مزید خبریں

بیکوارڈ کلاسز یونین کا بی جے پی کیخلاف ووٹ دینے کا فیصلہ 

جموں //آل جے اینڈ کے بیکوارڈ کلاسز یونین کا یہاں اتوار کے روز ایک اجلاس منعقد ہوا،جس میں مودی سرکار کے پانچ سال اور بی جے پی کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ ایک پریس بیان کے مطابق اجلاس میں کہا گیا کہ مودی سرکار عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو عملانے میں پوری طرح سے ناکام رہی ہے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ او بی سی کمیشن کے لئے غیر او بی سی کو چیئرمین بنا کر او بی سے طبقہ کے ساتھ دھوکہ کیا گیا۔اجلاس میں مودی سرکار کی جانب سے منڈل رپورٹ لاگو کرنے کے وعدے کو پورا نہ کرنے کا بھی الزام لگایا گیا۔ریاست کے گورنر ستیہ پال ملک پر بھی او بی سی طبقہ کو فراموش کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا گیا کہ وہ تمام طبقوں سے ملی لیکن ااو بی سی طبقہ کو نظر انداز کیا۔ اجلاس میں شامل تمام ایگزیکٹو ممبران نے او بی سی طبقہ کو مودی سرکار کے خلاف ووٹ دینے کی اپیل کی 
 
 
 

بٹوال انڈیا نے ڈاکٹر ا مبیڈ کر کو یاد کیا

جموں// بٹوالز انڈیا (ایک سماجی تنظیم) نے یہاں دیہی چک میں ڈاکٹر بی آر امبیڈ کر کی128ویں سالگرہ منانے کے لئے اتوار کے روز ایک تقریب کا اہتمام کیا، جس میں بٹوال طبقہ کی اہم شخصیات اور مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے آر ایل کیتھ نے بتایا کہ وہ پہلے ایسے شخض ہیں ،جو ایس سی طبقہ سے تعلق رکھتے تھے اور بدھ مت اپنایا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ نچلی ذات سے تعلق رکھنے والے ایسے شخض ہیں جنھوں نے ڈگری کالج میں تعلیم حاصل کرکے قانون کی ڈگری حاصل کرکے اکنامکس اور پولٹیکل سائنس میں بھی ڈگری حاصل کی۔انہوں نے مزید کہا کہ بابا صاحب کو ’’بھارت رتن‘‘ عطا کرنے سے انہیں بھارت کا ایک عظیم شہری قرار دیا گیا ہے۔درشن لعل موٹن نے انہیں بطور ایک قابل بھارتی جج، سیاست دن ،فلسفہ دن ، انسانیت ،مورخ ،ماہر اقتصادیات  اور آئین ہند کا معمار قرار دیا ۔اس موقعہ پر کیپٹن کمل چند موٹان ، رمیش سرگوترہ، گنی رام کیتھ ،بلدیو چند سندھو، رشپال سگوترہ اور بلجیت کیتھ نے بھی خطاب کیا۔پروگرام کے دوران میونسپل کونسلرکرشن لعل کیتھ ، سابق نائب سرپنچ رام لعل لکھوترہ اور رمیش لعل موٹان کی عزت افزائی کرکے انہیں میڈل سے نوازا گیا۔تقریب میں ڈاکٹر ویریندر پال لکھوترہ، جوگیندر سرگوترہ، دیس راج کیتھ ، اوتم چند، گھاری لعل کیتھ، گھارو رام کیتھ، میلا رام ، سومناتھ ، مدن لعل، کمل سنگھ ، گلشن لعل، بوا دتہ، تلک راج، بریندر کیتھ، اننت رام ، درشن لعل، منگا رام ، کندن لعل، پنجابو رام ، جگت راج اور جنک راج نے بھی شرکت کی۔
 
 
 

جموں کھیر ووڈ کسان ایسو سی ایشن کی تشکیل 

جموں //جموں کھیر ووڈ کسان ایسو سی ایشن کا ایک اجلاس اتوار کے روز منعقد ہوا ،جس میں اتفاق رائے سے درج ذیل عہدہ داروں کا انتخاب عمل میں لایا گیا ۔ ایک پریس بیان کے مطابق روہت مہاجن کو ایسو سی ایشن کا صدر، ترسیم سنگھ سلاریہ کو سینئر نائب صدر، ممتاز احمد کو نائب صدر، بلدیو سنگھ کو جنرل سیکرٹری، رفیق احمد کو جوائنٹ سیکرٹری، شمس دین ملک کو سیکرٹری، دھرم ویر شرما کو سیکرٹری، بلبیر سنگھ کو میڈیا انچارج، ابھینے رینہ خزانچی، منوہر لعل ، عبدالرشید اور بلدیو کو ایگزیکٹو ممبر ان منتخب کیا گیا ہے۔ایسوسی ایشن کسانوںکا ایک گروپ ہے،جسکا مقصد پورے جموں خطہ میں کائیرو درخت اُگانے والے کسانوں کی نمائندگی کرنا ہے۔ ایسو سی ایشن نے چیف کنزرویٹر آف فارسٹس کی جانب سے گرے ہوئے درختوں کو ہٹانے کے لئے ایک ماہ کی توسیع کرنے کے فیصلہ کی سراہنا کی۔ایس و سی ایشن نے کہا کہ ہمیں اپنے پروڈکٹ کو کاٹنے اور اسے بیرون ریاست بھیچنے کی اجازت نہ دینے کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔
 
