڈار اورپائل کول وغیرہ بھی موجودتھے۔
 
 

نوشہرہ قصبہ میں  چوری کی واردات رونما

 نوشہرہ//راجوری کے نوشہرہ قصبہ میں چوری کی ایک واردات رونماہونے کے بعدپولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق نوشہرہ قصبہ کے مہندرسنگھ نامی شخص کے گھرمیں چوری کی واردات رونماہوئی جہاں گزشتہ رات گھرمیں کوئی بھی نہیں تھا اورکہیں سے جب افرادخانہ گھرپہنچے توتالے کوٹوٹاہواپایااورگھرسے کچھ سامان غائب پایا۔مکان مالک نے معاملہ پولیس کے نوٹس میں لایااوربتایاکہ گھرسے کچھ نقدی اورسونے کے زیوارات چوروں نے اڑالئے ہیں جس کے بعدپولیس ٹیم نے موقعہ پرجاکرصورتحال کاجائزہ لیا۔پولیس نے چورکودبوچنے کیلئے تحقیقات شروع کردی ہے۔
 
 

راجوری میں ضابطہ اخلاق کی پاسداری 

ضلع انتظامیہ نے مختلف ٹیمیں تشکیل دیں

راجوری//الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے پارلیمانی انتخابات کے اعلان کے پیش نظرضلع انتظامیہ راجوری نے ضلع میں ضابطہ اخلاق کی پاسداری کویقینی بنانے کیلئے متعددٹیمیں تشکیل دی ہیں ۔اس سلسلے میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمداعجازاسدنے عوام سے اپیل کی کہ وہ ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ(ضابطہ اخلاق) جو پورے ملک کے ساتھ ساتھ ضلع راجوری میں بھی نافذہوگیا ہے کی عمل آوری یقینی بنائے۔انہوں نے کہاکہ ضابطہ اخلاق کی پاسداری یقینی بنانے کیلئے انتظامیہ نے دس فلائنگ اسکارڈ، دس سٹیٹک سرویلانس ٹیمیں ، چارویڈیوز ویوئنگ ٹیمز اورچارویڈ یوسرویلائنس ٹیمیں تشکیل دہیں۔ اعجازاسدنے سیاسی جماعتوں کے لیڈران سے بھی انتخابی ضابطہ اخلاقپر عمل درآمد کرنے اور تمام قوانین کی پاسداری کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ جتنے بھی قوانین ہیں اگر ان کی خلاف ورزی کسی نے بھی کی تو اس  کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے سیاسی لیڈران سے اپیل کی کہ وہ سویدا ایپ کے تحت کسی بھی طرح کی سہولت لیں ۔۔انہوں نے کہا کہ 1950 ٹول فری نمبر پر کال کرکے بھی اپنی شکایات درج کرائی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے انٹرنیٹ پر مہیا ایپس کے استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ تمام تر قوانین پر عمل درآمد کرنے کی بھی ہدایت دی۔انھوں نے سرکاری ملازمین  اور عام لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کے دوران تمام قوانین کی پاسداری کریں تاکہ یہ انتخابات احسن طریقہ کار سے پایہ تکمیل کوپہنچ سکیں۔