انڈین نیشنل ٹریڈ یونین کانگریس کایوم تاسیس
ریاستی یونٹ کی جانب سے تقریب کا اہتمام
جموں //انڈین نیشنل ٹریڈ یونین کانگریس کے ریاستی یونٹ کی جانب سے جمعہ کے روز یہاں انٹیک کے یوم تاسیس پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ ایک بیان کے مطابق پروگرام زیر صدارت ریاستی صدر شو کمار شرما منعقد ہوا ،جس میں پردیش کانگریس کمیٹی کے ریاستی سیکرٹری نریندر شرما ، انٹیک کے سینئر لیڈر ٹھاکور رگھوبیر سنگھ چب کے علاوہ انٹیک کے لیڈروں و کارکنوں نے بھی شرکت کی۔اس موقعہ پر ان لیڈروں کو خراج ادا کیا گیا جنھوں نے دور اندیشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آرگنائزیشن کی بنیاد 03مئی1947کو ڈالی۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے شو کمار شرما نے ملک کی کل ہم ترقی میں اںتیک کے رول اور مقاصد کو اجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ انٹیک کی پہلی کانفرنس کا آچاریہ جے بی کرپلانی نے کیا تھا، جس میں متعدد لیڈروں جیسے کہ پنڈت جواہر لعل نہرو، بابو جگ جیون رام ، ارونا عاصف علی و دیگران نے بھی شرکت کی تھی۔انہوں نے کہا کہ مہاتما گاندھی نے آرگنائزیشن کو اپنی گائیڈنس فراہم کی تھی۔شو کمار شرما نے اجتماع سے خطا ب کرتے ہوئے کامگاروں ، ملازمین اور پنشنروں کے دیرینہ مطالبات حل کرنے پر زور دیا ، جن میں : جموں و کشمیر کے تمام ڈیلی وئیجروں، کیجول ورکروں کو باقاعدہ بنانا، اُجڑے ہوئے ریہڑی اور فڑی والوں کو مناسب مقامات پر معقول جگہ الاٹ کرنا وغیرہ بھی شامل تھا۔ سردار آر ایس رین نے شکریہ کا ووٹ پیش کیا۔انہوں نے حکام سے ریاست میں مرکزی لیبئر قوانین ہو بہو شکل میں لاگو کرنے پر زور دیا۔اس موقعہ پر موجود دیگران میں آر ایس جموال، شام پرکاش شرما ، جیون سنگھ ، اجے شرما ، رمن کمار، کلدیپ راج، رام پال سینی، ورن شرما ، جوگیندر پال، منشی رام ، اشوک کمار، جگدیش سنگھ ،منگل داس، بنارسی لعل شرما ،نریش کمار وغیرہ شامل تھے۔
مویشی سمگلروں سے 50 مویشی بازیاب
جموں //پولیس نے ضلع اودہمپور سے مویشی سمگلروں کے قبضہ سے 50 مویشی بازیاب کر نے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایک پولیس بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے اودہمپور میں مویشی سمگلنگ کی دو کوششوں کا ناکام بناتے ہوئے مویشی سمگلرں کے قبضہ سے 50 مویشیوں کو بازیاب کیا۔بیان کے مطابق پولیس کو دیکھ کر سمگلر مویشیوں کو چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ۔بیان کے مطابق پولیس نے بھرت نگر اور ایم ایچ چوک علاقوں میںمشتبہ مویشی سمگلروں کو روکا لیکن وہ مویشیوں کو چھوڑ کر فرار ہوئے۔ پولیس نے مویشیوں کو اپنے قبضہ میں ایک معاملہ درج کرکے سمگلروں کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے تلاشی شروع کر دی ہے ۔
ٹریفک خلاف ورزیوں کیخلاف جموں میں خصوصی مہم
جموں //ضلع کٹھوعہ میں ٹریفک خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائی میں سرعت لاتے ہوئے ٹریفک پولیس نے اپنی خصوصی مہم کے دوسرے روز ایس ایس پی ٹریفک رورل جموں موہن لعل کیتھ نے ڈپٹی سپرانٹنڈنٹ پولیس ٹریفک سانبہ۔کٹھوعہ بہاری لعل اور متعلقہ ڈی ٹی آئی کے ہمراہ ٹریفک خلاف ورزیوں کی پاداش میں35 گاڑیوں کے خلاف چالان دائر کئے اور موقعہ پر ہی قصور وارں سے74,800/ روپے کی رقم بطور جرمانہ وصول کیا۔ٹریفک خلاف ورزیوں کے سلسلہ میں 10 گاڑیوں کو ضبط کرکے متعلقہ پولیس اسٹیشنوں کو مزید کارروائی کیلئے سونپی گئی۔