 

انصاف کیلئے موٹر سائیکل ریلی کا اہتمام 

جموں//بابا صاحب بھیم رائو امبیڈ کر کو انکی128ویں سالگرہ پر خراج عقیدت ادا کرنے کے لئے آل انڈیا کنفیڈریشن آف ایس سی/ایس ٹی /او بی سی کی جانب سے ’’انصاف کے لئے موٹر سائیکل ریلی ‘‘کا اہتمام کیا گیا ۔ایک بیان کے مطابق ریلی کو کنفڈریشن کے سدر آر کے کلسوترہ نے پدم شری ایس پی ورما کے ہمراہ ریشم گڑھ سے ریلوے چوک تک ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ریلی میں شہر کے نوجوانوں نے جوش  وخروش سے شرکت کی اور جے بھیم اور جے بھارت کے نعرے لگا رہے تھے۔اس موقعہ پر ڈھول نگاڑے بھی بجائے گئے اور بھیم رائو کے مجسمہ پر پھول نچھاور کئے گئے۔اپنے خطاب میں آر کے کلسوترہ نے کہا کہ امنبید کر ایسے پہلے شخض تھے جنھوں نے 1594 میں انگلینڈ سے فلاسفی شعبہ میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی لیکن سرکار ملازمت کی لالچ کو ترک کرکے انہوں نے طبقہ کی خدمت کیلئے اپنے آپ کو وقف کیا۔انہوںنے کہا کہ امبیڈ کر نے کانگریس میں رہ کر بھی اپنے طبقہ کی خدمت کی۔کلسوترہ نے طبقہ کو آگے انے اور کنفڈریشن کو مستحکم بناکر طبقہ کی خدمت کرنے کو کہا۔چودھری محمد شفیع، بی ایل بھاردواج، رمیش کیتھ، گارو بھارتی، و دیگران نے بھی ریلی میں شرکت کرکے خطاب کیا۔
 
 
 

شری رام کالج آف کامرس جموں یونیورسٹی کے لئے سیلبس ترتیب دے گا

نئی دہلی //دہلی یونیورسٹی کے شری رام کالج آف کامرس کو جموں یونیورسٹی کے بعض شعبوںکا سلیبس تشکیل دینے کا کام سونپا گیا ہے۔ایس آر سی سی کے پرنسپل سمرت کور نے بتایا ہے کہ کالج نے اس سلسلہ میں یونیورسٹی کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کئے ہیں۔انہوںنے کہا کہ کالج کے فیکلٹی ممبران جموں کا دورہ کریں گے اور طلاب اور تجزیہ نگاروں سے تبادلہ خیال کریں گے۔انہوں نے کہا کہ رواں ماہ میں ہماری ٹیم جموں یونیورسٹی کا دورہ کرے گی اوریونیورسٹی کے زنانہ کالج کی طلابات کے ساتھ نہ صرف سیلبس سے متعلق تبادلہ خیال کریں گے بلکہ انہیں بیرون ریاست تقابلی امتحان میں شرکت کرنے کے متعلق بھی تبادلہ خیال کریں گے۔کور نے مزید کہا کہ جموں ایک تضاد والا مقام ہے اور طلاب کے نفسیاتی اثر کی بنیاد پر جائزہ لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے اساتذہ تربیت دینے والے ہیں۔وہ طلاب کو سیلبس کی بنیاد پر ہی جائزہ نہیں لیں گے بلکہ انکے  جنرل نالیج ،شخصیت او رکیمونکیشن ہنر پر بھی جائزہ لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس psychometric tests ہہیں اور ہم کیس سٹڈیز ،گروپ مباحثہ اور سوال و جواب نشست سے انکا جائزہ لیں گے۔کالج کی فیکلٹی کم سے کم 725 طالبات سے تبادلہ خیال کریں گے اور شعبہ کامرس اور اکنا مکس کا سیلبس تیار کریں گے۔