اسکے علاوہ غلط طریقہ سے پارک کی گئی گاڑیوں پر ڈی ٹی آئی کٹھوعہ نے سٹکرلگائے ۔اسکے علاوہ جمعہ کے روز یونٹ ہذا نے سانبہ، راجوری اور پونچھ اضلاع میںایم وی ایکٹ کے تحت 242 گاڑیوں کا چالان دائر کیا گیا اور قصور واروں سے 32300/ روپے بطور جُرمانہ وصول کیا اور 08 وہیکلز کو ضبط کیا گیا ۔ٹریفک پولیس رورل نے جرمانہ عائد کرنے سے قبل خلاف ورزیاں مرتکب کرنے والوں خصوصاً کمسنو ں کے والدین کی کونسلنگ کی۔ایس ایس پی ٹریفک جموں رورل نے عام لوگوں سے سے ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کو کہا ہے،تاکہ ٹریفک کی روانی بغیر کسی روکاوٹ کے جاری رہے۔
ڈاکٹر جاوید راہی نے’نیشنل پالیسی کنسلٹیشن‘پروگرام میں شرکت
جموں //نامور قبائیلی دانشور ڈاکٹر جاویدراہی نے اشوکا ٹرسٹ فار ریسرچ ماحولیات بنگلو ر کی جانب سے منعقدہ ہمالیائی گھاس کے میدانوں میں ’’ نیشنل پالیسی کنسلٹیشن ‘‘ پروگرام میں ریاست جموں و کشمیر کی نمائندگی کی۔پروگرام کو شعبہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بھارت سرکار نے معاونت کی جو سکم میں دو دنوں تک منعقد کی گئی۔پروگرام کا مقصد نیشنل پالیسی کے لئے ڈرافٹ تیار کرنا تھا۔ڈاکٹر جاوید راہی نے اس موقعہ پر اپنے خطاب میںبتایا کہ گوجر و بکروال گھاس کے میدانوں کے مین سٹیک ہولڈر ہیں۔ ریاست جموں و کشمیر کے خانہ بدوش طبقہ کو در پیش مسائل کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چراگاہوں کو کسی دوسرے مقصد کے لئے منتقل نہ کیا جائے۔انہوں نے کہاقوانین کی کمی کی وجہ سے چراگاہ ہمیشہ سے ہی متضاد مدعہ بن گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جے اینڈ کے کاہچرائی ایکٹ1954 ،جس کی 2011 میں ترمیم کی گئی ہے کی رو سے خانہ بدوشوں کو گھاس کے میدان استعمال کرنے کیلئے کئی حقوق مہیا ہیں۔انہوں نے ملک کے دیگرعلاقوں میں خانہ بدوشوں کو حاصل حقو ق کا اطلاق ریاست کے طبقہ پر بھی لاگو کرنے کا مطالبہ کیا۔ڈاکٹر جاوید راہی ریاست کے ایک نامور دانشور ہیں،جنھوں نے جے این ڈ کے گوجروں کے لئے گوجری میں تقریباً 300 کتابیں تحریر کی ہیں بشول گوجری زبان کی ڈکشنری کے۔
اودہمپور میںپریس کی آزادی پر تقریبDPS
اودہمپور//کوئی بھی جمہوریت شفاف اور قابل اعتبار جانکاری کے بغیر نامکمل ہے۔ یہ صاف و شفاف اورغیر جانبدار اداروں کی تعمیر ،لیڈروں کو جواب دہ بنانے میں ایک اہم رول ادا کرتی ہے۔ ان باتوں کا اظہار دہلی پبلک سکول اودہمپور میں منعقدہ پریس کی آزادی کے موقعہ پر منعقدہ تقریب میں کہا گیا،جس کا انعقاد میڈیا کی عزت افزائی کیلئے کیا گیا تھا۔اس موقعہ پر سکول کے طلاب نے میڈیا برادری کیلئے ایک خصوصی پروگرام پیش کیا۔تقریب کا آغاز تعارفی تقریر سے کیا گیا ،جس میںسماج میں میڈیا کے رول کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔میڈیا کے اثر اور اہمیت کے بارے میں ایک خصوصی نکڑ ناٹک بھی پیش کیا گیا ۔سکول کے11ویں اور بارہویں جماعت کے طلاب نے متعدد کلچرل پروگرام پیش کئے۔سکول کے پرو ۔وائس چیئرمین ڈاکٹر جے سی گپتا نے میڈیا اہلکاروں کی سماج کیلئے قابل ستائش کام کرنے پر انکی عزت افزائی کی۔سکول پرنسپل ڈاکٹر کنال آنند نے میڈیا اہلکاروںکا شکریہ ادا کیا ۔سی سی اے کارڈی نیٹر راکھی گپتا نے نظامت کے فرائض انجام دئے جبکہ سینئر کارڈی نیٹر بھانوی شرما نے شکریہ کا ووٹ پیش کیا۔
چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کا وفد ڈائریکٹر سے ملاقی
جموں//چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایک وفد نے زیر قیادت چیئرمین وکرانت کوتھالیہ نے ڈائریکٹر صنعت و حرفت انو ملہوترہ سے ملاقات کی۔ایک بیان کے مطابق وفد نے ڈائریکٹر موصوف کو پی ایچ ڈی سی سی آئی کے ممبران کو در پیش مسائل کی جانکاری دی۔پی ایچ ڈی سی سی آئی جموں کے شریک چیئر مین راکیش وزیر نے ہوٹل و ریزارٹ کو بجلی کرایہ ادا کرنے میں صنعتوں کے طرز پر سلوک کرنے کا شکریہ ادا کرتے ہوئئے انہیں دیگر فوائد جیسے کہ سبسڈی میں سود اور جی ایس ٹی اور انکم ٹیکس کی واپسی کو مد بھی ہوٹل انڈسٹری پر لاگو کرنے کی گُذارش کی۔پی ایچ ڈی سی سی آئی جموں کے شریک چیئر مین کلدیپ گپتا نے ہیرا نگر انڈسٹریل علاقہ میںصنعتی یونٹوں کو ناقص بجلی سپلائی کی وجہ سے در پیش مسائل کی جانکاری دی اور کہا کہ اس یونٹ کو شدید بجلی بحران کا سامنا ہے،جسکی وجہ سے یونٹ تقریباً بند ہونے کے دہانے پر ہے۔ڈائریکٹر موصوف نے وفد کو بغور سنا اور یقین دلایا کہ انکے مدعوں کا جائزہ لیکر حل کیا جائے گا۔اس موقعہ پر ڈائریکٹر نے محکمہ کی جانب سے اس شعبہ میں سدھار کیلئے اُٹھائے گئے اقدام کے بارے میں جانکاری دی۔وفد میں وویک بھاردواج اورآدتیہ وید بھی شامل تھے۔
زیشٹھ اشٹمی کے سلسلہ میں جگتی ٹینامنٹس کمیٹی کا اجلاس منعقد
جموں // جگتی ٹینمینٹ کمیٹی اور سون کشمیر فرنٹ کی جانب سے یہاں جمعہ کے روز ایک اجلاس کا اہتمام زیر قیادت صدر شادی لعل پنڈتا منعقد ہوا۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں JTC/SKFکے عہدہ داروں نے شرکت کی،اجلاس میں زیشٹھ اشٹمی (میلہ کھیر بھوانی)یاترا کو حتمی شکل دی گئی ،جو کہ10.06.2019. کو منعقد ہو رہی ہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پنڈتا نے زیشٹھ اشٹمی کے موقعہ پر یاتریوں کو لیجانے کے لئے مفت معقول ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔اسکے تحت ہی درج ذیل شیڈول طے پایا گیا ۔ 9.6.2019 کو یاتری سپورٹس اسٹیڈیم جگتی میں اکٹھا ہو جائیںگے اور اسی روز منزل و مقصود کی جانب روانہ ہو جائے گی۔جبکہ یاتری ماتا کھیر بھوانی کے درشن کرنے کے بعد11جون2019 کو واپس جموں کے لئے روانہ ہونگے۔اجلاس میں انتظامیہ سے کہا گیاکہ بعض یاتری پرائیویٹ گاڑیوں میں ماتا کھیر بھوانی کے درشنوں کے لئے5.6.2019 کو روانہ ہونگے اور11.6.19 کو دیگر یاتریوں کے ساتھ جموں واپس لوٹیں گے۔اجلاس میں سرکار سے اپیل کی گئی کہ یاتریوں کو مفت ایس آر ٹی سی بسوں میں یاترا کے لئے روانہ کیا جائے جیسا کہ ماضی میں کیا جاتا تھا ۔
پی ٹی ٹی آئی وجے پور نے واٹر کولر نصب کیا
سانبہ // پویس ٹیکنکل ٹریننگ انسٹیچوٹ وجے پور نے گورنمنٹ مڈل سکول بارا، زون وجے پور میں سوک ایکشن پروگرام کے تحت واٹر کولر اور واٹر پیورفائر نصب کیا۔ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پرنسپل اشوک کمار نے اسکا افتتاح کیا۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایسے پروگرام ڈی جی پی جے اینڈ کے کی ہدایت پر منعقد کئے گئے ہیں، تاکہ عوام اور پولیس کے رشتوں کو مستحکم کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ موسم گرما کے دوران طلاب کی سہولیت کے لئے پی ٹی ٹی آئی وجے پور نے متعدد سرکاری سکولوں میں واٹر کولر نصب کئے ہیں۔سکول کی ہیڈ مسٹرس سونیا جموال نے سکول میں واٹر کولر نصب کرنے پر پولیس کا شکریہ ادا کیا۔اس موقعہ پر موجود لوگوں میں ڈی ایس پی رام سنگھ جموال، کرن جیت سنگھ ،راکیش سمبیال، اجے پنجابی ،انسپکٹر جتیندر سنگھ ۔وکاس شرما ،ہیمانشو سنیل ،نیرج کمار و دیگران بھی شامل تھے۔